🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
127. من كان يورث (الإخوة) من الأم من الدية
جو حضرات ماں شریک بھائی کو بھی دیت کا وارث بناتے ہیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28139 ترقیم الشثری: -- 29371
٢٩٣٧١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن مهدي عن حماد بن سلمة عن حميد عن عمر بن عبد العزيز قال: كتب في الإخوة من الام يرثون من الدية.
حضرت حمید فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن عبدالعزیز نے ماں شریک بھائیوں کے بارے میں لکھ دیا تھا کہ وہ دیت کے وارث بنیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29371]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29371، ترقيم محمد عوامة 28139)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28140 ترقیم الشثری: -- 29372
٢٩٣٧٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا محمد بن بكر عن ابن جريج قال: قلت لعطاء: يرث الإخوة من الام -يعني من العقل- قال: نعم.
حضرت ابن جریج فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عطاء سے پوچھا: کیا ماں شریک بھائی وارث بنے گا؟ یعنی دیت کا؟ آپ نے فرمایا: جی ہاں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29372]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29372، ترقيم محمد عوامة 28140)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28141 ترقیم الشثری: -- 29373
٢٩٣٧٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن الاعمش قال: سالت إبراهيم ايرث الإخوة من الام من الدية؟ قال: نعم.
حضرت اعمش فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابراہیم سے دریافت کیا کہ کیا ماں شریک بھائی دیت کا وارث بنے گا؟ آپ نے فرمایا: جی ہاں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29373]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29373، ترقيم محمد عوامة 28141)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28142 ترقیم الشثری: -- 29374
٢٩٣٧٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الرحمن بن مهدي عن (همام) (١) عن عاصم الاحول قال: سالت الحسن فقال: لهم كتاب الله.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [م].
حضرت عاصم احول فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حسن بصری سے اس بارے میں دریافت کیا؟ آپ نے فرمایا: ان کے لیے کتاب اللہ فیصلہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29374]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29374، ترقيم محمد عوامة 28142)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28143 ترقیم الشثری: -- 29375
٢٩٣٧٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا حفص عن اشعث عن عمرو بن دينار عن محمد بن علي قال: لقد ظلم من لم يورث الإخوة من الام من الدية.
حضرت عمرو بن دینار فرماتے ہیں کہ حضرت محمد بن علی رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا: جس شخص نے ماں شریک بھائی کو دیت کا وارث نہیں بنایا تحقیق اس نے ظلم کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29375]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29375، ترقيم محمد عوامة 28143)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
128. الرجل يقتل فيعفو بعض الأولياء
اس آدمی کا بیان جس کو قتل کردیا گیا پس اس کے بعض اولیاء نے اس کا خون معاف کردیا
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28144 ترقیم الشثری: -- 29376
٢٩٣٧٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا الاعمش عن زيد بن وهب قال: راى رجل مع امراته رجلا فقتلها، فرفع إلى عمر فوهب بعض إخوتها نصيبه له، فامر عمر سائرهم ان ياخذوا الدية (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح.
حضرت اعمش فرماتے ہیں کہ حضرت زید بن وھب نے ارشاد فرمایا: ایک آدمی نے اپنی بیوی کے ساتھ کسی مرد کو دیکھا تو اس نے اپنی بیوی کو قتل کردیا۔ اس آدمی کو حضرت عمر کے سامنے پیش کیا گیا تو اس عورت کے ایک بھائی نے دیت میں سے اپنا حصہ اس شخص کو ھبہ کرد یا تو حضرت عمر نے باقی سب کو دیت لینے کا حکم دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29376]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29376، ترقيم محمد عوامة 28144)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28145 ترقیم الشثری: -- 29377
٢٩٣٧٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبدة عن سعيد عن ابي معشر عن إبراهيم في رجل قتل رجلا متعمدا فعفا بعض الاولياء، فرفع ذلك إلى عمر فقال لعبد الله: قل فيها، فقال: انت احق ان تقول (١) يا امير المؤمنين، فقال عبد الله: إذا عفا بعض الاولياء فلا قود، يحط عنه (حصة) (٢) الذي عفا، (و) (٣) لهم بقية الدية، فقال عمر: (ذاك) (٤) الراي، ووافقت ما في نفسي (٥) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، ط، هـ]: زيادة (فيها).
(٢) في [أ، ط، هـ]: (بحصة).
(٣) سقط من: [ط].
(٤) في [أ، ط، هـ]: (ذلك).
(٥) منقطع؛ إبراهيم لم يدرك عمر ولا ابن مسعود.

حضرت ابو معشر فرماتے ہیں کہ ابراہیم نے ارشاد فرمایا: ایک آدمی نے کسی شخص کو عمداً قتل کردیا تو مقتول کے بعض سرپرستوں نے قاتل کو معاف کردیا پھر یہ معاملہ حضرت عمر کے سامنے پیش کیا گیا آپ نے حضرت عبداللہ بن مسعود سے کہا، آپ اس بارے میں کچھ فرمائیے حضرت عبداللہ نے فرمایا: اے امیر المومنین! ویسے آپ کچھ کہنے کے زیادہ حقدار ہیں پھر حضرت عبداللہ نے فرمایا: جب بعض سرپرستوں نے قاتل کو معاف کردیا تو قصاص نہیں ہوگا اور قاتل کے ذمہ سے معاف کرنے والوں کا حصہ ختم کردیا جائے گا۔ اور ان لوگوں کو بقایا دیت ملے گی اور اس پر حضرت عمر نے فرمایا: یہ درست رائے ہے: اور تم نے میرے دل میں موجود بات کی موافقت کی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29377]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29377، ترقيم محمد عوامة 28145)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28146 ترقیم الشثری: -- 29378
٢٩٣٧٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن عيسى عن الشعبي قال: إذا عفا بعض الورثة (يتبع) (١) العفو من ذلك (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ك].
(٢) في [أ، ح، ط، هـ]: زيادة (فوقع).

حضرت عیسیٰ فرماتے ہیں کہ امام شعبی نے ارشاد فرمایا: جب بعض ورثہ نے معاف کردیا تو اس معافی کی اتباع کی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29378]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29378، ترقيم محمد عوامة 28146)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28147 ترقیم الشثری: -- 29379
٢٩٣٧٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الوهاب بن عطاء عن ابن ابي عروبة عن قتادة عن عمر بن عبد العزيز انه قال: من عفا فلا نصيب له.
حضرت قتادہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن عبدالعزیز نے ارشاد فرمایا: جس شخص نے معاف کردیا تو اسے کچھ حصہ نہیں ملے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29379]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29379، ترقيم محمد عوامة 28147)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28148 ترقیم الشثری: -- 29380
٢٩٣٨٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن مهدي عن زمعة عن ابن طاوس عن ابيه قال: إذا عفا بعض اولياء الدم فهي الدية.
حضرت ابن طاؤس فرماتے ہیں کہ ان کے والد حضرت طاؤس نے ارشاد فرمایا: جب بعض سرپرستوں نے خون معاف کردیا تو دیت لازم ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29380]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29380، ترقيم محمد عوامة 28148)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں