مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
129. العقل على من يكون؟
دیت کس پر لازم ہوگی؟
ترقیم عوامۃ: 28159 ترقیم الشثری: -- 29391
٢٩٣٩١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد السلام بن حرب عن خصيف عن مجاهد ان رجلا اتى عمر فقال: إن رجلا اسلم على يدي فمات وترك الف درهم، فتحرجت منها فرفعتها إليك، فقال: ارايت لو جنى جناية على من كانت تكون؟ قال: علي، قال: فميراثه لك (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) منقطع ضعيف؛ مجاهد لم يدرك عمر، وخصيف ضعيف.
حضرت خصیف فرماتے ہیں کہ حضرت مجاہد نے ارشاد فرمایا: ایک آدمی حضرت عمر کے پاس آ کر کہنے لگا: ایک آدمی نے میرے ہاتھ پر اسلام قبول کیا پھر اس کی وفات ہوگئی اور اس نے ایک ہزار درہم چھوڑے پس میں اس کی پریشانی سے بچنے کے لیے یہ معاملہ آپ کے سامنے پیش کر رہا ہوں۔ اس پر حضرت عمر نے پوچھا: تمہاری کیا رائے ہے کہ اگر وہ شخص کوئی جنایت کرتا تو اس کا ضمان کس پر لازم ہوتا؟ اس آدمی نے کہا: مجھ پر آپ نے فرمایا: اس کی وراثت بھی تمہیں ملے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29391]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29391، ترقيم محمد عوامة 28159)
ترقیم عوامۃ: 28160 ترقیم الشثری: -- 29392
٢٩٣٩٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن جابر عن عامر قال: العقل على من له الميراث.
حضرت جابر فرماتے ہیں کہ حضرت عامر شعبی نے ارشاد فرمایا: دیت ان لوگوں پر لازم ہوگی جن کو وراثت ملتی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29392]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29392، ترقيم محمد عوامة 28160)
ترقیم عوامۃ: 28161 ترقیم الشثری: -- 29393
٢٩٣٩٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا محمد بن بكر عن ابن جريج قال: قلت لعطاء: ابي القوم ان يعقلوا عن مولاهم (١) ، قال عطاء: إن ابي اهله والناس ان يعقلوا عنه فهو مولى المصاب.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ع]: زيادة (مولى من عقل عنه).
حضرت ابن جریج فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عطاء سے دریافت کیا: اگر لوگ اپنے آزاد کردہ غلام کی دیت ادا کرنے سے انکار کردیں؟ حضرت عطاء نے جواب دیا: اگر اس غلام کے گھر والے اور لوگ اس کی دیت ادا کرنے سے انکار کردیں تو وہ اس شخص کا آزاد کردہ غلام شمار ہوگا جس کو مصیبت پہنچی تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29393]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29393، ترقيم محمد عوامة 28161)
ترقیم عوامۃ: 28162 ترقیم الشثری: -- 29394
٢٩٣٩٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الاعلى عن معمر عن الزهري قال: قال عمر فيه: إذا والى الرجل رجلا فله ميراثه، وعلى عاقلته عقله (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) منقطع؛ الزهري لم يدرك عمر.
اما م زہری فرماتے ہیں کہ اس بارے میں حضرت عمر نے یوں ارشاد فرمایا: جب آدمی نے کسی آدمی سے موالات کی تو جس سے موالات کی گئی وہ اس کی وراثت کا حقدار ہوگا اور اس کے خاندان والوں پر اس کی دیت لازم ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29394]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29394، ترقيم محمد عوامة 28162)
ترقیم عوامۃ: 28163 ترقیم الشثری: -- 29395
٢٩٣٩٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا غندر عن شعبة عن الحكم في رجل تولى قوما قال: إذا عقل عنهم فهو منهم.
حضرت شعبہ فرماتے ہیں کہ حضرت حکم نے ایسے آدمی کے بارے میں کہ جس نے کسی قوم سے تعلق جوڑ لیا ہو۔ آپ نے یوں ارشاد فرمایا: جب یہ ان لوگوں کی طرف سے دیت بھی ادا کرے تو یہ انہیں میں سے شمار ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29395]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29395، ترقيم محمد عوامة 28163)
130. الطبيب والمداوي والخاتن
معالج، دوائی دینے والے اور ختنہ کرنے والے کا بیان
ترقیم عوامۃ: 28164 ترقیم الشثری: -- 29396
٢٩٣٩٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا حفص عن عبد العزيز بن عمر قال: حدثني بعض الذين قدموا على ابي قال: قال النبي ﷺ:"ايما طبيب تطبب على قوم ⦗١٩٤⦘ ولم يعرف بالطب قبل ذلك فاعنت فهو ضامن" (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) مجهول؛ لإبهام بعض رواته، أخرجه أبو داود (٤٥٨٧)، وابن عبد البر في الاستذكار ٨/ ٦٣.
حضرت عبدالعزیز بن عمر فرماتے ہیں کہ مجھے ان لوگوں نے یہ بات بیان کی جو میرے والد کے پاس تشریف لائے تھے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ہر وہ معالج جس نے کسی قوم کا علاج کیا درا نحالی کہ کہ وہ اس سے قبل علاج سے بالکل واقف نہ تھا پس اس نے مرض بگاڑ دیا تو وہ شخص ضامن ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29396]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29396، ترقيم محمد عوامة 28164)
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 29397
٢٩٣٩٧ - قال عبد العزيز: اما إنه ليس بالعنت، ولكنه قطع العروق والبط.
حضرت عبدالعزیز فرماتے ہیں کہ یہ ضمان مرض بگاڑنے پر نہیں بلکہ رگوں کو کاٹنے اور چیر لگانے پر ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29397]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29397، ترقيم محمد عوامة ---)
ترقیم عوامۃ: 28165 ترقیم الشثری: -- 29398
٢٩٣٩٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو اسامة عن هشام عن الحسن قال: إذا جاوز الطبيب ما امر به فهو ضامن.
حضرت ہشام فرماتے ہیں کہ حضرت حسن بصری نے ارشاد فرمایا: جس بات کا حکم دیا گیا تھا جب معالج نے اس سے تجاوز کیا تو وہ ضامن ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29398]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29398، ترقيم محمد عوامة 28165)
ترقیم عوامۃ: 28166 ترقیم الشثری: -- 29399
٢٩٣٩٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا محمد بن بكر وعمر بن هارون عن ابن جريج عن عطاء في الطبيب يبط فيموت، قال: ليس عليه عقل.
حضرت ابن جریج فرماتے ہیں کہ حضرت عطاء نے اس معالج کے بارے میں کہ جس نے پھوڑے میں شگاف ڈالا پس مریض مرگیا، آپ نے یوں ارشاد فرمایا: اس پر دیت لازم نہیں ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29399]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29399، ترقيم محمد عوامة 28166)
ترقیم عوامۃ: 28167 ترقیم الشثری: -- 29400
٢٩٤٠٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا إسماعيل عن هشام بن الغاز الجرشي عن ابي قرة ان عمر بن عبد العزيز ضمن الخاتن.
حضرت ابو قرہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن عبدالعزیز نے ختنہ کرنے والے کو ضامن بنایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29400]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29400، ترقيم محمد عوامة 28167)