مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
66. في قاذف الملاعنة أو ابنها
لعان کی گئی عورت یا اس کے بیٹے پر تہمت لگانے کے بیان میں
ترقیم عوامۃ: 29062 ترقیم الشثری: -- 30370
٣٠٣٧٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا معاذ بن معاذ (عن عمران) (١) (عن) (٢) عكرمة قال: من قال لابن الملاعنة: يا ابن الهنة، جلد (الحد) (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ط].
(٢) سقط من: [هـ].
(٣) سقط من: [جـ، م].
حضرت عمران فرماتے ہیں کہ حضرت عکرمہ نے ارشاد فرمایا: جو ملا عنہ کے بیٹے کو یوں کہے: اے گندی عورت کے بیٹے: تو اس پر حد قذف لگائی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30370]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30370، ترقيم محمد عوامة 29062)
ترقیم عوامۃ: 29063 ترقیم الشثری: -- 30371
٣٠٣٧١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا اسباط بن محمد عن مطرف عن عامر قال: إذا قيل لابن الملاعنة: لست بابن فلان الذي (لاعن) (١) امك، قال: يجلد الذي يقول له ذلك.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ط، هـ]: (لاعتك).
حضرت مطرف فرماتے ہیں کہ حضرت عامر نے ارشاد فرمایا: جب ملا عنہ عورت کے بیٹے کو یوں کہا گیا: تو اس فلاں آدمی کا بیٹا نہیں ہے جس نے تیری ماں کے ساتھ لعان کیا تھا۔ آپ نے فرمایا: کوڑے مارے جائیں گے اس شخص کو جس نے اسے یوں کہا کوڑے مارے جائیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30371]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30371، ترقيم محمد عوامة 29063)
ترقیم عوامۃ: 29064 ترقیم الشثری: -- 30372
٣٠٣٧٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن عباد بن منصور عن عكرمة عن ابن عباس قال: من رمى ابن الملاعنة او امه جلد (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) ضعيف؛ لضعف عباد بن منصور.
حضرت عکرمہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے ارشاد فرمایا: جس شخص نے لعان کی گئی عورت کے بیٹے یا اس کی ماں پر تہمت لگائی تو اسے کوڑے مارے جائیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30372]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30372، ترقيم محمد عوامة 29064)
ترقیم عوامۃ: 29065 ترقیم الشثری: -- 30373
٣٠٣٧٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن الفضل بن دلهم عن الحسن قال: يضرب قاذف ابن الملاعنة.
حضرت فضل بن دلھم فرماتے ہیں کہ حضرت حسن بصری نے ارشاد فرمایا: ملا عنہ کے بیٹے پر تہمت لگانے والے کو کوڑے مارے جائیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30373]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30373، ترقيم محمد عوامة 29065)
ترقیم عوامۃ: 29066 ترقیم الشثری: -- 30374
٣٠٣٧٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا جرير عن مغيرة عن إبراهيم قال: إن قذفها إنسان جلد قاذفها.
حضرت مغیرہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم نے ارشاد فرمایا: اگر کسی شخص نے اس ملاعنہ پر تہمت لگائی تو تہمت لگانے والے کو کوڑے مارے جائیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30374]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30374، ترقيم محمد عوامة 29066)
67. في العبد تكون تحته الحرة أو الحر تكون تحته الأمة
اس غلام کے بیان میں جس کے ماتحت آزاد عورت ہو یا اس آزاد کے بیان میں جس کے ماتحت باندی ہو
ترقیم عوامۃ: 29067 ترقیم الشثری: -- 30375
٣٠٣٧٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا حفص عن اشعث عن الحكم وحماد عن إبراهيم في الامة تكون تحت الحر فيقذفها، [قال: لا يضرب الحد ولا يلاعن.
حضرت حکم اور حضر ت حماد فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم سے اس باندی کے بارے میں مروی ہے جو آزاد کے ماتحت ہو پس وہ اس باندی پر تہمت لگادے آپ نے فرمایا: اس پر حد جاری نہیں ہوگی اور نہ ہی وہ لعان کرے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30375]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30375، ترقيم محمد عوامة 29067)
ترقیم عوامۃ: 29068 ترقیم الشثری: -- 30376
٣٠٣٧٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد السلام عن مطرف عن عامر في الامة تكون تحت الحر فيقذفها] (١) قال: لا حد (عليهما) (٢) ، ولا لعان.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [جـ، ك، م].
(٢) في [هـ]: (عليها).
حضرت مطرف فرماتے ہیں کہ حضرت عامر سے اس باندی کے بارے میں مروی ہے جو آزاد کے ماتحت ہو پس وہ اس باندی پر تہمت لگا دے۔ آپ نے فرمایا: ان دونوں پر حد جاری نہیں ہوگی اور نہ لعان ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30376]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30376، ترقيم محمد عوامة 29068)
ترقیم عوامۃ: 29069 ترقیم الشثری: -- 30377
٣٠٣٧٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا معتمر (١) عن ليث عن طاوس ومجاهد.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [م]: (قال: حدثنا معتمر).
حضرت طاؤس اور حضرت مجاھد سے اس شخص کے بارے میں مروی ہے جس کے ماتحت باندی ہو پس وہ اس پر تہمت لگا دے ان دونوں حضرات نے فرمایا: ان دونوں کے درمیان لعان نہیں ہوگا اور نہ ہی اس باندی پر تہمت لگانے والے پر حد قذف ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30377]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30377، ترقيم محمد عوامة 29069)
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 30378
٣٠٣٧٨ - والحكم عن إبراهيم والشعبي في (الرجل) (١) يكون تحته الامة فيقذفها، قالوا: ليس بينهما تلاعن، وليس على قاذفها حد.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [م]: (تكون).
حضرت حکم، ابراہیم اور حضرت شعبی سے اس شخص کے بارے میں نقل کرتے ہیں جس کے ماتحت باندی ہو پس وہ اس پر تہمت لگا دے ان حضرات نے فرمایا: ان دونوں کے درمیان لعان نہیں ہوگا اور نہ ہی اس پر تہمت لگانے والے پر حد ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30378]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30378، ترقيم محمد عوامة ---)
ترقیم عوامۃ: 29070 ترقیم الشثری: -- 30379
٣٠٣٧٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا غندر عن شعبة عن الحكم وحماد في العبد تكون تحته الحرة فيقذفها، قالا: ليس بينهما ملاعنة، ويجلد.
حضرت شعبہ فرماتے ہیں کہ حضرت حکم اور حضرت حماد سے اس غلام کے بارے میں مروی ہے جس کے نکاح میں آزاد عورت ہو پس وہ اس پر الزام لگادے۔ ان دونوں حضرات نے ارشاد فرمایا: ان دونوں کے درمیان لعان نہیں ہوگا اور اس کو کوڑے مارے جائیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30379]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30379، ترقيم محمد عوامة 29070)