مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
67. في العبد تكون تحته الحرة أو الحر تكون تحته الأمة
اس غلام کے بیان میں جس کے ماتحت آزاد عورت ہو یا اس آزاد کے بیان میں جس کے ماتحت باندی ہو
ترقیم عوامۃ: 29071 ترقیم الشثری: -- 30380
٣٠٣٨٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا محمد بن عبيد عن عبد الملك عن عطاء في اليهودية تلاعن المسلم، قال: لا، ولا العبد الحرة، ولكن يجلد العبد.
حضرت عبدالملک فرماتے ہیں کہ حضرت عطاء سے یہودی عورت کے بارے میں پوچھا گیا کار وہ مسلمان سے لعان کرسکتی ہے؟ آپ نے فرمایا: نہیں اور نہ ہی غلام آزاد عورت سے لعان کرسکتا ہے لیکن اس غلام کو کوڑے مارے جائیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30380]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30380، ترقيم محمد عوامة 29071)
ترقیم عوامۃ: 29072 ترقیم الشثری: -- 30381
٣٠٣٨١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا حميد بن عبد الرحمن عن حسن عن مطرف عن الحكم وعامر في المملوك تكون له امراة حرة، فتجيء بولد فينتفي منه، قال: يضرب ولا لعان بينهما، ويلزق به الولد.
حضرت مطرف فرماتے ہیں کہ حضرت حکم اور حضرت عامر سے اس غلام کے بارے میں مروی ہے جس کی بیوی آزاد ہو پس وہ بچہ لے آئے اور وہ اس بچہ کی نفی کردے فرمایا: اس کو کوڑے مارے جائیں گے اور ان کے درمیان لعان نہیں ہوگا اور اس بچہ کو اس سے ملا دیاجائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30381]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30381، ترقيم محمد عوامة 29072)
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 30382
٣٠٣٨٢ - وقال عامر والحكم: في الحر تحته الامة فجاءت بولد فانتفى منه، قال: ليس بينهما لعان، ويلزق به الولد.
حضرت عامر اور حضرت حکم ان دونوں حضرات نے اس آزاد شخص کے بارے میں فرمایا: جس کے ماتحت باندی تھی پس وہ بچہ لے آئی اور اس نے اس بچہ کی نفی کردی۔ ان دونوں حضرات نے فرمایا: ان دونوں کے درمیان لعان نہیں ہوگا اور اس بچہ کو اس کے ساتھ ملا دیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30382]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30382، ترقيم محمد عوامة ---)
ترقیم عوامۃ: 29073 ترقیم الشثری: -- 30383
٣٠٣٨٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الاعلى عن معمر عن الزهري في العبد إذا (كان) (١) تحته الحرة انه إذا قذفها جلد، ولا يلاعن، وإذا كان حر تحته امة فقذفها فإنه لا يجلد ولا يلاعن، وإذا كان عبد تحته (امة) (٢) فقذفها فإنه (لا يجلد) (٣) ولا يلاعن.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ، ك، م]: (كانت).
(٢) بياض في: [م].
(٣) في [أ، ط، هـ]: (يحد).
حضرت معمر فرماتے ہیں کہ حضرت زھری سے اس غلام کے بارے میں مروی ہے جس کے ماتحت آزاد عورت ہو کہ جب اس نے اس پر الزام لگادیا تو اس کو کوڑے مارے جائیں گے اور وہ لعان نہیں کرے گا اور جب آزاد آدمی کے ماتحت باندی ہو اور وہ اس پر الزام لگا دے تو نہ اسے کوڑے مارے جائیں اور نہ ہی وہ لعان کرے گا اور جب کسی غلام کے ماتحت باندی ہو اور وہ اس پر الزام لگا د ے تو نہ اسے کوڑے مارے جائیں گے اور نہ ہی وہ لعان کرے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30383]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30383، ترقيم محمد عوامة 29073)
68. في رجل طلق امرأته فوجد يغشاها وشهد عليه (وأنكر) أن يكون طلقها
ایک آدمی کے بیان میں جس نے اپنی بیوی کو طلاق دے دی پس وہ اس کے ساتھ جماع کرتا ہوا پایا گیا اور اس کے خلاف گواہی بھی دے دی گئی اور وہ طلاق دینے سے انکار کرتا ہے
ترقیم عوامۃ: 29074 ترقیم الشثری: -- 30384
٣٠٣٨٤ - حديث ابو بكر قال: حدثنا سهل بن يوسف عن عمرو عن الحسن في اربعة شهدوا على رجل انه طلق امراته ثلاثا فانكر واقر بغشيان المراة، فقال: لا حد عليه؛ لانه مخاصم.
حضرت عمرو فرماتے ہیں کہ حضرت حسن بصری سے ان چار آدمیوں کے بارے میں جنہوں نے ایک آدمی کے خلاف گواہی دی کہ بیشک اس نے اپنی بیوی کو تین طلاقیں دی ہیں پس اس شخص نے انکار کردیا اور بیوی سے جماع کا اقرار کیا۔ آپ نے فرمایا: اس پر حد نہیں ہوگی اس لیے کہ وہ انکار کررہا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30384]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30384، ترقيم محمد عوامة 29074)
ترقیم عوامۃ: 29075 ترقیم الشثری: -- 30385
٣٠٣٨٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الاعلى عن سعيد عن قتادة عن جابر ⦗٤٢١⦘ ابن زيد وهو قول قتادة انهما قالا: يفرق بينهما بشهادة اثنين وثلاثة، ويرجم بشهادة اربعة.
حضرت قتادہ اور حضرت جابر بن زید نے ارشاد فرمایا: ان دونوں کے درمیان دو اور تین آدمیوں کی گواہی سے تفریق ڈال دی جائے گی اور چار لوگوں کی گواہی سے اسے سنگسار کردیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30385]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30385، ترقيم محمد عوامة 29075)
ترقیم عوامۃ: 29076 ترقیم الشثری: -- 30386
٣٠٣٨٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الاعلى عن سعيد قال: نبؤوا عن (حبيب) (١) بن ابي ذئب عن عمر قال: يفرق بينهما (٢) بشهادة اربعة (فاكثر) (٣) ، فإن عاد (رجم) (٤) (٥) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، ط، هـ]: (سعيد).
(٢) في [أ، ب، هـ]: زيادة (بشهادة اثنين أو ثلاثة ويرجم).
(٣) في [أ، ط، هـ]: (وأكثر).
(٤) في [أ، ب]: (يرحم).
(٥) مجهول منقطع؛ حبيب مجهول، سعيد لم يروه.
حضرت سعید فرماتے ہیں کہ لوگوں نے حضرت حبیب بن ابی ذئب کے حوالہ سے خبر دی ہے کہ حضرت عمر نے ارشاد فرمایا: ان دونوں کے درمیان چار یا اس سے زیادہ آدمیوں کی گواہی سے تفریق کردی جائے گی پس اگر وہ دوبارہ لوٹے تو اسے سنگسار کردیا جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30386]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30386، ترقيم محمد عوامة 29076)
ترقیم عوامۃ: 29077 ترقیم الشثری: -- 30387
٣٠٣٨٧ - [حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الاعلى عن سعيد قال: نبؤوا عن إبراهيم قال: يفرق بينهما بشهادة اربعة، واكثر من ذلك رجم] (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط الخبر من: [أ، ح، ط، هـ].
حضرت سعید فرماتے ہیں کہ لوگوں نے حضرت ابراہیم کے حوالے سے خبر دی ہے کہ آپ نے فرمایا: ان دونوں کے درمیان چار آدمیوں کی گواہی سے تفریق کردی جائے گی اور اس سے زیادہ کی صورت میں اسے سنگسار کیا جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30387]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30387، ترقيم محمد عوامة 29077)
ترقیم عوامۃ: 29078 ترقیم الشثری: -- 30388
٣٠٣٨٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا (هشيم) (١) عن محمد بن سالم عن الشعبي انه سئل عن رجل شهد (عليه) (٢) شهود: انه (طلق امراته) (٣) ثلاثا، فجحد ذلك، و (إنه) (٤) كان يغشاها، قال: فقال (الشعبي) (٥) : يدرا عنه الحد لإنكاره.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، ط]: (هشام).
(٢) سقط من: [هـ].
(٣) في [م]: بياض.
(٤) في [هـ]: (إن).
(٥) سقط من: [ط، هـ].
حضرت محمد بن سالم فرماتے ہیں کہ حضرت شعبی سے ایک آدمی کے متعلق پوچھا گیا: جس کے خلاف چند گواہوں نے گواہی دی کہ بیشک اس نے اپنی بیوی کو تین طلاقیں دے دی ہیں پس اس نے اس کا انکار کردیا اور وہ اس سے جماع کرتا تھا، اس کا کیا حکم ہے؟ حضرت شعبی نے فرمایا: اس کے انکار کرنے کی وجہ سے اس سے سزا کو ختم کردیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30388]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30388، ترقيم محمد عوامة 29078)
ترقیم عوامۃ: 29079 ترقیم الشثری: -- 30389
٣٠٣٨٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا الضحاك بن مخلد عن ابن جريج عن عطاء في رجل طلق امراته فاشهد شاهدين، ثم قدم القرية التي بها المراة، فغشيها واقر بان ⦗٤٢٢⦘ قد اصابها، وانكر ان يكون (١) طلقها، فقال (عطاء: تجوز) (٢) شهادتهما، ويفرق بينهما، ولا يحد.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ب، هـ]: زيادة (قد).
(٢) بياض في: [م].
حضرت ابن جریج فرماتے ہیں کہ حضرت عطاء سے ایک آدمی کے بارے میں مروی ہے جس نے اپنی بیو ی کو طلاق دی پس دو گواہوں نے گواہی بھی دے دی پھر وہ شخص اس بستی میں آیا جہاں اس کی بیوی تھی اور اس نے اس سے جماع کیا۔ وہ شخص اس سے جماع کا اقرار کرتا ہے اور اس کو طلاق دینے کا انکار کرتا ہے۔ حضرت عطاء نے فرمایا: ان دونوں گواہوں کی گواہی جائز ہوگی اورا ن کے درمیان تفرق کردی جائے گی اور اس شخص پر حد نہیں لگائی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30389]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30389، ترقيم محمد عوامة 29079)