مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
89. ما جاء في النباش يؤخذ: ما حده؟
اس کفن چور کا بیان جس کو پکڑ لیا گیا ہو، اس کی سزا کیا ہے؟
ترقیم عوامۃ: 29207 ترقیم الشثری: -- 30520
٣٠٥٢٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عيسى بن يونس عن معمر قال: بلغني ان عمر بن عبد العزيز قطع نباشا.
حضرت معمر فرماتے ہیں کہ مجھے خبر پہنچی ہے کہ حضرت عمر بن عبدالعزیز نے کفن چور کا ہاتھ کاٹا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30520]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30520، ترقيم محمد عوامة 29207)
ترقیم عوامۃ: 29208 ترقیم الشثری: -- 30521
٣٠٥٢١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو معاوية عن الحجاج عن الحكم عن إبراهيم والشعبي (قالا) (١) : يقطع سارق امواتنا، كما يقطع سارق (احيائنا) (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، ط]: (قال).
(٢) مطموسة في: [ط].
حضرت حکم فرماتے ہیں کہ حضرت شعبی اور حضرت ابراہیم نے ارشاد فرمایا: ہمارے مردوں کے چور کا بھی ایسے ہی ہاتھ کاٹا جائے گا جیسا کہ ہمارے زندوں کے چور کا کاٹا جاتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30521]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30521، ترقيم محمد عوامة 29208)
ترقیم عوامۃ: 29209 ترقیم الشثری: -- 30522
٣٠٥٢٢ - [حدثنا ابو بكر قال: حدثنا حفص عن حجاج قال: سالت عطاء عن النباش؟ قال: يقطع] (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط الخبر من: [أ، ط، هـ].
حضرت حجاج فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عطاء سے کفن چور کے متعلق پوچھا؟ آپ نے فرمایا: اس کا ہاتھ کاٹا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30522]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30522، ترقيم محمد عوامة 29209)
ترقیم عوامۃ: 29210 ترقیم الشثری: -- 30523
٣٠٥٢٣ - حدثنا ابو بكر قال: (حدثنا) (١) علي بن مسهر عن عبد الملك عن عطاء في النباش قال: هو بمنزلة السارق، يقطع.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ب]: (أبو بكر قال: حدثنا).
حضرت عبدالملک فرماتے ہیں کہ حضرت عطاء سے کفن چور کے بارے میں مروی ہے۔ آپ نے ارشاد فرمایا: وہ چور کے درجہ میں ہے اس کا ہاتھ کاٹا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30523]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30523، ترقيم محمد عوامة 29210)
ترقیم عوامۃ: 29211 ترقیم الشثری: -- 30524
٣٠٥٢٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا حفص عن اشعث قال: سالت الحسن عن النباش قال: يقطع.
حضرت اشعث فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حسن بصری سے کفن چور کے متعلق سوال کیا؟ تو آپ نے فرمایا: اس کا ہاتھ کاٹا جائے گا اور میں نے حضرت شعبی سے سوال کیا؟ تو آپ نے بھی فرمایا: اس کا ہاتھ کاٹا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30524]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30524، ترقيم محمد عوامة 29211)
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 30525
٣٠٥٢٥ - وسالت الشعبي فقال: يقطع.
اور میں نے حضرت شعبی سے سوال کیا؟ تو آپ نے فرمایا: اس کا ہاتھ کاٹا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30525]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30525، ترقيم محمد عوامة ---)
ترقیم عوامۃ: 29212 ترقیم الشثری: -- 30526
٣٠٥٢٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا حفص عن اشعث عن الحكم وحماد عن إبراهيم في النباش، قال: يقطع.
حضرت حکم اور حضرت حماد فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم سے کفن چور کے بارے میں مروی ہے آپ نے ارشاد فرمایا: اس کا ہاتھ کاٹا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30526]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30526، ترقيم محمد عوامة 29212)
ترقیم عوامۃ: 29213 ترقیم الشثری: -- 30527
٣٠٥٢٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا جرير عن مغيرة عن حماد واصحابه (قالوا) (١) : يقطع النباش لانه قد دخل على الميت بيته.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، ط]: (قال).
حضرت مغیرہ فرماتے ہیں کہ حضرت حماد اور ان کے اصحاب نے فرمایا: کفن چور کا ہاتھ کاٹا جائے گا اس لیے کہ وہ میت کے گھر میں داخل ہوا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30527]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30527، ترقيم محمد عوامة 29213)
ترقیم عوامۃ: 29214 ترقیم الشثری: -- 30528
٣٠٥٢٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن يمان عن شيخ عن مكحول قال: لا يقطع إلا ان يكون (للقبر باب) (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (للقبر بات).
حضرت ابن یمان کسی شیخ سے نقل کرتے ہیں کہ حضرت مکحول نے ارشاد فرمایا: ہاتھ نہیں کاٹا جائے گا مگر یہ کہ قبر کا دروازہ ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30528]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30528، ترقيم محمد عوامة 29214)
ترقیم عوامۃ: 29215 ترقیم الشثری: -- 30529
٣٠٥٢٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا يحيى بن يمان عن إسرائيل عن عبد الله بن المختار عن (معاوية) (١) بن (قرة) (٢) قال: النباش لص فاقطعه.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ط، هـ]: (عبد اللَّه).
(٢) في [هـ]: (مرة).
حضرت عبداللہ بن مختار فرماتے ہیں کہ حضرت معاویہ بن قرہ نے ارشاد فرمایا: کفن چوری کرنے والا چور ہے پس اس کا ہاتھ کاٹ دو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30529]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30529، ترقيم محمد عوامة 29215)