🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
89. ما جاء في النباش يؤخذ: ما حده؟
اس کفن چور کا بیان جس کو پکڑ لیا گیا ہو، اس کی سزا کیا ہے؟
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29216 ترقیم الشثری: -- 30530
٣٠٥٣٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن مهدي عن حماد بن سلمة عن حجاج ان مسروقا وإبراهيم النخعي والشعبي وزاذان وابا زرعة بن عمرو بن جرير كانوا يقولون في النباش: يقطع.
حضرت حجاج فرماتے ہیں کہ حضرت مسروق، حضرت ابراہیم نخعی، حضرت شعبی حضرت زاذان اور حضرت ابو ذرعہ بن عمرو بن جریر یہ سب حضرات کفن چور کے بارے میں فرمایا کرتے تھے کہ اس کا ہاتھ کاٹا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30530]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30530، ترقيم محمد عوامة 29216)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29217 ترقیم الشثری: -- 30531
٣٠٥٣١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا شيخ لقيته بمنى عن روح بن القاسم عن (مطر) (١) عن عكرمة عن ابن عباس قال: ليس على النباش قطع، وعليه شبيه بالقطع (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (عطر)، وفي [هـ]: (مطرف).
(٢) مجهول؛ لإبهام شيخ المؤلف.

حضرت عکر مہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے ارشاد فرمایا: کفن چور پر ہاتھ کاٹنے کی سزا جاری نہیں ہوگی اس پر کاٹنے کے مشابہ سزا ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30531]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30531، ترقيم محمد عوامة 29217)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
90. ما جاء في السكران: متى يضرب: إذا (صحا)، أو في حال سكره؟
ان روایات کا بیان جو نشہ میں مدہوش کے بارے میں منقول ہیں کہ اسے کب مارا جائے گا: جب وہ ٹھیک ہوجائے یا اس کے نشہ میں ہونے کی حالت میں؟
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29218 ترقیم الشثری: -- 30532
٣٠٥٣٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو معاوية عن حجاج عن ابي مصعب (١) عطاء بن ابي مروان عن ابيه ان عليا اتي بالنجاشي سكران من الخمر في رمضان، فتركه حتى صحا ثم ضربه ثمانين، ثم امر به إلى السجن، ثم اخرجه من الغد فضربه عشرين، فقال: ثمانين للخمر وعشرين لجراتك على الله في رمضان (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، ف]: زيادة (عن).
(٢) منقطع حكمًا؛ حجاج مدلس، وقد توبع.

حضرت ابو مروان فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کے پا س رمضان میں نجاشی شاعر لایا گیا جو نشہ میں دھت تھا تو آپ نے اسے چھوڑ دیا یہاں تک کہ وہ ٹھیک ہوگیا پھر آپ نے اسے اسی کوڑے مارے پھر آپ نے اس کو قید کرنے کا حکم دیا پھر آپ نے اگلے دن اسے نکالا اور اسے بیس کوڑے مارے اور فرمایا: اسی کوڑے شراب کی وجہ سے اور بیس کوڑے رمضان میں اللہ پر جرأت کرنے کی وجہ سے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30532]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30532، ترقيم محمد عوامة 29218)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29219 ترقیم الشثری: -- 30533
٣٠٥٣٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو الاحوص عن ابي الحارث التيمي عن ابي ماجد الحنفي قال: كنت عند عبد الله بن مسعود قاعدا، فجاءه رجل من المسلمين بابن اخ له، فقال له: (يا) (١) ابا عبد الرحمن، إن ابن اخي وجدته (سكران) (٢) ، فقال عبد الله: (ترتروه، ومزمزوه، واستنكهوه) (٣) (فترتر) (٤) و (مزمز) (٥) و (استنكه) (٦) فوجد (سكران) (٧) (فدفع) (٨) إلى السجن، فلما كان الغد جئت وجيء به (٩) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (أيا).
(٢) في [أ، ح، ط، ك، هـ]: (سكرانًا).
(٣) تكرر ما بين القوسين في: [ح]، والمراد: تحريكه وتكليمه.
(٤) في [أ، ط، هـ]: (فترتروه).
(٥) سقط من: [ط، هـ].
(٦) في [أ، هـ]: (استنكهوه).
(٧) في [أ، ح، ط، ك، هـ]: (سكرانًا).
(٨) في [أ، ط، هـ]: (فرفع).
(٩) مجهول؛ لجهالة أبي ماجد الحنفي.

حضرت ابو ماجد حنفی فرماتے ہیں کہ میں حضرت عبداللہ بن مسعود کے پاس بیٹھا ہوا تھا کہ مسلمانوں میں سے ایک آدمی اپنے بھتیجے کو لایا اور آپ سے کہنے لگا: اے ابو عبدالرحمن! میرے بھائی کا بیٹا ہے میں نے اسے نشہ کی حالت میں پایا ہے اس پر حضرت عبداللہ بن مسعود نے فرمایا: تم اس کو اچھی طرح ہلاؤ، اس کو دھکیلو اور اس کے منہ کی بوسو نگھو پس اسے اچھی طرح ہلایا گیا، دھکیلا گیا اور اس کے منہ کی بو سونگھی گئی تو اسے نشہ کی حالت میں پایا گیا، اسے جیل بھیج دیا گیا پس جب اگلا دن آیا تو میں آیا اور اسے بھی لایا گیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30533]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30533، ترقيم محمد عوامة 29219)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29220 ترقیم الشثری: -- 30534
٣٠٥٣٤ - [حدثنا ابو بكر قال: حدثنا جرير عن مغيرة عن إبراهيم قال: إذا سكر الإنسان ترك حتى يفيق، ثم جلد] (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ب، ط]: تكرر الخبر.
حضرت مغیرہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم نے ارشاد فرمایا: جب انسان نشہ میں دھت ہوجائے تو اسے چھوڑ دیا جائے یہاں تک کہ اسے افاقہ ہوجائے پھر اسے کوڑے مارے جائیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30534]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30534، ترقيم محمد عوامة 29220)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29221 ترقیم الشثری: -- 30535
٣٠٥٣٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا جرير عن مغيرة عن الشعبي قال: إذا سكر الإمام جلد وهو لا يعقل، فإنه إن عقل امتنع.
حضرت مغیرہ فرماتے ہیں کہ حضرت شعبی نے ارشاد فرمایا: جب امام نشہ میں ہو تو اسے کوڑے مار دیے جائیں درآنحالیکہ وہ ہوش میں نہ ہو اس لیے کہ اگر وہ ہوش میں آئے گا تو وہ روک دے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30535]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30535، ترقيم محمد عوامة 29221)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
91. في (رجل) يوجد منه ريح الخمر، ما عليه؟
اس آدمی کے بیان میں جس کے منہ سے شراب کی خوشبو محسوس ہو تو اس پر کیا سزا جاری ہوگی؟
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29222 ترقیم الشثری: -- 30536
٣٠٥٣٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن ابن ابي ذئب عن الزهري عن السائب بن يزيد ان عمر كان يضرب في الريح (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح.
حضرت سائب بن یزید فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بو میں بھی سزا دیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30536]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30536، ترقيم محمد عوامة 29222)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29223 ترقیم الشثری: -- 30537
٣٠٥٣٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو معاوية عن الاعمش عن إبراهيم عن علقمة قال: قرا عبد الله سورة يوسف (بحمص) (١) ، فقال رجل: ما هكذا انزلت، فدنا منه عبد الله فوجد منه ريح الخمر فقال له: تكذب بالحق وتشرب الرجس، والله (لهكذا) (٢) اقرانيها رسول الله ﷺ، لا ادعك حتى (احدك) (٣) ، فجلده الحد (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ب]: (بمحمص)، وفي [ط]: (عن).
(٢) في [هـ]: (لهو كما).
(٣) في [ك]: (أجلدك).
(٤) صحيح؛ أخرجه البخاري (٥٠٠١)، ومسلم (٨٠١).

حضرت علقمہ فرماتے ہیں کہ حضرت عبداللہ بن مسعود نے حمص میں سورة یوسف کی تلاوت فرمائی اس پر ایک آدمی کہنے لگا یہ سورت ایسے نازل نہیں ہوئی، پس حضرت عبداللہ بن مسعود اس کے قریب ہوئے تو آپ نے اس سے شراب کی بو پائی، آپ نے اس سے فرمایا: تو حق بات کی تکذیب کرتا ہے اور ناپاک چیز پیتا ہے! اللہ کی قسم! رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے یہ سورت اسی طرح پڑھائی ہے میں تجھے نہیں چھوڑوں گا یہاں تک کہ میں تجھ پر حد لگاؤں گا پھر آپ نے اس پر حد لگائی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30537]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30537، ترقيم محمد عوامة 29223)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29224 ترقیم الشثری: -- 30538
٣٠٥٣٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا كثير بن هشام عن جعفر بن برقان عن يزيد ⦗٤٥٩⦘ ابن الاصم ان ذا قرابة لميمونة دخل عليها، فوجدت منه ريح شراب (فقالت) (١) : إن لم تخرج إلى المسلمين فيحدونك او يطهرونك لا تدخل علي بيتي ابدا (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (قال).
(٢) صحيح.

حضرت یزید بن اصم فرماتے ہیں کہ حضرت میمونہ کا ایک قریبی رشتہ دار آپ کے پاس آیا آپ نے اس سے شراب کی بو محسوس کی، آپ نے فرمایا: اگر تم مسلمانوں کے پاس نہیں جاؤ گے کہ وہ تم پر حد لگائیں یا وہ تمہیں پاک کردیں تو تم میرے گھر کبھی داخل مت ہونا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30538]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30538، ترقيم محمد عوامة 29224)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29225 ترقیم الشثری: -- 30539
٣٠٥٣٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا يحيى بن سعيد عن ابن جريج عن ابن ابي مليكة قال: كتبت إلى ابن الزبير اساله عن الرجل يوجد منه (ريح) (١) الشراب، فقال: إن كان مدمنا فحده (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (سواء).
(٢) منقطع حكمًا؛ ابن جريج مدلس.

حضرت ابن ابی ملیکہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن زبیر کو خط لکھ کر ان سے اس آدمی کے متعلق سوال کیا جس سے شراب کی بو محسوس ہو؟ آپ نے فرمایا: اگر وہ عادی ہو تو اس پر حد لگائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30539]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30539، ترقيم محمد عوامة 29225)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں