🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
52. ما يدعى به في الاستسقاء
حالت استسقاء میں مانگی جانے والی دعاکا بیان
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30099 ترقیم الشثری: -- 31459
٣١٤٥٩ - حدثنا وكيع عن سفيان عن مطرف عن الشعبي ان عمر خرج يستسقي فصعد المنبر فقال: ﴿استغفروا ربكم إنه كان غفارا (١٠) يرسل السماء عليكم مدرارا (١١) ويمددكم باموال وبنين ويجعل لكم جنات ويجعل لكم انهارا﴾ [نوح: ١٠ - ١٢] ، واستغفروا ربكم إنه وإن غفارا ثم نزل، فقيل له: يا امير المؤمنين لو استسقيت (فقال) (١) : لقد طلبت (بمجاديح) (٢) السماء التي يستنزل بها القطر (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ب].
(٢) في [أ، ب، ط]: (بمخارج).
(٣) منقطع؛ الشعبي لم يسمع من عمر.

حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ حضرت عمر پانی کی طلبی کی دعا کے لیے نکلے اور منبر پر چڑھ کر یہ آیات پڑھیں: معافی مانگو اپنے رب سے، یقینا وہ بہت زیادہ معاف فرمانے والا ہے، وہ برسائے گا تم پر آسمان سے موسلا دھار بارش اور نوازے گا تمہیں مال و اولاد سے اور پیدا کرے گا تمہارے لیے باغ اور جاری کر دے گا تمہارے لیے نہریں، اور معافی مانگو اپنے رب سے، پھر آپ منبر سے نیچے اتر آئے۔ پس آپ سے کہا گیا: اے امیر المؤمنین! اگر آپ بارش بھی مانگتے تو اچھا ہوتا، تو آپ نے فرمایا: البتہ تحقیق میں نے آسمان کے نچھتر کے ذریعہ پانی طلب کیا ہے جس کے ذریعہ پانی کے قطرے اتارے جاتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31459]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31459، ترقيم محمد عوامة 30099)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30100 ترقیم الشثری: -- 31460
٣١٤٦٠ - حدثنا وكيع عن عيسى بن حفص عن عطاء بن ابي مروان عن ابيه قال: خرجنا مع عمر بن الخطاب نستسقي فما زاد على الاستغفار (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) حسن؛ أبو مروان صدوق.
حضرت عطاء بن ابو مروان اپنے والد کے واسطہ سے فرماتے ہیں کہ ہم لوگ حضرت عمر بن خطاب کے ساتھ پانی طلبی کی دعا کے لیے نکلے، تو انہوں نے استغفار پر زیادتی نہیں کی، (استغفار کے علاوہ کوئی دعا نہیں کی) [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31460]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31460، ترقيم محمد عوامة 30100)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30101 ترقیم الشثری: -- 31461
٣١٤٦١ - حدثنا وكيع عن مسعر عن زيد العمي عن ابي الصديق الناجي ان سليمان بن داود خرج بالناس يستسقي فمر على نملة مستلقية على قفاها رافعة قوائمها إلى السماء، وهي تقول: اللهم إنا خلق من خلقك، ليس (بنا) (١) غنى عن رزقك فإما ان تسقينا، وإما ان تهلكنا، فقال سليمان للناس: ارجعوا فقد سقيتم بدعوة غيركم.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط، هـ]: (لنا).
حضرت ابو الصدیق الناجی فرماتے ہیں کہ حضرت سلیمان بن داؤد لوگوں کو پانی طلبی کی دعا کرنے کے لیے لے کر نکلے، پس ان کا گزر ایک چیونٹی پر ہوا جو الٹی ہو کر چت لیٹی ہوئی تھی، اور اپنی ٹانگیں آسمان کی طرف کی ہوئی تھیں اور یہ دعا مانگ رہی تھی: اے اللہ! ہم بھی آپ کی مخلوق میں سے ایک مخلوق ہیں، ہم تیرے رزق سے بالکل بےنیاز نہیں ہیں، یا تو آپ ہمیں سیراب فرما دیں یا آپ ہمیں ہلاک کردیں۔ تو حضرت سلیمان نے لوگوں سے فرمایا: تم لوگ واپس لوٹ جاؤ! تمہیں دوسروں کی دعا سے سیراب کردیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31461]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31461، ترقيم محمد عوامة 30101)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
53. ما يدعى (به) للمريض إذا دخل عليه
جب مریض پر داخل ہوا جائے تو یوں دعا پڑھی جائے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30102 ترقیم الشثری: -- 31462
٣١٤٦٢ - حدثنا ابو معاوية عن الاعمش عن مسلم عن مسروق عن عائشة قالت: كان رسول الله ﷺ يعوذ بهذه الكلمات:"اذهب الباس، رب الناس، واشف انت الشافي لا شفاء، إلا شفاؤك، شفاء لا يغادر سقما"، قالت: فلما ثقل رسول الله ﷺ في مرضه الذي مات فيه اخذت بيده فجعلت (امسحها واقولها) (١) ، قالت: فنزع يده من يدي وقال:"اللهم الحقني (بالرفيق) (٢) "، قالت: فكان هذا ⦗٢٣٥⦘ آخر ما سمعت من كلامه (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، ط]: (أمسحهما وأقولهما).
(٢) في [أ، ب، جـ، ط، ك]: (بالرفيع)، وفي [أ، ب]: (لعله الرفيق)، وكذلك حاشية [ط]، وتقدم في المصنف ٧/ ٤٠٣ برقم [٢٥١١٦] بلفظ: (بالرفيق)، وهو كذلك في مصادر التخريج.
(٣) صحيح؛ أخرجه ابن ماجه (١٦١٩) من طريق المؤلف، وأخرجه من طريق أبي معاوية أحمد (٢٤٢٢٨)، وابن سعد ٢/ ٢١٠، وأخرجه من طريق المؤلف بإسناد آخر البخاري (٥٧٤٣)، ومسلم (٢١٩١).

حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان کلمات کے ذریعہ تعویذ (دم) کرتے تھے۔ ”لوگوں کے رب تکلیف کو دور فرما۔ تو شفا دے اور تو ہی شفا دینے والا ہے، تیری شفا کے سوا کوئی شفا نہیں ہے ایسی شفا دے کہ کوئی بیماری باقی نہ رہے۔“ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں: جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا مرض بڑھ گیا جس مرض میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی وفات ہوئی تھی تو میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ہاتھ پکڑتی، پس میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہاتھ کو ہی آپ کے جسم پر پھیرتی رہتی تھیں اور یہ دعا پڑھتی رہتی تھی: فرماتی ہیں: کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنا ہاتھ میرے ہاتھ سے چھڑایا اور یہ دعا پڑھی: اے اللہ! مجھے رفیق سے ملا دے، حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں! یہ آخری بات تھی جو میں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے کلام سے سنی تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31462]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31462، ترقيم محمد عوامة 30102)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30103 ترقیم الشثری: -- 31463
٣١٤٦٣ - حدثنا جرير عن منصور عن ابي الضحى عن مسروق عن عائشة عن النبي ﷺ بمثل حديث ابي معاوية إلا انه لم يقل فلما ثقل (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح؛ أخرجه البخاري (٥٧٥٠)، ومسلم (٢١٩١).
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی ما قبل والی روایت اس سند کے ساتھ بھی مروی ہے مگر اس سند میں ”فلما ثقل“ کا لفظ نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31463]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31463، ترقيم محمد عوامة 30103)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30104 ترقیم الشثری: -- 31464
٣١٤٦٤ - حدثنا يحيى بن سعيد عن سفيان عن الاعمش عن ابي الضحى عن مسروق عن عائشة ان النبي ﷺ (كان) (١) يقول للمريض:"اذهب الباس رب الناس واشف انت الشافي لا شفاء إلا شفاؤك (شفاء) (٢) لا يغادر سقما" (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ط، هـ].
(٢) سقط من: [أ، ب، جـ، ط، ك].
(٣) صحيح؛ أخرجه مسلم (٢١٩١)، وأحمد (٢٤٨٣٨)، وأصله عند البخاري (٥٧٥٠).

حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ یقینا نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مریض کے لیے یوں دعا فرمایا کرتے تھے۔ لوگوں کے رب! تکلیف کو دور فرما۔ تو شفا دے تو ہی شفا دینے والا ہے، تیری شفاء کے علاوہ کوئی شفاء نہیں ہے، ایسی شفا دے کہ کوئی بیماری باقی نہ رہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31464]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31464، ترقيم محمد عوامة 30104)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 31465
٣١٤٦٥ - قال سفيان: فذكرته لمنصور فحدثني عن إبراهيم عن مسروق عن عائشة عن النبي ﷺ بمثله (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح؛ أخرجه البخاري (٥٧٥٠)، ومسلم (٢١٩١).
حضرت سفیان فرماتے ہیں کہ میں نے یہ حدیث حضرت منصور کے سامنے ذکر کی تو انہوں نے مجھے یہ حدیث ابراہیم، مسروق اور حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے واسطہ سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے اسی طرح بیان کی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31465]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31465، ترقيم محمد عوامة ---)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30105 ترقیم الشثری: -- 31466
٣١٤٦٦ - حدثنا ابو الاحوص عن ابي إسحاق عن الحارث عن علي قال: كان رسول الله ﷺ إذا دخل على مريض قال:"اذهب الباس، رب الناس، واشف انت الشافي لا شافي إلا انت" (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) ضعيف؛ لضعف الحارث، أخرجه أحمد (٥٦٥)، والترمذي (٣٥٦٥)، والبزار (٨٤٧)، وعبد بن حميد (٦٦)، والطبراني في الدعاء في المرض (٥٢)، وابن أبي الدنيا (٣١٢٣٤).
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب کسی مریض پر داخل ہوتے تو یوں دعا پڑھتے: لوگوں کے رب! تکلیف کو دور فرما۔ تو شفا دے تو ہی شفا دینے والا ہے، تیرے سوا کوئی شفا دینے والا نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31466]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31466، ترقيم محمد عوامة 30105)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30106 ترقیم الشثری: -- 31467
٣١٤٦٧ - حدثنا سفيان بن عيينة عن عبد ربه عن (عمرة) (١) عن عائشة ان رسول الله ﷺ كان مما يقول (للمريض) (٢) ببزاقه باصبعه:"بسم الله: (تربة) (٣) ارضنا بريقة بعضنا يشفى سقيمنا بإذن ربنا" (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (عمرو).
(٢) في [جـ، ك]: (للمرضى).
(٣) في [ك]: (بتربة).
(٤) صحيح؛ أخرجه البخاري (٥٧٤٦)، ومسلم (٢١٩٤).

حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنے لعاب مبارک کو انگلی پر لگا کر مریض کے لیے یوں دعا کرتے تھے: اللہ کے نام کے ساتھ، ہماری زمین کی مٹی اور ہم میں بعض کے لعاب کے ذریعہ ہمارے مریض کو شفا دی جائے ہمارے رب کی اجازت سے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31467]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31467، ترقيم محمد عوامة 30106)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30107 ترقیم الشثری: -- 31468
٣١٤٦٨ - حدثنا وكيع عن سفيان عن عاصم بن عبيد الله عن زياد بن (ثويب) (١) عن ابي هريرة قال: دخل علي رسول الله ﷺ وانا اشتكي فقال:"الا ارقيك برقية علمنيها جبريل: بسم الله ارقيك، والله يشفيك، من كل ارب يؤذيك، ومن شر النفاثات في العقد، ومن شر حاسد إذا حسد" (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (لويب).
(٢) مجهول؛ لجهالة زياد بن ثويب، أخرجه أحمد (٩٧٥٧)، وابن ماجه (٣٥٢٤)، والنسائي في الكبرى (١٠٨٤١)، والحاكم ٢/ ٥٤١، والطبراني في الدعاء (١٠٩٦)، والمزي ٩/ ٤٣٨، وذكره البخاري في التاريخ ٣/ ٣٤٦.

حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مجھ پر داخل ہوئے اس حال میں کہ میں تکلیف میں تھا۔ پھر فرمانے لگے: کیا میں تمہیں دم نہ کروں جو دم مجھے حضرت جبرائیل نے سکھایا ہے! اللہ کے نام کے ساتھ میں تجھے دم کرتا ہوں اور اللہ ہی تجھے شفا دے ہر اس عضو سے جو تجھے تکلیف دے اور گرہوں میں پھونکنے والیوں کے شر سے، اور حسد کرنے والے کے شر سے جب وہ حسد کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31468]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31468، ترقيم محمد عوامة 30107)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں