مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
53. ما يدعى (به) للمريض إذا دخل عليه
جب مریض پر داخل ہوا جائے تو یوں دعا پڑھی جائے
ترقیم عوامۃ: 30108 ترقیم الشثری: -- 31469
٣١٤٦٩ - حدثنا عبد الرحيم بن (سليمان) (١) عن حجاج عن المنهال بن عمرو عن عبد الله بن الحارث عن ابن عباس ان رسول الله ﷺ قال:"من دخل على مريض لم تحضر وفاته فقال: اسال الله رب العرش العظيم ان يشفيك سبع مرات شفي" (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (سلمان).
(٢) منقطع حكمًا؛ حجاج مدلس، أخرجه أحمد (٢١٣٨)، وعبد بن حميد (٧١٨)، والبخاري في الأدب المفرد (٥٣٦)، والنسائي في عمل اليوم والليلة (١٠٤٤)، وابن حبان (٢٩٧٥)، والحاكم ٤/ ٢١٣، والطبراني في الدعاء (١١١٤).
حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو شخص کسی ایسے مریض کے پاس جائے جس کی موت قریب نہ ہو تو وہ سات مرتبہ یہ کلمات پڑھ لے: مں فاللہ سے سوال کرتا ہوں جو عظمت والا ہے، عرش عظیم کا رب ہے کہ وہ تجھے شفا دے، تو اس مریض کو شفا دی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31469]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31469، ترقيم محمد عوامة 30108)
ترقیم عوامۃ: 30109 ترقیم الشثری: -- 31470
٣١٤٧٠ - (١) حدثنا زيد بن الحباب عن عبد الرحمن بن ثوبان قال: اخبرني عمير ابن هانئ قال: سمعت جنادة بن ابي امية يقول: سمعت عبادة بن الصامت يحدث عن رسول الله ﷺ ان جبريل رقاه وهو يوعك فقال:"بسم الله ارقيك، من كل داء يؤذيك، من كل حاسد إذا حسد، ومن كل عين، واسم الله يشفيك" (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ك]: زيادة (حدثنا أبو بكر قال).
(٢) ضعيف؛ لضعف عبد الرحمن بن ثوبان، أخرجه أحمد (٢٢٧٦٠)، وابن ماجه (٣٥٢٧)، وابن حبان (٩٥٣)، والنسائي في عمل اليوم والليلة (١٠٠٤)، وعبد بن حميد (١٨٧)، والبزار (٢٦٨٤)، والشاشي (١٢٢٠)، والطبراني في الدعاء (١٠٨٩).
حضرت عبادہ بن الصامت، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حوالہ سے بیان فرماتے ہیں: جبرائیل نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دم کیا اس حال میں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سخت بخار میں مبتلا تھے، پس یہ کلمات پڑھے! اللہ کے نام کے ساتھ میں آپ کو دم کرتا ہوں، ہر اس بیماری سے جو آپ کو تکلیف پہنچائے، ہر حسد کرنے والے سے جب وہ حسد کرے اور ہر (بُری) آنکھ سے، اور اللہ کا نام ہی آپ کو شفا دے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31470]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31470، ترقيم محمد عوامة 30109)
ترقیم عوامۃ: 30110 ترقیم الشثری: -- 31471
٣١٤٧١ - حدثنا محمد بن بشر العبدي حدثنا زكريا بن ابي زائدة حدثنا سماك عن محمد بن حاطب قال: تناولت قدرا لنا فاحترقت يدي فانطلقت (بي امي) (١) إلى رجل جالس في (الجبانة) (٢) فقالت له: يا رسول الله، فقال:" (لبيك) (٣) وسعديك"، ثم ادنتني منه فجعل ينفث ويتكلم لا ادري ما هو، فسالت امي بعد ذلك ما كان يقول: قالت: كان يقول:"اذهب الباس رب الناس واشف انت الشافي لا شافي إلا انت" (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ]: (بأمي).
(٢) في [ك]: (الجناة).
(٣) في [ك]: (بسك).
(٤) حسن؛ سماك صدوق، أخرجه أحمد (١٨٢٧٦)، والنسائي في الكبرى (١٠٨٦٤)، وابن حبان (٢٩٧٦)، والطيالسي (١١٩٤)، والطبراني ١٩/ (٥٤٠)، والبيهقي في الدلائل ٦/ ١٧٤، والبخاري في التاريخ الكبير ١/ ١٧، والحاكم ٤/ ٦٢.
حضرت محمد بن حاطب فرماتے ہیں کہ میں نے گرم ہانڈی پکڑ لی تو میرا ہاتھ جل گیا، پھر میری والدہ مجھے ایک آدمی کے پاس لے گئیں جو کھلے میدان میں بیٹھا تھا، میری والدہ نے ان کو کہا: اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)! تو انہوں نے فرمایا: میں حاضر ہوں اور خدمت کے لیے تیار ہوں، پھر میری والدہ نے مجھے ان کے قریب کردیا، پس وہ پھونک مارتے تھے اور کچھ بولتے تھے، میں نہیں جان پا رہا تھا کہ وہ کیا کہہ رہے ہیں، پھر بعد میں میں نے اپنی والدہ سے پوچھا کہ وہ کیا پڑھ رہے تھے؟ والدہ نے فرمایا: وہ یہ کلمات پڑھ رہے تھے: لوگوں کے رب! تکلیف کو دور فرما۔ تو شفا دے اور تو ہی شفا دینے والا ہے۔ تیرے سوا کوئی شفا دینے والا نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31471]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31471، ترقيم محمد عوامة 30110)
ترقیم عوامۃ: 30111 ترقیم الشثری: -- 31472
٣١٤٧٢ - حدثنا (عبيدة) (١) بن حميد عن منصور عن المنهال عن سعيد بن جبير ⦗٢٣٨⦘ عن (ابن عباس) (٢) ان رسول الله ﷺ كان يعوذ الحسن والحسين بهؤلاء الكلمات:"اعيذكما بكلمات الله التامة، من شر كل شيطان وهامة، و (شر) (٣) كل عين لامة"، قال: وكان إبراهيم يعوذ بها إسماعيل وإسحاق (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح]: (عبدة).
(٢) في [أ، ب، جـ، ط، ك]: (عمار).
(٣) في [جـ]: (نر)، وفي [أ، ب، ط]: (نظر)، وفي [هـ]: (تطر).
(٤) صحيح؛ أخرجه البخاري (٣٣٧١)، وأحمد (٢١١٢).
حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حضرات حسنین کو ان کلمات کے ذریعہ دم کرتے تھے: میں تم دونوں کو اللہ کے مکمل کلمات کی پناہ میں دیتا ہوں ہر شیطان اور مؤذی جانور کے شر سے، اور ہر بری آنکھ کے شر سے۔ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم بھی حضرت اسماعیل اور حضرت اسحاق i کو ان کلمات کے ذریعہ دم کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31472]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31472، ترقيم محمد عوامة 30111)
ترقیم عوامۃ: 30112 ترقیم الشثری: -- 31473
٣١٤٧٣ - حدثنا يعلى بن عبيد حدثنا سفيان عن منصور عن المنهال عن سعيد ابن جبير عن ابن عباس قال: كان رسول الله ﷺ يعوذ الحسن والحسين ثم ذكر مثله، إلا انه لم يقل: وشر (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح؛ أخرجه النسائي في الكبرى (١٠٨٤٤)، والترمذي (٢٠٦٠)، وابن ماجه (٣٥٢٥)، والطحاوي في شرح المشكل ٧/ ٣٢٥، والبيهقي في الدعوات (٥٢٨)، وابن عساكر ٦/ ٤٥٢، والقزويني في التدوين ٣/ ٤٢٤، والحاكم ٣/ ١٨٣.
حضرت عبد اللہ ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حضرات حسنین کو دم کرتے تھے، پھر راوی نے آگے ما قبل والی حدیث جیسا مضمون ذکر کیا۔ مگر لفظ ”شر“ نہیں بیان کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31473]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31473، ترقيم محمد عوامة 30112)
ترقیم عوامۃ: 30113 ترقیم الشثری: -- 31474
٣١٤٧٤ - حدثنا وكيع عن شعبة عن عمرو بن مرة عن عبد الله بن سلمة عن علي قال: اشتكيت فدخل علي النبي ﷺ (وانا) (١) اقول: (اللهم) (٢) إن كان اجلي قد حضر (فارحني) (٣) ، وإن كان متاخرا فاشفني (او) (٤) عافني، وإن كان بلاء (فصبرني) (٥) فقال النبي ﷺ:"كيف قلت؟" قال: فقلت له، فمسحني بيده ⦗٢٣٩⦘ (و) (٦) قال:"اللهم اشفه او عافه"، فما اشتكيت ذلك الوجع بعد (٧) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ط، هـ]: (فسمعني).
(٢) تكرر في: [ط]، وسقط من: [جـ].
(٣) في [أ، ط، هـ]: (فارحمني).
(٤) في [ط، هـ]: (و).
(٥) في [ك]: (فصب ني).
(٦) في [جـ، ك]: (ثم).
(٧) حسن؛ عبد اللَّه بن سلمة صدوق، أخرجه أحمد (١٠٥٧)، والترمذي (٣٥٦٤)، وأبو يعلى (٤٠٩)، وابن حبان (٦٩٤٠)، والبزار (٧٠٩)، والحاكم ٢/ ٦٢٠، والطيالسي (١٤٣)، وعبد بن حميد (٧٣)، والنسائي في عمل اليوم والليلة (١٠٥٧)، وأبو نعيم في الحلية ٥/ ٩٦، وسبق ٧/ ٤٠٤.
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں تکلیف میں مبتلا تھا پس نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میرے پاس تشریف لائے اس حال میں کہ میں یوں دعا کر رہا تھا: اے اللہ! اگر میری موت حاضر ہے تو مجھے موت کے ذریعہ راحت پہنچا۔ اور اگر ابھی موت مںِ تاخیر ہے تو مجھے شفا بخش یا مجھے عافیت عطا فرما، اگر کوئی مصیبت ہے تو مجھے صبر سے نواز دے۔ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تم کیا پڑھ رہے ہو؟ حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: میں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے وہ کلمات پڑھے، تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنا ہاتھ مبارک مجھ پر پھیرا پھر یوں دعا پڑھی: اے اللہ! تو اس کو شفا بخش یا تو اس کو عافیت بخش دے۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: پھر کبھی مجھے یہ تکلیف نہیں ہوئی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31474]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31474، ترقيم محمد عوامة 30113)
ترقیم عوامۃ: 30114 ترقیم الشثری: -- 31475
٣١٤٧٥ - حدثنا يحيى بن ابي بكير حدثنا زهير بن محمد عن يزيد بن خصيفة عن (عمر) (١) بن عبد الله بن كعب عن نافع بن جبير عن عثمان بن ابي العاص الثقفي قال: قدمت على رسول الله ﷺ وبي وجع، قد كاد (يبطلني) (٢) فقال رسول الله ﷺ:"اجعل يدك اليمنى عليه، ثم قل: (اللهم) (٣) بسم الله اعوذ بعزة الله وقدرته من شر ما اجد سبع مرات، ففعلت فشفاني الله ﷿" (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (عمرو)، ورواية زهير عمر، ورواية غيره (عمرو).
(٢) في [أ، ط، هـ]: (يهلكني).
(٣) سقط من: [أ، ب، جـ، ط، ك].
(٤) صحيح؛ أخرجه مسلم (٢٢٠٢)، وأحمد (١٦٢٦٨).
حضرت عثمان بن ابی العاص الثقفی فرماتے ہیں کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس حاضر ہوا اور میں شدید تکلیف میں مبتلا تھا، قریب تھا کہ یہ تکلیف مجھے بالکل بےکار کر دے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے فرمایا: اپنا داہنا ہاتھ تکلیف والی جگہ پر رکھو، پھر سات مرتبہ یہ کلمات پڑھو: اللہ کے نام سے شروع کرتا ہوں، میں اللہ کی عزت اور اس کی قدرت کی برکت سے پناہ مانگتا ہوں ہر اس چیز کے شر سے جو میں پاتا ہوں۔ حضرت عثمان بن ابی العاص الثقفی فرماتے ہیں! پس میں نے ایسا ہی کیا، تو اللہ عزوجل نے مجھے شفا عطا فرما دی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31475]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31475، ترقيم محمد عوامة 30114)
ترقیم عوامۃ: 30115 ترقیم الشثری: -- 31476
٣١٤٧٦ - حدثنا زيد بن الحباب عن إبراهيم بن إسماعيل بن ابي حبيبة قال: حدثني داود بن الحصين عن عكرمة عن ابن عباس قال: كان رسول الله ﷺ يعلمنا من الاوجاع كلها والحمى هذا الدعاء:"بسم الله الكبير، اعوذ بالله العظيم من شر كل عرق (يعار) (١) ومن شر حر النار" (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، ط]: (نعار).
(٢) ضعيف؛ داود ضعيف في عكرمة، أخرجه أحمد (٢٧٢٩)، والترمذي (٢٠٧٥)، وابن ماجه (٣٥٢٦)، والحاكم ٤/ ٤١٤، وعبد الرزاق (١٩٧٧١)، وعبد بن حميد (٥٩٤)، والعقيلي ١/ ٤٤، والطبراني (١١٥٦٣)، وابن عدي ١/ ٢٣٥، وابن السني في عمل اليوم والليلة (٥٦٦)، وابن عساكر ٤١/ ٢١٢، وابن أبي الدنيا في المرض (١٨).
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہمیں تمام تکالیف اور بخار کے لیے یہ دعا سکھلایا کرتے تھے: اللہ کے نام سے شروع کرتا ہوں جو بہت بڑا ہے، میں اللہ کی پناہ مانگتا ہوں جو کہ عظمت والا ہے ہر اس رگ کے شر سے جو فساد پیدا کرے، اور آگ کی گرمی کے شر سے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31476]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31476، ترقيم محمد عوامة 30115)
ترقیم عوامۃ: 30116 ترقیم الشثری: -- 31477
٣١٤٧٧ - حدثنا (محمد) (١) بن الفضيل عن العلاء بن المسيب عن الفضيل بن عمرو قال: جاء رجل إلى علي (فقال) (٢) : إن فلانا شاك، قال: يسرك ان يبرا، قال: نعم، قال: قل: يا (حليم) (٣) يا كريم اشف -ثلاثا (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، ط، هـ]: (يحيى).
(٢) في [أ، ط، هـ]: (قال).
(٣) في [أ، ط، هـ]: (حكيم).
(٤) منقطع؛ الفضيل بن عمرو لم يسمع من علي.
حضرت فضیل بن عمرو فرماتے ہیں کہ ایک آدمی حضرت علی رضی اللہ عنہ کے پاس حاضر ہوا اور کہنے لگا کہ فلاں شخص بہت بیمار ہے، حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اس کا بیماری سے تندرست ہونا تجھے پسند ہے؟ اس شخص نے کہا: جی ہاں! آپ نے فرمایا: تم تین مرتبہ یہ کلمات پڑھو، اے بردبار، اے بہت کرم کرنے والے تو شفا عطا فرما۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31477]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31477، ترقيم محمد عوامة 30116)
ترقیم عوامۃ: 30117 ترقیم الشثری: -- 31478
٣١٤٧٨ - حدثنا احمد بن عبد الله حدثنا ابو شهاب عن داود عن ابي نضرة عن ابي سعيد قال: اشتكى رسول الله ﷺ فرقاه جبريل فقال:"بسم الله ارقيك من كل (شيء) (١) يؤذيك من كل (حاسد وعين) (٢) والله يشفيك" (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ط، هـ]: (شر).
(٢) في [ح، هـ]: (عين وحاسد).
(٣) صحيح؛ أخرجه مسلم (٢١٨٦)، وأحمد (١١٥٥٧).
حضرت ابو سعید فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بیمار ہوگئے تو جبرائیل نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دم کیا۔ پس یہ کلمات پڑھے، اللہ کے نام کے ساتھ میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دم کرتا ہوں، ہر اس چیز سے جو آپ کو ایذا پہنچائے، ہر حسد کرنے والے سے اور بری آنکھ سے، اور اللہ ہی آپ کو شفا دے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31478]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31478، ترقيم محمد عوامة 30117)