🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
50. ما ذكر في الاستغفار
استغفار کے بارے میں جو فضیلت ذکر کی گئی ہے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30059 ترقیم الشثری: -- 31419
٣١٤١٩ - حدثنا ابو اسامة عن كهمس عن عبد الله بن شقيق قال: كان ابو الدرداء يقول: طوبى لمن وجد في صحيفته (نبذ) (١) من (استغفار) (٢) (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (نبذة).
(٢) في [ط، هـ]: (الاستغفار).
(٣) صحيح.

حضرت عبد اللہ بن شقیق فرماتے ہیں کہ حضرت ابو الدرداء ارشاد فرمایا کرتے تھے: خوشخبری ہے اس شخص کے لیے جس کے نامۂ اعمال میں استغفار کا بھی کچھ حصہ پایا جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31419]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31419، ترقيم محمد عوامة 30059)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30060 ترقیم الشثری: -- 31420
٣١٤٢٠ - (١) حدثنا عفان حدثنا (بكير) (٢) بن ابي (سميط) (٣) حدثنا منصور بن زاذان عن ابي الصديق الناجي عن ابي سعيد الخدري قال: من قال: استغفر الله (٤) الذي لا إله إلا هو الحي القيوم واتوب إليه، خمس مرات، غفر له وإن كان عليه مثل زبد البحر (٥) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ك]: زيادة (حدثنا أبو بكر قال).
(٢) في [أ، ط، هـ]: (بكر).
(٣) في [أ، هـ]: (السمط)، وفي [ط]: (السميط).
(٤) في [ط، هـ]: زيادة (العظيم).
(٥) حسن؛ بكير بن أبي سميط صدوق.

حضرت ابو الصدیق الناجی فرماتے ہیں کہ حضرت ابو سعید الخدری نے ارشاد فرمایا: جو شخص پانچ مرتبہ استغفار کے یہ کلمات پڑھے: میں اس اللہ سے اپنے گناہوں کی مغفرت چاہتا ہوں جس کے سوا کوئی معبود نہیں وہ زندہ ہے اور قائم رکھنے والا، اور میں اسی سے توبہ کرتا ہوں تو اس کی مغفرت کردی جاتی ہے اگرچہ سمندر کے جھاگ کے برابر ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31420]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31420، ترقيم محمد عوامة 30060)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30061 ترقیم الشثری: -- 31421
٣١٤٢١ - حدثنا ابن علية عن يونس عن حميد بن هلال عن ابي بردة قال: جلست إلى شيخ من اصحاب رسول الله ﷺ في مسجد الكوفة فحدثني قال: سمعت رسول الله ﷺ او قال: (قال) (١) رسول الله ﷺ: في"يا ايها الناس تويوا إلى الله واستغفروه فإني اتوب إلى الله و (استغفره) (٢) في كل يوم مائة مرة"، قلت: اللهم إني استغفرك (اثنتين) (٣) ، قال:" (وهو) (٤) اقول لك" (٥) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ح، ط، هـ].
(٢) في [أ، ب، هـ]: (استغفر).
(٣) في [ك]: (اثنتان)، وفي [هـ]: (اثنين).
(٤) في [ط]: (هوها).
(٥) صحيح؛ أخرجه مسلم (٢٧٠٢)، وأحمد (١٨٢٩٣).

حضرت ابو بردہ فرماتے ہیں کہ میں کوفہ کی مسجد میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اصحاب میں سے ایک بزرگ کے پاس بیٹھا تھا وہ فرمانے لگے کہ میں نے سنا یا فرمایا: کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اے لوگو! اللہ سے توبہ و استغفار کرو۔ پس بلاشبہ میں دن میں سو مرتبہ اللہ سے توبہ و استغفار کرتا ہوں۔ ابو بردہ فرماتے ہیں: میں نے دو مرتبہ پڑھا، اے اللہ میں تجھ سے معافی مانگتا ہوں۔ وہ صحابی فرمانے لگے: میں اسی بات کی تو تلقین کر رہا ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31421]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31421، ترقيم محمد عوامة 30061)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30062 ترقیم الشثری: -- 31422
٣١٤٢٢ - (١) حدثنا معاوية بن هشام حدثنا شريك عن ابي إسحاق عن (رجل عن) (٢) معاذ بن جبل قال: من قال: استغفر الله الذي لا إله إلا (٣) (هو) (٤) الحي القيوم واتوب إليه ثلاثا (غفر له) (٥) وإن كان فر من الزحف (٦) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ك]: زيادة (حدثنا أبو بكر قال).
(٢) سقط من: [أ، ح، ط، هـ].
(٣) في [أ، ب، جـ، ط، ك]: زيادة (أنت).
(٤) سقط من: [جـ، ك].
(٥) سقط من: [ط].
(٦) مجهول؛ لإبهام الراوي عن معاذ.

حضرت معاذ بن جبل ارشاد فرماتے ہیں: کہ جو شخص تین مرتبہ یوں استغفار کے کلمات پڑھے! میں اس اللہ سے معافی مانگتا ہوں جس کے سوا کوئی معبود نہیں وہ زندہ ہے سب کو قائم رکھنے والا ہے۔ اور میں اسی سے گناہوں کی توبہ کرتا ہوں۔ تو اس شخص کی مغفرت کردی جاتی ہے اگرچہ وہ شخص میدان جنگ سے ہی بھاگا ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31422]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31422، ترقيم محمد عوامة 30062)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30063 ترقیم الشثری: -- 31423
٣١٤٢٣ - حدثنا ابن نمير عن (إسرائيل) (١) عن ابي سنان عن ابي الاحوص عن عبد الله بن مسعود قال: من قال: استغفر الله الذي لا إله إلا هو الحي القيوم واتوب إليه ثلاثا، غفر له وإن كان فر من الزحف (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، ط، هـ]: (إسماعيل).
(٢) صحيح؛ أخرجه الطبراني (٨٥٤١).

حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: جو شخص تین مرتبہ یوں استغفار کے کلمات پڑھے: میں اس اللہ سے معافی مانگتا ہوں جس کے سوا کوئی معبود نہیں وہ ہمیشہ زندہ رہنے والا، سب کو قائم رکھنے والا ہے، اور میں اسی کے سامنے اپنے گناہوں کی توبہ کرتا ہوں۔ تو اس شخص کے گناہوں کو معاف کردیا جاتا ہے، اگرچہ وہ میدان جنگ سے فرار ہی ہوا ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31423]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31423، ترقيم محمد عوامة 30063)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30064 ترقیم الشثری: -- 31424
٣١٤٢٤ - حدثنا ابو داود الحفري (عمر) (١) (بن) (٢) (سعد) (٣) عن يونس بن الحارث عن عمرو بن شعيب عن عبد الله بن عمرو قال: من قال: سبحان الله العظيم وبحمده غرس له بها نخلة في الجنة (٤) (٥) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، جـ، ط]: (عن).
(٢) في [جـ، ط]: (أبي).
(٣) في [أ، ب، جـ، ط]: (سعيد).
(٤) زيادة في [ك]: (انتهى الجزء الأول من كتاب الدعاء).
(٥) ضعيف منقطع؛ يونس بن الحارث ضعيف، وعمرو بن شعيب لم يلق عبد اللَّه بن عمرو.

حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ نے ارشادفرمایا: جو شخص یہ کلمات پڑھے، اللہ تمام عیبوں سے پاک ہے عظمت والا ہے اور اپنی تعریف کے ساتھ ہے۔ تو اس کلمہ کی وجہ سے اس شخص کے لیے جنت میں کھجور کا ایک درخت لگا دیا جاتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31424]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31424، ترقيم محمد عوامة 30064)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
51. كتاب ذكر الله ﷿
اللہ عزوجل کے ذکر کرنے کے ثواب کا بیان
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30065 ترقیم الشثری: -- 31425
٣١٤٢٥ - (١) حدثنا سليمان بن حبان (٢) ابو خالد الاحمر عن يحيى بن سعيد عن ابي الزبير عن طاوس عن معاذ قال: قال رسول الله ﷺ:"ما عمل ابن آدم عملا انجى له من النار من ذكر الله"، قالوا: يا رسول الله، ولا الجهاد في سبيل الله؟ قال:"ولا الجهاد في سبيل الله، تضرب بسيفك حتى ينقطع، ثم تضرب (بسيفك) (٣) حتى (ينقطع) (٤) ، ثم (تضرب) (٥) (به) (٦) حتى (ينقطع) (٧) " (٨) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) زيادة في [ك]: (حدثنا أبو عبد الرحمن قال: أخبرنا أبو بكر بن أبي شيبة قال).
(٢) في [هـ]: زيادة (حدثنا).
(٣) في [ك]: (به).
(٤) في [ط]: (سطع).
(٥) في [ب]: (يضرب).
(٦) في [ب]: (له).
(٧) في [ط]: (تنقطع).
(٨) منقطع؛ طاوس لم يسمع من معاذ، أخرجه الطبراني في الدعاء (١٨٥٦) وفي المعجم ٢٠/ (٣٥٢)، وابن عبد البر في التمهيد ٦/ ٥٧، وأحمد (٢٢٠٧٩)، والحاكم ١/ ٤٩٦، والبيهقي في الدعوات (٢٠)، ومالك ١/ ٢١١، وعبد بن حميد (١٢٧).

حضرت معاذ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: آدم کے بیٹے کا کوئی عمل نہیں ہے جو اس کو جہنم سے زیادہ نجات دلا دے سوائے اللہ کے ذکر کے، تو صحابہ نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)! اللہ کے راستہ میں جہاد کرنا بھی نہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: نہ ہی اللہ کے راستہ میں جہاد کرنا، چاہے تو تلوار استعمال کرے یہاں تک کہ وہ ٹوٹ جائے پھر تو تلوار چلائے یہاں تک کہ ٹوٹ جائے پھر تو تلوار چلائے یہاں تک کہ وہ ٹوٹ جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31425]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31425، ترقيم محمد عوامة 30065)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30066 ترقیم الشثری: -- 31426
٣١٤٢٦ - حدثنا زيد بن حباب اخبرنا معاوية بن صالح قال: اخبرني عمرو بن قيس الكندي عن عبد الله بن (بسر) (١) ان اعرابيا قال لرسول الله ﷺ: يا رسول الله إن شرائع الإسلام قد كثرت (علي) (٢) (فانبئني منها) (٣) بامر (اتشبث) (٤) به قال: ⦗٢٢٣⦘"لا يزال لسانك رطبا بذكر الله" (٥) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، ط]: (بشر).
(٢) سقط من: [أ، ب، جـ، ط، ك].
(٣) في [أ، ب، جـ، ط، ك]: (فأنبئني).
(٤) في [أ، ب، جـ، ط]: (أشيب)، وفي [ك]: (أتثبت).
(٥) صحيح؛ أخرجه أحمد (١٧٦٩٨)، والترمذي (٢٣٢٩)، وابن ماجه (٣٧٩٣)، وابن حبان (٨١٤)، والحاكم ١/ ٤٩٥، والبيهقي ٣/ ٣٧١، وعبد بن حميد (٥٠٩)، وابن عاصم في الآحاد (١٣٥٧)، والبغوي (١٢٤٥)، والطبراني في الأوسط (١٤٦٤)، وابن المبارك في الزهد (٩٣٥)، وأبو نعيم في الحلية ٦/ ١١١.

حضرت عبد اللہ بن بسر فرماتے ہیں کہ ایک دیہاتی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں عرض کیا: اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)! بیشک اسلام کے احکامات بہت زیادہ ہیں۔ پس آپ مجھے کوئی ایسا عمل بتلا دیں جس کو میں مضبوطی سے تھام لوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کہ ہر وقت تو اللہ کے ذکر سے رطب اللسان ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31426]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31426، ترقيم محمد عوامة 30066)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30067 ترقیم الشثری: -- 31427
٣١٤٢٧ - حدثنا يزيد بن هارون عن داود عن الشعبي عن عبد الرحمن بن ابي ليلى عن ابي ايوب الانصاري عن رسول الله ﷺ قال:"من قال: لا إله إلا الله وحده لا شريك له، له الملك وله الحمد بيده الخير وهو على كل شيء قدير، عشر مرات، كن له كعدل عشر (رقاب) (١) او رقبة" (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ح]: (رقبات).
(٢) رجاله ثقات لكنه شاذ صوابه: أربع رقاب، أخرجه أحمد (٢٣٥٤٦) والنسائي في عمل اليوم والليلة (٢٤)، والطحاوي في شرح المشكل (٣٩٠٦)، والمروزي في زوائد زهد ابن المبارك (١١٢٤)، والشاشي (١٠٩٨)، والطبراني (٤٠١٦)، والبيهقي في الدعوات (١١٨)، ورواه على الصواب البخاري (٦٤٠٤)، ومسلم (٢٦٩٣).

حضرت ابوایوب انصاری فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو شخص دس مرتبہ یہ کلمات پڑھے: اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں وہ تنہا ہے اس کا کوئی شریک نہیں، اسی کا ملک ہے اور اسی کے لیے تعریف ہے۔ ہر قسم کی بھلائی اس کے قبضہ ٔ قدرت میں ہے۔ اور وہ ہر چیز پر قدرت رکھنے والا ہے۔ تو یہ کلمات اس کے لیے دس گردنیں یا ایک گردن آزاد کرنے کے برابر ہوں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31427]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31427، ترقيم محمد عوامة 30067)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30068 ترقیم الشثری: -- 31428
٣١٤٢٨ - حدثنا ابن فضيل عن ليث عن طلحة عن عبد الرحمن بن (عوسجة) (١) عن البراء بن عازب قال: قال رسول الله ﷺ:"من قال: لا إله إلا الله وحده لا شريك له، له الملك وله الحمد وهو على كل شيء قدير كان (كعتق) (٢) رقبة" (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، ط، هـ]: (عرسجة).
(٢) في [ك]: (عتاق).
(٣) ضعيف؛ لضعف ليث، أخرجه أحمد (١٨٥١٦)، والنسائي في الكبرى (٩٩٥٣)، وابن حبان (٨٥٠)، والطبراني في الدعاء (١٧١٦)، وتمام (١٥٦٠ الروض)، ويعقوب في المعرفة ٣/ ١٧٨، والعقيلي في الضعفاء ٤/ ٨٦، والحاكم ١/ ٥٠١، والطيالسي (٧٤٠)، والبيهقي في الشعب (٣٣٨٥)، وسيأتي ١٠/ ٣١٠ برقم [٣١٤٥٧] بإسناد صحيح.

حضرت براء بن عازب فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو شخص یہ کلمات پڑھے: اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں وہ تنہا ہے اس کا کوئی شریک نہیں، اسی کا ملک ہے اور اسی کے لیے تعریف ہے اور وہ ہر چیز پر قدرت رکھنے والا ہے، تو یہ ثواب میں ایک غلام آزاد کرنے کی طرح ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31428]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31428، ترقيم محمد عوامة 30068)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں