مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
51. كتاب ذكر الله ﷿
اللہ عزوجل کے ذکر کرنے کے ثواب کا بیان
ترقیم عوامۃ: 30079 ترقیم الشثری: -- 31439
٣١٤٣٩ - حدثنا محمد بن بشر عن مسعر عن عبد الملك بن ميسرة عن مسلم مولى سويد بن (جهيل) (١) عن سويد قال (و) (٢) كان من اصحاب عمر ثم ذكر نحو حديث وكيع.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ط]: (جهل)، وفي [ب]: (جميل).
(٢) سقط من: [أ، ح، ط، هـ].
حضرت سوید بن جھیل سے جو کہ حضرت عمر کے اصحاب میں سے ہیں بعینہ ماقبل والا ارشاد اس سند سے بھی منقول ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31439]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31439، ترقيم محمد عوامة 30079)
ترقیم عوامۃ: 30080 ترقیم الشثری: -- 31440
٣١٤٤٠ - حدثنا محمد بن بشر حدثنا مسعر عن سعد بن إبراهيم عن ابي عبيدة قال: العبد ما ذكر الله فهو في صلاة.
حضرت سعد بن ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت ابو عبیدہ نے ارشاد فرمایا: جو بندہ بھی اللہ کا ذکر کرتا ہے وہ نماز کی حالت میں ہوتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31440]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31440، ترقيم محمد عوامة 30080)
ترقیم عوامۃ: 30081 ترقیم الشثری: -- 31441
٣١٤٤١ - حدثنا جرير عن منصور عن سالم عن مسروق قال: ما دام قلب الرجل يذكر (١) فهو في صلاة، وإن كان في السوق.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ك]: زيادة (اللَّه).
حضرت سالم فرماتے ہیں کہ حضرت مسروق تابعی نے ارشاد فرمایا: جس آدمی کا دل مسلسل اللہ کا ذکر کرتا ہے تو وہ شخص نماز کی حالت میں ہوتا ہے اگرچہ وہ بازار ہی میں ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31441]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31441، ترقيم محمد عوامة 30081)
ترقیم عوامۃ: 30082 ترقیم الشثری: -- 31442
٣١٤٤٢ - (حدثنا جرير عن منصور عن هلال عن ابي عبيدة قال: ما دام قلب الرجل يذكر الله فهو في صلاة وإن كان في السوق) (١) ، وإن يحرك به شفتيه فهو افضل.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ط، هـ].
حضرت ھلال فرماتے ہیں کہ حضرت ابو عبیدہ نے ارشاد فرمایا: جس آدمی کا دل مسلسل اللہ کا ذکر کرے تو وہ نماز کی حالت میں ہوتا ہے اگرچہ وہ بازار میں ہی ہو۔ اگر وہ ہونٹوں کو بھی ذکر کرتے ہوئے حرکت دے تو یہ سب سے زیادہ فضیلت کی بات ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31442]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31442، ترقيم محمد عوامة 30082)
ترقیم عوامۃ: 30083 ترقیم الشثری: -- 31443
٣١٤٤٣ - حدثنا مرحوم بن عبد العزيز عن ابي نعامة السعدي عن ابي عثمان النهدي عن ابي سعيد الخدري قال: خرج معاوية على حلقة في المسجد فقال: ما اجلسكم (قالوا) (١) : جلسنا نذكر الله (ونحمده على ما هدانا للإسلام ومن علينا به) (٢) ، قال: آلله ما اجلسكم إلا ذاك؟ قالوا: والله ما اجلسنا إلا ذاك، فقال: (اما) (٣) إني لم استحلفكم تهمة لكم، وما (من) (٤) احد بمنزلة من رسول الله ﷺ اقل عنه حديثا مني، وإن رسول الله ﷺ خرج على حلقة من اصحابه فقال: إما اجلسكم؟" فقالوا: جلسنا نذكر الله ونحمده على ما هدانا للإسلام ومن علينا به، قال:"آلله ما اجلسكم إلا ذاك؟" (قالوا: والله ما اجلسنا إلا ذاك) (٥) ، فقال:"اما ⦗٢٢٨⦘ إني لم استحلفكم تهمة لكم ولكني اتاني جبريل فاخبرني ان الله يباهي (بكم) (٦) الملائكة" (٧) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ، ك]: (فقالوا).
(٢) سقط من: [ك].
(٣) في [ك]: (ما).
(٤) سقط من: [ك].
(٥) سقط من: [جـ، ك].
(٦) في [ط]: (بكلم).
(٧) صحيح؛ أخرجه مسلم (٢٧٠١)، وأحمد (١٦٨٣٥).
حضرت ابو سعید الخدری ارشاد فرماتے ہیں کہ حضرت معاویہ مسجد میں لگے ایک حلقہ میں تشریف لائے، پھر فرمانے لگے: کس چیز نے تمہیں یہاں بٹھا رکھا ہے؟ لوگوں نے عرض کیا: ہم اللہ کا ذکر کر رہے ہیں اور اللہ کی تعریف بیان کر رہے ہیں کہ اس نے ہمیں اسلام کے ذریعہ ہدایت بخشی۔ اور اسلام کے ذریعہ ہم پر احسان فرمایا۔ حضرت معاویہ فرمانے لگے: اللہ کی قسم! کیا واقعی تم لوگ اس مقصد کے لیے بیٹھے ہو؟ لوگوں نے کہا! اللہ کی قسم! ہم صرف اسی وجہ سے بیٹھے ہیں تو حضرت معاویہ نے ارشاد فرمایا: بہرحال میں نے کسی تہمت کی وجہ سے تمہیں قسم نہیں دی، اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہاں میرے جیسا مقام رکھنے والا کوئی شخص ایسا نہیں جو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے مجھ سے کم حدیث بیان کرتا ہو۔ اور یقینا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم صحابہ کے ایک حلقہ میں تشریف لائے پھر فرمانے لگے: کس چیز نے تمہیں یہاں بٹھا رکھا ہے؟ صحابہ نے عرض کیا: ہم بیٹھ کر اللہ کا ذکر کر رہے ہیں اور ہم اس کی حمد بیان کر رہے ہیں کہ اللہ نے ہمیں اسلام کی ہدایت عطا فرمائی۔ اور اس کے ذریعہ ہم پر احسان فرمایا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اللہ کی قسم! کیا تم لوگ واقعی اس لیے بیٹھے ہو؟ صحابہ نے عرض کیا: اللہ کی قسم! ہم لوگ صرف اسی وجہ سے بیٹھے ہیں۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یقینا میں نے کسی تہمت کی وجہ سے تم سے قسم نہیں اٹھوائی۔ لیکن میرے پاس جبرائیل تشریف لائے تھے پس انہوں نے مجھے بتلایا ہے کہ اللہ رب العزت تمہاری وجہ سے ملائکہ کے سامنے فخر فرما رہے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31443]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31443، ترقيم محمد عوامة 30083)
ترقیم عوامۃ: 30084 ترقیم الشثری: -- 31444
٣١٤٤٤ - حدثنا يزيد بن هارون اخبرنا محمد بن عمرو عن محمد بن إبراهيم قال: قال عبادة بن الصامت: لان اكون في قوم يذكرون الله من حين يصلون الغداة إلى حين (تطلع) (١) الشمس احب إلي من ان اكون على متون الخيل اجاهد في سبيل الله إلى ان تطلع الشمس، ولان اكون في قوم يذكرون (الله) (٢) من حين يصلون العصر حتى تغرب الشمس احب إلي من ان اكون على متون الخيل اجاهد في سبيل الله حتى تغرب الشمس (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ك]: (يطلع).
(٢) سقط من: [أ، ط، هـ].
(٣) منقطع؛ محمد بن إبراهيم لم يسمع من عبادة.
حضرت محمد بن ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت عبادہ بن الصامت نے ارشاد فرمایا کہ میں ایسے لوگوں میں بیٹھوں جو صبح کی نماز سے لے کر سورج کے طلوع ہونے تک ذکر کرتے ہیں یہ مجھے زیادہ پسند ہے اس بات سے کہ میں گھوڑے کی پشت پر بیٹھ کر اللہ کے راستہ میں سورج کے طلوع ہونے تک جہاد کروں۔ اور میں ایسے ہی لوگوں میں رہوں جو عصر کی نماز سے لے کر سورج غروب ہونے تک ذکر کرتے ہیں یہ مجھے زیادہ پسند ہے اس بات سے کہ میں گھوڑے کی پشت پر بیٹھ کر سورج غروب ہونے تک اللہ کے راستہ میں جہاد کروں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31444]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31444، ترقيم محمد عوامة 30084)
ترقیم عوامۃ: 30085 ترقیم الشثری: -- 31445
٣١٤٤٥ - حدثنا معاذ بن معاذ عن سليمان التيمي عن ابي عثمان عن سلمان قال: لو بات رجل يعطي (القنيات) (١) البيض وبات آخر يقرا القرآن او يذكر الله لرايت ان ذلك -او قال: إن ذاكر الله- افضل (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) جمع قناة، وهي الرمح، كما فسره في الدر المنثور ١/ ٣٦٤، قال: (يقصد قتال الأعداء)، وورد الأثر في كتاب الزهد لأحمد ص ١٥١ من زوائد عبد اللَّه، بلفظ: (يطاعن الأقران)، وانظر: الحلية ١/ ٢٠٤، وفسره جماعة بأن المراد الإماء المملوكات، انظر: الفائق ٣/ ٢٣٨، والنهاية ٤/ ١٣٥، وغريب الحديث لأبي عبيد ٤/ ١٣٢، ولسان العرب ١٣/ ٣٥٢، وفي [أ، ب، جـ]: (المنار)، وفي [جـ]: (المقان).
(٢) صحيح.
حضرت ابو عثمان فرماتے ہیں کہ حضرت سلمان نے ارشاد فرمایا: اگر ایک شخص اس حال میں رات گزارے کہ وہ سفید لونڈیاں دیتا رہے اور ایک دوسرا شخص اس حال میں رات گزارے کہ وہ قرآن مجید کی تلاوت کرے یا اللہ کا ذکر کرے، تو میری رائے یہ ہے کہ یہ شخص، یا یوں فرمایا: اللہ کا ذکر کرنے والا افضل ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31445]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31445، ترقيم محمد عوامة 30085)
ترقیم عوامۃ: 30086 ترقیم الشثری: -- 31446
٣١٤٤٦ - حدثنا يزيد بن هارون عن ابي هلال عن ابي (الوازع) (١) جابر (الراسبي) (٢) عن ابي (برزة) (٣) قال: لو ان رجلين (اقبل) (٤) احدهما من السوق في حجره دنانير يعطيها، والآخر يذكر الله، كان ذاكر الله افضل (٥) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، ط]: (الوزاع).
(٢) في [أ، ب، جـ، ط]: (الراسي).
(٣) في [أ، ب، جـ، ط، ك]: (بردة)، وفي حاشية [ب]: (برز)، وسيأتي الخبر في كتاب الزهد، باب [٥٣] برقم [٣٧٧٨٢]، وانظر: مصادر التخريج وجامع العلوم والأحكام ص ٢٣٨.
(٤) سقط من: [جـ، ك].
(٥) حسن؛ أبو هلال صدوق، وأخرجه أبو نعيم في الحلية ٢/ ٣٣.
حضرت ابو الوازع جابر الراسبی فرماتے ہیں کہ حضرت ابو برزہ نے ارشاد فرمایا: اگر دو آدمی ہوں ان میں سے ایک بازار سے آئے اس کی گود میں دینار ہوں جنہیں وہ لوگوں کو دے رہا ہو، اور دوسرا شخص اللہ کا ذکر کر رہا ہو تو اللہ کا ذکر کرنے والا افضل شمار ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31446]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31446، ترقيم محمد عوامة 30086)
ترقیم عوامۃ: 30087 ترقیم الشثری: -- 31447
٣١٤٤٧ - حدثنا محمد بن (بشر) (١) حدثنا مسعر قال: حدثني ثعلبة (٢) عن عمرو ابن (شعيب) (٣) عن عبد الله بن عمرو قال: لو ان رجلين اقبل احدهما من (المشرق) (٤) والآخر من المغرب، مع احدهما ذهب لا (يضع) (٥) منه شيئا إلا في حق والآخر يذكر الله حتى يلتقيا في طريق كان الذي يذكر الله افضلهما (٦) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ك]: (بكير).
(٢) في [أ، ح، ط، ك، هـ]: زيادة (بن عمرو)، وهو وهم، وثعلبة بن مالك وقيل ابن الحكم وقيل ابن عاصم أبو بحر، انظر: التاريخ الكبير ٢/ ١٧٤، والجرح والتعديل ٢/ ٤٦٣، وثعلبة صدوق.
(٣) في [أ، ح، ط، هـ]: (سعيد).
(٤) في [أ، ب، ط]: (الشرق).
(٥) في [ط]: (يضيع).
(٦) منقطع؛ عمرو بن شعيب لم يسمع من جده عبد اللَّه بن عمرو.
حضرت عمرو بن شعیب فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: کہ اگر دو آدمی ہوں ان میں سے ایک مشرق سے آیا ہو اور دوسرا مغرب سے آیا ہو، ان مں ا سے ایک کے پاس سونا ہو جسے وہ صرف حق کے کاموں میں خرچ کرے اور دوسرا شخص وہ اللہ کا ذکر کرے یہاں تک کہ ان دونوں کی راستہ میں ملاقات ہوجائے تو جو شخص اللہ کا ذکر کرنے والا تھا ان دونوں میں سے افضل شمار ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31447]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31447، ترقيم محمد عوامة 30087)
ترقیم عوامۃ: 30088 ترقیم الشثری: -- 31448
٣١٤٤٨ - حدثنا شريك عن محمد بن عبد الرحمن عن ابي جعفر قال: ما من شيء احب إلي من الشكر والذكر.
حضرت محمد بن عبد الرحمن فرماتے ہیں کہ حضرت ابو جعفر نے ارشاد فرمایا: کوئی بھی چیز مجھے شکر ادا کرنے اور ذکر کرنے سے زیادہ پسندیدہ نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31448]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31448، ترقيم محمد عوامة 30088)