🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
105. ما يدعو به في قنوت الفجر
قنوت فجر میں یوں دعا کرے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 31698
٣١٦٩٨ - قال: قال لي عثمان: كذا كان يصنع عمر بن الخطاب وعثمان بن عفان (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) مجهول؛ لجهالة عثمان بن زياد.
حضرت حصین فرماتے ہیں! کہ عثمان بن زیاد نے مجھے کہا: حضرت عمر بن خطاب اور حضرت عثمان بن عفان دونوں ایسے ہی کیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31698]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31698، ترقيم محمد عوامة ---)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30335 ترقیم الشثری: -- 31699
٣١٦٩٩ - حدثنا وكيع عن سفيان عن حبيب بن ابي ثابت عن عبد الرحمن بن سويد الكاهلي ان عليا قنت في الفجر بهاتين السورتين: اللهم إنا نستعينك ونستغفرك، ونثني عليك الخير ولا نكفرك، ونخلع ونترك من يفجرك، اللهم إياك نعبد ولك نصلي ونسجد، وإليك نسعى ونحفد، (١) نرجو رحمتك ونخشى عذابك، إن عذابك بالكافرين ملحق (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: زيادة (و).
(٢) مجهول؛ لجهالة عبد الرحمن بن سويد.

حضرت عبد الرحمن بن سوید الکاھلی فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ فجر میں ان دو سورتوں کو بطور قنوت کے پڑھتے تھے۔ اے اللہ! ہم تجھ سے مدد مانگتے ہیں اور ہم تجھ سے معافی مانگتے ہیں اور ہم تیری بہت اچھی تعریف کرتے ہیں اور ہم تیری ناشکری نہیں کرتے اور ہم الگ ہوتے ہیں اور چھوڑتے ہیں اس شخص کو جو تیری نافرمانی کرے۔ اے اللہ! ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تیرے لیے ہی ہم نماز پڑھتے ہیں اور سجدہ کرتے ہیں اور تیری طرف ہی ہم دوڑتے ہیں اور تیری خدمت میں ہی ہم حاضر ہوتے ہیں۔ ہم تیری رحمت کے امیدوار ہیں اور ہم تیرے عذاب سے ڈرتے ہیں۔ بیشک تیرا عذاب کافروں کو ملنے والا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31699]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31699، ترقيم محمد عوامة 30335)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30336 ترقیم الشثری: -- 31700
٣١٧٠٠ - حدثنا وكيع قال: حدثنا جعفر بن برقان عن ميمون بن مهران قال: في قراءة ابي بن كعب: اللهم إنا نستعينك ونستغفرك ونثني عليك الخير ولا نكفرك، ونخلع ونترك من يفجرك، اللهم إياك نعبد ولك نصلي ونسجد وإليك نسعى ونحفد، (و) (١) نرجو رحمتك ونخشى عذابك إن عذابك بالكافرين ملحق (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب، جـ، ط، ك].
(٢) منقطع؛ ميمون لا يروي عن أبي.

حضرت میمون بن مھران حضرت ابی بن کعب کی قراءت کے متعلق یوں نقل فرماتے ہیں: اے اللہ! ہم تجھ سے مدد مانگتے ہیں اور تجھ سے معافی مانگتے ہیں اور ہم تیری بہت اچھی تعریف کرتے ہیں اور ہم تیری ناشکری نہیں کرتے۔ اور ہم الگ ہوتے ہیں اور چھوڑتے ہیں اس شخص کو جو تیری نافرمانی کرے۔ اے اللہ! ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تیرے ہی لیے ہم نماز پڑھتے ہیں اور سجدہ کرتے ہیں۔ اور تیری ہی طرف ہم دوڑتے ہیں اور خدمت میں حاضر ہوتے ہیں ہم تیری رحمت کے امیدوار ہیں اور ہم تیرے عذاب سے ڈرتے ہیں۔ بیشک تیرا عذاب کافروں کو ملنے والا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31700]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31700، ترقيم محمد عوامة 30336)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30337 ترقیم الشثری: -- 31701
٣١٧٠١ - حدثنا حفص بن غياث عن ابن جريج عن عطاء (عن) (١) عبيد بن عمير قال: سمعت عمر يقنت في الفجر: اللهم إنا نستعينك ونؤمن بك ونتوكل عليك ونثني عليك الخير ولا نكفرك، اللهم إياك نعبد، ولك نصلي ونسجد، وإليك نسعى ونحفد، (٢) نرجو رحمتك ونخشى عذابك، إن عذابك بالكافرين ⦗٣١٩⦘ ملحق، اللهم عذب كفرة اهل الكتاب الذين يصدون عن سبيلك (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (بن).
(٢) في [أ، ط، هـ]: زيادة (و).
(٣) منقطع حكمًا؛ ابن جريج مدلس.

حضرت عبید بن عمیر فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عمر بن خطاب کو فجر کی نماز میں یوں قنوت پڑھتے ہوئے سنا: اے اللہ! ہم تجھ سے مدد مانگتے ہیں، اور ہم تجھ پر ایمان لاتے ہیں۔ اور ہم تجھ پر ہی بھروسہ کرتے ہیں ہم تیری بہت اچھی تعریف کرتے ہیں اور ہم ترای ناشکری نہیں کرتے۔ اے اللہ! ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں۔ اور تیرے لیے ہی ہم نماز پڑھتے ہیں اور سجدہ کرتے ہیں۔ اور تیری ہی طرف دوڑتے ہیں اور خدمت میں حاضر ہوتے ہیں، ہم تیری رحمت کے امید وار ہیں اور ہم تیرے عذاب سے ڈرتے ہیں۔ بیشک تیرے عذاب کافروں کو ملنے والا ہے۔ اے اللہ! کافر اہل کتاب کو عذاب دے۔ جو روکتے ہیں تیرے راستہ سے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31701]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31701، ترقيم محمد عوامة 30337)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
106. ما يدعو به الرجل إذا ضلت منه الضالة
جب آدمی کی کوئی چیز گم ہو جائے تو وہ یوں دعا کرے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30338 ترقیم الشثری: -- 31702
٣١٧٠٢ - حدثنا ابو خالد الاحمر عن ابن عجلان عن عمر بن كثير بن افلح عن ابن عمر في الضالة يتوضا ويصلي ركعتين ويتشهد (ويقول) (١) : يا هادي الضال وراد الضالة: اردد علي ضالتي بعزتك وسلطانك، فإنها من عطائك وفضلك (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [طـ]: (ويعقل)، وفي [ز]: زيادة (بسم اللَّه).
(٢) موقوف حسن؛ أبو خالد وابن عجلان صدوقان، أخرجه البيهقي في الدعوات (٤٨٧)، وورد مرفوعًا، أخرجه الطبراني (١٣٢٨٩).

حضرت عمر بن کثیر بن افلح فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما گمشدہ چیز کے بارے میں فرماتے تھے: وضو کرے اور دو رکعت نماز نفل پڑھے، اور کلمہ شہادت اور یہ کلمات پڑھے: اے بھٹکنے والوں کو راستہ دکھانے والے۔ اور گمشدہ کو لوٹانے والے۔ میری گمشدہ چیز اپنی عزت اور بادشاہت کے وسیلہ سے مجھے واپس لوٹا دے۔ کیونکہ وہ تیرے فضل اور عطا ہی سے ملی تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31702]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31702، ترقيم محمد عوامة 30338)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30339 ترقیم الشثری: -- 31703
٣١٧٠٣ - حدثنا ابو خالد الاحمر عن اسامة عن ابان بن صالح عن مجاهد عن ابن عباس قال: إن لله ملائكة فضلا سوى (خلقه) (١) يكتبون (ما سقط من) (٢) ورق الشجر، فإذا اصابت احدكم عرجة في سفر فليناد: اعينوا عباد الله، رحمكم الله (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (الحفظة) نقلًا من مجمع الزوائد ١٠/ ١٣٢، وشعب الإيمان ١/ ١٨٣.
(٢) سقط من: [أ، ب، جـ، ط، ك].
(٣) موقوف حسن؛ أبو خالد وأسامة صدوقان.

حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے ارشاد فرمایا: بیشک محافظین کے علاوہ اللہ کے کچھ زائد فرشتے ہیں۔ درخت کا جو پتہ گرتا ہے وہ اس کو لکھتے ہں۔ پس جب تم میں سے کسی شخص کو سفر میں لنگڑاہٹ لاحق ہوجائے تو ان کلمات کی ندا لگاؤ۔ اے اللہ کے بندو! مدد کرو۔ اللہ تم پر رحم فرمائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31703]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31703، ترقيم محمد عوامة 30339)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
107. في الرجل يركب الدابة والبعير ما يدعو به؟
اس آدمی کے بارے میں جو کسی چوپائے یا اونٹ پر سوار ہو وہ اس طرح دعا کرے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30340 ترقیم الشثری: -- 31704
٣١٧٠٤ - حدثنا حاتم بن إسماعيل عن جعفر عن ابيه قال: قال رسول الله ﷺ:"على ذروة كل بعير شيطان، فإذا ركبتموها فقولوا كما امركم الله: ﴿سبحان الذي ⦗٣٢٠⦘ سخر لنا هذا وما كنا له مقرنين﴾ [الزخرف: ١٣] ، وامتهنوها لانفسكم فإنما يحمل الله" (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) مرسل؛ أبو جعفر محمد بن علي تابعي، وقد ورد من طريق جعفر بن محمد عن نافع عن ابن عمر مرفوعًا، أخرجه الطبراني في الأوسط (٦٦٨٨).
حضرت جعفر کے والد فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ہر اونٹ کی کوہان پر ایک شیطان ہوتا ہے، پس جب اس پر سوار ہو تو جیسے اللہ نے حکم دیا ہے ان کلمات کو پڑھو: اللہ پاک ہے جس نے اس کو ہمارے لیے مسخر کیا۔ اور ہم اسے قبضہ کرنے والے نہ تھے۔ اور پھر تم اس سے اپنی خدمت لو۔ پس اللہ ہی نے سواری دی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31704]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31704، ترقيم محمد عوامة 30340)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30341 ترقیم الشثری: -- 31705
٣١٧٠٥ - حدثنا وكيع عن اسامة بن زيد عن محمد بن (حمزة بن عمرو) (١) عن ابيه قال: قال رسول الله ﷺ:" [إن على ذروة كل بعير شيطان، فإذا ركبتموها فامتهنوها، واذكروا اسم الله، ثم لا تقصروا عن حوائجكم" (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، جـ، ح، ك]: (عمرو بن حمزة).
(٢) حسن؛ محمد بن حمزة روى عنه جماعة وذكره ابن حبان في الثقات، وأسامة صدوق، وأخرجه أحمد (١٦٠٨٢) ٣/ ٤٩٤، والنسائي في الكبرى (١٠٣٣٨)، وابن خزيمة (٢٥٤٦)، وابن حبان (١٧٠٣)، والحاكم ١/ ٤٤٤، والدارمي (٢٦٦٧)، والطبراني في الكبير (٢٩٩٤) والأوسط (١٩٢٤).

حضرت حمزہ بن عمرو فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: بیشک ہر اونٹ کی کوہان پر ایک شیطان ہوتا ہے۔ پس جب تم پر اس پر سوار ہو تو اس سے خدمت لو۔ اور اللہ کے نام کا ذکر کرو۔ پھر تم اپنی ضروریات سے رکے مت رہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31705]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31705، ترقيم محمد عوامة 30341)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30342 ترقیم الشثری: -- 31706
٣١٧٠٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن حبيب عن عبد الرحمن بن ابي (عميرة) (١) قال: قال رسول الله ﷺ:"إن] (٢) على ذرة كل بعير (شيطانا) (٣) ، فإذا ركبتم فاذكروا اسم الله، وامتهنوها فإنما يحمل الله" (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ك]: (عمرة).
(٢) سقط من: [أ، جـ، ط، هـ].
(٣) في [أ، ب، هـ]: (شيطان)، وفي [ط]: (سلطان).
(٤) منقطع حكمًا؛ حبيب مدلس، أخرجه مسدد كما في المطالب (١٩٧٩)، وأخرجه ابن السني في عمل اليوم والليلة (٤٩٧) من طريق عبد الرحمن بن أبي عميرة عن عمر مرفوعًا.

حضرت عبد الرحمن بن ابی عمیرہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: بیشک ہر اونٹ کی کوہان پر ایک شیطان ہوتا ہے۔ پس تم اس پر سوار ہو تو اللہ کے نام کا ذکر کرو۔ پس تم اس سے خدمت لو بیشک اللہ ہی نے سواری دی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31706]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31706، ترقيم محمد عوامة 30342)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30343 ترقیم الشثری: -- 31707
٣١٧٠٧ - حدثنا يحيى بن سعيد القطان عن سفيان عن ابي هاشم عن ابي مجلز ان حسين بن علي راى رجلا ركب دابة فقال: ﴿سبحان الذي سخر لنا هذا وما ⦗٣٢١⦘ كنا له مقرنين﴾ (قال) (١) : افبهذا امرت، قال: كيف اقول؟ قال: (قل) (٢) : الحمد لله الذي هداني للإسلام، الحمد لله الذي من علي بمحمد ﷺ، الحمد لله الذي جعلني في خير امة اخرجت للناس ثم تقول: ﴿سبحان الذي سخر لنا (هذا) (٣) ﴾ (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ، ك]: (فقال).
(٢) سقط من: [أ، ط، هـ].
(٣) سقط من: [أ، ح، ط، هـ].
(٤) صحيح.

حضرت ابو مجلز فرماتے ہیں کہ حضرت حسین بن علی رضی اللہ عنہ نے ایک آدمی کو دیکھا جو سواری پر سوار ہوا پھر اس نے یہ دعا پڑھی! اللہ پاک ہے جس نے اس کو ہمارے تابع کیا اور ہم اسے قبضہ کرنے والے نہ تھے۔ تو آپ نے فرمایا: تمہیں کیا اس طرح پڑھنے کا حکم دیا گیا ہے؟ اس نے کہا: میں کیسے پڑھوں؟ آپ نے فرمایا: اس طرح کہو: سب تعریف اس اللہ کے لیے ہے جس نے مجھے اسلام کے لیے ہدایت بخشی۔ سب تعریف اس اللہ کے لیے ہے جس نے محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ذریعہ مجھ پر احسان کیا۔ سب تعریف اس اللہ کے لیے ہے جس نے بنایا مجھے بہترین امت میں جسے لوگوں کی نفع رسانی کے لیے بھیجا گیا ہے، پھر یہ دعا پڑھو۔ اللہ پاک ہے جس نے اس کو ہمارے لیے مسخر کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31707]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31707، ترقيم محمد عوامة 30343)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں