مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
98. من كان يقول (الدعاء): بأصبع ويدعو بها
جو شخص کہے: انگلی بلند کرکے دعاء کی جائے
ترقیم عوامۃ: 30305 ترقیم الشثری: -- 31669
٣١٦٦٩ - حدثنا ابو خالد الاحمر عن ابن عجلان عن سليمان بن ابي يحيى ⦗٣١٠⦘ قال: كان اصحاب رسول الله ﷺ ياخذ بعضهم على بعض -يعني الإشارة باصبع في الدعاء (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) حسن؛ سليمان بن أبي يحيى صدوق، روى عن أبي هريرة وابن عمر.
حضرت سلیمان بن ابی یحییٰ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صحابہ ایک دوسرے پر گرفت کرتے تھے یعنی دعا میں انگلی سے اشارہ کرنے کے بارے میں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31669]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31669، ترقيم محمد عوامة 30305)
ترقیم عوامۃ: 30306 ترقیم الشثری: -- 31670
٣١٦٧٠ - حدثنا وكيع عن مسعر عن عبد الملك بن عمير عن ابن الزبير قال: إنكم لتدعون افضل الدعاء هكذا -واشار باصبعه (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح.
حضرت عبد الملک بن عمیر فرماتے ہیں کہ حضرت ابن الزبیر نے ارشاد فرمایا: یقینا تم لوگ دعا کرتے ہو۔ اور افضل دعا اس طرح سے ہے اور آپ نے اپنی انگلی کا اشارہ کر کے دکھایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31670]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31670، ترقيم محمد عوامة 30306)
ترقیم عوامۃ: 30307 ترقیم الشثری: -- 31671
٣١٦٧١ - [حدثنا وكيع عن مسعر عن معبد بن خالد عن قيس بن سعد قال: كان لا (يزاد) (١) هكذا واشار باصبعه] (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ك]: (يزال)، وسبق الخبر ٢/ ٤٨٥ برقم [٨٦٦٤].
(٢) سقط الخبر من: [أ، ب، جـ، ط، هـ].
حضرت معبد بن خالد فرماتے ہیں کہ حضرت قیس بن سعد نے ارشاد فرمایا: اس طرح سے زیادہ نہیں کیا جاتا تھا اور آپ نے اپنی انگلی سے اشارہ کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31671]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31671، ترقيم محمد عوامة 30307)
ترقیم عوامۃ: 30308 ترقیم الشثری: -- 31672
٣١٦٧٢ - حدثنا جرير عن مغيرة عن إبراهيم قال: إذا اشار الرجل باصبعه في الصلاة فهو حسن وهو التوحيد، ولكن لا يشير باصبعه فإنه يكره.
حضرت مغیرہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم نے ارشاد فرمایا: جب کوئی شخص نماز میں اپنی انگلی سے اشارہ کرتا ہے تو یہ اچھی بات ہے، اور یہ توحید ہے، اور لیکن وہ اپنی دو انگلیوں سے اشارہ مت کرے۔ کیونکہ یہ مکروہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31672]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31672، ترقيم محمد عوامة 30308)
ترقیم عوامۃ: 30309 ترقیم الشثری: -- 31673
٣١٦٧٣ - حدثنا ابو خالد الاحمر عن حجاج عن طلحة عن خيثمة انه كان (يعقد) (١) : ثلاثا (وخمسين) (٢) ، ويشير باصبعه.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (يقول)، وفي [جـ]: (يعبد).
(٢) في [هـ]: (خمس).
حضرت طلحہ فرماتے ہیں کہ حضرت خیثمہ ہاتھ کی انگلیوں سے تریپن کا عقد (حلقہ) بناتے تھے اور ایک انگلی سے اشارہ کرتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31673]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31673، ترقيم محمد عوامة 30309)
ترقیم عوامۃ: 30310 ترقیم الشثری: -- 31674
٣١٦٧٤ - حدثنا (حفص) (١) بن غياث عن عثمان بن الاسود عن مجاهد انه قال: الدعاء هكذا -واشار باصبع واحدة مقمعة للشيطان.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ط، هـ]: (جعفر).
حضرت عثمان بن الاسود فرماتے ہیں کہ حضرت مجاہد نے ارشاد فرمایا: دعا تو اس طرح ہوتی ہے۔ اور آپ نے ایک انگلی سے اشارہ فرمایا۔ شیطان کو قابو رکھنے کے لیے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31674]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31674، ترقيم محمد عوامة 30310)
ترقیم عوامۃ: 30311 ترقیم الشثری: -- 31675
٣١٦٧٥ - حدثنا وكيع عن ابن عون عن ابن سيرين قال: كانوا إذا (راوا) (١) ⦗٣١١⦘ إنسانا (يدعو) (٢) باصبعيه ضربوا (إحداهما) (٣) وقالوا: إنما هو إله واحد.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (أرأوا).
(٢) في [أ، ط، هـ]: (يدعوه).
(٣) في [م]: (إحداها).
حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ صحابہ جب بھی کسی شخص کو دیکھتے کہ وہ دو انگلیوں کے ساتھ دعا کر رہا ہے۔ تو وہ ایک انگلی کو مارتے اور کہتے: یقینا وہ ایک معبود ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31675]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31675، ترقيم محمد عوامة 30311)
ترقیم عوامۃ: 30312 ترقیم الشثری: -- 31676
٣١٦٧٦ - حدثنا عبيد الله بن موسى عن إسرائيل عن اشعث بن ابي الشعثاء عن رجل من الانصار حدثه عن جده ان رسول الله ﷺ مر عليه وهو يدعو بيديه فقال:"احد، فإنه احد" (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) مجهول؛ لإبهام الأنصاري، أخرجه مسدد كما في المطالب (٣٣٥٥).
ایک انصاری آدمی فرماتے ہیں کہ ان کے دادا کے پاس سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا گزر ہوا اس حال میں کہ وہ اپنے دونوں ہاتھوں سے دعا کر رہے تھے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ایک سے دعا کر کیونکہ وہ ایک ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31676]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31676، ترقيم محمد عوامة 30312)
99. ما قالوا: في تحريك الأصبع في الدعاء
بعض لوگوں نے دعا میں انگلی ہلانے کے بارے میں یوں فرمایا
ترقیم عوامۃ: 30313 ترقیم الشثری: -- 31677
٣١٦٧٧ - حدثنا ابو خالد الاحمر عن هشام بن عروة ان اباه كان يشير باصبعه في الدعاء ولا يحركها (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ك]: (تم الجزء الثاني من الدعاء والحمد للَّه، ويتلوه الجزء الثالث).
حضرت ہشام بن عروہ فرماتے ہیں کہ ان کے والد دعا میں انگلی سے اشارہ کرتے تھے اور انگلی کو حرکت نہیں دیتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31677]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31677، ترقيم محمد عوامة 30313)
100. الرجل يدعو وهو قائم من كرهه؟
جو اس بات کو مکروہ سمجھے کہ آدمی کھڑا ہو کر دعا کرے
ترقیم عوامۃ: 30314 ترقیم الشثری: -- 31678
٣١٦٧٨ - (١) حدثنا وكيع بن الجراح عن ابن ابي ليلى عن عطاء عن ابن عباس انه قال: لا تقوموا تدعون كما تصنع اليهود في كنائسهم (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) زيادة في [ك]: (بقي بن مخلد قال: أخبرنا أبو بكر قال).
(٢) ضعيف؛ لضعف ابن أبي ليلى.
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے ارشاد فرمایا: تم لوگ کھڑے ہو کر دعا مت کرو جیسا کہ یہود اپنے عبادت خانوں میں کرتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31678]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31678، ترقيم محمد عوامة 30314)