مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
110. ما يدعو به الرجل إذا أراد أن يضع ثيابه
جب کوئی شخص اپنے کپڑے اتارنے کا ارادہ کرے تو یہ دعا پڑھے
ترقیم عوامۃ: 30354 ترقیم الشثری: -- 31718
٣١٧١٨ - حدثنا محمد بن فضيل عن عاصم عن بكر قال: كان يقال: إن (سترا) (١) بين عورات بني آدم وبين اعين الجن والشياطين ان يقول: احدكم إذا وضع ثيابه بسم الله.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (ستر ما).
حضرت بکر فرماتے ہیں کہ یوں بیان کیا جاتا ہے کہ بنی آدم کے ستروں اور جن اور شیاطین کی آنکھوں کے درمیان ایک پردہ ہے جب تم میں سے کوئی اپنے کپڑے اتارے تو یوں کہہ لیا کرے: اللہ کے نام کے ساتھ اتارتا ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31718]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31718، ترقيم محمد عوامة 30354)
111. الرجل يرى المبتلى ما يدعو به
آدمی کسی کو مصیبت میں مبتلا دیکھے تو یوں دعا کرے
ترقیم عوامۃ: 30355 ترقیم الشثری: -- 31719
٣١٧١٩ - حدثنا إسماعيل بن علية عن عمرو بن دينار القهرماني عن سالم بن عبد الله بن عمر عن ابيه قال: ما من رجل يرى مبتلي فيقول: الحمد لله الذي عافاني مما ابتلاك به وفضلني عليك وعلى كثير من خلقه تفضيلا، إلا عافاه الله من ذلك البلاء (كائنا) (١) ما كان (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ك]: (كائن).
(٢) ضعيف؛ لضعف عمرو بن دينار القهرماني، أخرجه ابن ماجه (٣٨٩٢)، والترمذي (٣٤٣١)، والبزار (١٢٤)، والعقيلي ٣/ ٢٧٠، وعبد بن حميد (٣٨)، والطبراني في الدعاء (٧٩٧)، وابن السني (٣٠٨)، وأبو نعيم في الحلية ٦/ ٢٦٥، وتمام (١٥٩١/ الروض)، والبيهقي في الشعب (١١١٤٧)، وابن الأعرابي في المعجم (٢٣٦٤)، وابن عدي ٢/ ٦٢٤، وعبد الرزاق (١٩٦٥٥).
حضرت سالم فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے ارشاد فرمایا: کوئی بھی آدمی کسی کو مصیبت میں مبتلا دیکھ کر یہ دعا نہیں پڑھتا: شکر ہے اللہ کا جس نے مجھے اس چیز سے عافیت میں رکھا جس میں تجھ کو مبتلا کیا ہے، اور مجھے تجھ پر اور بہت سی مخلوق پر نمایاں طور پر فضیلت دی۔ مگر یہ کہ اللہ اس بندے کو اس مصیبت میں مبتلا نہیں فرمائیں گے وہ مصیبت جیسی بھی ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31719]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31719، ترقيم محمد عوامة 30355)
112. ما أمر به موسى ﵇ أن يدعو به ويقوله
سیدنا موسیٰ علیہ السلام کو حکم دیا گیا کہ وہ یوں دعا مانگیں اور یہ کلمات پڑھیں
ترقیم عوامۃ: 30356 ترقیم الشثری: -- 31720
٣١٧٢٠ - حدثنا ابو معاوية عن الاعمش عن عمرو بن مرة عن ابي عبيدة عن عبد الله قال: لما بعث موسى إلى فرعون قال: رب اي شيء اقول؟ قال: قل هيا (شرا) (١) هيا (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ، ك]: (شر).
(٢) منقطع؛ أبو عبيدة لم يسمع من ابن مسعود.
حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جب حضرت موسیٰ کو فرعون کے پاس بھیجا گیا تو آپ نے فرمایا: میرے رب! میں کیا چیز پڑھوں؟ اللہ نے ارشاد فرمایا: تم یوں کہو: ھیا شرًّا ھیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31720]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31720، ترقيم محمد عوامة 30356)
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 31721
٣١٧٢١ - قال (الاعمش) (١) : تفسير ذلك: الحي قبل كل شيء، والحي بعد كل شيء.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [هـ].
حضرت اعمش فرماتے ہیں کہ اس کا مطلب یہ ہے ”اے وہ ذات! جو ہر چیز سے پہلے زندہ تھی اور ہر چیز کے فنا ہوجانے کے بعد زندہ رہے گی۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31721]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31721، ترقيم محمد عوامة ---)
113. ما قالوا: إن الدعاء يلحق الرجل وولده
جن لوگوں نے کہا: بے شک دعا آدمی کو اور اس کے بچہ کو پہنچ جاتی ہے
ترقیم عوامۃ: 30357 ترقیم الشثری: -- 31722
٣١٧٢٢ - حدثنا وكيع عن (ابي العميس) (١) عن ابي بكر بن عمرو بن عتبة عن ابن حذيفة عن ابيه ان النبي ﷺ كان إذا دعا لرجل اصابته واصابت ولده وولد ولده (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (أن العميس)، وفي [هـ]: (الأعمش).
(٢) مجهول؛ لجهالة أبي بكر بن عمرو بن عتبة، أخرجه أحمد (٢٣٢٧٧)، وأحمد بن منيع في إتحاف الخيرة (٨٧٣٠).
حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب کسی شخص کے لیے دعا فرماتے تو وہ اسے اور اس کے بچوں کو اور پوتوں کو پہنچتی تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31722]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31722، ترقيم محمد عوامة 30357)
ترقیم عوامۃ: 30358 ترقیم الشثری: -- 31723
٣١٧٢٣ - حدثنا عبد الوهاب الثقفي عن يحيى بن سعيد عن سعيد بن المسيب قال: إن الرجل ليرفع بدعاء ولده من بعده.
حضرت یحییٰ بن سعید فرماتے ہیں کہ حضرت سعید بن المسیب نے ارشاد فرمایا: بیشک آدمی کے مرنے کے بعد اس کے بچہ کی دعا کی وجہ سے اس کا درجہ بلند کیا جاتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31723]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31723، ترقيم محمد عوامة 30358)
ترقیم عوامۃ: 30359 ترقیم الشثری: -- 31724
٣١٧٢٤ - حدثنا يزيد بن هارون عن حماد بن سلمة عن عاصم بن بهدلة عن ابي صالح عن ابي هريرة عن النبي ﷺ قال:"إن الرجل لترفع له الدرجة في الجنة ⦗٣٢٧⦘ فيقول: يا رب انى لي هذه؟ فيقال: باستغفار ولدك (١) " (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: زيادة (لك).
(٢) صحيح؛ عاصم ثقة في غير شقيق وزر على الصحيح؛ أخرجه أحمد (١٠٦١٠)، وابن ماجه (٣٦٦٠)، والبزار (٣١٤١/ كشف)، والطبراني في الأوسط (٥١٠٤)، وابن عبد البر في التمهيد ٢٣/ ١٤٢، والبيهقي ٧/ ٨٧، والبغوي (١٣٩٦).
حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: بیشک ایک آدمی کا جنت میں درجہ بلند کردیا جاتا ہے تو وہ کہتا ہے: اے میرے رب! یہ درجہ کیسے مجھے عطا کیا گیا؟ پس کہا جاتا ہے: تیرے بیٹے کے استغفار کرنے کی بدولت یہ درجہ عطا کیا گیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31724]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31724، ترقيم محمد عوامة 30359)
114. الغيلان إذا (رئيت) ما يقول: الرجل
جب شیطان جن دکھائی دے تو آدمی یوں دعا کرے
ترقیم عوامۃ: 30360 ترقیم الشثری: -- 31725
٣١٧٢٥ - حدثنا يزيد بن هارون عن هشام بن حسان عن الحسن عن جابر بن عبد الله قال: قال رسول الله ﷺ:"إذا تغولت (لكم) (١) الغيلان (فنادوا) (٢) بالاذان" (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (بكم).
(٢) في [أ، ب، ط]: (فبادروا).
(٣) منقطع؛ الحسن لم يسمع من جابر، أخرجه أحمد (١٥٠٩١)، والنسائي في الكبرى (١٠٧٩١)، وابن خزيمة (٢٥٤٨)، وعبد الرزاق (٩٢٤٧)، وابن السني (٥٢٣)، وأبو داود (٢٥٧٠)، والنسائي في عمل اليوم والليلة (٩٥٥)، وأبو يعلى (٢٢١٩)، وابن عبد البر في التمهيد ١٦/ ٢٦٨.
حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جب شیاطین جن تمہیں راستہ بھٹکا دیں۔ پس تم بلند آواز سے اذان دو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31725]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31725، ترقيم محمد عوامة 30360)
ترقیم عوامۃ: 30361 ترقیم الشثری: -- 31726
٣١٧٢٦ - حدثنا ابن فضيل عن الشيباني عن (يسير) (١) بن عمرو قال: ذكرت الغيلان عند (عمر) (٢) ﵀ فقال: إنه ليس من شيء يستطيع (ان) (٣) (يتغير) (٤) ⦗٣٢٨⦘ عن خلق الله (الذي) (٥) خلقه، ولكن لهم سحرة كسحرتكم، فإذا رايتم من ذلك شيئا فاذنوا (٦) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ط، هـ]: (بشير).
(٢) في [أ، ط، هـ]: (عمه).
(٣) سقط من: [أ، ح، ط، هـ].
(٤) في [هـ]: (يغير).
(٥) سقط من: [ط، هـ].
(٦) صحيح.
حضرت یسیر بن عمرو فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عمر کے پاس غیلان جن کا ذکر کیا جو شکل تبدیل کر کے لوگوں کو راستہ سے بھٹکا دیتے ہیں۔ تو آپ نے ارشاد فرمایا: بیشک کسی چیز میں اتنی استطاعت نہیں کہ وہ اللہ کی تخلیق کو جیسے اللہ نے پیدا کی تھی بد ل دے۔ لیکن ان کے جادوگر ہیں تمہارے جادوگروں کی طرح۔ جب تم ایسی کوئی چیز دیکھو تو اذان دے دیا کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31726]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31726، ترقيم محمد عوامة 30361)
ترقیم عوامۃ: 30362 ترقیم الشثری: -- 31727
٣١٧٢٧ - حدثنا محمد بن عبد الله الاسدي (عن سفيان) (١) عن ابن ابي ليلى عن اخيه (٢) عيسى بن عبد الرحمن عن عبد الرحمن بن ابي ليلى عن ابي ايوب انه كان في سهوة (له) (٣) فكانت الغول تجيء، فشكاها إلى النبي ﷺ فقال:" (إذا رايتها فقل) (٤) : بسم الله اجيبي رسول الله ﷺ" قال: فجاءته فقال لها فاخذها، فقالت له: إني لا اعود فارسلها فجاء فقال له النبي ﷺ:"ما فعل اسيرك؟" فقال: اخذتها، فقالت: إني لا اعود (فارسلتها) (٥) ، (فقال) (٦) : إنها عائدة فاخذها مرتين او ثلاثا كل ذلك تقول لا اعود، ويجيء إلى النبي ﷺ فيقول:"ما فعل اسيرك؟" فيقول: اخذتها، فتقول: لا اعود فيقول: إنها عائدة، فاخذتها، فقالت: ارسلني واعلمك شيئا تقوله لا يقربك شيء آية الكرسي، فاتى النبي ﷺ فاخبره فقال:"صدقت، وهي كذوب" (٧) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ط، هـ].
(٢) في [أ، ب، ط]: زيادة (عن).
(٣) زيدت في: [ك، هـ].
(٤) في [أ، هـ]: (تكرر).
(٥) في [ب]: (فأرسلها).
(٦) في [ك]: (فقالت).
(٧) ضعيف؛ لضعف ابن أبي ليلى، أخرجه أحمد (٢٣٦٤٠)، والترمذي (٢٨٨٠)، والحاكم ٣/ ٤٥٩، والطبراني (٤٠١١)، والطحاوي في شرح المشكل ٢/ ٢٥٦، وأبو الشيخ في العظمة (١٣١٠).
حضرت ابو ایوب فرماتے ہیں کہ میں اپنی کوٹھری میں ہوتا تو ایک شکل بدلنے والا جن میرے پاس آتا تھا، پس میں نے اس بات کی شکایت نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کی۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جب تو اس کو دیکھے تو یوں کہہ: اللہ کے نام کے ساتھ: تم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو جواب دو۔ آپ فرماتے ہیں: جب وہ آیا۔ پس میں نے یہ کلمات کہے اور اس کو پکڑ لیا۔ تو وہ مجھے کہنے لگا: یقینا میں دوبارہ نہیں آؤں گا۔ تو میں نے اس کو چھوڑ دیا۔ میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھ سے ارشاد فرمایا: تمہارے قیدی کا کیا بنا؟ تو آپ نے عرض کیا: میں نے اس کو پکڑا۔ تو وہ کہنے لگا: میں دوبارہ نہیں آؤں گا۔ پھر میں نے اس کو چھوڑ دیا۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: بیشک وہ دوبارہ واپس آئے گا۔ آپ فرماتے ہیں: میں نے اس کو دو یا تین مرتبہ پکڑا۔ وہ ہر مرتبہ کہتا: میں دوبارہ نہیں آؤں گا۔ اور آپ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس جاتے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ارشاد فرماتے: تمہارے قیدی کا کیا بنا؟ تو آپ فرماتے: میں نے اس کو پکڑا تو وہ کہنے لگا: میں دوبارہ نہیں آؤں گا، تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ارشاد فرماتے: بیشک وہ دوبارہ آئے گا۔ آپ نے فرماتے ہیں! پھر میں نے اس کو پکڑا تو وہ کہنے لگا: تم مجھے چھوڑ دو اور میں تمہیں ایسی چیز سکھاؤں گا جب تم اسے پڑھو گے تو کوئی چیز بھی تمہارے قریب نہیں آئے گی، وہ آیت الکرسی ہے۔ پس آپ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اس بات کی خبر دی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اس نے سچ بات کی حالانکہ ہے وہ جھوٹا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31727]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31727، ترقيم محمد عوامة 30362)