مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
102. ما يدعو به الرجل في قنوت الوتر
آدمی قنوت وتر میں یوں دعا کرے
ترقیم عوامۃ: 30325 ترقیم الشثری: -- 31688
٣١٦٨٨ - حدثنا وكيع عن هارون بن (١) إبراهيم عن عبد الله بن عبيد بن عمير عن ابن عباس انه كان يقول في قنوت الوتر: لك الحمد (ملء) (٢) السماوات السبع وملا (الارضين) (٣) السبع وما بينهما من شيء بعد، اهل الثناء والمجد احق ما قال العبد، كلنا لك عبد، لا مانع لما اعطيت، ولا معطي لما منعت ولا ينفع ذا الجد منك الجد (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) زيادة في [جـ، ك]: (أبي).
(٢) في [أ، هـ]: (ملأ).
(٣) في [هـ]: (الأرض).
(٤) صحيح.
حضرت عبد اللہ بن عبید بن عمیر فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما قنوت وتر میں یہ دعا پڑھتے تھے: تیری تعریف ہے ساتوں آسمانوں اور ساتوں زمینوں اور جو کچھ ان دونوں کے درمیان ہے وہ بھر کر، اور جو چیز اس کے بعد ہے اس کی مقدار بھر کر تیری تعریف، بڑائی اور شرف والا ہے تو۔ اور جو جو بندوں نے کہا۔ اور ہم سب تیرے ہی بندے ہیں۔ ان میں سب سے درست بات یہ ہے کہ جو نعمت تو بخش دے اس کا کوئی روکنے والا نہیں اور جو تو روک لے اس کا دینے والا کوئی نہیں۔ اور تیرے سامنے کسی مرتبہ والے کا مرتبہ کچھ کام نہیں دیتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31688]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31688، ترقيم محمد عوامة 30325)
ترقیم عوامۃ: 30326 ترقیم الشثری: -- 31689
٣١٦٨٩ - حدثنا (محمد) (١) بن فضيل عن عطاء بن السائب عن ابي عبد الرحمن قال: علمنا ابن مسعود ان نقول في القنوت -يعني في الوتر: اللهم إنا (نستعينك) (٢) ونستغفرك ونثني عليك (الخير) (٣) ولا نكفرك، ونخلع ونترك من يفجرك، اللهم إياك نعبد ولك نصلي ونسجد وإليك نسعى ونحمد (٤) نرجو رحمتك ونخشى عذابك، إن عذابك (بالكفار) (٥) ملحق (٦) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، جـ، ط، هـ].
(٢) في [ك]: (نسعيذك).
(٣) سقط من: [أ، ط، هـ].
(٤) في [ط]: زيادة (و).
(٥) في [أ، ب، جـ، ك]: (بالكافرين).
(٦) ضعيف؛ عطاء اختلط.
حضرت ابو عبد الرحمن فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے ہمیں سکھایا کہ ہم قنوت وتر میں یہ دعا پڑھیں: اے اللہ! ہم تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں اور تجھ سے معافی مانگتے ہیں۔ اور ہم تیری بہت اچھی تعریف کرتے ہیں۔ اور ہم تیری ناشکری نہیں کرتے، اور ہم الگ کرتے ہیں اور ہم چھوڑتے ہیں اس شخص کو جو تیری نافرمانی کرے۔ اے اللہ! ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں۔ اور تیرے لیے ہی نماز پڑھتے ہیں اور سجدہ کرتے ہیں اور تیری طرف ہی دوڑتے ہیں اور خدمت کے لیے حاضر ہوتے ہیں اور ہم تیر ی رحمت کے امید وار ہیں۔ اور ہم تیرے عذاب سے ڈرتے ہیں۔ اور بیشک تیرا عذاب کافروں کو ملنے والا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31689]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31689، ترقيم محمد عوامة 30326)
ترقیم عوامۃ: 30327 ترقیم الشثری: -- 31690
٣١٦٩٠ - حدثنا وكيع عن سفيان عن الزبير بن عدي عن إبراهيم قال: قل في قنوت الوتر: اللهم إنا (نستعينك) (١) ونستغفرك.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ك]: (نستعيذك).
حضرت زبیر بن عدی فرماتے ہیں کہ ابراہیم نے ارشاد فرمایا: تم قنوت وتر میں یوں کہو: اے اللہ! ہم تجھ سے مدد مانگتے ہیں اور تجھ سے معافی مانگتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31690]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31690، ترقيم محمد عوامة 30327)
103. من قال: ليس في قنوت الوتر (شيء) موقت؟
جو کہے: قنوت وتر میں کوئی دعا متعین نہیں
ترقیم عوامۃ: 30328 ترقیم الشثری: -- 31691
٣١٦٩١ - حدثنا هشيم قال: اخبرنا مغيرة عن إبراهيم انه قال: ليس في قنوت الوتر شيء موقت إنما هو دعاء واستغفار.
حضرت مغیرہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم نے ارشاد فرمایا: قنوت وتر میں کوئی دعا متعین نہیں۔ بیشک وہ تو دعا اور استغفار ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31691]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31691، ترقيم محمد عوامة 30328)
104. ما يدعو به الرجل في آخر وتره ويقوله
آدمی وتر کے آخر میں یوں دعا کرے اور یہ کلمات کہے
ترقیم عوامۃ: 30329 ترقیم الشثری: -- 31692
٣١٦٩٢ - حدثنا يزيد بن هارون عن حماد بن سلمة عن هشام بن (عمرو) (١) عن عبد الرحمن بن الحارث بن هشام عن علي ان النبي ﷺ كان يقول في آخر وتره:"اللهم إني اعوذ برضاك من سخطك واعوذ بمعافاتك من عقوبتك (و) (٢) اعوذ بك منك، لا احصي ثناء عليك انت كما اثنيت على نفسك (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ، ط، ك]: (عروة).
(٢) سقط من: [جـ].
(٣) صحيح؛ هشام ثقة، أخرجه أحمد (٧٥١)، وأبو داود (١٤٢٧)، والترمذي (٣٥٦٦)، وابن ماجه (١١٧٩)، والنسائي ٣/ ٢٤٨، وأبو يعلى (٢٧٥)، وعبد بن حميد (٨١)، والبخاري في التاريخ ٨/ ١٩٥، والطبراني في الدعاء (٧٥١)، والضياء ٢/ (٦٢٧)، وابن عبد البر في التمهيد [٢٣/ ٣٥١] والمزي ٣٠/ ٢٥٧.
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وتر کے آخر میں یہ دعا کرتے تھے: اے اللہ! میں تیری رضا مندی کی پناہ میں آتا ہوں تیری ناراضگی سے، اور تیری معافی کی پناہ لیتا ہوں تیری سزا سے، اور میں تجھ سے تیری ذات کی پناہ لیتا ہوں۔ میں تیری پوری تعریف نہیں کرسکتا، تو ایسا ہی ہے جیسا کہ خود تو نے اپنی تعریف فرمائی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31692]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31692، ترقيم محمد عوامة 30329)
ترقیم عوامۃ: 30330 ترقیم الشثری: -- 31693
٣١٦٩٣ - حدثنا وكيع عن سفيان عن زبيد عن (ذر) (١) عن سعيد بن عبد الرحمن بن ابزى عن (ابيه) (٢) ان النبي ﷺ كان يوتر ويقرا في آخر صلاته إذا جلس:"سبحان (الله) (٣) الملك القدوس" -ثلاثا، يمد بها صوته في (الآخرة) (٤) (٥) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (زر).
(٢) في [أ، ب، جـ، ط، ك، هـ]: (أمه).
(٣) سقط من: [جـ، ك].
(٤) سقط من: [أ، ط، هـ].
(٥) صحيح؛ أخرجه أحمد (١٥٣٦٢)، وأبو داود (١٤٣٠)، والنسائي ٣/ ٢٤٧، والطحاوي ١/ ٢٩٢، وعبد الرزاق (٤٦٩٧)، والبيهقي ٣/ ٤١، وعبد بن حميد (٣١٢)، وانظر: بعده.
حضرت عبد الرحمن بن ابزی فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وتر پڑھتے تھے اور نماز کے آخر میں بیٹھتے تو تین مرتبہ یہ کلمات پڑھتے۔ پاک ہے وہ بادشاہ اور بہت ہی مقدس ہے۔ اور آخر میں اپنی آواز کو لمبا کرتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31693]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31693، ترقيم محمد عوامة 30330)
ترقیم عوامۃ: 30331 ترقیم الشثری: -- 31694
٣١٦٩٤ - حدثنا محمد بن ابي عبيدة قال: حدثنا ابي عن الاعمش عن طلحة عن (ذر) (١) عن سعيد بن عبد الرحمن بن ابزى عن ابيه عن ابي بن كعب ان النبي ﷺ كان يقول في آخر صلاته:"سبحان الملك القدوس" -ثلاثا (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (زر).
(٢) صحيح؛ أخرجه أحمد (١٥٣٦٢)، وابنه (٢١١٤٢)، وأبو داود (١٤٣٠)، والنسائي ٣/ ٢٤٤ وفي الكبرى (٤٤٦)، والضياء (١٢٢٢٠)، وابن الجارود (٢٧١)، وابن حبان (٢٤٥٠)، والشاشي (١٤٣٥)، والبيهقي ٣/ ٤١، والدارقطني ٢/ ٣١، وعبد الرزاق (٤٦٩٧)، والطحاوي في شرح المشكل (٤٥٠١)، وعبد بن حميد (٣١٢)، وورد من حديث سعيد بن عبد الرحمن بن أبزي عن أبيه مرفوعًا، أخرجه الحاكم (١/ ٤٠٦) (١٠٠٩)، وأحمد ٣/ ٤٠٦، (١٥٣٦١)، والنسائي في الكبرى (١٤٣٤)، والبيهقي ٣/ ٤١، والطيالسي (٥٤٦)، والطبراني في الدعوات (٣٨٤)، والطحاوي ١/ ٢٩٢، وورد من حديث زرارة عن عبد الرحمن بن أبزي مرفوعًا؛ أخرجه النسائي (١٤٤٧)، وأحمد ٣/ ٤٠٦ (١٥٣٦٠).
حضرت ابی بن کعب فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نماز کے آخر میں تین مرتبہ یہ کلمات پڑھتے تھے: پاک ہے وہ بادشاہ انتہائی مقدس ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31694]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31694، ترقيم محمد عوامة 30331)
105. ما يدعو به في قنوت الفجر
قنوت فجر میں یوں دعا کرے
ترقیم عوامۃ: 30332 ترقیم الشثری: -- 31695
٣١٦٩٥ - حدثنا هشيم قال: اخبرنا ابن ابي ليلى عن عطاء عن عبيد بن عمير قال: صليت خلف عمر بن الخطاب الغداة فقال في قنوته: اللهم إنا نستعينك ونستغفرك ونثني عليك الخير ولا نكفرك، ونخلع ونترك من يفجرك، اللهم إياك نعبد ولك نصلي ونسجد، وإليك نسعى ونحفد، (١) نرجو رحمتك ونخشى عذابك، إن عذابك بالكافرين ملحق (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ط، هـ]: زيادة (و).
(٢) ضعيف؛ لضعف ابن أبي ليلى، أخرجه البيهقي ٢/ ٢١٠، وابن جرير في مسند ابن عباس من تهذيب الآثار (٦٠٣)؛ وعبد الرزاق (٤٩٦٩).
حضرت عبید بن عمیر فرماتے ہیں کہ میں نے عمر بن خطاب کے پیچھے صبح کی نماز پڑھی، تو انہوں نے قنوت فجر میں یہ دعا پڑھی: اے اللہ! ہم تجھ سے مدد مانگتے ہیں اور تجھ سے معافی مانگتے ہیں۔ اور تیری بہت اچھی تعریف کرتے ہیں۔ اور ہم تیری نا شکری نہیں کرتے۔ اور ہم الگ ہوتے ہیں اور چھوڑتے ہیں اس شخص کو جو تیری نافرمانی کرے۔ اے اللہ! ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں۔ اور تیرے لیے ہی نماز پڑھتے ہیں اور سجدہ کرتے ہیں۔ اور تیری طرف ہی دوڑتے ہیں اور تیر ی خدمت میں حاضر ہوتے ہیں۔ اور ہم تیری رحمت کے امیدوار ہیں۔ اور ہم تیرے عذاب سے ڈرتے ہیں۔ بیشک تیرا عذاب تو کافروں کو ملنے والا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31695]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31695، ترقيم محمد عوامة 30332)
ترقیم عوامۃ: 30333 ترقیم الشثری: -- 31696
٣١٦٩٦ - حدثنا هشيم (١) اخبرنا حصين عن (ذر) (٢) عن سعيد بن عبد الرحمن ابن ابزى عن ابيه انه كان صلى خلف عمر فصنع مثل ذلك (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ك]: زيادة (قال).
(٢) في [هـ]: (زر).
(٣) صحيح.
حضرت عبد الرحمن بن ابزی فرماتے ہیں کہ انہوں نے حضرت عمر بن خطاب کے پیچھے فجر کی نماز پڑھی تو انہوں نے پہلے جیسا عمل کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31696]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31696، ترقيم محمد عوامة 30333)
ترقیم عوامۃ: 30334 ترقیم الشثری: -- 31697
٣١٦٩٧ - حدثنا هشيم قال: اخبرنا حصين قال: صليت الغداة ذات يوم وصلى خلفي عثمان بن زياد قال: فقنت في صلاة الصبح قال: فلما قضيت صلاتي قال لي: ما قلت في قنوتك؟ فقلت: ذكرت هؤلاء الكلمات: اللهم إنا نستعينك ونستغفرك ونثني عليك الخير ولا نكفرك، ونخلع ونترك من يفجرك، اللهم إياك نعبد، ولك نصلي ونسجد، وإليك نسعى ونحمد، ونرجو رحمتك، ونخشى عذابك (الجد) (١) ، إن عذابك بالكافرين ملحق.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [هـ].
حضرت ھشیم فرماتے ہیں کہ حضرت حصین نے فرمایا: میں نے ایک دن صبح کی نماز پڑھائی، اور عثمان بن زیاد نے میرے پیچھے نماز پڑھی آپ فرماتے ہیں، میں نے صبح کی نماز میں قنوت پڑھی: فرماتے ہیں کہ جب میری نماز مکمل ہوئی تو عثمان بن زیاد نے مجھ سے کہا: آپ نے قنوت میں کون سی دعا پڑھی؟ تو میں نے کہا: میں نے یہ کلمات ذکر کیے: اے اللہ! ہم تجھ سے مدد مانگتے ہیں اور ہم تجھ سے معافی مانگتے ہیں۔ اور ہم تیری بہت اچھی تعریف کرتے ہیں اور ہم تیری ناشکری نہیں کرتے۔ اور ہم الگ ہوتے اور چھوڑتے ہیں اس شخص کو جو تر ی نافرمانی کرے۔ اے اللہ! ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں۔ اور تیرے ہی لیے نماز پڑھتے ہیں اور سجدہ کرتے ہیں۔ اور ہم تیری طرف ہی دوڑتے ہیں اور تیری خدمت میں حاضر ہوتے ہیں۔ اور ہم تیری رحمت کے امیدوار ہیں اور ہم تیرے سخت عذاب سے ڈرتے ہیں۔ بیشک تیرا عذاب کافروں کو ملنے والا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31697]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31697، ترقيم محمد عوامة 30334)