🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
39. في القراءة يسرع فيها
قراء ت میں جلدی کرنے کا بیان
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30778 ترقیم الشثری: -- 32153
٣٢١٥٣ - حدثنا ابو الاحوص عن مغيرة عن إبراهيم قال: كان علقمة يقرا على عبد الله فقال: رتل فداك ابي وامي فإنه زين القرآن (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) منقطع؛ إبراهيم لم يدرك ابن مسعود.
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت علقمہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ پر پڑھا کرتے تھے تو آپ فرماتے! ٹھہر کر پڑھ۔ میرے ماں باپ تجھ پر فدا ہوں۔ پس یہی تو قرآن کی زیب وزینت ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32153]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32153، ترقيم محمد عوامة 30778)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30779 ترقیم الشثری: -- 32154
٣٢١٥٤ - حدثنا عبد الوهاب الثقفي عن ايوب قال: كان ابن سيرين إذا قرا يمضي في قراءته.
حضرت ایوب فرماتے ہیں کہ حضرت ابن سیرین جب پڑھتے تو اپنی قراءت میں جلدی کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32154]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32154، ترقيم محمد عوامة 30779)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30780 ترقیم الشثری: -- 32155
٣٢١٥٥ - حدثنا الضحاك بن مخلد عن عثمان بن الاسود عن مجاهد وعطاء انهما كانا يهذان القراءة هذا.
حضرت عثمان بن الاسود فرماتے ہیں کہ حضرت مجاہد اور حضرت عطاء جلدی جلدی قرآن پڑھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32155]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32155، ترقيم محمد عوامة 30780)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30781 ترقیم الشثری: -- 32156
٣٢١٥٦ - حدثنا وكيع عن سفيان عن سلمة بن (كهيل) (١) عن حجر بن (عنبس) (٢) عن وائل بن حجر قال: سمعت النبي ﷺ قرا: ﴿ولا الضالين﴾ فقال: آمين -يمد بها صوته (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ك]: (كهل).
(٢) في [ب، ط، هـ]: (عيسى).
(٣) صحيح؛ أخرجه أحمد (١٨٨٤٢)، وأبو داود (٩٣٢)، والترمذي (٢٤٨)، والدارمي (١٢٤٧)، والبغوي (٥٨٦)، والطبراني ٢٢/ (١١١)، والدارقطني ١/ ٣٣٤، والبيهقي ٢/ ٥٧.

حضرت وائل بن حجر فرماتے ہیں کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو سنا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پڑھا: ولا الضالین اور نہ ہی بھٹکنے والے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کہا: آمین اور اپنی آواز کو لمبا کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32156]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32156، ترقيم محمد عوامة 30781)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30782 ترقیم الشثری: -- 32157
٣٢١٥٧ - حدثنا وكيع عن عيسى عن الشعبي قال: قال عبد الله: لا تهذوا القرآن كهذ الشعر ولا تنثروه نثر (الدقل) (١) (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ك]: (الرقل).
(٢) منقطع؛ الشعبي لا يروي عن ابن مسعود.

امام شعبی فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: قرآن کو جلدی جلدی مت پڑھو، شعر کے جلدی پڑھنے کی طرح، اور نہ ہی غیر منظوم انداز میں پڑھو ردی کھجور بکھیرنے کی طرح۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32157]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32157، ترقيم محمد عوامة 30782)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30783 ترقیم الشثری: -- 32158
٣٢١٥٨ - حدثنا وكيع عن سفيان عن منصور عن مجاهد: ﴿ورتل القرآن ترتيلا﴾ [المزمل: ٤] ، قال: بعضه على إثر بعض.
حضرت منصور فرماتے ہیں کہ حضرت مجاہد نے ارشاد فرمایا: اور قرآن کو ٹھہر ٹھہر کر پڑھو۔ یعنی اس کے بعض حصہ کو بعض کے پیچھے پیچھے پڑھو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32158]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32158، ترقيم محمد عوامة 30783)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30784 ترقیم الشثری: -- 32159
٣٢١٥٩ - حدثنا وكيع (١) قال: حدثنا ابن ابي ليلى عن الحكم عن مقسم عن ابن عباس: ﴿ورتل القرآن ترتيلا﴾ قال: بينه تبيينا (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، هـ]: زيادة (عن سفيان عن منصور).
(٢) ضعيف؛ ابن أبي ليلى سيء الحفظ.

حضرت مقسم فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے اس آیت کے بارے میں فرمایا: قرآن کو ٹھہر ٹھہر کر پڑھو۔ یعنی اس کو واضح انداز میں پڑھو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32159]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32159، ترقيم محمد عوامة 30784)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30785 ترقیم الشثری: -- 32160
٣٢١٦٠ - حدثنا وكيع عن سفيان عن عبيد المكتب قال: سئل مجاهد عن رجلين قرا احدهما البقرة وقرا (الآخر) (١) البقرة وآل عمران، (فكان) (٢) ركوعهما (وسجودهما) (٣) وجلوسهما سواء، ايهما افضل؟ قال: الذي قرا البقرة، ثم قرا مجاهد: ﴿وقرآنا فرقناه لتقراه على الناس على مكث ونزلناه تنزيلا﴾ [الإسراء: ١٠٦] .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، هـ]: (آخر).
(٢) في [هـ]: (وكان).
(٣) في [أ]: (وسجوهما).

حضرت عبید مکتب فرماتے ہیں کہ حضرت مجاہد سے ایسے دو آدمیوں کے بارے میں پوچھا گیا جن میں سے ایک نے سورة بقرہ پڑھی اور دوسرے نے سورة بقرہ اور سورة آل عمران پڑھی، اور ان دونوں کے رکوع اور سجدے اور ان دونوں کا بیٹھنا برابر تھا۔ ان دونوں میں سے کون افضل ہے؟ آپ نے ارشاد فرمایا: جس نے سورة بقرہ پڑھی، پھر مجاہد نے تائید میں یہ آیت پڑھی: اور نازل کیا ہے ہم نے اس قرآن کو واضح مضامین کے ساتھ تاکہ پڑھ کر سناؤ تم اسے انسانوں کو ٹھہر ٹھہر کر اور نازل کیا ہے ہم نے اس کو بتدریج (حسب موقع)۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32160]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32160، ترقيم محمد عوامة 30785)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30786 ترقیم الشثری: -- 32161
٣٢١٦١ - حدثنا وكيع (قال) (١) : حدثنا عبيد الله بن عبد الرحمن بن (موهب) (٢) قال: سمعت محمد بن كعب القرظي يقول: لان اقرا: ﴿إذا زلزلت﴾ و ﴿القارعة﴾ ارددهما واتفكر فيهما، احب إلي من ان (اهذ) (٣) القرآن (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [هـ].
(٢) في [أ]: (مرهب).
(٣) في [ط]: (هذ).
(٤) في [هـ]: زيادة (هذا).

حضرت عبید اللہ بن عبد الرحمن بن موھب فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت محمد بن کعب القرظی کو یوں فرماتے ہوئے سنا ہے کہ! میں ان سورتوں کو پڑھوں: اذا زلزلت الارض اور سورة القارعۃ کو۔ میں ان دونوں کو بار بار پڑھوں اور ان دونوں میں غور و فکر کروں یہ مجھے زیادہ پسندیدہ ہے اس بات سے کہ میں قرآن کو جلدی جلدی پڑھوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32161]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32161، ترقيم محمد عوامة 30786)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30787 ترقیم الشثری: -- 32162
٣٢١٦٢ - حدثنا معن بن عيسى عن ثابت بن قيس قال: سمعت عمر بن عبد العزيز إذا قرا ترسل في قراءته.
حضرت ثابت بن قیس فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عمر بن عبد العزیز کو قرآن پڑھتے ہوئے سنا: وہ ٹھہر ٹھہر کر پڑھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32162]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32162، ترقيم محمد عوامة 30787)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں