🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
38. ما نزل من القرآن بمكة والمدينة
قرآن کا جو حصہ مکہ اور مدینہ میں نازل ہوا
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30768 ترقیم الشثری: -- 32143
٣٢١٤٣ - حدثنا وكيع عن الاعمش عن إبراهيم (عن علقمة) (١) قال: كل شيء في القرآن ﴿ياايها الذين آمنوا﴾ انزل (بالمدينة) (٢) ، وكل شيء في القرآن ﴿ياايها الناس﴾ (انزل) (٣) بمكة.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ط، هـ].
(٢) في [ك]: (المدينة).
(٣) في [ك]: (نزل).

حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت علقمہ نے ارشاد فرمایا: قرآن میں ہر وہ آیت جس میں (اے ایمان والو!) کے ذریعہ خطاب ہے مدینہ میں نازل ہوئی، اور قرآن میں ہر وہ آیت جس میں (اے لوگو!) کے ذریعہ خطاب ہے وہ مکہ میں نازل ہوئی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32143]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32143، ترقيم محمد عوامة 30768)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30769 ترقیم الشثری: -- 32144
٣٢١٤٤ - حدثنا وكيع عن إسرائيل عن ابي إسحاق عن عبد الرحمن بن يزيد عن عبد الله قال: قرانا المفصل حججا، ونحن بمكة ليس (فيها) (١) : ﴿ياايها الذين آمنوا﴾ (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ك]: (فيه).
(٢) صحيح.

حضرت عبد الرحمن بن یزید فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: ہم نے چھوٹی سورتیں کئی سال تک مکہ میں پڑھیں، ان سورتوں میں (اے ایمان والو) نہیں تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32144]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32144، ترقيم محمد عوامة 30769)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30770 ترقیم الشثری: -- 32145
٣٢١٤٥ - حدثنا عفان قال: حدثنا حماد بن سلمة عن ايوب عن عكرمة قال: كل سورة فيها: ﴿ياايها الذين آمنوا﴾ فهي مدنية.
حضرت ایوب فرماتے ہیں کہ حضرت عکرمہ نے ارشاد فرمایا: ہر وہ سورت جس میں (اے ایمان والو) موجود ہے وہ مدنی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32145]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32145، ترقيم محمد عوامة 30770)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30771 ترقیم الشثری: -- 32146
٣٢١٤٦ - حدثنا ابو اسامة عن زائدة عن منصور عن مجاهد قال: ﴿الحمد لله رب العالمين﴾ انزلت بالمدينة.
حضرت منصور فرماتے ہیں کہ حضرت مجاہد نے ارشاد فرمایا: سب تعریفیں اس اللہ کے لیے ہیں جو تمام جہانوں کا پروردگار ہے۔ یہ مدینہ میں نازل ہوئی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32146]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32146، ترقيم محمد عوامة 30771)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30772 ترقیم الشثری: -- 32147
٣٢١٤٧ - حدثنا قبيصة عن سفيان عن ليث عن شهر قال: الانعام مكية.
حضرت لیث فرماتے ہیں کہ حضرت شھر نے ارشاد فرمایا؛ سورة الانعام مکی سورت ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32147]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32147، ترقيم محمد عوامة 30772)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30773 ترقیم الشثری: -- 32148
٣٢١٤٨ - حدثنا ابو احمد (عن) (١) مسعر عن النضر بن قيس عن عروة (قال) (٢) : ما كان ﴿ياايها الناس﴾ بمكة، وما كان ﴿ياايها الذين آمنوا﴾ بالمدينة.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [هـ].
(٢) سقط من: [ب، ط، هـ].

حضرت نضر بن قیس فرماتے ہیں کہ حضرت عروہ نے ارشاد فرمایا: ہر وہ آیت جس میں (اے لوگو!) کے ذریعہ خطاب ہے وہ مکہ میں نازل ہوئی اور ہر وہ آیت جس میں (اے ایمان والو!) کے ذریعہ خطاب ہے وہ مدینہ میں نازل ہوئی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32148]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32148، ترقيم محمد عوامة 30773)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30774 ترقیم الشثری: -- 32149
٣٢١٤٩ - حدثنا وكيع عن ابن عون قال: ذكروا عند الشعبي قوله: ﴿وشهد شاهد من بني إسرائيل (على مثله) (١) ﴾ [الاحقاف: ١٠] ، فقيل عبد الله بن سلام فقال: كيف يكون ابن سلام وهذه السورة مكية؟.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ط، هـ].
حضرت ابن عون فرماتے ہیں کہ کچھ لوگوں نے امام شعبی کے پاس آیت پڑھی: جبکہ گواہی دے چکا ہے ایک گواہ بنی اسرائیل میں سے اسی جیسے کلام پر۔ پس کہا گیا: گواہ سے مراد حضرت عبد اللہ بن سلام ہیں تو آپ نے فرمایا: یہ ابن سلام کیسے ہوسکتے ہیں حالانکہ یہ سورت تو مکی ہے؟!۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32149]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32149، ترقيم محمد عوامة 30774)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30775 ترقیم الشثری: -- 32150
٣٢١٥٠ - حدثنا علي بن مسهر عن هشام عن ابيه قال: إني لاعلم ما نزل من القرآن بمكة وما انزل بالمدينة، فاما ما نزل بمكة فضرب الامثال وذكر القرون، واما ما نزل بالمدينة فالفرائض والحدود والجهاد.
حضرت ہشام بن عروہ فرماتے ہیں کہ ان کے والد حضرت عروہ نے ارشاد فرمایا: بلاشبہ میں بہت اچھے طریقہ سے جانتا ہوں قرآن کا جو حصہ مکہ میں نازل ہوا اور جو حصہ مدینہ میں نازل ہوا۔ بہرحال جو حصہ مکہ میں نازل ہوا اس میں مثالوں کا بیان اور پچھلے واقعات کا ذکر ہے، اور باقی جو حصہ مدینہ میں نازل ہوا اس میں فرائض، حدود اور جہاد کا بیان ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32150]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32150، ترقيم محمد عوامة 30775)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
39. في القراءة يسرع فيها
قراء ت میں جلدی کرنے کا بیان
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30776 ترقیم الشثری: -- 32151
٣٢١٥١ - حدثنا وكيع عن جرير بن حازم عن قتادة قال: سالت انسا عن قراءة النبي ﷺ فقال: (كان) (١) يمد بها صوته مدا (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، هـ].
(٢) صحيح؛ أخرجه البخاري (٥٤٠٥)، وأبو داود (١٤٦٥)، والنسائي (٨٠٥٩)، وابن ماجه (١٣٥٣)، وأحمد (١٢٢١٩).

حضرت قتادہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت انس سے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی قراءت کے بارے میں پوچھا؟ تو آپ نے فرمایا: آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنی آواز کو لمباکر کے پڑھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32151]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32151، ترقيم محمد عوامة 30776)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30777 ترقیم الشثری: -- 32152
٣٢١٥٢ - حدثنا حفص عن ابن (جريج) (١) عن ابن ابي مليكة عن ام سلمة قالت: كان قراءة النبي ﷺ: ﴿الحمد لله رب العالمين﴾ فذكرت حرفا حرفا (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط، ك]: (جريح).
(٢) منقطع حكمًا؛ ابن جريج مدلس، أخرجه أحمد (٢٦٥٨٣)، وابن خزيمة (٤٩٣)، وأبو داود (٤٠٠١)، والترمذي (٢٩٢٧)، والحاكم (٢/ ٢٣١)، وأبو يعلى (٦٩٢٠)، والطحاوي ١/ ١٩٩، والطبراني ٢٣/ (٩٣٧)، وابن عبد البر في الاستذكار (٤٧٨٨)، وابن المنذر في الأوسط (١٣٤٥)، والدارقطني ١/ ٣٠٧، والبيهقي ٢/ ٤٤، والخطيب ٩/ ٣٦٧.

حضرت ابن ابی ملیکہ فرماتے ہیں کہ حضرت ام سلمہ نے ارشاد فرمایا: نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا پڑھنا ایسے تھا: سب تعریف اللہ کے لیے ہے جو تمام جہانوں کا پروردگار ہے۔ پس آپ نے ایک ایک حرف ذکر فرمایا: [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32152]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32152، ترقيم محمد عوامة 30777)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں