مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
12. رؤيا خزيمة بن (ثابت) ﵁
سیدنا خزیمہ بن ثابت رضی اللہ عنہ کے خواب
ترقیم عوامۃ: 31157 ترقیم الشثری: -- 32538
٣٢٥٣٨ - حدثنا عبد الله بن بكر قال: (حدثنا) (١) حميد عن انس قال: رايت فيما يرى النائم كان عبد الله بن عمر ياكل تمرا، (قال) (٢) : (فكتب) (٣) إليه: إني رايتك تاكل تمرا، وهو حلاوة الإيمان إن شاء الله (تعالى) (٤) (٥) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: سقطت، وفي [جـ، ك]: (أخبرنا).
(٢) سقط من: [ط، هـ].
(٣) القائل هو حميد، وفي [هـ]: (فكتبت).
(٤) سقطت في: [أ، ب، جـ، ك].
(٥) صحيح.
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ فرماتے ہیں کہ میں نے خواب میں دیکھا کہ حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما چھوہارے کھا رہے ہیں، چناچہ میں نے ان کو خط لکھا کہ میں نے آپ کو چھوہارے کھاتے ہوئے دیکھا ہے، اور اس کی تعبیر ان شاء اللہ تعالیٰ حلاوتِ ایمان ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرؤيا/حدیث: 32538]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32538، ترقيم محمد عوامة 31157)
ترقیم عوامۃ: 31158 ترقیم الشثری: -- 32539
٣٢٥٣٩ - حدثنا هاشم بن القاسم قال: حدثنا سليمان بن المغيرة عن حميد بن هلال عن (العلاء) (١) بن زياد العدوي (٢) قال: رايت في النوم كاني ارى عجوزا كبيرة عوراء العين والاخرى قد كادت تذهب، عليها (من الزبر جد) (٣) والحلية شيء عجب، قال: قلت: ما انت؟ قالت: الدنيا، قلت: اعوذ بالله من شرك، قالت: (٤) إن (سرك) (٥) ان (تعوذ) (٦) من شري فابغض الدرهم.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ، ط]: (علاء).
(٢) في [هـ]: زيادة (و).
(٣) سقط من: [أ، ط، هـ].
(٤) في [ك]: زيادة (و).
(٥) في [أ، ب، جـ، ط]: (شرك).
(٦) في [أ، ب، جـ، ط، ك]: (تعيز).
حضرت حمید بن ھلال حضرت علاء بن زیاد عدوی سے روایت کرتے ہیں فرمایا کہ میں نے خواب میں ایک بڑھیا کو دیکھا جس کی آنکھ کانی تھی، اور دوسری آنکھ بھی ختم ہونے کے قریب تھی۔ اس پر زبر جد اور خوبصورت ترین زیور تھا، فرماتے ہیں کہ میں نے اس سے کہا تو کون ہے؟ کہنے لگی میں دنیا ہوں، میں نے کہا: میں تیرے شر سے اللہ کی پناہ چاہتا ہوں، کہنے لگی کہ اگر تو چاہتا ہے کہ اللہ تعالیٰ تجھے میرے شر سے نجات دے تو درہم سے نفرت کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرؤيا/حدیث: 32539]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32539، ترقيم محمد عوامة 31158)
ترقیم عوامۃ: 31159 ترقیم الشثری: -- 32540
٣٢٥٤٠ - حدثنا عبد الله بن نمير قال: حدثنا فضيل بن غزوان قال: حدثنا عبد الله بن القاسم قال: رايت رسول الله ﷺ فسالته عن الاشربة فقال:"بين شارب وتارك".
حضرت فضیل بن غزوان سے روایت ہے فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن قاسم نے مجھ سے بیان فرمایا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا تو میں نے آپ سے شرابوں کے بارے میں دریافت کیا، آپ نے فرمایا بعض لوگ ان کے پینے والے ہیں اور بعض ان کو چھوڑنے والے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرؤيا/حدیث: 32540]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32540، ترقيم محمد عوامة 31159)
ترقیم عوامۃ: 31160 ترقیم الشثری: -- 32541
٣٢٥٤١ - حدثنا عفان قال: حدثنا جرير بن حازم قال: قيل لمحمد بن سيرين: إن فلانا يضحك، قال: ولم لا يضحك؟ فقد ضحك من هو خير منه، حدثت ان عائشة قالت: ضحك النبي ﷺ (١) من رؤيا قصها عليه رجل ضحكا ما رايت ضحك من شيء قط اشد منه، قال محمد: وقد علمت ما الرؤيا وما تاويلها، راى كان راسه قطع فذهب يتبعه، فالراس النبي ﷺ والرجل يزيد ان يلحق بعمله عمل رسول الله ﷺ وهو لا يدركه (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ، ك]: زيادة (ضحكًا).
(٢) منقطع؛ ابن سيرين لا يروي عن عائشة.
حضرت جریر بن حازم سے روایت ہے کہ محمد بن سیرین رحمہ اللہ سے کہا گیا کہ فلاں آدمی ہنستا ہے، آپ نے فرمایا وہ کیوں نہ ہنسے؟ جبکہ اس سے بہترین ذات ہنسی ہے، مجھ سے بیان کیا گیا ہے کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک آدمی کا خواب سن کر اس قدر ہنسے کہ میں نے آپ کو اس سے زیادہ کسی چیز پر ہنستے ہوئے نہیں دیکھا، محمد بن سیرین فرماتے ہیں کہ مجھے علم ہے کہ کیا خواب تھا اور اس کی کیا تعبیر ہے؟ اس آدمی نے دیکھا کہ اس کا سر قلم کردیا گیا، اور وہ اس کے پیچھے پیچھے جا رہا ہے، تو سر سے مراد نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہیں اور آدمی چاہتا ہے کہ اپنے عمل کے ذریعے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو پالے لیکن وہ آپ کو نہیں پاسکتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرؤيا/حدیث: 32541]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32541، ترقيم محمد عوامة 31160)
ترقیم عوامۃ: 31161 ترقیم الشثری: -- 32542
٣٢٥٤٢ - حدثنا عفان قال: حدثنا حماد بن سلمة قال: اخبرني ثابت عن انس بن مالك ان ابا موسى الاشعري او انسا قال: رايت في المنام كاني اخذت (جواد) (١) كثيرة فسلكتها حتى انتهيت إلى جبل، فإذا رسول الله ﷺ فوق الجبل، وابو بكر إلى جنبه وجعل يومئ بيده إلى عمر فقلت: إنا لله وإنا إليه راجعون، مات والله عمر فقلت: الا تكتب به إلى عمر (فقال) (٢) : ما كنت (اكتب) (٣) انعي إلى عمر نفسه (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، ط]: (جوار).
(٢) سقطت من: [ط].
(٣) سقطت من: [جـ، ك].
(٤) صحيح.
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضرت ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ نے یا خود حضرت انس رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ میں نے خواب میں دیکھا کہ میں بہت سے راستوں پر چلا یہاں تک کہ ایک پہاڑ کے پاس پہنچا، میں نے دیکھا کہ پہاڑ کے اوپر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہیں اور آپ کے پہلو میں حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ ہیں، اور وہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی طرف اشارہ کر رہے ہیں، میں نے کہا انا للہ وانا الیہ راجعون، واللہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ تو فوت ہوگئے، میں نے کہا کیا آپ یہ خواب حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے پاس لکھ کر نہیں بھیج دیتے؟ انہوں نے فرمایا کہ میں حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو انہی کی وفات کی خبر نہیں سناتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرؤيا/حدیث: 32542]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32542، ترقيم محمد عوامة 31161)
ترقیم عوامۃ: 31162 ترقیم الشثری: -- 32543
٣٢٥٤٣ - حدثنا حسين بن محمد قال: حدثنا جرير بن حازم عن نافع ان ابن عمر (راى) (١) رؤيا كان ملكا انطلق به إلى النار، فلقيه ملك آخر وهو (يزعه) (٢) ⦗٩٥⦘ فقال: لم ترع، هذا نعم الرجل لو كان يصلي من الليل، قال: فكان بعد ذلك يطيل الصلاة في الليل، قال: وقد انتهى بي إلى جهنم وانا اقول: اعوذ بالله من النار، فإذا هي ضيقة كالبيت اسفله واسع واعلاه ضيق، وإذا رجال من قريش اعرفهم (منكسون) (٣) بارجلهم (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقطت من: [ط].
(٢) في [ط]: (يدعه)، وفي [أ، ب]: (يرعه)، وفي [جـ]: (يرغه).
(٣) في [ك]: (منكسين).
(٤) صحيح؛ أخرجه البخاري (١١٥٦)، ومسلم (١٤٧٩).
حضرت نافع سے روایت ہے کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے خواب میں دیکھا کہ ایک فرشتہ ان کو دوزخ کی طرف لے کر چلا، اس کو دوسرا فرشتہ ملا اور وہ اس فرشتے کو منع کرنے لگا، اور اس نے مجھ سے کہا آپ ڈریے نہیں، یہ شخص کیا ہی بہترین آدمی ہے اگر رات کا کچھ حصہ نماز پڑھا کرے، راوی فرماتے ہیں کہ آپ اس کے بعد رات کو لمبی لمبی نمازیں پڑھتے تھے، حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ وہ مجھے جہنم کے قریب لے گیا اور میں کہہ رہا تھا کہ میں آگ سے اللہ کی پناہ چاہتا ہوں، میں نے دیکھا کہ وہ ایک کمرے کی مانند ہے جس کا نچلا حصہ کشادہ اور اوپرکا حصّہ تنگ ہو، اور میں نے دیکھا کہ قریش کے بہت سے آدمی پاؤں کے بل الٹے اس میں لٹکے ہوئے ہیں جن کو میں پہچانتا ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرؤيا/حدیث: 32543]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32543، ترقيم محمد عوامة 31162)
13. ما حفظت فيمن عبر من الفقهاء
وہ روایات جو مجھے فقہاء کے خوابوں کی تعبیر دینے کے بارے میں یاد ہیں
ترقیم عوامۃ: 31163 ترقیم الشثری: -- 32544
٣٢٥٤٤ - حدثنا عبد الرحمن بن مهدي عن سفيان عن ابيه قال: سمعت إبراهيم التيمي يقول: إنما حملني على مجلسي هذا اني رايت كاني (اقسم) (١) ريحانا بين الناس، فذكرت ذلك لإبراهيم النخعي، فقال: (إن) (٢) الريحان له (منظر) (٣) وطعمه مر.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، ط]: (أشم).
(٢) في [ط]: (إذا).
(٣) سطقت من: [جـ]، وفي [ك]: (نظرة).
حضرت سفیان اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ وہ فرماتے ہیں کہ میں نے ابراہیم تیمی کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ مجھے میری اس مجلس پر اس بات نے مجبور کیا کہ میں نے خواب میں دیکھا کہ میں لوگوں میں ”ریحان“ پھول تقسیم کر رہا ہوں، میں نے یہ خواب ابراہیم نخعی سے ذکر کیا تو انہوں نے فرمایا کہ ریحان کی صورت بہت خوشنما ہوتی ہے لیکن اس کا ذائقہ کڑوا ہوتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرؤيا/حدیث: 32544]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32544، ترقيم محمد عوامة 31163)
ترقیم عوامۃ: 31164 ترقیم الشثری: -- 32545
٣٢٥٤٥ - حدثنا ابو اسامة عن (شبل) (١) عن ابن ابي نجيح عن مجاهد: ﴿وعلمتني من تاويل الاحاديث﴾ [يوسف: ١٠١] ، قال: (عبارة) (٢) الرؤيا.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، هـ]: (شبيل).
(٢) في [ط]: (عبادة).
حضرت مجاہد سے روایت ہے فرماتے ہیں کہ { وَعَلَّمْتَنِی مِنْ تَأْوِیلِ الأَحَادِیثِ } سے مراد خوابوں کی تعبیر ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرؤيا/حدیث: 32545]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32545، ترقيم محمد عوامة 31164)
ترقیم عوامۃ: 31165 ترقیم الشثری: -- 32546
٣٢٥٤٦ - حدثنا ابن فضيل عن ابي سنان عن عبد الله بن شداد انه سمع قوما يذكرون رؤيا وهو يصلي فلما انصرف سالهم عنها فكتموه فقال: اما إنه جاء تاويل رؤيا يوسف بعد اربعين -يعني سنة-.
حضرت عبد اللہ بن شداد رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ انہوں نے نماز پڑھتے ہوئے کچھ لوگوں کو خواب بیان کرتے ہوئے سنا، جب آپ نماز سے فارغ ہوئے تو ان سے اس خواب کے بارے میں پوچھا، انہوں نے چھپالیا، آپ نے فرمایا: خبرد ار یوسف علیہ السلام کے خواب کی تعبیر چالیس سال بعد ظاہر ہوئی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرؤيا/حدیث: 32546]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32546، ترقيم محمد عوامة 31165)
ترقیم عوامۃ: 31166 ترقیم الشثری: -- 32547
٣٢٥٤٧ - حدثنا ابن علية عن ايوب قال: سال رجل محمدا قال: رايت كاني آكل خبيصا في الصلاة، فقال: الخبيص حلال، ولا يحل لك الاكل في الصلاة، فقال له: (تقبل) (١) امراتك وانت صائم؟ قال: نعم، قال: فلا تفعل.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (أتقبل).
حضرت ایوب رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے محمد بن سیرین سے سوال کیا کہ میں نے خواب میں دیکھا ہے کہ میں نماز میں ”خبیص“ نامی حلوا کھا رہا ہوں، آپ نے فرمایا خبیص حلال ہے، لیکن تمہارے لیے نماز میں کھانا حلال نہیں ہے، آپ نے اس سے پوچھا کہ کیا تم روزے میں اپنی بیوی کا بوسہ لیتے ہو؟ اس نے کہا جی ہاں! آپ نے فرمایا ایسا نہ کیا کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرؤيا/حدیث: 32547]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32547، ترقيم محمد عوامة 31166)