🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
41. في الرجل يوصي بوصية فيها عتاقة
اس آدمی کا بیان جو ایسی وصیت کرے جس میں غلام کی آزادی بھی شامل ہو
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31530 ترقیم الشثری: -- 32928
٣٢٩٢٨ - حدثنا وكيع قال: قال سفيان: إذا اوصى باشياء (و) (١) قال: اعتقوا عني فبالحصص، وإذا اوصى فقال: فلان حر، بدئ بالعتاقة.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط في: [أ، ب، جـ].
وکیع سے روایت ہے کہ حضرت سفیان نے فرمایا جب کوئی آدمی مختلف چیزوں کی وصیت کرے اور پھر کہے: میری جانب سے ایک غلام بھی آزاد کردو تو وصیت کو حصّوں کی بنیاد پر تقسیم کیا جائے گا، اور جب کہے کہ فلاں غلام آزاد ہے تو غلام کی آزادی پہلے نافذ کی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 32928]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32928، ترقيم محمد عوامة 31530)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31531 ترقیم الشثری: -- 32929
٣٢٩٢٩ - حدثنا وكيع عن سفيان عن ابن جريج عن عطاء قال: يبدا بالعتاقة.
ابن جریج سے روایت ہے کہ حضرت عطاء نے فرمایا کہ پہلے غلام کو آزاد کیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 32929]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32929، ترقيم محمد عوامة 31531)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31532 ترقیم الشثری: -- 32930
٣٢٩٣٠ - حدثنا ابو خالد عن حجاج عن عطاء قال: بالحصص.
حجاج حضرت عطاء سے روایت کرتے ہیں کہ وصیت کو حصّوں کی بنیاد پر تقسیم کیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 32930]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32930، ترقيم محمد عوامة 31532)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31533 ترقیم الشثری: -- 32931
٣٢٩٣١ - حدثنا ابو خالد عن حجاج عن الحكم عن إبراهيم قال: يبدا بالعتاقة.
حکم روایت کرتے ہیں کہ حضرت ابراہیم نے فرمایا پہلے غلام کو آزاد کیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 32931]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32931، ترقيم محمد عوامة 31533)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31534 ترقیم الشثری: -- 32932
٣٢٩٣٢ - حدثنا عبد السلام عن حجاج عن الشعبي في رجل مات وترك الفي درهم وعبدا (قيمته) (١) الف درهم، واوصى لرجل بخمسمائة (واعتق) (٢) العبد، قال: يعتق العبد وتبطل الوصية.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط، هـ]: (رقمته).
(٢) في [أ، ط، هـ]: (وعتق).

حجاج روایت کرتے ہیں کہ حضرت شعبی نے اس آدمی کے بارے میں فرمایا جس نے مرتے وقت دو ہزار درہم اور ایک غلام چھوڑا جس کی قیمت ایک ہزار درہم تھی اور اس نے ایک آدمی کو پانچ سو درہم دینے کی وصیت کی اور غلام کو آزاد کردیا، فرمایا کہ غلام کو آزاد کردیا جائے گا اور باقی وصیت باطل ہوجائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 32932]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32932، ترقيم محمد عوامة 31534)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
42. في قوله تعالى: ﴿وإذا حضر القسمة أولو القربى﴾
اللہ تعالیٰ کے فرمان (وَإِذَا حَضَرَ الْقِسْمَۃَ أُولُوا الْقُرْبَی)کا بیان
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31535 ترقیم الشثری: -- 32933
٣٢٩٣٣ - حدثنا عباد بن العوام عن داود عن سعيد بن المسيب في قول: ﴿وإذا حضر القسمة اولو القربى واليتامى والمساكين فارزقوهم منه﴾ (١) [النساء: ٨] .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) أي: أن سعيد بن المسيب لما فسر هذه الآية، بأن المراد عند الوصية فيوصى لهم، وليس المراد عطية جديدة عند قسمة الميراث، خاطبه داود بنقل خبر محمد عن عبيدة بأن المراد عطية جديدة تكون عند قسمة الميراث، كما أخرجه ابن جرير في التفسير ٤/ ٢٦٥، وسنن البيهقي ٦/ ٢٦٧.
سعید بن مسیب نے اللہ تعالیٰ کے فرمان { وَإِذَا حَضَرَ الْقِسْمَۃَ أُولُوا الْقُرْبَی وَالْیَتَامَی وَالْمَسَاکِینُ فَارْزُقُوہُم مِّنْہُ } کی تفسیر میں بیان فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 32933]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32933، ترقيم محمد عوامة 31535)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 32934
٣٢٩٣٤ - فحدث عن محمد عن عبيدة انه ولي وصية فامر بشاة فذبحت فصنع طعاما (لاهل) (١) هذه الآية وقال: لولا هذه الآية لكان هذا من مالي (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط، هـ]: (لأجل).
(٢) أخرجه ابن أبي حاتم في التفسير (٤٨٥٩)، وابن جرير في التفسير ٤/ ٢٦٨.

پھر انہوں نے محمد بن سیرین کے واسطے سے حضرت عبیدہ کے بارے میں بیان فرمایا کہ وہ ایک وصیت کے ذمہ دار بن گئے تو انہوں نے ایک بکری ذبح کرنے کا حکم دیا اور اس سے اس آیت میں بیان کردہ لوگوں کے لئے کھانا تیار کرایا، اور پھر فرمایا کہ اگر یہ آیت نہ ہوتی تو یہ سب کام میرے مال سے ہوتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 32934]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32934، ترقيم محمد عوامة ---)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31536 ترقیم الشثری: -- 32935
٣٢٩٣٥ - جرير عن مغيرة عن إبراهيم في قوله: ﴿وإذا حضر القسمة اولو القربى واليتامى والمساكين فارزقوهم منه﴾ قال: (كان إذا) (١) قسم القوم الميراث، وكان هؤلاء شهودا رضخ لهم من الميراث، فإن كانوا اغنياء واحد منهم شاهد، فإن شاء اعطى من نصيبه وإلا قال لهم قولا معروفا، يقول: إن (٢) لكم فيه حقا.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، هـ]: (إذا كان).
(٢) في [أ، ب، ط، هـ]: زيادة (كان).

مغیرہ روایت کرتے ہیں کہ ابراہیم نے اللہ تعالیٰ کے فرمان { وَإِذَا حَضَرَ الْقِسْمَۃَ أُولُوا الْقُرْبَی وَالْیَتَامَی وَالْمَسَاکِینُ فَارْزُقُوہُم مِّنْہُ } کی تفسیر میں فرمایا کہ جب لوگ میراث تقسیم کرتے اور یہ لوگ وہاں موجود ہوتے تو ان کو میراث میں سے تھوڑا بہت دے دیا جاتا تھا، اور اگر وہ مالدار ہوتے اور ان میں سے کوئی وہاں موجود ہوتا تو اگر اپنے حصّے سے دینا چاہتا تو دے دیتا ورنہ ان سے مناسب بات کہہ دیتا، یعنی یوں کہتا؛ بلاشبہ تمہارا اس مال میں حق ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 32935]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32935، ترقيم محمد عوامة 31536)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31537 ترقیم الشثری: -- 32936
٣٢٩٣٦ - حدثنا يحيى بن يمان عن سفيان عن عاصم عن ابي العالية والحسن قالا: يرضخون ويقولون قولا معروفا.
عاصم روایت کرتے ہیں کہ حضرت ابو العالیہ رحمہ اللہ اور حسن رحمہ اللہ نے فرمایا کہ ان لوگوں کو کچھ مال دے دیا جائے گا اور ورثاء ان سے اچھی بات کہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 32936]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32936، ترقيم محمد عوامة 31537)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31538 ترقیم الشثری: -- 32937
٣٢٩٣٧ - حدثنا جرير عن مغيرة عن الشعبي قال: كان رجل يقسم ميراثا فقال لصاحبه: الا تجيء (نحيي) (١) آية من كتاب الله قد (اميتت) (٢) فقسم بينهم من نصيبه.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (بخير).
(٢) في [هـ]: (أصبت).

مغیرہ روایت کرتے ہیں کہ حضرت شعبی نے فرمایا کہ ایک آدمی میراث تقسیم کر رہا تھا اس دوران وہ اپنے ساتھی سے کہنے لگا: کیوں نہ ہم کتاب اللہ کی ایک آیت پر عمل کریں جس پر لوگوں نے عمل چھوڑ دیا ہے! اس کے بعد اس نے ان لوگوں کے درمیان اپنے حصّے میں سے کچھ مال تقسیم کردیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 32937]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32937، ترقيم محمد عوامة 31538)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں