🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
43. من رخص أن يوصي بماله كله
ان حضرات کا بیان جنہوں نے پورے مال کی وصیت کرنے کو جائز فرمایا ہے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 32948
٣٢٩٤٨ - قال الاعمش: فقلت لإبراهيم: إن الشعبي قال: كذا وكذا، قال إبراهيم: حدثني (همام) (١) بن الحارث عن عمرو بن شرحبيل عن عبد الله مثله (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (حماد).
(٢) صحيح.

اعمش فرماتے ہیں کہ میں نے ابراہیم سے عرض کیا کہ شعبی نے اس طرح فرمایا ہے، ابراہیم فرمانے لگے: مجھے ھمّام بن الحارث نے عمرو بن شرحبیل کے واسطے سے حضرت عبد اللہ سے یہی بیان کیا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 32948]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32948، ترقيم محمد عوامة ---)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31549 ترقیم الشثری: -- 32949
٣٢٩٤٩ - حدثنا ابو اسامة عن هشام بن عروة عن ابن سيرين قال: سالت عبيدة عن رجل ليس عليه عقد وليس عليه عصبة، يوصي بماله كله؟ قال: نعم.
محمد بن سیرین فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عبیدہ سے ایسے آدمی کے بارے میں سوال کیا جس نے نہ کسی کے ساتھ کوئی معاملہ کر رکھا ہے اور نہ اس کا عصبہ بننے والا کوئی رشتہ دار زندہ ہے، کہ کیا وہ شخص مرتے وقت پورے مال کی وصیت کرسکتا ہے؟ انہوں نے فرمایا: جی ہاں! [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 32949]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32949، ترقيم محمد عوامة 31549)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31550 ترقیم الشثری: -- 32950
٣٢٩٥٠ - حدثنا وكيع عن إسماعيل عن الشعبي عن مسروق سئل عن رجل مات ولم يترك مولى عتاقة ولا وارثا، قال: (ماله) (١) حيث وضعه، فإن لم يكن اوصى بشيء فماله في بيت المال.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ، م]: (قال: سالم)، وسقط من: [هـ]، وسيأتي ١١/ ٤١٣ في كتاب الفرائض باب [١١١] برقم [٣٣٧٤٩].
شعبی فرماتے ہیں کہ حضرت مسروق سے ایسے آدمی کے بارے میں دریافت کیا گیا جس نے مرتے وقت آزاد کرنے والا آقا چھوڑا ہے نہ ہی کوئی وارث، فرمانے لگے کہ اس کا مال وہیں صَرف کیا جائے گا جہاں صَرف کرنے کی اس نے وصیت کی ہو، اور اگر اس نے کوئی وصیت نہ کی ہو تو اس کا مال بیت المال میں جمع کرلیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 32950]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32950، ترقيم محمد عوامة 31550)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31551 ترقیم الشثری: -- 32951
٣٢٩٥١ - حدثنا عبد الاعلى عن يونس عن الحسن في رجل والى رجلا فاسلم على يديه، قال: إن شاء اوصى بماله كله.
یونس روایت کرتے ہیں کہ حضرت حسن رحمہ اللہ نے اس آدمی کے بارے میں فرمایا جس نے کسی کے ساتھ موالات کا معاملہ کیا اور پھر اس کے ہاتھ پر مسلمان ہوگیا، کہ اگر یہ آدمی بھی چاہے تو مرتے وقت اپنے پورے مال کی وصیت کرسکتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 32951]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32951، ترقيم محمد عوامة 31551)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31552 ترقیم الشثری: -- 32952
٣٢٩٥٢ - حدثنا جرير عن مغيرة ان ابا العالية اوصى بميراثه لبني هاشم.
مغیرہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابو العالیہ نے اپنے مال وراثت کی بنو ہاشم کے لئے وصیت کردی تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 32952]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32952، ترقيم محمد عوامة 31552)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
44. في قبول الوصية من كان يوصي إلى الرجل فيقبل ذلك
وصیت کی ذمہ داری قبول کرنے کا بیان، اگر کوئی آدمی کسی کو وصیت کا ذمہ دار بنائے تو اس آدمی کو چاہیے کہ اس ذمہ داری کو قبول کر لے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31553 ترقیم الشثری: -- 32953
٣٢٩٥٣ - حدثنا ابو اسامة قال: حدثنا هشام (عن ابيه) (١) ان عبد الله بن مسعود وعثمان والمقداد بن الاسود وعبد الرحمن بن عوف ومطيع بن الاسود اوصوا إلى الزبير بن العوام (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب، جـ، ط، هـ].
(٢) منقطع، عروة لا يروي عن ابن مسعود وعثمان والمقداد وابن عوف ومطيع.

حضرت عروہ فرماتے ہیں کہ عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ، عثمان، مقداد بن أسود، عبد الرحمن بن عوف اور مطیع بن أسود رضی اللہ عنہ م نے حضرت زبیر بن عوّام رضی اللہ عنہ کو وصیت کا ذمہ دار بنایا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 32953]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32953، ترقيم محمد عوامة 31553)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 32954
٣٢٩٥٤ - قال: واوصى إلى عبد الله بن الزبير (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح.
راوی فرماتے ہیں کہ اور انہوں نے حضرت عبد اللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ کو وصیت کا ذمہ دار بنایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 32954]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32954، ترقيم محمد عوامة ---)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31554 ترقیم الشثری: -- 32955
٣٢٩٥٥ - (١) حدثنا ازهر (عن) (٢) ابن عون عن نافع عن ابن عمر كان ⦗٢١٣⦘ (وصيا) (٣) لرجل (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [م]: زيادة (حدثنا أبو بكر قال).
(٢) سقط من: [أ، ط، هـ].
(٣) في [جـ، س، ط، ع]: (وصى).
(٤) صحيح.

نافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے ایک آدمی کی وصیت کی ذمہ داری اٹھائی تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 32955]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32955، ترقيم محمد عوامة 31554)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31555 ترقیم الشثری: -- 32956
٣٢٩٥٦ - حدثنا عباد بن العوام عن ابن عون قال: اوصى إلي ابن عم لي، (قال) (١) : فكرهت ذلك، فسالت عمرا فامرني ان اقبلها.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) زيادة (قال) من: [جـ، م].
ابن عون فرماتے ہیں کہ میرے ایک چچا زاد نے مجھے وصیت کا ذمہ دار بنایا، میں نے ناپسندیدگی کا اظہار کیا، اس کے بعد میں نے حضرت عمرو سے اس بارے میں پوچھا تو انہوں نے مجھے یہ ذمہ داری قبول کرلینے کا حکم فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 32956]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32956، ترقيم محمد عوامة 31555)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 32957
٣٢٩٥٧ - قال: وكان ابن سيرين يقبل الوصية.
ابن عون فرماتے ہیں کہ محمد بن سیرین بھی وصیت کی ذمہ داری لے لیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 32957]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32957، ترقيم محمد عوامة ---)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں