🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
42. في قوله تعالى: ﴿وإذا حضر القسمة أولو القربى﴾
اللہ تعالیٰ کے فرمان (وَإِذَا حَضَرَ الْقِسْمَۃَ أُولُوا الْقُرْبَی)کا بیان
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31539 ترقیم الشثری: -- 32938
٣٢٩٣٨ - حدثنا يزيد بن هارون عن سفيان بن حسين عن الحسن وابن سيرين في قوله: ﴿وإذا حضر القسمة اولو القربى واليتامى﴾ قالا: هي (مثبتة) (١) فإذا حضرت وحضر هؤلاء القوم اعطوا منها ورضخ لهم.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، هـ]: (مبينة).
سفیان بن حسین روایت کرتے ہیں کہ حضرت حسن اور محمد بن سیرین رحمہ اللہ نے اللہ تعالیٰ کے فرمان { وَإِذَا حَضَرَ الْقِسْمَۃَ أُولُوا الْقُرْبَی وَالْیَتَامَی وَالْمَسَاکِینُ فَارْزُقُوہُم مِّنْہُ } کے بارے میں فرمایا کہ یہ منسوخ نہیں ہوئی، اس لئے جب میراث تقسیم کی جا رہی ہو اور یہ لوگ وہاں موجود ہوں تو ان کو کچھ مال دے دیا جانا چاہیے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 32938]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32938، ترقيم محمد عوامة 31539)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31540 ترقیم الشثری: -- 32939
٣٢٩٣٩ - حدثنا عبد الاعلى عن معمر عن الزهري في قوله: ﴿وإذا حضر القسمة اولو القربى﴾: إنها محكمة.
معمر حضرت زہری سے نقل کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کا فرمان { وَإِذَا حَضَرَ الْقِسْمَۃَ أُولُوا الْقُرْبَی وَالْیَتَامَی وَالْمَسَاکِینُ فَارْزُقُوہُم مِّنْہُ } منسوخ شدہ نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 32939]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32939، ترقيم محمد عوامة 31540)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31541 ترقیم الشثری: -- 32940
٣٢٩٤٠ - حدثنا غندر عن شعبة عن قتادة قال: سمعت يونس بن (جبير) (١) يحدث عن حطان عن ابي موسى في هذه الآية: ﴿وإذا حضر القسمة اولو القربى واليتامى والمساكين فارزقوهم منه وقولوا لهم قولا معروفا﴾، قال: قضى بها ابو موسى (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ، م]: (حبيب).
(٢) صحيح؛ أخرجه ابن أبي حاتم في التفسير (٤٨٦١)، وابن جرير ٤/ ٢٦٧.

حطان حضرت ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ سے نقل کرتے ہیں کہ انہوں نے آیت {إِذَا حَضَرَ الْقِسْمَۃَ أُولُوا الْقُرْبَی وَالْیَتَامَی وَالْمَسَاکِینُ فَارْزُقُوہُمْ مِنْہُ وَقُولُوا لَہُمْ قَوْلاً مَعْرُوفًا } کے مطابق فیصلہ جاری فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 32940]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32940، ترقيم محمد عوامة 31541)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31542 ترقیم الشثری: -- 32941
٣٢٩٤١ - حدثنا عبد الصمد بن عبد الوارث عن حماد بن سلمة عن هشام بن عروة ان عروة قسم ميراث اخيه مصعب، (فاعطى) (١) من حضره من هؤلاء، وبنوه صغار.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ب]: (فأعطاه).
ہشام بن عروہ سے روایت ہے کہ حضرت عروہ نے اپنے بھائی مصعب کی میراث تقسیم کی تو آیت میں مذکورہ لوگوں میں سے جو وہاں موجود تھے ان کو بھی اس میں سے دیا، حالانکہ ان کے بچے نابالغ تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 32941]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32941، ترقيم محمد عوامة 31542)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31543 ترقیم الشثری: -- 32942
٣٢٩٤٢ - حدثنا عبد الصمد عن حماد بن سلمة عن حجاج عن ابي إسحاق عن ابي بكر بن ابي موسى (و) (١) عبد الرحمن بن ابي بكر انهما كانا يعطيان من حضر من هؤلاء.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (عن).
ابو اسحاق حضرت ابوبکر بن ابو موسیٰ اور عبد الرحمن بن ابی بکر کے بارے میں نقل کرتے ہیں کہ وہ آیت میں مذکور لوگوں میں جو موجود ہوتا اس کو مال دیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 32942]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32942، ترقيم محمد عوامة 31543)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31544 ترقیم الشثری: -- 32943
٣٢٩٤٣ - حدثنا وكيع عن سفيان عن السدي عن ابي (سعيد) (١) عن سعيد ابن جبير: ﴿وإذا حضر القسمة اولو القربى واليتامى والمساكين فارزقوهم منه﴾، قال: إن كانوا كبارا رضخوا وإن كانوا صغارا اعتذروا إليهم فذلك قوله: ﴿قولا معروفا﴾.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (سعد)، وهو: أبو سعد الأزدي، ويقال: أبو سعيد الأزدي قارئ الأزد.
ابو سعد سے روایت ہے کہ حضرت سعید بن جبیر رحمہ اللہ نے آیت { وَإِذَا حَضَرَ الْقِسْمَۃَ أُولُوا الْقُرْبَی وَالْیَتَامَی وَالْمَسَاکِینُ فَارْزُقُوہُمْ مِنْہُ } کی تفسیر میں فرمایا کہ اگر ورثاء بالغ ہوں تو ان لوگوں کو کچھ مال دے دیا جائے، اور اگر ورثاء نابالغ ہوں تو ان لوگوں سے معذرت کرلی جائے، یہ مطلب ہے { قَوْلاً مَعْرُوفًا } کا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 32943]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32943، ترقيم محمد عوامة 31544)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31545 ترقیم الشثری: -- 32944
٣٢٩٤٤ - حدثنا ابن فضيل عن اشعث عن ابن سيرين عن حميد بن عبد الرحمن قال: ولي ابي ميراثا فامر (بشاة) (١) فذبحت فصنعت، فلما قسم ذلك الميراث اطعمهم وقال: لمن لم يرث معروفا.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ]: (بطاه).
محمد بن سیرین سے روایت ہے کہ حضرت حمید بن عبد الرحمن نے فرمایا کہ میرے والد ایک مرتبہ وراثت کے مال کے ذمہ دار بنے، تو انہوں نے ایک بکری ذبح کروا کر پکوائی پھر جب میراث تقسیم کرچکے تو ان لوگوں کو کھلا دیا جو وہاں موجود تھے اور اس کے بعد جو لوگ وارث نہیں تھے ان سے اچھی بات فرما دی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 32944]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32944، ترقيم محمد عوامة 31545)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31546 ترقیم الشثری: -- 32945
٣٢٩٤٥ - حدثنا يحيى بن يمان عن سفيان عن السدي عن ابي مالك: نسختها آية الميراث.
سدی روایت کرتے ہیں کہ ابو مالک نے فرمایا کہ اس آیت کو میراث کی آیت نے منسوخ کردیا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 32945]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32945، ترقيم محمد عوامة 31546)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31547 ترقیم الشثری: -- 32946
٣٢٩٤٦ - حدثنا ابن يمان عن (سفيان) (١) عن الشيباني عن عكرمة عن ابن عباس قال: محكمة ليست بمنسوخة (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (معاذ).
(٢) صحيح.

عکرمہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کا فرمان نقل کرتے ہیں کہ یہ آیت مُحکَم ہے منسوخ نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 32946]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32946، ترقيم محمد عوامة 31547)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
43. من رخص أن يوصي بماله كله
ان حضرات کا بیان جنہوں نے پورے مال کی وصیت کرنے کو جائز فرمایا ہے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31548 ترقیم الشثری: -- 32947
٣٢٩٤٧ - حدثنا وكيع قال: ثنا الاعمش قال: سمعت الشعبي يقول في المسجد مرة: سمعت حديثا ما بقي احد سمعه غيري، سمعت عمرو بن شرحبيل يقول: قال عبد الله: إنكم معشر اليمن من اجدر قوم ان يموت الرجل ولا يدع عصبة فليضع ماله حيث شاء (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح.
اعمش فرماتے ہیں کہ میں نے ایک مرتبہ حضرت شعبی کو مسجد میں یہ فرماتے ہوئے سنا: میں نے ایک حدیث ایسی سنی ہوئی ہے کہ اس کے سننے والوں میں میرے علاوہ کوئی زندہ نہیں رہا، میں نے عمرو بن شرحبیل کو فرماتے ہوئے سنا: حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ اے یمن والو! تم میں اکثر ایسا ہوتا ہے کہ آدمی مرجاتا ہے اور عصبہ بننے والے رشتہ داروں میں سے کوئی چھوڑ کر نہیں جاتا، ایسے آدمی کو اختیار ہے کہ جہاں چاہے اپنا مال لگا دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 32947]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32947، ترقيم محمد عوامة 31548)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں