🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
36. من يوصي بمثل نصيب أحد الورثة، وله ذكر وأنثى
اس آدمی کا بیان جو ایک وارث کے حصّے کے برا بر مال کی وصیت کرے جبکہ اس کے ورثاء میں مذکر اور مؤنث دونوں قسم کے لوگ ہوں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31511 ترقیم الشثری: -- 32908
٣٢٩٠٨ - حدثنا ابو اسامة عن عوف قال: شهدت هشام بن هبيرة قضى في رجل اوصى لاخت (له) (١) عند موته بمثل نصيب اثنين من ولده، وترك الميت بنين وبنات، فارادت الموصى لها ان تجعل نفسها بمنزلة الذكر، وابى الورثة ان يجعلوها إلا بمنزلة الانثى فقضى انها بمنزلتها، إن لم يكن (تبين) (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب].
(٢) في [ط، هـ]: (بنين).

عوف کہتے ہیں کہ میں ہشام بن ہبیرہ کے پاس اس وقت موجود تھا جب انہوں نے ایک آدمی کے بارے میں فیصلہ کیا جس نے مرتے وقت اپنی بہن کے لئے اپنے دو بچوں کے برابر مال کی وصیت کی تھی، اور اس کے ورثاء میں بیٹے اور بیٹیاں دونوں تھے، اس بہن نے جس کے لئے وصیت کی گئی تھی یہ چاہا کہ اپنے آپ کو مذکر اولاد کے برابر قرار دے اور ورثاء چاہتے تھے کہ اس کو مؤنث اولاد کے برابر حصّہ دیں، انہوں نے فیصلہ فرمایا کہ اس بہن کو مؤ نث اولاد کے برابر سمجھا جائے گا اگر وہ واضح طور پر بیان نہ کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 32908]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32908، ترقيم محمد عوامة 31511)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31512 ترقیم الشثری: -- 32909
٣٢٩٠٩ - حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن عوف الاعرابي عن هشام بن هبيرة انه قضى في رجل اوصى لرجل بمثل نصيب احد ولده، وله ذكر وانثى: ان له نصيب الانثى.
عوف اعرابی روایت کرتے ہیں کہ ہشام بن ھبیرہ نے ایک آدمی کے بارے میں فیصلہ کیا جس نے کسی کے لئے اپنے ایک بچے کے برابر مال کی وصیت کی تھی جبکہ اس کی اولاد میں مذکر اور مؤنث دونوں ہوں، کہ اس آدمی کو لڑکی کے برابر حصّہ دیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 32909]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32909، ترقيم محمد عوامة 31512)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 32910
٣٢٩١٠ - قال: ابو بكر قال: وكيع قال سفيان: له نصيب انثى.
ابوبکر کہتے ہیں کہ وکیع نے کہا کہ حضرت سفیان نے فرمایا کہ اس کو لڑکی کے حصّے کے برابر مال دیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 32910]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32910، ترقيم محمد عوامة ---)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
37. رجل أوصى لرجل بفرس، وأوصى لآخر بثلث ماله، وكان الفرس ثلث ماله
اس آدمی کا بیان جس نے کسی کے لئے اپنے گھوڑے کی وصیت کی اور دوسرے کسی آدمی کے لئے ایک تہائی مال کی وصیت کی، جبکہ اس کے گھوڑے کی قیمت اس کے مال کا ایک تہائی تھی
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31513 ترقیم الشثری: -- 32911
٣٢٩١١ - حدثنا عمر عن يونس عن الزهري في رجل اوصى لرجل بفرس وسماه، وقال: ثلث مالي لفلان وفلان، وكان الفرس (كفاف) (١) ثلث ماله، قال الزهري: نرى ان يقسم ثلث ماله على حصصهم.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، جـ، م]: (لفاق)، وفي [ب]: (كعاب)، وفي [هـ]: (لعاب).
یونس زہری سے روایت کرتے ہیں اس آدمی کے بارے میں جس نے کسی کے لئے ایک گھوڑے کی وصیت کی اور اس کا نام لیا اور کہا کہ میرے مال کا تیسرا حصّہ فلاں اور فلاں کے لئے ہے، جبکہ اس کا گھوڑا اس کے ایک تہائی مال کے برابر تھا، زہری فرماتے ہیں کہ ہماری رائے یہ ہے کہ اس کا ایک تہائی مال ان کے حصّوں کے برابر تقسیم کردیا جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 32911]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32911، ترقيم محمد عوامة 31513)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31514 ترقیم الشثری: -- 32912
٣٢٩١٢ - حدثنا هشيم عن بعض اصحابه عن (الحسن) (١) انه قال في رجل اوصى (بدراهم) (٢) وبالسدس ونحوه قال: يتحاصون جميعا.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ]: (محسن).
(٢) في [أ، جـ، ط، هـ]: (بدرهم).

حضرت حسن سے روایت ہے کہ انہوں نے اس آدمی کے بارے میں فرمایا جس نے کسی کے لئے دراہم کی وصیت کی اور کسی کے لئے مال کے چھٹے حصّے کی وصیت کی اور اس طرح کی دوسری وصیتیں کی، کہ وہ سب حصّے بانٹ لیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 32912]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32912، ترقيم محمد عوامة 31514)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
38. الرجل يوصى لعبده بالشيء
اس آدمی کا بیان جو اپنے غلام کے لئے کسی چیز کی وصیت کرے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31515 ترقیم الشثری: -- 32913
٣٢٩١٣ - حدثنا حاتم بن وردان عن يونس عن الحسن انه كان لا يرى باسا ان يوصي الرجل لمملوكه بمائة درهم والمائتين إذا رضي الاولياء، وإن جعل له شيئا من ثلثه فهو في (عتقه) (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [م]: (عنقه).
یونس روایت کرتے ہیں کہ حسن اس بات میں کوئی حرج نہیں سمجھتے تھے کہ کوئی آدمی اپنے غلام کے لئے سو یا دو سو درہم کی وصیت کرے جبکہ اس آدمی کے اولیاء راضی ہوں، اور اگر وہ اس کے لئے اپنے مال کے تیسرے حصّے میں سے کچھ مقرر کر دے تو وہ اس کی آزادی میں شمار ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 32913]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32913، ترقيم محمد عوامة 31515)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31516 ترقیم الشثری: -- 32914
٣٢٩١٤ - حدثنا حفص قال: سالت (عمرا) (١) عن الرجل يوصي لعبده؟ فقال: كان الحسن يقول: (لو اوصى) (٢) له برغيف، وصلته عتاقته.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، جـ، ط، م، هـ]: (عمر).
(٢) في [هـ]: (لا يوصى).

حفص فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عمرو سے اس آدمی کے بارے میں سوال کیا جو اپنے غلام کے لئے وصیت کرے، انہوں نے فرمایا: حضرت حسن فرمایا کرتے تھے کہ اگر وہ اس کے لئے ایک چپاتی کی وصیت بھی کرے تو اس کی آزادی اس کے ساتھ مل جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 32914]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32914، ترقيم محمد عوامة 31516)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
39. في العبد يوصي، أتجوز وصيته؟
کیا غلام کے لئے وصیت کرنا جائز ہے؟
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31517 ترقیم الشثری: -- 32915
٣٢٩١٥ - حدثنا ابو الاحوص عن شبيب (بن) (١) غرقدة عن جندب قال: سال طهمان ابن عباس ايوصي العبد؟ قال: لا (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (عن).
(٢) مجهول؛ لجهالة جندب.

جندب فرماتے ہیں کہ طھمان نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے سوال کیا کہ کیا غلام وصیت کرسکتا ہے؟ فرمایا نہیں! [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 32915]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32915، ترقيم محمد عوامة 31517)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
40. من قال: وصية العبد حيث جعلها
ان حضرات کا بیان جو فرماتے ہیں کہ غلام کی وصیت اس جگہ نافذ ہو جائے گی جہاں اس نے کی
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31518 ترقیم الشثری: -- 32916
٣٢٩١٦ - حدثنا عبد الاعلى عن هشام عن الحسن ومحمد قالا: وصية الرجل حيث جعلها إلا ان يتهم الوصي (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: زيادة كلمة (به).
ہشام روایت کرتے ہیں کہ حضرت حسن اور محمد بن سیرین فرماتے ہیں کہ آدمی کی وصیت اس جگہ نافذ ہوجائے گی جہاں اس نے کی الّا یہ کہ وصیت کے ذمہ دار پر تہمت آجائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 32916]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32916، ترقيم محمد عوامة 31518)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31519 ترقیم الشثری: -- 32917
٣٢٩١٧ - حدثنا وكيع قال: ثنا سفيان عن جابر عن عامر قال: الوصي بمنزلة الوالد، وإذا اتهم الوصي عزل (او) (١) جعل معه غيره.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ]: (و).
جابر سے روایت ہے کہ حضرت عامر نے فرمایا: وصیت کا ذمہ دارتو باپ کے درجے میں ہے، اور جب اس پر کوئی تہمت لگ جائے تو اس کو معزول کردیا جائے یا اس کے ساتھ دوسرا آدمی ملا دیا جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 32917]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32917، ترقيم محمد عوامة 31519)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں