مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
1. ما قالوا في تعليم الفرائض
وہ باتیں جو اسلاف نے علم الفرائض کی تعلیم کے بارے میں ارشاد فرمائی ہیں
ترقیم عوامۃ: 31689 ترقیم الشثری: -- 33100
٣٣١٠٠ - حدثنا زيد بن حباب قال: اخبرنا ابو سنان قال: حدثني ابو إسحاق عن عمرو بن ميمون قال: كانوا إذا اختلفوا في فريضة اتوا عائشة فاخبرتهم بها (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) حسن؛ أبو سنان الأصغر سعيد بن سنان الشيباني صدوق.
عمرو بن میمون فرماتے ہیں کہ جب صحابہ میں میراث کے بارے میں اختلاف ہوتا تو حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس حاضر ہوتے اور وہ ان کو اس معاملے کے بارے میں ارشاد فرماتیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33100]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33100، ترقيم محمد عوامة 31689)
ترقیم عوامۃ: 31690 ترقیم الشثری: -- 33101
٣٣١٠١ - حدثنا عيسى بن يونس عن الاعمش عن إبراهيم قال: قلت لعلقمة: علمني الفرائض قال: ائت جيرانك.
ابراہیم فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت علقمہ سے عرض کیا کہ مجھے علم الفرائض سکھا دیں، فرمایا کہ اپنے پڑوسیوں کے پاس جاؤ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33101]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33101، ترقيم محمد عوامة 31690)
ترقیم عوامۃ: 31691 ترقیم الشثری: -- 33102
٣٣١٠٢ - حدثنا ابو معاوية عن عاصم عن مورق قال: قال عمر: (تعلموا) (١) اللحن، والفرائض، والسنة، كما تعلمون القرآن (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [م]: (تعلمنا).
(٢) صحيح.
مورّق فرماتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا کہ لہجوں اور میراث اور حدیث کا علم بھی حاصل کرو جیسا کہ تم قرآن پاک کا علم حاصل کرتے ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33102]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33102، ترقيم محمد عوامة 31691)
2. في الفقه في الدين
یہ باب ہے دین کی سمجھ حاصل کرنے کے بیان میں
ترقیم عوامۃ: 31692 ترقیم الشثری: -- 33103
٣٣١٠٣ - حدثنا غندر عن شعبة عن (سعد) (١) بن إبراهيم عن معبد الجهني عن معاوية قال: سمعت رسول الله ﷺ يقول:"من يرد الله به خيرا يفقهه في الدين" (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، ط، ك، هـ]: (سعيد).
(٢) حسن؛ معبد صدوق، وأخرجه البخاري (٧١)، ومسلم (١٠٣٧).
حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ارشاد فرماتے ہوئے سنا: جس شخص کے ساتھ اللہ تعالیٰ بھلائی کا ارادہ فرماتے ہیں اس کو دین کی سمجھ عطا فرما دیتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33103]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33103، ترقيم محمد عوامة 31692)
ترقیم عوامۃ: 31693 ترقیم الشثری: -- 33104
٣٣١٠٤ - حدثنا يعلى عن عثمان بن حكيم عن محمد بن كعب القرظي قال: سمعت معاوية بن ابي سفيان يخطب يقول: سمعت رسول الله ﷺ يقول على هذه الاعواد:"اللهم لا مانع لما اعطيت، ولا معطي لما منعت، من يرد الله به خيرا يفقهه في الدين" (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح؛ أخرجه أحمد (١٦٨٨٥)، والبخاري في الأدب (٦٦٦)، ومالك ٢/ ٩٠٠ (١٥٩٩)، وعبد بن حميد (٤١٦)، والطحاوي في شرح المشكل ٤/ ٣٨٧، والقضاعي في مسند الشهاب (٣٤٦)، وابن عبد البر في التمهيد ٢٣/ ٧٩، والطبراني ١٩/ (٧٨٢)، والخطيب في الموضح ٢/ ٣٨٨، والمزي ٣٢/ ١٣٣، وانظر: ما قبله.
حضرت محمد بن کعب قرظی فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت معاویہ بن ابی سفیان کو خطبے میں فرماتے سنا کہ ”میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ان لکڑیوں کے اوپر تشریف فرما ہو کر ارشاد فرماتے ہوئے سنا: اے اللہ! جو آپ عطا فرمائیں اس کو کوئی روکنے والا نہیں، اور جس چیز کو آپ روک لیں اس کو کوئی دینے والا نہیں، اللہ تعالیٰ جس کے ساتھ بھلائی کا ارادہ فرماتے ہیں اس کو دین کی سمجھ عطا فرماتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33104]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33104، ترقيم محمد عوامة 31693)
ترقیم عوامۃ: 31694 ترقیم الشثری: -- 33105
٣٣١٠٥ - حدثنا وكيع قال: ثنا الاعمش عن تميم بن سلمة عن ابي عبيدة قال: قال عبد الله: من يرد الله به خيرا يفقهه في الدين (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) منقطع؛ أبو عبيدة لم يسمع من أبيه.
ابو عبیدہ فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: جس شخص کے ساتھ اللہ تعالیٰ بھلائی کا ارادہ فرماتے ہیں اس کو دین کی سمجھ عطا فرماتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33105]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33105، ترقيم محمد عوامة 31694)
ترقیم عوامۃ: 31695 ترقیم الشثری: -- 33106
٣٣١٠٦ - حدثنا وكيع عن الاعمش عن ابي سفيان عن عبيد بن عمير قال: إذا اراد الله بعبد خيرا فقهه في الدين والهمه رشده.
ابو سفیان سے روایت ہے کہ حضرت عبید بن عمیر نے ارشاد فرمایا: جب اللہ تعالیٰ کسی بندے کے ساتھ بھلائی کا ارادہ فرماتے ہیں تو اس کو دین کی سمجھ عطا فرماتے ہیں اور اس کے دل میں اس کی بھلائی کی بات ڈال دیتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33106]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33106، ترقيم محمد عوامة 31695)
ترقیم عوامۃ: 31696 ترقیم الشثری: -- 33107
٣٣١٠٧ - حدثنا وكيع عن موسى بن عبيدة عن محمد بن كعب قال: إذا اراد الله بعبد خيرا فقهه في الدين، وزهده في الدنيا، وبصره عيبه فمن (اوتيهن) (١) فقد ⦗٢٤٧⦘ اوتي (خير) (٢) الدنيا والآخرة.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (أوتي).
(٢) في [أ، ب]: (خيري).
موسیٰ بن عبیدہ سے روایت ہے کہ محمد بن کعب رحمہ اللہ نے فرمایا کہ جب اللہ تعالیٰ کسی بندے کے ساتھ بھلائی کا ارادہ فرماتے ہیں تو اس کو دین کی سمجھ عطا فرماتے ہیں اور اس کو دنیا میں بےرغبت کردیتے ہیں اور اس کو اس کے اپنے عیب دکھلا دیتے ہیں، اور جس شخص کو یہ چیزیں دے دی گئیں اس کو دنیاو آخرت کی بھلائی مل گئی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33107]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33107، ترقيم محمد عوامة 31696)
3. في امرأة وأبوين من كم هي؟
بیوی اور والدین کا بیان، کہ ان کا حصّہ کتنا نکلے گا؟
ترقیم عوامۃ: 31697 ترقیم الشثری: -- 33108
٣٣١٠٨ - حدثنا عبد السلام بن حرب عن ايوب عن ابي قلابة عن ابي المهلب ان عثمان سئل عنها فقال: للمراة الربع، وللام ثلث ما بقي، وسائر ذلك للاب (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) حسن؛ أبو المهلب صدوق.
ابو مہلّب سے روایت ہے کہ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ سے اس صورت کے بارے میں دریافت کیا گیا تو آپ نے فرمایا: عورت کے لئے ایک چوتھائی مال ہے، اور ماں کے لئے باقی ماندہ مال کا ایک تہائی، اور اس کے علاوہ باقی سارا مال باپ کے لئے ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33108]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33108، ترقيم محمد عوامة 31697)
ترقیم عوامۃ: 31698 ترقیم الشثری: -- 33109
٣٣١٠٩ - (١) حدثنا وكيع عن هشام الدستوائي عن قتادة عن سعيد بن المسيب ان زيد بن ثابت سئل عن امراة وابوين، فاعطى المراة الربع، والام ثلث ما بقي، وما بقي للاب (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [م]: زيادة (حدثنا أبو بكر قال).
(٢) صحيح.
سعید بن مسیب سے روایت ہے کہ حضرت زید بن ثابت رضی اللہ عنہ سے بیوی اور والدین کے حصّوں کے بارے میں پوچھا گیا تو آپ نے بیوی کو ایک چوتھائی، اور ماں کو باقی ماندہ مال کا ایک تہائی، اور اس کے بعد بچنے والا مال، باپ کو دینے کا حکم دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33109]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33109، ترقيم محمد عوامة 31698)