مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
6. ابنة وأخت وابنة ابن
یہ باب ہے بیٹی، بہن اور پوتی کے حصّے کے بیان میں
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 33140
٣٣١٤٠ - قال ابو بكر: وهذه من ستة اسهم: للابنة ثلاثة اسهم، ولابنة الابن سهم، وللاخت سهمان.
ابو بکر فرماتے ہیں یہ مسئلہ 6 کے عدد سے حل ہوگا، بیٹی کے لئے تین حصّے، پوتی کے لئے ایک حصّہ اور بہن کے لئے دو حصّے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33140]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33140، ترقيم محمد عوامة ---)
7. رجل مات وترك أختيه لأبيه وأمه وإخوة وأخوات لأب أو ترك ابنته وبنات (ابنه) وابن (ابنه)
اس آدمی کا بیان جس نے مرتے وقت اپنی دو حقیقی بہنیں، اور علاتی بہن بھائی چھوڑے یا ایک بیٹی، بہت سی پوتیاں اور ایک پوتا چھوڑے
ترقیم عوامۃ: 31726 ترقیم الشثری: -- 33141
٣٣١٤١ - حدثنا وكيع عن سفيان عن معبد بن خالد عن مسروق عن ابن مسعود انه كان يجعل للاخوات والبنات الثلثين ويجعل ما بقي للذكور دون الإناث (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح.
مسروق سے روایت ہے کہ حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ بہنوں اور بیٹیوں کو دو تہائی مال دینے کے قائل تھے اور باقی مال مردوں کو دینے کے قائل تھے نہ کہ عورتوں کو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33141]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33141، ترقيم محمد عوامة 31726)
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 33142
٣٣١٤٢ - وان عائشة شركت بينهم، فجعلت ما بقي بعد الثلثين: للذكر مثل حظ الانثيين (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح.
اور یہ کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے مردوں اور عورتوں کو وراثت میں شریک کیا، اور دو تہائی کے بعد بچنے والا مال اس طرح رکھا کہ ایک مرد کو دو عورتوں کے حصّے کے برابر ملے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33142]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33142، ترقيم محمد عوامة ---)
ترقیم عوامۃ: 31727 ترقیم الشثری: -- 33143
٣٣١٤٣ - حدثنا وكيع عن إسماعيل عن حكيم (بن) (١) جابر عن زيد بن ثابت انه قال فيها: هذا من قضاء اهل الجاهلية: يرث الرجال دون النساء (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (عن).
(٢) صحيح.
حکیم بن جابر سے روایت ہے کہ حضرت زید بن ثابت رضی اللہ عنہ نے اس رائے کے بارے میں فیصلہ فرمایا کہ یہ اہل جاہلیت کے فیصلوں میں سے ہے کہ مرد وارث ہوں اور عورتیں وارث نہ ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33143]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33143، ترقيم محمد عوامة 31727)
ترقیم عوامۃ: 31728 ترقیم الشثری: -- 33144
٣٣١٤٤ - حدثنا ابو معاوية عن الاعمش عن إبراهيم عن مسروق قال: كان ياخذ يقول عبد الله في اخوات لام وابي وإخوة واخوات لاب، (يجعل) (١) ما بقي على الثلثين للذكور دون الإناث (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (جعل).
(٢) صحيح.
ابراہیم سے روایت ہے کہ مسروق حقیقی بہنوں اور علّاتی بھائیوں اور علّاتی بہنوں کے بارے میں حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ کی رائے رکھتے تھے، کہ دو تہائی کے علاوہ بچنے والے مال کو مردوں میں تقسیم کرنے کے قائل تھے نہ کہ عورتوں کے درمیان۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33144]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33144، ترقيم محمد عوامة 31728)
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 33145
٣٣١٤٥ - فخرج (١) خرجه إلى المدينة، قال: فجاء وهو يرى ان يشرك بينهم، قال: فقال له علقمة: ما ردك عن قول (عبد الله) (٢) القيت احدا هو اثبت في نفسك منه؟ قال: فقال: لا، ولكن لقيت زيد بن ثابت فوجدته من الراسخين في العلم.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) أي مسروق.
(٢) في [أ، ب]: (عبيد اللَّه).
چناچہ ایسا ہوا کہ وہ ایک مرتبہ مدینہ منوّرہ تشریف لے گئے، راوی کہتے ہیں کہ جب واپس آئے تو ان کی رائے یہ ہوچکی تھی کہ مردوں اور عورتوں کو شریک کیا جائے، راوی کہتے ہیں کہ حضرت علقمہ نے ان سے فرمایا کہ تمہیں حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ کی رائے سے کس نے پھیرا؟ کیا آپ کسی ایسے شخص سے ملے ہیں جو آپ کے خیال میں ان سے زیادہ باوثوق ہو؟ راوی کہتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا کہ نہیں! لیکن میں حضرت زید بن ثابت رضی اللہ عنہ سے ملا تو میں نے ان کو پختہ علم والے حضرات میں سے پایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33145]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33145، ترقيم محمد عوامة ---)
ترقیم عوامۃ: 31729 ترقیم الشثری: -- 33146
٣٣١٤٦ - حدثنا وكيع عن سفيان عن الاعمش عن إبراهيم عن مسروق قال: قدم فقال له علقمة: ما كان ابن مسعود (بثبت؟) (١) فقال له مسروق: كلا، ولكن رايت زيد بن ثابت واهل المدينة يشركون (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (يثبت).
(٢) صحيح.
ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت مسروق مدینہ منّورہ سے آئے تو ان سے علقمہ نے فرمایا کہ کیا حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ باوثوق آدمی نہیں تھے؟ تو حضرت مسروق نے فرمایا کہ ایسا ہرگز نہیں! لیکن میں نے حضرت زید بن ثابت رضی اللہ عنہ اور اہل مدینہ کو دیکھا ہے کہ وہ مردوں اور عورتوں کو مال میں شریک کرتے ہیں [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33146]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33146، ترقيم محمد عوامة 31729)
ترقیم عوامۃ: 31730 ترقیم الشثری: -- 33147
٣٣١٤٧ - حدثنا ابن فضيل عن (بسام) (١) عن فضيل عن إبراهيم قال: لاختيه لابيه وامه الثلثان، ولإخوته لابيه واخواته ما بقي للذكر مثل حظ الانثيين في قول علي وزيد، وفي قول عبد الله (لاختيه لابيه) (٢) وامه الثلثان، وما بقي فللذكور من إخوته دون إناثهم (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (شيام).
(٢) في [أ، ب]: (أخيه لأبيه)، وفي [جـ]: (لأخيه لأبيه)، وفي [م]: (لأختيه لأبيه)، وفي [هـ]: (لأخيه لابنه).
(٣) منقطع؛ إبراهيم لم يدرك هؤلاء الصحابة.
ابراہیم فرماتے ہیں کہ دو حقیقی بہنوں کے لئے دو تہائی حصّہ ہے اور علّاتی بھائیوں اور بہنوں کے لئے باقی مال ہے اس طرح کہ ایک مرد کے لئے دو عورتوں کے حصّے کے برابر مال ہوگا، یہ حضرت علی رضی اللہ عنہ اور زید بن ثابت رضی اللہ عنہ کی رائے ہے، اور حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ کے فرمان کے مطابق مرنے والے کی دو حقیقی بہنوں کے لئے دو تہائی اور باقی میت کے بہن بھائیوں میں سے صرف مردوں کے لئے ہے نہ کہ عورتوں کے لئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33147]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33147، ترقيم محمد عوامة 31730)
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 33148
٣٣١٤٨ - قال ابو بكر: وهذه في القولين جميعا من ثلاثة اسهم: للاخوات والبنات الثلثان، ويبقى الثلث فهو بين الاخوة والاخوات او بين بنات ابنة وبين ابنة للذكر مثل حظ الانثيين.
حضرت ابوبکر فرماتے ہیں کہ یہ مسئلہ دونوں آراء کے مطابق تین کے عدد سے حل ہوگا، بہنوں اور بیٹیوں کے لئے دو تہائی مال ہے اور جو ایک تہائی باقی بچے گا وہ بھائیوں اور بہنوں کے درمیان تقسیم ہوگا یا میت کی پوتیوں اور بیٹے کے درمیان تقسیم ہوگا کہ ایک مرد کا حصّہ دو عورتوں کے حصّے کے برابر ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33148]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33148، ترقيم محمد عوامة ---)
8. في رجل ترك (ابنتيه) وابنة ابنه وابن ابن أسفل منها
اس آدمی کا بیان جس نے اپنی دو بیٹیاں، ایک پوتی اور ایک پڑپوتا چھوڑا
ترقیم عوامۃ: 31731 ترقیم الشثری: -- 33149
٣٣١٤٩ - حدثنا ابن فضيل عن بسام عن فضيل عن إبراهيم في رجل ترك ابنتيه وابنة ابن وابن ابن اسفل منها، فلابنتيه الثلثان، وما فضل لابن ابنه، يرد على من فوقه ومن معه من البنات في قول علي وزيد: للذكر مثل حظ الانثيين، ولا يرد على من اسفل منه، وفي قول عبد الله لابنتيه الثلثان ولابن ابنه ما بقي، لا يرد على (اخته) (١) شيئا ولا على من فوقه من اجل انه استكمل الثلثين (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [م]: (أخيه).
(٢) منقطع؛ إبراهيم لم يدرك ابن مسعود.
ابراہیم اس آدمی کے بارے میں فرماتے ہیں جس نے اپنی دو بیٹیاں اور ایک پوتی اور ایک پڑپوتا چھوڑا کہ اس کی بیٹیوں کے لئے دو تہائی مال ہے اور باقی پڑپوتے کے لئے ہے، اس طرح کہ اس سے اوپر اور اس کے ساتھ کی عورتوں کی طرف بھی مال لوٹایا جائے گا، حضرت علی رضی اللہ عنہ اور زید بن ثابت رضی اللہ عنہ کی رائے میں تو ایک مرد کو دو عورتوں کے حصّوں کے برابر حصّہ دیا جائے گا، اور اس سے نیچے کے کسی شخص کی طرف مال نہیں لوٹایا جائے گا، اور حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ کے قول کے مطابق اس آدمی کی دو بیٹیوں کے لئے دو تہائی مال اور اس کے پوتے کے لئے باقی مال ہے، باقی مال اس کی بہن پر نہیں لوٹایا جائے گا اور نہ اس پوتے سے اوپر کی کسی عورت پر کچھ لوٹایا جائے گا اس وجہ سے کہ دو تہائی پورا ہوچکا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33149]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33149، ترقيم محمد عوامة 31731)