🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
5. في رجل مات وترك ابنته وأخته
اس آدمی کا بیان جس نے مرتے وقت ایک بیٹی اور ایک بہن چھوڑی
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31717 ترقیم الشثری: -- 33130
٣٣١٣٠ - حدثنا وكيع عن الاعمش عن إبراهيم عن وبرة بن عبد الرحمن عن الاسود بن يزيد قال: قال ابن الزبير لا يعطي الاخت مع الابنة شيئا حتى حدثته ان معاذا قضى باليمن في ابنة واخت لاب وام، للابنة النصف، وللاخت النصف، فقال: انت رسولي إلى ابن (عتبة) (١) فمره بذلك (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (عيينة).
(٢) صحيح.

اسود بن یزید فرماتے ہیں کہ ابن زبیر رضی اللہ عنہ بیٹی کی موجودگی میں بہن کو کچھ نہ دیے جانے کے قائل تھے۔ یہاں تک کہ میں نے ان سے یہ حدیث بیان کی کہ حضرت معاذ رضی اللہ عنہ نے یمن میں بیٹی اور حقیقی بہن کے بارے میں یہ حکم ارشاد فرمایا کہ نصف مال بیٹی کے لئے ہوگا اور نصف بہن کے لئے، اس پر انہوں نے فرمایا کہ تم ابن عتبہ کی طرف میرے قاصد بن کر جاؤ اور اس کو اس بات کا حکم دو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33130]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33130، ترقيم محمد عوامة 31717)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31718 ترقیم الشثری: -- 33131
٣٣١٣١ - حدثنا وكيع عن الاعمش عن إبراهيم عن الاسود قال: حدثت ابن الزبير يقول معاذ فقال: انت رسولي إلى ابن (عتبة) (١) فمره بذلك (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (عيينة)، وفي [ط، هـ]: (عقبة).
(٢) صحيح.

اسود فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن زبیر رضی اللہ عنہ کو حضرت معاذ رضی اللہ عنہ کا فرمان بتایا تو انہوں نے کہا کہ تم ابن عتبہ کی طرف میرے قاصد ہو اس کو اس کا حکم دو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33131]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33131، ترقيم محمد عوامة 31718)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31719 ترقیم الشثری: -- 33132
٣٣١٣٢ - حدثنا زيد بن حباب قال: حدثني يحيى بن ايوب المصري قال: ثنا يزيد بن ابي حبيب عن ابي سلمة ان عمر جعل المال بين الابنة والاخت نصفين (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) منقطع؛ أبو سلمة لا يروي عن عمر، وأخرجه الطحاوي ٤/ ٣٩٣.
ابو سلمہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے بیٹی اور بہن کے درمیان مال کو آدھا آدھا تقسیم فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33132]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33132، ترقيم محمد عوامة 31719)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31720 ترقیم الشثری: -- 33133
٣٣١٣٣ - حدثنا معاوية بن هشام قال: حدثنا سفيان عن ابي حصين عن عبد الله ابن عتبة في ابنة واخت قال: النصف والنصف.
ابو حصین سے روایت ہے کہ حضرت عبد اللہ بن عتبہ نے بیٹی اور بہن کے بارے میں ارشاد فرمایا کہ ان کو آدھا آدھا ملے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33133]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33133، ترقيم محمد عوامة 31720)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31721 ترقیم الشثری: -- 33134
٣٣١٣٤ - حدثنا ابن علية عن ايوب عن ابن سيرين عن الاسود قال: كان ابن الزبير قد هم ان يمنع الاخوات مع البنات الميراث، فحدثته ان معاذا قضى به (فينا) (١) ، ورث ابنة واختا (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: سقط (فينا).
(٢) صحيح.

اسود فرماتے ہیں کہ حضرت ابن زبیر رضی اللہ عنہ نے یہ ارادہ کرلیا تھا کہ بیٹیوں کی موجودگی میں بہنوں کو میراث سے محروم رکھیں، تو میں نے ان کو یہ حدیث سنائی کہ حضرت معاذ رضی اللہ عنہ نے ہمارے درمیان اس بارے میں فیصلہ فرمایا ہے اور بیٹی اور بہن کو وارث قرار دیا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33134]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33134، ترقيم محمد عوامة 31721)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31722 ترقیم الشثری: -- 33135
٣٣١٣٥ - حدثنا وكيع عن إسرائيل عن جابر عن عامر قال: كان علي وابن مسعود ومعاذ يقولون في ابنة واخت: النصف والنصف، وهو قول اصحاب محمد ﷺ إلا ابن الزبير وابن عباس (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) ضعيف؛ لضعف جابر الجعفي.
حضرت عامر فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ، ابن مسعود اور معاذ رضی اللہ عنہ م بیٹی اور بہن کے حصّوں کے بارے میں فرماتے تھے کہ آدھا آدھا ہے، اور یہی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کی رائے ہے سوائے حضرت ابن زبیر رضی اللہ عنہ اور حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33135]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33135، ترقيم محمد عوامة 31722)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31723 ترقیم الشثری: -- 33136
٣٣١٣٦ - حدثنا علي بن مسهر (عن الشيباني) (١) عن المسيب بن رافع قال: كنت جالسا عند عبد الله بن عتبة، وقد امرني ان اصلح بين الابنة والاخت في الميراث، وقد كان ابن الزبير امره ان لا يورث الاخت مع الابنة شيئا، فإني لاصلح ⦗٢٥٣⦘ بينهما عنده إذ جاء الاسود بن يزيد فقال: إني شهدت معاذا باليمن قسم المال بين الابنة والاخت، وإني اتيت ابن الزبير فاعلمته ذلك، فامرني ان آتيك فاعلمك ذلك لتقضي به وتكتب به إليه، فقال: يا اسود، إنك عندنا لمصدق، فاته فاعلمه ذلك فليقض به (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ح، ط، هـ].
(٢) صحيح.

مسیب بن رافع فرماتے ہیں کہ میں عبد اللہ بن عتبہ کے پاس بیٹھا ہوا تھا جبکہ انہوں نے مجھے حکم دیا تھا کہ بیٹی اور بہن کے درمیان صلح کروا دوں، اور حضرت ابن زبیر رضی اللہ عنہ نے ان کو حکم دیا تھا کہ بہن کو بیٹی کی موجودگی میں وارث نہ بنائیں، میں ان دونوں کے درمیان صلح کروانے کو ہی تھا کہ اسود بن یزید تشریف لائے اور فرمایا کہ میں نے حضرت معاذ رضی اللہ عنہ کو یمن میں دیکھا کہ انہوں نے بیٹی اور بہن کے درمیان مال تقسیم فرمایا تھا، میں نے حضرت ابن زبیر رضی اللہ عنہ کے پاس جا کر ان کو یہ بات بتائی تو انہوں نے مجھے حکم دیا کہ آپ کے پاس آ کر آپ کو بھی بتادوں تاکہ آپ اس کے مطابق فیصلہ فرما دیں اور یہ بات خط میں لکھ کر ان کی طرف بھیج دیں، اور انہوں نے کہا اے اسود! آپ ہمارے خیال میں سچے آدمی ہیں ان کے پاس جائیں اور ان کو یہ بات بتائیں تاکہ وہ اس کے مطابق فیصلہ کریں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33136]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33136، ترقيم محمد عوامة 31723)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 33137
٣٣١٣٧ - قال ابو بكر: وهذه من سهمين للابنة سهم، وللاخت سهم.
ابو بکر فرماتے ہیں کہ یہ مسئلہ دو حصّوں سے نکلے گا جن میں سے ایک حصّہ بیٹی کا ہوگا اور ایک بہن کا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33137]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33137، ترقيم محمد عوامة ---)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
6. ابنة وأخت وابنة ابن
یہ باب ہے بیٹی، بہن اور پوتی کے حصّے کے بیان میں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31724 ترقیم الشثری: -- 33138
٣٣١٣٨ - حدثنا وكيع عن سفيان عن ابي قيس عن (هزيل) (١) بن شرحبيل قال: جاء رجل إلى ابي موسى وسلمان بن ربيعة فسالهما عن ابنة وابنة ابن واخت -لاب وام-، فقالا: للابنة النصف، وما بقي للاخت، وائت ابن مسعود فسله فإنه سيتابعنا، قال: فاتى الرجل ابن مسعود فساله واخبره بما قالا، فقال: لقد ضللت إذن وما انا من المهتدين، ولكن ساقضي بما قضى (به) (٢) رسول الله ﷺ للابنة النصف، ولابنة الابن السدس تكملة الثلثين، وما بقي فللاخت (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (هذيل).
(٢) سقط من: [أ، ب].
(٣) صحيح؛ أخرجه البخاري (٦٧٤٢)، وأحمد (٣٦٩١).

ھُزیل بن شرحبیل فرماتے ہیں کہ ایک آدمی حضرت ابو موسیٰ اور حضرت سلمان بن ربیعہ کے پاس آیا اور ان سے بیٹی، پوتی اور حقیقی بہن کے حصّے کے بارے میں سوال کیا، ان دونوں حضرات نے فرمایا کہ بیٹی کے لئے نصف مال ہے اور باقی بہن کے لئے ہے، اور آپ حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ کے پاس چلے جائیں وہ ہماری تائید کریں گے، راوی کہتے ہیں کہ وہ آدمی حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ کے پاس آیا اور ان سے اس مسئلے کے بارے میں پوچھا اور جو مسئلہ ان دو حضرات نے بیان فرمایا تھا بتایا، آپ نے فرمایا: اگر میں ان کی تائید کروں تو میں گمراہ ہوں گا اور اس بارے میں درست رائے رکھنے والا نہ ہوں گا، لیکن میں وہ فیصلہ کرتا ہوں جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کیا ہے، کہ بیٹی کے لئے نصف مال، پوتی کے لئے چھٹا حصّہ دو تہائی حصّے کو پورا کرنے کے لئے، اور باقی بہن کے لئے ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33138]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33138، ترقيم محمد عوامة 31724)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31725 ترقیم الشثری: -- 33139
٣٣١٣٩ - حدثنا ابو خالد الاحمر عن حجاج عن ابي قيس عن (هزيل) (١) عن عبد الله قال: قضى رسول الله ﷺ في ابنة وابنة ابن واخت اعطى الابنة النصف، وابنة الابن السدس تكملة الثلثين والاخت ما بقي (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، هـ]: (هذيل).
(٢) منقطع حكمًا؛ حجاح مدلس، وانظر: ما قبله.

ھُزیل روایت کرتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بیٹی، پوتی اور بہن کے بارے میں ایک فیصلہ فرمایا، جس میں بیٹی کو نصف مال، پوتی کو چھٹا حصّہ، دو تہائی حصّے کو پورا کرنے کے لئے، اور باقی بہن کو عطا فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33139]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33139، ترقيم محمد عوامة 31725)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں