🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
52. (في) امرأة تركت زوجها وأمها وأخاها لأبيها وجدها
اس عورت کا بیان جس نے اپنے شوہر، ماں، باپ شریک بہن اور دادا کو چھوڑا
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31906 ترقیم الشثری: -- 33370
٣٣٣٧٠ - حدثنا وكيع قال: ثنا سفيان عن ابي إسحاق قال: اتينا شريحا فسالناه عن زوج وام واخ وجد فقال: للبعل الشطر، وللام الثلث، ثم سكت ثم قال الذي على راسه: إنه لا يقول في الجد شيئا.
ابو اسحاق فرماتے ہیں کہ ہم حضرت شریح کے پاس حاضر ہوئے اور ان سے شوہر، ماں، بھائی اور دادا کے مسئلے کے بارے میں دریافت کیا، آپ نے فرمایا شوہر کے لئے نصف مال ہے اور ماں کے لئے ایک تہائی مال، پھر آپ خاموش ہوگئے تو اس شخص نے جو آپ کے سرہانے کھڑا تھا کہا کہ حضرت دادا کے بارے میں کچھ نہیں کہتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33370]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33370، ترقيم محمد عوامة 31906)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 33371
٣٣٣٧١ - قال: فاتينا عبيدة فقسمها من ستة في قول عبد الله، فاعطى الزوج ثلاثة، والام سهما، والجد سهما، والاخ سهما (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح.
فرماتے ہیں کہ پھر ہم حضرت عَبِیدہ کے پاس آئے تو انہوں نے حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ کے فرمان کے مطابق مال کو چھ حصّوں میں تقسیم فرمایا، تین حصّے شوہر کو دیے اور ایک ایک حصّہ ماں، دادا اور بھائی کو دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33371]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33371، ترقيم محمد عوامة ---)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 33372
٣٣٣٧٢ - (قال ابو بكر) (١) : فهذه في قولهم جميعا من ستة اسهم.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب، جـ، د، س، ط، ك].
حضرت ابوبکر فرماتے ہیں کہ یہ مسئلہ تمام حضرات کی رائے کے مطابق چھ حصّوں سے ہی نکلے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33372]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33372، ترقيم محمد عوامة ---)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
53. امرأة تركت أختها لأبيها وأمها وجدها
اس عورت کا بیان جو اپنی حقیقی بہن اور اپنے دادا کو چھوڑ جائے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31907 ترقیم الشثری: -- 33373
٣٣٣٧٣ - حدثنا ابن فضيل عن بسام عن فضيل عن إبراهيم في امراة تركت [ (١) اختها لابيها وامها، وجدها، فلاختها لابيها وامها النصف (٢) في قول علي وعبد الله، وكان زيد يعطي الاخت الثلث والجد الثلثين (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من هذا القوس إلى القوس في خبر [٣٣٣٧٩] من نسخة: [أ، ب].
(٢) في [هـ]: زيادة (ولجدها النصف).
(٣) منقطع؛ إبراهيم لم يدركهم.

ابراہیم فرماتے ہیں کہ وہ عورت جو اپنی حقیقی بہن اور اپنے دادا کو چھوڑ جائے تو اس کی حقیقی بہن کے لئے نصف مال ہے، حضرت علی رضی اللہ عنہ اور حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ کے فرمان کے مطابق، اور حضرت زید رضی اللہ عنہ بہن کو ایک تہائی مال اور دادا کو دو تہائی مال عطا فرمایا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33373]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33373، ترقيم محمد عوامة 31907)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 33374
٣٣٣٧٤ - قال ابو بكر: فهذه في قول علي وعبد الله من سهمين، وفي قول زيد من ثلاثة اسهم.
حضرت ابوبکر فرماتے ہیں کہ یہ مسئلہ حضرت علی رضی اللہ عنہ اور عبد اللہ رضی اللہ عنہ کے قول میں دو حصّوں سے نکلے گا اور حضرت زید رضی اللہ عنہ کے قول میں تین حصّوں سے نکلے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33374]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33374، ترقيم محمد عوامة ---)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
54. إذا ترك جده وأخته لأبيه وأمه وأخاه لأبيه
اس صورت کا بیان کہ جب کوئی آدمی اپنے دادا، حقیقی بہن اور اپنے باپ شریک بھائی کو چھوڑجائے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31908 ترقیم الشثری: -- 33375
٣٣٣٧٥ - حدثنا ابن فضيل عن بسام عن فضيل (قال) (١) : قال إبراهيم في رجل ترك جده، واخته لابيه وامه، واخاه لابيه، فللجد في قضاء زيد الخمسان من عشرة: اربعة اسهم، (ولاخته من ابيه وامه) (٢) النصف خمسة، ولاخيه لابيه ⦗٣١٠⦘ سهم، (يرد) (١) الاخ من الاب في قضاء زيد على (٢) الاخت من الاب والام، كان لها ثلاثة اخماس المالط فاعطيت النصف من اجل ان ثلاثة اخماس اخماس النصف، وليس للاخت (الواحدة) (٣) وإن (قاسمها) (٤) اكثر من النصف (٥) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [جـ، م].
(٢) في [هـ]: (وللأخت من الأب والأم).

ابراہیم فرماتے ہیں کہ جو آدمی اپنے دادا، حقیقی بہن اور باپ شریک بھائی کو چھوڑ جائے تو حضرت زید رضی اللہ عنہ کے فیصلے کے مطابق دادا کے لئے مال کے دو پانچویں حصّے یعنی دس حصّوں میں سے چار حصّے اور اس کی حقیقی بہن کے لئے آدھا مال یعنی پانچ حصّے اور اس کے باپ شریک بھائی کے لئے ایک حصّہ ہے، حضرت زید رضی اللہ عنہ کے فیصلے میں باپ شریک بھائی حقیقی بہن پر لوٹائے گا، اس کا حق مال کے تین پانچویں حصّے تھا پس اس کو نصف مال دے دیا گیا اس لئے کہ مال کے تین پانچویں حصّے آدھے مال سے زیادہ ہوتے ہیں اور ایک بہن کا حصّہ آدھے مال سے زیادہ نہیں، چاہے بھائی اس کے ساتھ شریک ہوجائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33375]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33375، ترقيم محمد عوامة 31908)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 33376
٣٣٣٧٦ - وكان (ابن مسعود) (٦) يعطي الاخت من الاب والام النصف والجد النصف ولا يعتد بالإخوة من الاب (مع الإخوة) (٧) من الاب والام (٨) .
اور حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ حقیقی بہن کو آدھا مال اور دادا کو آدھا مال دیا کرتے تھے اور حقیقی بھائیوں اور بہنوں کے ہوتے ہوئے باپ شریک بھائیوں اور بہنوں کو کچھ نہیں دلاتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33376]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33376، ترقيم محمد عوامة ---)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 33377
٣٣٣٧٧ - وكان علي يجعل للاخت من الاب والام النصف و (يقسم النصف الباقي بين الإخوة) (٩) والجد، والجد كاحدهم ما لم (يكن) (١٠) نصيب الجد اقل من السدس، (اخ واحد فالنصف الذي) (١١) بقي (بينهما) (١٢) وإن (كانا) (١٣) اخوين فالنصف بينهما، وإن كانوا (ثلاثة فللجد السدس وما بقي فللإخوة) (١٤) (١٥) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [جـ، م، هـ].
(٢) في [هـ]: زيادة (و).
(٣) في [هـ]: (الواحد).
(٤) في [جـ، م]: (قاسمتها).
(٥) منقطع؛ إبراهيم لم يدرك زيدًا.
(٦) في [هـ]: (عبد اللَّه).
(٧) في [هـ]: (ولا يقاسم بهم الأخت).
(٨) منقطع؛ إبراهيم لم يدرك ابن مسعود.
(٩) في [هـ]: (يجعل النصف بين الأخ).
(١٠) في [م]: (تكن).
(١١) سقط من: [هـ].
(١٢) في [هـ]: (سهمًا).
(١٣) في [هـ]: (كان).
(١٤) بياض في: [هـ].
(١٥) منقطع؛ إبراهيم لم يدرك عليًا.

اور حضرت علی رضی اللہ عنہ حقیقی بہن کو آدھا مال دیتے اور بقیہ آدھا مال بھائیوں اور دادا کے درمیان تقسیم کردیتے، اس طرح کہ دادا بھائیوں کا ایک فرد سمجھا جاتا، جب تک دادا کا حصّہ چھٹے حصّے سے کم نہ ہو، اگر بھائی ایک ہو تو باقی آدھا مال دونوں کے درمیان تقسیم ہوگا، اور اگر دو ہوں تو نصف مال ان دونوں کے درمیان تقسیم ہوگا، اور اگر تین ہوں تو دادا کے لئے مال کا چھٹا حصّہ اور بقیہ مال بھائیوں کے لئے ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33377]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33377، ترقيم محمد عوامة ---)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 33378
٣٣٣٧٨ - قال ابو بكر: فهذه في قول زيد من عشرة اسهم، وفي قول عبد الله من سهمين، و (١) (في قول علي من اربعة و) (٢) علي يجعلها من ستة إذا كثر الإخوة.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) زيادة في [جـ، م]: (كان).
(٢) سقط من: [جـ، م].

حضرت ابوبکر فرماتے ہیں کہ یہ مسئلہ حضرت زید رضی اللہ عنہ کے فرمان کے مطابق دس حصّوں سے اور حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ کے قول میں دو حصّوں سے، اور حضرت علی رضی اللہ عنہ کے قول میں چار حصّوں سے نکلے گا، اور حضرت علی رضی اللہ عنہ اس مسئلے کو چھ حصّوں سے نکالا کرتے تھے جبکہ بھائی زیادہ ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33378]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33378، ترقيم محمد عوامة ---)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
55. في امرأة ماتت وتركت أختها لأبيها (وأمها) وأمها، وأخاها لأبيها، وجدها
اس عورت کا بیان جو مرتے ہوئے اپنی ماں، حقیقی بہن اور باپ شریک بھائی اور دادا کو چھوڑ جائے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31909 ترقیم الشثری: -- 33379
٣٣٣٧٩ - حدثنا ابن فضيل عن بسام عن فضيل قال: قال إبراهيم: في امراة تركت (١) امها واختها لابيها وامها واخاها لابيها وجدها: قضى فيها زيد ان للام السدس وللجد (خمسي) (٢) ما بقي (وللاخت) (٣) ثلاثة اخماس، ما بقي رد الاخ على (اخته) (٤) ولم يرث شيئا، وقضى فيها عبد الله ان للاخت ثلاثة اسهم، وللام سهم، وللجد سهم، وقضى فيها علي ان للاخت من الاب (والام) (٥) ثلاثة اسهم و (للام) (٦) سهم، وبقي سهمان: للجد سهم، وللاخ سهم (٧) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من القوس في حديث [٣٣٣٧٣] إلى هذا القوس في نسخ: [أ، ب].
(٢) في [جـ، م]: (خمسا).
(٣) في [أ، هـ]: (فللأخت).
(٤) في [أ، ب، هـ]: (أخيه).
(٥) سقط من: [هـ].
(٦) في [أ، ب، جـ]: (الأم).
(٧) منقطع؛ إبراهيم لم يدركهم.

ابراہیم اس عورت کے بارے میں فرماتے ہیں جو اپنی ماں، حقیقی بہن، باپ شریک بھائی اور دادا کو چھوڑ جائے کہ اس کے بارے میں حضرت زید رضی اللہ عنہ نے یہ فیصلہ فرمایا ہے کہ ماں کے لئے مال کا چھٹا حصّہ، دادا کے لئے بقیہ مال کے دو پانچویں حصّے اور بہن کے لئے بقیہ مال کے تین پانچویں حصّے ہیں، بھائی نے اپنی بہن پر مال لوٹا دیا مگر وہ خود کسی چیز کا وارث نہ ہوگا، اور اس بارے میں حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ نے یہ فیصلہ فرمایا کہ بہن کے لئے تین حصّے، ماں کے لئے ایک حصّہ اور دادا کے لئے بھی ایک حصّہ ہے، اور حضرت علی رضی اللہ عنہ اس مسئلے کے بارے میں فرماتے ہیں کہ حقیقی بہن کے لئے تین حصّے اور ماں کے لئے ایک حصّہ ہے، اور دو حصّے باقی بچے جن میں سے ایک حصّہ دادا کے لئے اور ایک بھائی کے لئے ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33379]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33379، ترقيم محمد عوامة 31909)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں