🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
44. إذا ترك إخوة وجدا واختلافهم فيه
جب کوئی آدمی بھائیوں اور دادا کو چھوڑ جائے تو کیاحکم ہے؟ اس بارے میں علماء کے اختلاف کا بیان
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 33330
٣٣٣٣٠ - قال ابو بكر: فهذه في قول عمر وعبد الله وزيد من ثلاثة اسهم: فللجد الثلث وما بقي فللإخوة، وفي قول علي من ستة اسهم: للجد السدس سهم، وللإخوة خمسة اسهم.
ابوبکر (ابن ابی شیبہ) فرماتے ہیں کہ یہ مسئلہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ، حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ اور حضرت زید رضی اللہ عنہ کے قول میں تین حصّوں سے نکلے گا، ایک تہائی مال دادا کے لئے ہوگا اور باقی مال بھائیوں کے لئے، اور حضرت علی رضی اللہ عنہ کے قول میں چھ حصّوں سے نکلے گا، دادا کے لئے چھٹا حصّہ اور بھائیوں کے لئے بقیہ پانچ حصّے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33330]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33330، ترقيم محمد عوامة ---)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
45. في رجل ترك أخاه لأبيه وأمه (أو) أخته وجده
اس آدمی کا بیان جو حقیقی بھائی یا بہن اور دادا کو چھوڑ کر مرے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31881 ترقیم الشثری: -- 33331
٣٣٣٣١ - حدثنا وكيع عن الاعمش عن إبراهيم عن عبد الله في اخت وجد النصف والنصف (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) منقطع، إبراهيم لم يدرك عبد اللَّه.
ابراہیم حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ کا فرمان نقل کرتے ہیں کہ بہن اور دادا کے مسئلے میں دونوں کو آدھا آدھا ملے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33331]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33331، ترقيم محمد عوامة 31881)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31882 ترقیم الشثری: -- 33332
٣٣٣٣٢ - حدثنا ابن فضيل عن بسام عن فضيل عن إبراهيم في رجل ترك (جده) (١) واخاه لابيه وامه، فللجد النصف، ولاخيه النصف في قول علي وعبد الله وزيد، قالوا في رجل ترك (جده) (٢) وإخوته لابيه وامه: فللجد الثلث وللإخوة الثلثان في قولهم جميعا (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ب]: (جدة).
(٢) في [أ، ب]: (جدة).
(٣) منقطع؛ إبراهيم لم يدركهم.

فضیل ابراہیم سے اس مسئلے کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ ایک آدمی اپنے دادا اور حقیقی بھائی کو چھوڑ جائے، کہ دادا اور بھائی دونوں حضرت علی، عبد اللہ اور زید رضی اللہ عنہ م کے اقوال کے مطابق آدھے آدھے مال کے مستحق ہوں گے، اور اس آدمی کے بارے میں جو دادا اور حقیقی بھائی چھوڑ جائے یہ حضرات فرماتے ہیں کہ دادا کے لئے ایک تہائی مال اور بھائیوں کے لئے دو تہائی مال ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33332]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33332، ترقيم محمد عوامة 31882)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 33333
٣٣٣٣٣ - قال ابو بكر: فهذه من (سهمين) (١) إذا كانت اخت او اخ وجد، فللجد النصف وللاخت او الاخ النصف، وإن كانا اخوين فللجد الثلث وللاخوين الثلثان.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط، هـ]: (سهمان).
ابوبکر (ابن ابی شیبہ) فرماتے ہیں کہ یہ مسئلہ دو حصّوں سے نکلے گا اس صورت میں جبکہ ورثاء میں بہن یا بھائی اور دادا ہوں، تو دادا کے لئے آدھا مال ہے، اور بہن یا بھائی کے لئے بھی آدھا مال ہے، اور اگر وارث (ایک کی بجائے) دو بھائی ہوں تو دادا کے لئے ایک تہائی مال اور دونوں بھائیوں کے لئے دو تہائی مال ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33333]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33333، ترقيم محمد عوامة ---)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31883 ترقیم الشثری: -- 33334
٣٣٣٣٤ - حدثنا ابن فضيل عن بسام عن فضيل عن إبراهيم في رجل ترك جده وابن اخيه لابيه وامه: فللجد المال في قضاء علي وعبد الله وزيد (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) منقطع؛ إبراهيم لم يدركهم.
ابراہیم فرماتے ہیں کہ جب کوئی آدمی اپنے دادا اور حقیقی بھتیجے کو چھوڑ کر مرے تو حضرت علی رضی اللہ عنہ، عبد اللہ رضی اللہ عنہ اور زید رضی اللہ عنہ کے فیصلے میں مال دادا کو ملے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33334]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33334، ترقيم محمد عوامة 31883)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 33335
٣٣٣٣٥ - (قال ابو بكر) (١) : فهذه من سهم واحد وهو المال كله] (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [جـ، م].
(٢) سقط الباب مع حديثيه من: [أ، ب].

ابوبکر (ابن ابی شیبہ) فرماتے ہیں کہ یہ مسئلہ ایک حصّے سے ہی نکلے گا، یعنی تمام مال دادا کے لئے ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33335]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33335، ترقيم محمد عوامة ---)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
47. في رجل ترك جده وأخاه لأبيه وأمه وأخاه لأبيه
جب مرنے والا اپنا بھتیجا اور دادا چھوڑے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31884 ترقیم الشثری: -- 33336
٣٣٣٣٦ - (١) حدثنا ابن فضيل عن بسام عن فضيل عن إبراهيم في رجل ترك جده، واخاه لابيه، وامه واخاه لابيه، فللجد النصف، ولاخيه لابيه وامه النصف في قول علي وعبد الله، وكان زيد يعطي الجد الثلث والاخ من الاب والام الثلثين، قاسم بالاخ من الاب مع الاخ من الاب والام ولا يرث شيئا (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) زيادة في [م]: (حدثنا أبو بكر قال).
(٢) منقطع؛ إبراهيم لم يدرك هؤلاء الصحابة.

حضرت ابراہیم اس آدمی کے بارے میں فرماتے ہیں جو اپنے دادا اور حقیقی بھائی اور باپ شریک بھائی کو چھوڑ کر مرجائے کہ دادا کے لئے آدھا مال ہوگا اور آدھا مال حقیقی بھائی کے لئے ہوگا، یہ حضرت علی رضی اللہ عنہ اور عبد اللہ رضی اللہ عنہ کا قول ہے، اور حضرت زید رضی اللہ عنہ دادا کو ایک تہائی مال دیتے تھے، اور حقیقی بھائی کو دو تہائی مال دیتے تھے، آپ نے تقسیم میں تو باپ شریک بھائی کو حقیقی بھائی کے ساتھ شریک کیا، لیکن باپ شریک بھائی کو وارث نہیں بنایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33336]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33336، ترقيم محمد عوامة 31884)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31885 ترقیم الشثری: -- 33337
٣٣٣٣٧ - حدثنا وكيع قال: ثنا سفيان عن الاعمش عن إبراهيم قال: كان عبد الله يقاسم بالجد الإخوة إلى الثلث، ويعطي كل صاحب فرض فريضته، ولا يورث الإخوة من الام مع الجد، (ولا يقاسم) (١) (بالإخوة) (٢) للاب الإخوة للاب والام (مع الجد) (٣) ، وإذا كانت اخت لاب وام (واخت) (٤) لاب وجد اعطى الاخت من الاب والام النصف والجد النصف، وكان علي يقاسم بالجد الإخوة إلى السدس، ويعطي كل صاحب فريضة فريضته، ولا يورث الإخوة من الام مع الجد، ⦗٣٠١⦘ (ولا يقاسم بالإخوة للاب الإخوة للاب والام) (٥) ، ولا يزيد الجد مع الولد (على) (٦) السدس إلا ان لا يكون غيره، فإذا كانت اخت لاب وام واخ لاب وجد اعطى الاخت النصف، وجعل النصف بين الجد والاخ، وكان زيد يقاسم بالجد الإخوة والاخوات إلى الثلث، فإذا بلغ الثلث اعطاه الثلث، وكان للإخوة والاخوات ما بقي، ولا يورث الإخوة من الام مع الجد ولا يقاسم بهم، وكان يقاسم الإخوة للاب الإخوة للاب والام ولا يورثهم شيئا، وإذا كانت اخت لاب وام واخ واخت لاب، وجد اعطى الاخت من الاب والام النصف، وقاسم الاخ والاخت الجد (٧) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [م]: (ولا يقام).
(٢) في [أ، ب]: (الإخوة).
(٣) سقط من: [أ، ط، هـ].
(٤) في [ط، هـ]: (أخ).
(٥) سقط من: [أ، ب، جـ، م].
(٦) سقط من: [أ، ب].
(٧) منقطع؛ إبرهيم لم يدركهم.

ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ دادا کو بھائیوں کے ساتھ مال کی تقسیم میں ایک تہائی تک شریک کیا کرتے تھے، اور ہر حق دار کو اس کا حق دیا کرتے تھے، اور دادا کی موجودگی میں ماں شریک بھائی کو وارث نہیں بناتے تھے، اور دادا کے ساتھ حقیقی بھائیوں کی تقسیم میں شرکت کی صورت میں باپ شریک بھائی کو تقسیم کا حصّہ نہیں بناتے تھے، اور جب حقیقی بہن اور باپ شریک بہن اور دادا جمع ہوجاتے تو حقیقی بہن کو آدھا مال اور دادا کو بھی آدھا مال دلاتے تھے۔ اور حضرت علی رضی اللہ عنہ دادا کو بھائیوں کے ساتھ مال کی تقسیم میں چھٹے حصّے تک شریک بناتے تھے، اور ہر حق دار کو اس کا حق دلاتے، اور دادا کے ہوتے ہوئے ماں شریک بھائی کو وارث نہیں بناتے تھے، اور حقیقی بھائیوں کے ساتھ باپ شریک بھائیوں کو تقسیم میں شمار نہیں کرتے تھے، اور اولاد کے ہوتے ہوئے دادا کو مال کے چھٹے حصّے سے زیادہ نہیں دیتے تھے، الّا یہ کہ دادا کے علاوہ کوئی اور وارث موجود نہ ہو، پس جب حقیقی بہن اور باپ شریک بھائی اور دادا جمع ہوجائیں تو حقیقی بہن کو آدھا مال دیتے اور باقی آدھا مال دادا اور بھائی کے درمیان تقسیم کرتے۔ اور حضرت زید رضی اللہ عنہ دادا کو بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ تقسیم میں ایک تہائی تک شریک کرتے تھے، جب اس کا حصّہ ایک تہائی تک پہنچ جاتا تو اس کو ایک تہائی مال دیتے اور باقی مال بھائیوں اور بہنوں کے لئے ہوتا، اور دادا کے ہوتے ہوئے ماں شریک بھائیوں کو وارث نہیں بناتے تھے اور نہ انہیں تقسیم میں شمار کرتے تھے، اور باپ شریک بھائیوں کو حقیقی بھائیوں کے ساتھ تقسیم میں شمار کرتے تھے لیکن انہیں کسی چیز کا وارث نہیں بناتے تھے، اور جب حقیقی بہن اور باپ شریک بھائی اور باپ شریک بہن اور دادا جمع ہوجاتے تو حقیقی بہن کو آدھا مال دیتے اور بھائی اور بہن کو دادا کے ساتھ تقسیم میں شریک بناتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33337]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33337، ترقيم محمد عوامة 31885)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 33338
٣٣٣٣٨ - قال ابو بكر: فهذه في قول علي وعبد الله من سهمين وفي قول زيد من ثلاثة اسهم.
ابوبکر (ابن ابی شیبہ) فرماتے ہیں کہ یہ مسئلہ حضرت علی رضی اللہ عنہ اور عبد اللہ رضی اللہ عنہ کے قول میں دو حصّوں سے نکلے گا، اور حضرت زید رضی اللہ عنہ کے قول میں تین حصّوں سے نکلے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33338]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33338، ترقيم محمد عوامة ---)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
48. في رجل ترك جده وأخاه لأمه
اس آدمی کا بیان جو اپنے دادا اور اپنے ایک حقیقی اور ایک باپ شریک بھائی کو چھوڑ کر مرے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31886 ترقیم الشثری: -- 33339
٣٣٣٣٩ - حدثنا ابن علية عن خالد عن محمد بن سيرين قال: اراد عبيد الله بن زياد ان يورث الاخت من الام مع الجد، وقال: إن عمر قد ورث الاخت معه، فقال (عبد) (١) الله بن عتبة: إني لست بسبائي ولا حروري (فاقتف) (٢) الاثر، فإنك لن تخطئ في الطريق ما دمت على الاثر (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (عبيد اللَّه).
(٢) في [هـ]: (فافتقر).
(٣) صحيح.

محمد بن سیرین فرماتے ہیں کہ عبید اللہ بن زیاد نے یہ ارادہ کیا کہ ماں شریک بہن کو دادا کے ہوتے ہوئے وارث بنا دے، اور اس نے کہا کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے دادا کے ساتھ ماں شریک بہن کو وارث بنا یا تھا، تو حضرت عبد اللہ بن عتبہ نے فرمایا کہ میں سبائی ہوں نہ خارجی، اس لئے تم حدیث کی پیروی کرو، کیونکہ جب تک تم حدیث کی پیروی کرتے رہو گے سیدھے راستے سے نہیں بھٹکو گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33339]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33339، ترقيم محمد عوامة 31886)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں