مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
55. في امرأة ماتت وتركت أختها لأبيها (وأمها) وأمها، وأخاها لأبيها، وجدها
اس عورت کا بیان جو مرتے ہوئے اپنی ماں، حقیقی بہن اور باپ شریک بھائی اور دادا کو چھوڑ جائے
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 33380
٣٣٣٨٠ - (١) فهذه في قول علي وزيد من ستة اسهم، وفي قول عبد الله من خمسة.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: زيادة (قال أبو بكر:).
اس طرح یہ مسئلہ حضرت علی رضی اللہ عنہ اور زید رضی اللہ عنہ کے فرمان کے مطابق چھ حصّوں سے اور حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ کے فرمان میں پانچ حصّوں سے نکلے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33380]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33380، ترقيم محمد عوامة ---)
56. امرأة تركت زوجها وأمها وأربع أخوات لها من أبيها وأمها وجدها
اس عورت کا بیان جو اپنے شوہر، ماں، چار حقیقی بہنوں اور اپنے دادا کو چھوڑ جائے
ترقیم عوامۃ: 31910 ترقیم الشثری: -- 33381
٣٣٣٨١ - حدثنا ابن فضيل عن بسام عن فضيل عن إبراهيم قال: في امراة تركت زوجها وامها واربع اخوات لها من ابيها وامها وجدها، قضى فيها زيد ان للزوج ثلاثة اسهم: وللام سهم، وللجد سهم، وللاخوات سهم، وقضى فيها علي وعبد الله على تسعة اسهم: للزوج ثلاثة اسهم، وللام سهم، وللجد سهم، وللاخوات اربعة اسهم (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) منقطع.
ابراہیم اس عورت کے بارے میں فرماتے ہیں جو اپنے شوہر، ماں، چار حقیقی بہنوں اور دادا کو چھوڑ جائے کہ حضرت زید رضی اللہ عنہ اس کے بارے میں فرماتے ہیں کہ شوہر کے لئے تین حصّے، ماں کے لئے ایک حصّہ، دادا کے لئے ایک حصّہ اور بہنوں کے لئے بھی ایک حصّہ ہے، اور حضرت علی رضی اللہ عنہ اور عبد اللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ مال نو حصّوں میں تقسیم کیا جائے، تین حصّے شوہر کے لئے، ایک حصّہ ماں کے لئے، ایک حصّہ دادا کے لئے اور چار حصّے بہنوں کے لئے ہوں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33381]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33381، ترقيم محمد عوامة 31910)
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 33382
٣٣٣٨٢ - قال ابو بكر: فهذه في قول زيد من ستة اسهم، وفي قول علي وعبد الله من تسعة اسهم.
حضرت ابوبکر فرماتے ہیں کہ یہ مسئلہ حضرت زید رضی اللہ عنہ کے قول کے مطابق چھ حصّوں سے اور حضرت علی رضی اللہ عنہ اور عبداللہ رضی اللہ عنہ کے فرمان کے مطابق نو حصّوں سے نکلے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33382]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33382، ترقيم محمد عوامة ---)
57. في هذه الفرائض المجتمعة من الجد والإخوة والأخوات
ان مسائل کا بیان جن میں دادا، بھائی اور بہنیں موجود ہوتی ہیں
ترقیم عوامۃ: 31911 ترقیم الشثری: -- 33383
٣٣٣٨٣ - حدثنا يزيد بن هارون قال: اخبرنا محمد بن سالم عن الشعبي: في اخت (لاب وام) (١) واخ واخت لاب وجد: في قول علي للاخت من الاب والام النصف، وما بقي فبين الجد والاخت والاخ من الاب على: الاخماس: للجد خمسان، وللاخت خمس. ⦗٣١٣⦘ وفي قول عبد الله: للاخت من الاب والام النصف، وللجد ما بقي، وليس للاخ والاخت من الاب شيء. وفي قول زيد: من ثمانية عشر سهما: للجد الثلث ستة، وللاخ من الاب ستة، (وللاخت من الاب ثلاثة) (٢) ، وللاخت من الاب والام ثلاثة (٣) ثم (ترد) (٤) (الاخت والاخ) (٥) من الاب على الاخت من الاب والام ستة اسهم، فاستكملت النصف تسعة، وبقي (لهما) (٦) ثلاثة اسهم: للاخ سهمان وللاخت سهم. و (٧) (في اختين) (٨) لاب (وام) (٩) واخ لاب وجد: في قول علي: للاختين من الاب والام الثلثان، وما بقي فبين الجد والاخ. وفي قول عبد الله: للاختين من الاب والام الثلثان، وللجد ما بقي، وليس للاخ من الاب شيء. وفي قول زيد: هي ثلاثة اسهم: للجد سهم، وللاخ سهم وللاختين سهم، ثم يرد الاخ من الاب (على الاختين من) (١٠) الاب والام (سهامهما) (١١) (فتستكملان) (١٢) الثلثين، ولم يبق له شيء. ⦗٣١٤⦘ وفي اختين لاب وام، واخت لاب، وجد: في قول علي وعبد الله للاختين (١٣) (للاب والام) (١٤) الثلثان، وما بقي للجد وليس للاخت من الاب شيء. وفي قول زيد: من خمسة اسهم: للجد سهمان، وللاختين من الاب والام سهمان، وللاخت من الاب سهم، ثم ترد الاخت من الاب على الاختين من الاب والام (سهمهما) (١٥) ، ولم يبق لها شيء. وفي اختين لاب وام (واخ) (١٦) واخت لاب وجد: في قول علي: (للاختين) (١٧) من الاب والام الثلثان، وللجد السدس، وما بقي فبين الاخت والاخ من الاب للذكر مثل حظ الانثيين. وفي قول عبد الله: للاختين من الاب والام الثلثان، وللجد ما بقي، وليس للاخ والاخت من الاب شيء. وفي قول زيد: من خمسة عشر سهما: للجد الثلث خمسة (اسهم) (١٨) ، وللاخ من الاب اربعة، وللاخت من الاب سهمان، وللاختين من الاب والام اربعة (اسهم) (١٩) ، ثم يرد الاخ والاخت من الاب على الاختين من الاب نصيبهما، ⦗٣١٥⦘ (تستكملان) (٢٠) (الثلثين) (٢١) ولم يبق لهما شيء. وفي اختين لاب وام واختين لاب وجد: في قول علي وعبد الله: للاختين من الاب والام الثلثان، وللجد ما بقي، وليس للاختين من الاب شيء. وفي قول زيد: من ستة اسهم: للجد سهمان، وللاختين من الاب والام سهمان ( (وللاختين) (٢٢) من الاب سهمان، ثم ترد الاختان من الاب على الاختين من الاب والام) (٢٣) (سهميهما) (٢٤) (فتستكملان) (٢٥) الثلثين، ولم يبق لهما شيء. وفي اخت لاب وام، وثلاث اخوات لاب، وجد: في قول (علي) (٢٦) وعبد الله: للاخت من الاب والام النصف، (وللاخوات) (٢٧) من (الاب) (٢٨) السدس (تكملة) (٢٩) الثلثين، وللجد ما بقي. ⦗٣١٦⦘ (و) (٣٠) في قول زيد: (من) (٣١) ثمانية عشر سهما: (للجد الثلث ستة، وللاخت من الاب والام ثلاثة اسهم، وللاخوات) (٣٢) من الاب تسعة اسهم: ثم (ترد) (٣٣) الاخوات من الاب على الاخت من (الاب والام ستة) (٣٤) اسهم، فاستكملت النصف تسعة، و (ما) (٣٥) بقي لهن سهم سهم. وفي اختين لاب وام، واخ واختين لاب، وجد: في قول علي: للاختين من الاب والام الثلثان، وللجد السدس، وما بقي فبين الاخ والاختين من الاب للذكر مثل حظ الانثيين. وفي قول عبد الله: للاختين من الاب والام الثلثان، وللجد ما بقي، وليس للاخ والاختين من الاب شيء. وفي ام، واخت، وجد: في قول علي: للاخت النصف، وللام (ثلث ما بقي) (٣٦) وللجد ما بقي. وفي قول زيد: من تسعة اسهم: للام الثلث ثلاثة، وللجد اربعة، وللاخت سهمان، جعله معهما بمنزلة الاخ. وفي قول عثمان: للام الثلث، وللجد الثلث، وللاخت الثلث. ⦗٣١٧⦘ وفي قول ابن عباس: للام الثلث، وللجد (٣٧) ما بقي، (و) (٣٨) ليس للاخت شيء لم يكن يورث اخا واختا مع جد شيئا (٣٩) (٤٠) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ، م]: تقديم وتأخير هكذا (لأم وأب).
(٢) سقط من: [جـ]، وفي [هـ]: (وللأخت من الأب والأم ثلاثة).
(٣) في [هـ]: زيادة (وللأخت من الأب، الأخ والأخت ثلاثة).
(٤) في [أ، هـ]: (يرد).
(٥) سقط من: [هـ].
(٦) في [أ، ب، جـ]: (لها).
(٧) في [أ، ب، جـ، م]: زيادة (بقي).
(٨) في [أ، ب، جـ، م]: (أختان).
(٩) سقط من: [أ، ب، جـ، م].
(١٠) زيادة في (ب): (على الأختين من).
(١١) في [هـ]: (سهمه).
(١٢) في [أ، ب، جـ، م]: (فيستكملان).
(١٣) زيادة في [أ]: (من).
(١٤) في [أ، ب]: تقديم وتأخير هكذا: (للأم والأب).
(١٥) في [جـ، م]: (سهمها)
(١٦) سقط من: [أ، ب].
(١٧) في [أ، ب]: (في الأختين).
(١٨) سقط من: [م].
(١٩) زيادة (أسهم) من: [م].
(٢٠) في [أ، ب، جـ، م]: (يستكملان).
(٢١) في [أ، ط، هـ]: (الثلث).
(٢٢) في [أ، ب، جـ]: (وللأخت).
(٢٣) ما بين القوسين مكرر في: [أ، ب، جـ].
(٢٤) في [أ، ب، جـ]: (سهمان).
(٢٥) في [أ، ب، جـ، م]: (فيستكملان).
(٢٦) سقط من: [أ، ب].
(٢٧) في [ب]: (الأخوات).
(٢٨) في [هـ]: (ثلاث).
(٢٩) سقط من: [جـ].
(٣٠) سقط من: [جـ].
(٣١) زيادة من: [أ، ب، جـ، م].
(٣٢) تكرر ما بين القوسين في: [هـ].
(٣٣) في [م]: (يرد).
(٣٤) سقط من: [جـ].
(٣٥) سقط من: [أ، ب، جـ، م].
(٣٦) في [هـ]: (الثلث).
(٣٧) في [أ، ب، جـ، م]: زيادة (الثلث).
(٣٨) سقط من: [هـ].
(٣٩) في [هـ]: زيادة (وفي قول ابن مسعود: للأخت النصف وللأم السدس، وللجد الثلث).
(٤٠) ضعيف جدًا؛ محمد بن سالم متروك.
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ: (1) حقیقی بہن، باپ شریک بھائی اور بہن اور دادا کے بارے میں حضرت علی رضی اللہ عنہ کا فرمان ہے کہ حقیقی بہن کے لئے آدھا مال ہے اور بقیہ مال دادا اور باپ شریک بھائی اور بہن کے درمیان اس طرح تقسیم ہوگا کہ مال کے پانچ حصّے کیے جائیں گے، ان میں سے دو حصّے دادا کو اور ایک حصّہ بہن کو دیا جائے گا، اور حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ کے فرمان کے مطابق حقیقی بہن کے لئے آدھا مال اور دادا کے لئے بقیہ مال ہے، اور باپ شریک بھائی اور بہن کے لئے کچھ نہیں، اور حضرت زید رضی اللہ عنہ کے فرمان کے مطابق یہ مسئلہ اٹھارہ حصّوں سے نکالا جائے گا، دادا کو چھ حصّے یعنی ایک تہائی مال، باپ شریک بھائی کو چھ حصّے، باپ شریک بہن کو تین حصّے اور حقیقی بہن کو تین حصّے دیے جائیں گے، پھر باپ شریک بھائی اور بہن چھ حصّے حقیقی بہن پر لوٹائیں گے، اس طرح حقیقی بہن کا حصّہ نو حصّے یعنی آدھا مال ہوجائے گا، اور باپ شریک بھائی بہن کے لئے تین حصّے بچیں گے، دو حصّے بھائی کے لئے اور ایک حصّہ بہن کے لئے ہوگا۔ (2) اور دو حقیقی بہنوں، ایک باپ شریک بھائی اور دادا کے مسئلے کے بارے میں حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حقیقی بہنوں کے لئے دو تہائی مال ہے اور بقیہ مال دادا اور بھائی کے درمیان تقسیم کیا جائے گا۔ اور حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ دو حقیقی بہنوں کے لئے دو تہائی مال ہے اور بقیہ مال دادا کے لئے ہے، اور باپ شریک بھائی کے لئے کچھ نہیں، اور حضرت زید رضی اللہ عنہ کے فرمان کے مطابق مال تین حصّوں میں تقسیم کیا جائے گا، ایک حصّہ دادا کے لئے، ایک بھائی کے لئے اور ایک حصّہ دو بہنوں کے لئے، پھر باپ شریک بھائی دو حقیقی بہنوں پر اپنا حصّہ لوٹا دے گا، اس طرح بہنوں کا دو تہائی حصّہ پورا ہوجائے گا اور بھائی کے لئے کچھ نہیں بچے گا۔ (3) اور دو حقیقی بہنوں، ایک باپ شریک بہن اور دادا کے بارے میں حضرت علی رضی اللہ عنہ اور عبد اللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ دونوں حقیقی بہنوں کے لئے دو تہائی مال ہے اور بقیہ مال دادا کے لئے ہے، اور باپ شریک بہن کے لئے کچھ نہیں، اور حضرت زید رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ مال پانچ حصّوں میں تقسیم کیا جائے گا، دو حصّے دادا کے لئے، دو حصّے دونوں حقیقی بہنوں کے لئے اور ایک حصّہ باپ شریک بہن کے لئے، پھر باپ شریک بہن دونوں حقیقی بہنوں پر اپنا حصّہ لوٹا دیں گی اور اس کے لئے کچھ نہیں رہے گا۔ (4) اور دو حقیقی بہنوں، ایک باپ شریک بھائی اور بہن اور دادا کے بارے میں حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ دونوں حقیقی بہنوں کے لئے دو تہائی مال اور دادا کے لئے مال کا چھٹا حصّہ ہے، اور بقیہ مال دونوں باپ شریک بہن اور بھائی کے درمیان اس ضابطے پر تقسیم ہوگا کہ مرد کو عورت سے دوگنا دیا جائے گا، اور حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ دونوں حقیقی بہنوں کے لئے دو تہائی مال ہے اور دادا کے لئے بقیہ مال، اور باپ شریک بھائی اور بہن کے لئے کچھ نہیں، اور حضرت زید رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ مال کو پندرہ حصّوں میں تقسیم کیا جائے گا، دادا کے لئے پانچ حصّے ایک تہائی مال، باپ شریک بھائی کے لئے چار حصّے، باپ شریک بہن کے لئے دو حصّے اور دو حقیقی بہنوں کے لئے چار حصّے، پھر باپ شریک بھائی اور بہن دونوں حقیقی بہنوں پر اپنا حصّہ لوٹا دیں گے، اس طرح ان کا دو تہائی حصّہ ہوجائے گا اور باپ شریک بھائی بہن کے لئے کچھ نہیں ہوگا۔ (5) اور دو حقیقی بہنوں اور دو باپ شریک بہنوں اور دادا کے بارے میں حضرت علی رضی اللہ عنہ اور عبد اللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ دو حقیقی بہنوں کے لئے دو تہائی مال ہے اور باقی مال دادا کے لئے ہے، اور باپ شریک بہنوں کے لئے کچھ نہیں، اور حضرت زید رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ مال چھ حصّوں میں تقسیم کیا جائے گا دو حصّے دادا کے لئے، دو حصّے دو حقیقی بہنوں کے لئے اور دو حصّے دو باپ شریک بہنوں کے لئے، پھر باپ شریک بہنیں حقیقی بہنوں پر اپنے حصّے لوٹا دیں گی، اس طرح حقیقی بہنوں کا دو تہائی مال پورا ہوجائے گا اور باپ شریک بہنوں کے لئے کچھ نہیں بچے گا۔ (6) اور حقیقی بہن اور تین باپ شریک بہنوں اور دادا کے بارے میں حضرت علی رضی اللہ عنہ اور عبد اللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حقیقی بہن کے لئے آدھا مال اور باپ شریک بہنوں کے لئے مال کا چھٹا حصّہ ہے دو تہائی مال پورا کرنے کے لئے، اور بقیہ مال دادا کے لئے ہے، اور حضرت زید رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ مال اٹھارہ حصّوں میں تقسیم کیا جائے گا: چھ حصّے دادا کے لئے، تین حصّے حقیقی بہن کے لئے اور نو حصّے باپ شریک بہنوں کے لئے ہیں، پھر باپ شریک بہنیں حقیقی بہن پر چھ حصّے لوٹا دیں گی، اس طرح حقیقی بہن کو حصّہ آدھا مال ہوجائے گا، اور باپ شریک بہنوں میں سے ہر ایک کے لئے ایک ایک حصّہ بچے گا۔ (7) اور دو حقیقی بہنوں اور ایک باپ شریک بھائی اور دو باپ شریک بہنوں اور دادا کے مسئلے کے بارے میں حضرت علی رضی اللہ عنہ کا فرمان ہے کہ دونوں حقیقی بہنوں کو دو تہائی مال اور دادا کو مال کا چھٹا حصّہ دیا جائے گا، اور باقی مال باپ شریک بھائی اور بہنوں کے درمیان اس ضابطے پر تقسیم ہوگا کہ مرد کو عورت سے دوگنا دیا جائے گا، اور حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ دونوں حقیقی بہنوں کے لئے دو تہائی مال ہے اور دادا کے لئے بقیہ مال، اور باپ شریک بھائی اور بہنوں کے لئے کچھ نہیں۔ (8) اور ماں، بہن اور دادا کے بارے میں حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ بہن کے لئے آدھا مال، ماں کے لئے بقیہ مال کا ایک تہائی اور دادا کے لئے باقی مال ہے، اور حضرت زید رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ مال نو حصّوں میں تقسیم کیا جائے گا، ایک تہائی یعنی تین حصّے ماں کے لئے، چار حصّے دادا کے لئے اور دو حصّے بہن کے لئے، آپ نے دادا کو ان دونوں کے ساتھ بھائی کے درجے میں رکھا، اور حضرت عثمان رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ماں کے لئے ایک تہائی، دادا کے لئے ایک تہائی اور بہن کے لئے ایک تہائی ہے، اور حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ ماں کے لئے ایک تہائی اور دادا کے لئے بقیہ مال ہے، اور بہن کے لئے کچھ نہیں، آپ دادا کے ہوتے ہوئے بھائی اور بہن کو کسی چیز کا وارث نہیں بناتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33383]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33383، ترقيم محمد عوامة 31911)
58. قول زيد في الجد وتفسيره
دادا کے بارے میں سیدنا زید رضی اللہ عنہ کا فرمان اور اس کی وضاحت
ترقیم عوامۃ: 31912 ترقیم الشثری: -- 33384
٣٣٣٨٤ - حدثنا معاوية بن هشام قال: ثنا سفيان عن الاعمش عن إبراهيم قال: كان زيد يشرك الجد (إلى) (١) الثلث مع الإخوة والاخوات، فإذا بلغ الثلث اعطاه الثلث، وكان للإخوة والاخوات ما بقي. ولا (لاخ) (٢) لام ولا (لاخت) (٣) لام مع (جد) (٤) شيء. ويقاسم الإخوة من الاب الإخوة من الاب والام ولا يورثهم شيئا. فإذا كان اخ لاب وام، وجد، (اعطى) (٥) الجد النصف. وإذا كانا اخوين (٦) اعطاه الثلث، فإن زادوا اعطاه الثلث، وكان للإخوة ما بقي. ⦗٣١٨⦘ وإذا كانت اخت وجد اعطاه مع الإخوة الثلثين، وللاخت الثلث. وإذا كانتا اختين اعطاهما النصف، وله النصف، ما دامت المقاسمة خيرا له. فإن لحقت فرائض امراة (و) (٧) ام (و) (٨) زوج اعطى اهل الفرائض فرائضهم، وما بقي قاسم الإخوة والاخوات، فإن كان ثلث ما بقي خيرا له من المقاسمة اعطاه ثلث ما بقي، وإن كانت المقاسمة خيرا له (٩) اعطاه المقاسمة، وإن كان سدس جميع المال خيرا له من المقاسمة اعطاه السدس، وإن كانت المقاسمة خيرا له من (١٠) جميع المال اعطاه المقاسمة (١١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (في).
(٢) في [هـ]: (للأخ).
(٣) في [هـ]: (للأخت).
(٤) في [هـ]: (الجد).
(٥) في [ب]: (أعطاه).
(٦) في [هـ]: زيادة (وجد).
(٧) في [هـ]: (أو).
(٨) في [هـ]: (أو).
(٩) في [هـ]: زيادة (من ثلث ما بقي).
(١٠) في [هـ]: زيادة (سدس).
(١١) منقطع.
ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت زید رضی اللہ عنہ دادا کو بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ ایک تہائی تک مال کا وارث بناتے تھے، پس جب اس کا حصّہ ایک تہائی تک پہنچتا تو اس کو ایک تہائی عطا فرما دیا کرتے تھے، اور باقی مال بھائیوں اور بہنوں کا ہوتا تھا، اور آپ دادا کی موجودگی میں ماں شریک بھائی اور ماں شریک بہن کو کچھ نہیں دلاتے تھے، اور آپ باپ شریک بھائیوں کو حقیقی بھائیوں کے ساتھ تقسیم میں تو شریک فرماتے لیکن باپ شریک بھائیوں کو وراثت میں سے کچھ عطا نہیں فرماتے تھے، پس اگر حقیقی بھائی اور دادا وارث ہوتے تو آپ آدھا مال دادا کو عطا فرماتے اور دو بھائی ہوتے تو آپ دادا کو ایک تہائی مال عطا فرماتے، پس اگر بھائی زیادہ ہوتے تو ایک تہائی مال دادا کو عطا فرماتے اور باقی مال بھائیوں کو دلاتے، اور جب ایک بہن اور دادا وارث ہوتے تو آپ دو تہائی مال دادا کو اور ایک تہائی مال بہن کو عطا فرماتے، اور اگر بہنیں دو ہوتیں تو آدھا مال بہنوں کو اور آدھا مال دادا کو عطا فرماتے جبکہ اس طرح باہم تقسیم سے شرکت دادا کے حق میں بہتر ہوتی، پس اگر اس کے ساتھ دوسرے حصّہ داروں یعنی بیوی، ماں اور شوہر کے حصّے آجاتے تو پہلے ان حصّہ داروں کو ان کے حصّے دلواتے اور بقیہ مال میں دادا کو بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ تقسیم میں شریک فرماتے، اس طرح اگر دادا کے لئے بقیہ مال کا ایک تہائی بہتر ہو تو اس کو بقیہ مال کا ایک تہائی عطا فرماتے، اور اگر تقسیم میں باہمی شرکت اس کے لئے بہتر ہوتی تو ایسا ہی کرتے، اور اگر پورے مال کا چھٹا حصّہ اس کے لئے تقسیم میں شرکت سے بہتر ہوتا تو وہی اس کو عطا فرماتے، اور اگر چھٹے سے زیادہ بہتر دادا کے لئے تقسیم میں شرکت ہوتی تو اس کو تقسیم میں شریک فرمایا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33384]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33384، ترقيم محمد عوامة 31912)
59. من كأنه لا يفضل أما على جد
ان حضرات کا بیان جو ماں کو دادا پر ترجیح نہیں دیتے
ترقیم عوامۃ: 31913 ترقیم الشثری: -- 33385
٣٣٣٨٥ - حدثنا وكيع قال: ثنا الاعمش عن إبراهيم عن عمر وعبد الله انهما كانا لا يفضلان اما على جد (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) منقطع، إبراهيم لم يدرك عمر وعبد اللِّه.
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ اور حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ ماں کو دادا پر ترجیح نہیں دیتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33385]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33385، ترقيم محمد عوامة 31913)
60. اختلافهم في أمر الجد
دادا کے معاملے میںصحابہ کے اختلاف کا بیان
ترقیم عوامۃ: 31914 ترقیم الشثری: -- 33386
٣٣٣٨٦ - حدثنا وكيع قال: ثنا الاعمش عن عمرو بن مرة عن عبد الله بن سلمة عن عبيدة قال: إني لاحيل (الجد على مائتي قضية) (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [جـ].
عبد اللہ بن سَلِمہ نقل کرتے ہیں کہ حضرت عبیدہ رحمہ اللہ نے فرمایا کہ بیشک میں دادا کے مسئلے کو دو سو صورتوں میں تبدیل کرتا ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33386]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33386، ترقيم محمد عوامة 31914)
ترقیم عوامۃ: 31915 ترقیم الشثری: -- 33387
٣٣٣٨٧ - حدثنا وكيع قال: ثنا سفيان (عن ايوب عن ابن سيرين) (١) عن عبيدة قال: حفظت عن عمر مائة قضية (٢) مختلفة (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، هـ]: (عن أبي إسحاق).
(٢) زيادة في [م]: (في الجد).
(٣) صحيح.
ابن سیرین عبیدہ سے یہ فرمان نقل کرتے ہیں کہ میں نے حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے دادا کے بارے میں ایک سو مختلف فیصلے یاد کیے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33387]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33387، ترقيم محمد عوامة 31915)
ترقیم عوامۃ: 31916 ترقیم الشثری: -- 33388
٣٣٣٨٨ - حدثنا وكيع قال: ثنا سفيان عن ابي إسحاق عن (عبيد) (١) بن عمرو (الخارفي) (٢) ان رجلا سال عليا عن فريضة، فقال: هات إن لم يكن فيها جد (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ، م]: (عبيدة)، وفي [هـ]: (عبيد اللَّه)، وانظر: الجرح والتعديل ٥/ ٤١٠، والطبقات الكبرى ٦/ ٢٢٣، والدعاء للطبراني (١٨١٢).
(٢) في [ب]: (الحارفي).
(٣) مجهول؛ لجهالة عبيد بن عمرو.
عُبید بن عمرو خارفی نقل کرتے ہیں کہ ایک آدمی نے حضرت علی رضی اللہ عنہ سے ایک میراث کا مسئلہ پوچھنا چاہا، آپ نے فرمایا پوچھو! اگر اس میں دادا کا ذکر نہ ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33388]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33388، ترقيم محمد عوامة 31916)
ترقیم عوامۃ: 31917 ترقیم الشثری: -- 33389
٣٣٣٨٩ - حدثنا وكيع قال: ثنا سفيان عن ايوب عن سعيد بن جبير عن رجل من مراد قال: سمعت عليا يقول: من احب ان يتقحم جراثيم جهنم فليقض بين الجد والإخوة (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) مجهول؛ لإبهام الراوي عن علي، أخرجه الدارمي (٢٩٠٢)، وسعيد بن منصور ١/ (٥٦)، والبيهقي ٦/ ٢٤٥، وعبد الرزاق (١٩٠٤٨).
حضرت سعید بن جبیر قبیلہ مراد کے ایک شخص کے واسطے سے حضرت علی رضی اللہ عنہ کا فرمان نقل کرتے ہیں کہ جو آدمی یہ چاہے کہ جہنم کی گہرائیوں میں گھس جائے وہ دادا اور بھائیوں کے مسئلے میں فیصلہ کر دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33389]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33389، ترقيم محمد عوامة 31917)