مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
11. في بني عم أحدهم الزوج
یہ باب ہے ان چچا زاد بھائیوں کے بارے میں جن میں سے ایک شوہر ہو
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 33160
٣٣١٦٠ - قال ابو بكر: وهذه في قول علي وزيد من ستة اسهم: للزوج النصف (ثلاثة) (١) ، وللاخ للام السدس، ويبقى سهمان، فهما بينهما، وفي قول ابن مسعود من سهمين: للزوج النصف، وما بقي فللاخ للام.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ، هـ]: (ثلثه).
حضرت ابوبکر فرماتے ہیں کہ یہ مسئلہ حضرت علی رضی اللہ عنہ اور زید رضی اللہ عنہ کی رائے کے مطابق چھ کے عدد سے نکلے گا جن میں سے تین حصّے (یعنی آدھا مال) شوہر کے لئے، اور ماں شریک بھائی کے لئے چھٹا حصّہ ہوگا، اور دو حصّے باقی بچیں گے جو ان دونوں کے درمیان تقسیم ہوں گے، اور حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ کے قول کے مطابق یہ مسئلہ دو حصّوں سے نکلے گا جن میں سے نصف شوہر کے لئے اور باقی ماں شریک بھائی کے لئے ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33160]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33160، ترقيم محمد عوامة ---)
12. في أخوين لأم أحدهما ابن عم
دو ماں شریک بھائیوں کا بیان جن میں سے ایک چچا زاد بھائی بھی ہو
ترقیم عوامۃ: 31739 ترقیم الشثری: -- 33161
٣٣١٦١ - حدثنا يحيى بن زكريا عن إسرائيل عن منصور عن إبراهيم في امراة تركت (اخويها) (١) لامها احدهما ابن عمها، فقال علي (و) (٢) زيد: الثلث بينهما، وما بقي فلابن عمها، وقال ابن مسعود: (٣) المال بينهما (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، م]: (إخوتها).
(٢) سقط (و) في هذه النسخة.
(٣) في [ب]: زيادة (و).
(٤) منقطع، إبراهيم لم يدركهم.
ابراہیم فرماتے ہیں کہ وہ عورت جس نے اپنے دو ماں شریک بھائی چھوڑے ہوں جن میں سے ایک اس کا چچا زاد بھائی ہو اس کے بارے میں حضرت علی رضی اللہ عنہ اور حضرت زید رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ ایک تہائی مال ان دونوں کے درمیان تقسیم ہوگا اور باقی عورت کے چچا زاد بھائی کے لئے ہوگا، اور حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ مال ان کے درمیان برابری کے ساتھ تقسیم ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33161]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33161، ترقيم محمد عوامة 31739)
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 33162
٣٣١٦٢ - قال ابو بكر: فهذه في قول علي وزيد من ثلاثة اسهم، وفي قول ابن مسعود من سهمين.
حضرت ابوبکر فرماتے ہیں کہ یہ مسئلہ حضرت علی رضی اللہ عنہ اور حضرت زید رضی اللہ عنہ کے اقوال کے مطابق تین حصّوں سے نکلے گا اور حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ کے قول کے مطابق دو حصّوں سے نکلے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33162]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33162، ترقيم محمد عوامة ---)
13. في ابنة وابني عم أحدهما أخ لأم
ایک بیٹی اور دو چچا کے بیٹوں کا بیان جن میں سے ایک ماں شریک بھائی ہو
ترقیم عوامۃ: 31740 ترقیم الشثری: -- 33163
٣٣١٦٣ - حدثنا وكيع قال: ثنا إسماعيل بن عبد الملك قال: سالت سعيد بن جبير عن ابنة وابني عم احدهما اخ لام، فقال: للابنة النصف، وما بقي فلابن العم الذي ليس باخ لام (ولا يرث اخ لام) (١) مع ولد.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ح، ط، هـ].
اسماعیل بن عبد الملک فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن جبیر رحمہ اللہ سے ایک بیٹی اور دو چچا کے بیٹوں کے بارے میں پوچھا جن میں سے ایک ماں شریک بھائی تھا، انہوں نے فرمایا: بیٹی کے لئے نصف مال ہے اور باقی اس چچا زاد بھائی کے لئے ہے جو ماں شریک بھائی نہیں، اور ماں شریک بھائی اولاد کے ہوتے ہوئے وارث نہیں ہوتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33163]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33163، ترقيم محمد عوامة 31740)
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 33164
٣٣١٦٤ - قال: فسالت عطاء فقال: اخطا سعيد، للابنة النصف، (وما بقي بينهما نصفين) (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، ط، هـ]: (ولابن العم الذي ليس بأخ لأم النصف).
راوی فرماتے ہیں کہ پھر میں نے حضرت عطاء سے پوچھا تو انہوں نے فرمایا کہ حضرت سعید سے غلطی ہوئی، بیٹی کے لئے نصف مال ہے اور باقی ان دونوں کے درمیان آدھا آدھا تقسیم ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33164]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33164، ترقيم محمد عوامة ---)
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 33165
٣٣١٦٥ - [قال ابو بكر: فهذه في قول سعيد بن جبير من سهمين: للابنة النصف ولابن العم الذي ليس باخ لام] (١) النصف، وفي قول عطاء من اربعة: سهمان للابنة، وسهمان بينهما.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط في: [أ، ب].
حضرت ابوبکر فرماتے ہیں کہ یہ مسئلہ حضرت سعید بن جبیر رحمہ اللہ کے قول کے مطابق دو حصّوں سے نکلے گا، بیٹی کے لئے نصف، اور اس چچا زاد بھائی کے لئے جو ماں شریک بھائی نہیں ہے نصف مال ہوگا، اور حضرت عطاء رحمہ اللہ کے قول کے مطابق چار حصّوں سے نکلے گا۔ دو حصّے بیٹی کے لئے ہوں گے اور دو حصّے ان کے درمیان تقسیم ہوں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33165]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33165، ترقيم محمد عوامة ---)
14. في امرأة تركت أعمامها أحدهم أخوها لأمها
اس عورت کا بیان جس نے اپنے چچا چھوڑے جن میں سے ایک اس کا ماں شریک بھائی تھا
ترقیم عوامۃ: 31741 ترقیم الشثری: -- 33166
٣٣١٦٦ - حدثنا ابن فضيل عن بسام عن فضيل عن إبراهيم في امراة تركت اعمامها احدهم اخوها لامها، فقضى فيها علي وزيد ان لاخيها لامها السدس، ثم هو شريكهم بعد في المال، وقضى فيها ابن مسعود ان المال كله له، وهذا (بسبب) (١) يكون في الشرك ثم يسلم اهله بعد (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س، ع]: (نسب).
(٢) منقطع؛ إبراهيم لم يدركهم.
فضیل ابراہیم سے اس عورت کے بارے میں نقل کرتے ہیں جس نے اپنے چچاؤں کو چھوڑا جن میں سے ایک اس کا ماں شریک بھائی تھا، اس کے بارے میں حضرت علی رضی اللہ عنہ اور حضرت زید رضی اللہ عنہ نے یہ فیصلہ کیا کہ اس کے ماں شریک بھائی کے لئے چھٹا حصّہ ہے، پھر وہ بعد میں ان چچاؤں کے ساتھ مال میں شریک ہوجائے گا، اور اس مسئلے میں حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ نے یہ فیصلہ فرمایا کہ تمام مال اسی کا ہے، اور یہ مسئلہ اس نسب کا ہے جو حالت شرک میں ہو پھر اس کے گھر والے بعد میں مسلمان ہوجائیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33166]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33166، ترقيم محمد عوامة 31741)
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 33167
٣٣١٦٧ - قال ابو بكر: فهذه في قول علي وزيد من ستة (اسهم) (١) ، وفي قول عبد الله من سهم واحد؛ لانه المال كله.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب، جـ، م].
امام ابوبکر فرماتے ہیں کہ یہ مسئلہ حضرت علی رضی اللہ عنہ اور زید رضی اللہ عنہ کے قول میں چھ سے نکلے گا اور حضرت عبد اللہ کے قول میں ایک حصّے سے نکلے گا کیونکہ وہ سارا مال اسی کا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33167]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33167، ترقيم محمد عوامة ---)
15. امرأة تركتا إخوتها لأمها رجالا ونساء وهم بنو عمها في العصبة
اس عورت کے بارے میں جو اپنے ماں شریک بھائی اور بہنیں چھوڑ کر مرے، اور وہ عصبہ میں سے اس کے چچا زاد بھائی بھی ہوں
ترقیم عوامۃ: 31742 ترقیم الشثری: -- 33168
٣٣١٦٨ - حدثنا ابن فضيل عن بسام عن فضيل عن إبراهيم في امراة تركت إخوتها (لامها) (١) رجالا ونساء وهم بنو عمها في العصبة قال: يقتسمون الثلث بينهم، الرجال والنساء فيه سواء، والثلثان الباقيان لذكورهم خالصا دون النساء في قضاء اصحاب محمد ﷺ كلهم (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [م]: (لأبيها).
(٢) منقطع؛ إبراهيم لم يدرك الصحابة.
ابراہیم سے اس عورت کے بارے میں روایت ہے جو اپنے ماں شریک بھائی اور بہن چھوڑ کر مرے اور وہ عصبہ میں سے اس کے چچا زاد بھائی بھی ہوں فرمایا کہ وہ ایک تہائی مال آپس میں تقسیم کرلیں گے جس میں مردوں اور عورتوں کا حصہ برابر ہوگا اور باقی دو تہائی ان میں سے صرف مردوں کے لئے ہوگا نہ کہ عورتوں کے لئے یہ تمام صحابہ کرام کا فیصلہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33168]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33168، ترقيم محمد عوامة 31742)
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 33169
٣٣١٦٩ - (قال ابو بكر) (١) : وهذه في قولهم جميعا من ثلاثة اسهم.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب، جـ، م].
حضرت ابوبکر فرماتے ہیں کہ یہ مسئلہ تمام حضرات کی رائے کے مطابق تین حصوں سے نکلے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33169]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33169، ترقيم محمد عوامة ---)