مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
8. في رجل ترك (ابنتيه) وابنة ابنه وابن ابن أسفل منها
اس آدمی کا بیان جس نے اپنی دو بیٹیاں، ایک پوتی اور ایک پڑپوتا چھوڑا
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 33150
٣٣١٥٠ - قال ابو بكر: فهذه من تسعة في قول علي وزيد فيصير للابنتين الثلثان، وتبقى ثلاثة اسهم: فلابن الابن سهمان، ولاخته سهم، وفي قول عبد الله من ثلاثة اسهم: للبنتين الثلثان سهمان، ولابن الابن ما بقي وهو سهم.
حضرت ابوبکر فرماتے ہیں کہ یہ مسئلہ حضرت علی رضی اللہ عنہ اور حضرت زید رضی اللہ عنہ کی رائے کے مطابق نو کے عد د سے نکلے گا، دو تہائی مال دو بیٹیوں کے لئے ہوگا، اور تین حصّے باقی بچے، ان میں سے دو حصّے پوتے کے لئے اور ایک حصّہ اس کی بہن کے لئے ہوگا، اور حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ کی رائے کے مطابق تین کے عدد سے نکلے گا، دو تہائی بیٹیوں کے لئے اور باقی مال جو ایک تہائی حصّہ ہے پوتے کے لئے ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33150]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33150، ترقيم محمد عوامة ---)
9. في ابنة وابنة ابن وبني ابن و (في) أخت لأب وأم وأخ وأخوات لأب
بیٹی، پوتی، پوتوں، حقیقی بہن کے بیٹوں اور علاتی بھائیوں اور بہنوں کا بیان
ترقیم عوامۃ: 31732 ترقیم الشثری: -- 33151
٣٣١٥١ - حدثنا وكيع قال: ثنا سفيان عن الاعمش قال: كان عبد الله يقول في البة، وابنة ابن، وبني ابن، وبني اخت لاب وام، واخت وإخوة لاب، (ان) (١) ابن مسعود كان يعطي هذه النصف، ثم ينظر، فإن كان إذا قاسمت الذكور اصابها اكثر من السدس لم يزدها على السدس، وإن اصابها اقل من السدس قاسم بما لم ⦗٢٥٧⦘ يلزمها الضرر، وكان غيره من اصحاب محمد ﷺ يقول: لهذه النصف، وما بقي فللذكر مثل حظ الانثيين (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (ابن)، وسقط من: [أ، ط، هـ].
(٢) صحيح.
اعمش فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ بیٹی، پوتی، پوتوں، حقیقی بہن کے بیٹوں اور علاتی بہن بھائیوں کے بارے میں اس طرح تقسیم فرمایا کرتے تھے کہ بیٹی کو نصف مال دیتے، پھر دیکھتے، اگر مردوں کے ساتھ تقسیم کرنے پر اس کو چھٹے حصّے سے زائد ملتا تو اس کو چھٹے حصّے سے زیادہ نہیں دیتے تھے اور اگر چھٹے حصّے سے کم ملتا تو اس طرح تقسیم کرتے تھے کہ اس پر نقصان لازم نہ آئے، اور دوسرے اصحابِ نبی رضی اللہ عنہ م فرماتے تھے کہ اس عورت کے لئے نصف مال ہے اور باقی مال اس طرح تقسیم ہوگا کہ ایک آدمی کو دو عورتوں کے برابر حصّہ دیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33151]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33151، ترقيم محمد عوامة 31732)
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 33152
٣٣١٥٢ - قال ابو بكر: (هذه) (١) اصلها من ستة اسهم.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ، م]: (فهذه).
حضرت ابوبکر فرماتے ہیں کہ اس مسئلے کی اصل چھ کے عد د سے نکلے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33152]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33152، ترقيم محمد عوامة ---)
10. في بني عم أحدهم أخ لأم
ان چچا زاد بھائیوں کا بیان جن مین سے ایک ماں شریک بھائی بھی ہو
ترقیم عوامۃ: 31733 ترقیم الشثری: -- 33153
٣٣١٥٣ - حدثنا جرير عن مغيرة عن الشعبي قال: كان علي وزيد يقولان في بني عم احدهم اخ لام: يعطيانه السدس، وما بقي بينه وبين بني عمه، وكان عبد الله يعطيه المال كله (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح.
شعبی فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ اور حضرت زید رضی اللہ عنہ ما ان چچا زاد بھائیوں کے بارے میں جن میں سے ایک ماں شریک بھائی ہو فرمایا کرتے تھے کہ اس کو چھٹا حصّہ دیا جائے گا، اور باقی اس کے اور دوسرے چچا زاد بھائیوں کے درمیان تقسیم ہوگا، اور حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ اسی چچا زاد کو پورا مال دلواتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33153]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33153، ترقيم محمد عوامة 31733)
ترقیم عوامۃ: 31734 ترقیم الشثری: -- 33154
٣٣١٥٤ - حدثنا وكيع عن سفيان عن ابي إسحاق عن الحارث عن علي قال: اتي في بني عم احدهم اخ لام، وكان ابن (مسعود) (١) اعطاه المال كله، فقال علي: يرحم الله ابا عبد الرحمن إنه كان لفقيه، لو كنت لاعطيه السدس، وكان شريكهم (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في النسخ (عباس)، وتصويبه من قوله (أبا عبد الرحمن)، وهكذا أخرجه البيهقي ٦/ ٢٤٠، والدارمي (٢٨٨٩)، وسعيد بن منصور ١/ (١٢٨)، والطبراني (٨٤٧٩)، وابن عساكر ٣٣/ ١٥١، وعبد الرزاق (١٩١٣٣).
(٢) ضعيف؛ لضعف الحارث.
حارث فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کے پاس ان چچا زاد بھائیوں کا مسئلہ لایا گیا جن میں سے ایک ماں شریک بھائی تھا، جبکہ حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ نے اس ماں شریک کو پورا مال دیا تھا، حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اللہ تعالیٰ ابو عبد الرحمن پر رحم فرمائے، وہ بلاشبہ فقیہ تھے، اگر میں ہوتا تو اس کو چھٹا حصّہ دیتا، اور پھر وہ مال میں دوسرے چچا زاد بھائیوں کا شریک ہوتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33154]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33154، ترقيم محمد عوامة 31734)
ترقیم عوامۃ: 31735 ترقیم الشثری: -- 33155
٣٣١٥٥ - حدثنا وكيع عن سفيان عن خالد الحذاء عن ابن سيرين عن شريح انه كان يقضي في بني عم احدهم اخ لام بقضاء عبد الله (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح.
محمد بن سیرین فرماتے ہیں کہ حضرت شریح ان چچا زاد بھائیوں کے بارے میں جن میں سے ایک ماں شریک بھائی ہو حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ کے فیصلے کے مطابق فیصلہ فرمایا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33155]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33155، ترقيم محمد عوامة 31735)
ترقیم عوامۃ: 31736 ترقیم الشثری: -- 33156
٣٣١٥٦ - حدثنا ابن فضيل عن بسام عن فضيل عن إبراهيم في امراة تركت بني عمها احدهم اخوها لامها، قال: فقضى فيها عمر وعلي وزيد؛ ان لاخيها من امها السدس، وهو شريكهم بعد في المال، وقضى فيها عبد الله ان المال له دون بني عمه (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) منقطع؛ إبراهيم لم يدرك هؤلاء الصحابة.
ابراہیم فرماتے ہیں کہ جس عورت نے مرتے وقت چچا زاد بھائی چھوڑے جن میں سے ایک اس کا ماں شریک بھائی ہو، اس کے بارے میں حضرت عمر، حضرت علی رضی اللہ عنہ اور حضرت زید رضی اللہ عنہ م نے فیصلہ فرمایا کہ اس کے ماں شریک بھائی کو چھٹا حصّہ ملے گا، اور پھر وہ مال میں دوسروں کے ساتھ شریک ہوگا، اور اس کے بارے میں حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ نے فیصلہ فرمایا کہ مال اسی کو ہی ملے گا نہ کہ اس میت کے دوسرے چچا زاد بھائیوں کو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33156]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33156، ترقيم محمد عوامة 31736)
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 33157
٣٣١٥٧ - قال ابو بكر: فهي في قول عمر وعلي وزيد من ستة اسهم، وهي في قول عبد الله وشريح من سهم واحد وهو جميع المال.
ابو بکر فرماتے ہیں کہ یہ مسئلہ حضرت عمر، حضرت علی، اور حضرت زید رضی اللہ عنہ کے قول کے مطابق چھ حصّوں سے نکلے گا، اور حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ اور شریح رحمہ اللہ کے قول کے مطابق ایک حصّے سے نکلے گا، اور وہ پورا مال ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33157]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33157، ترقيم محمد عوامة ---)
11. في بني عم أحدهم الزوج
یہ باب ہے ان چچا زاد بھائیوں کے بارے میں جن میں سے ایک شوہر ہو
ترقیم عوامۃ: 31737 ترقیم الشثری: -- 33158
٣٣١٥٨ - حدثنا وكيع عن شعبة عن اوس عن حكيم بن (عقال) (١) قال: اتي علي في ابني عم احدهما زوج والآخر اخ لام فقال لشريح: قل فيها، فقال شريح: للزوج النصف، (و) (٢) ما بقي فللاخ، فقال له علي: راي، قال: كذلك رايت، فاعطى علي الزوج النصف، والاخ السدس، وجعل ما بقي بينهما (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (عفان).
(٢) في [أ]: (ف).
(٣) حسن؛ حكيم ذكره ابن حبان في الثقات ووثقه العجلي وروى عنه جماعة، وقد صرح شعبة بسماع أوس من حكيم كما روى البخاري في تاريخه ٢/ ١٩، فيخالف ما في أخبار القضاة ٢/ ٢٩٠ من الإخبار بواسطة مجهولة بينهما وأخرجه أحمد في العلل ١/ ١٣٨، وسعيد ابن منصور (١٣٠)، وإسحاق بن منصور في مسائل أحمد ٢/ ٤١١، والبيهقي ٦/ ٢٣٩.
حکیم بن عقال فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کے پاس دو چچا زاد بھائیوں کے بارے میں مسئلہ لایا گیا جن میں سے ایک شوہر تھا اور دوسرا ماں شریک بھائی تھا، آپ نے حضرت شریح سے فرمایا کہ اس کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟ حضرت شریح نے فرمایا کہ شوہر کے لئے نصف ہے اور باقی بھائی کے لئے، حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: کیا آپ کی یہی رائے ہے؟ انہوں نے فرمایا: میری رائے تو یہی ہے، چناچہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے شوہر کو نصف مال دے دیا اور بھائی کو چھٹا حصّہ دے دیا، اور باقی مال دونوں کے درمیان تقسیم فرما دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33158]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33158، ترقيم محمد عوامة 31737)
ترقیم عوامۃ: 31738 ترقیم الشثری: -- 33159
٣٣١٥٩ - حدثنا يحيى بن زكريا بن ابي زائدة عن إسرائيل عن منصور عن إبراهيم في امراة تركت ثلاثة بني عم احدهم زوجها والآخر اخوها لامها، فقال ⦗٢٥٩⦘ علي وزيد: للزوج النصف وللاخ من الام السدس، وما بقي فهو بينهم سواء، وقال ابن مسعود: للزوج النصف، وما بقي فللاخ (من الام) (١) (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [م]: (للأم).
(٢) منقطع؛ إبراهيم لم يدرك هؤلاء الصحابة.
ابراہیم سے روایت ہے کہ وہ عورت جس نے تین چچا زاد بھائیوں کو چھوڑا جن میں سے ایک اس کا شوہر تھا اور دوسرا اس کا ماں شریک بھائی تھا، اس کے بارے میں حضرت علی رضی اللہ عنہ اور حضرت زید رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نصف مال شوہر کے لئے اور چھٹا حصّہ ماں شریک بھائی کے لئے ہوگا، اور باقی ان کے درمیان برابر کے ساتھ تقسیم کیا جائے گا، اور حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ نصف مال شوہر کے لئے ہے اور باقی مال ماں شریک بھائی کے لئے ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33159]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33159، ترقيم محمد عوامة 31738)