مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
106. في الولاء من قال: هو (للكبر) يقول: الأقرب من الميت
ان حضرات کا بیان جو فرماتے ہیں کہ ولاء بڑے یعنی میت کے سب سے قریبی کے لئے ہے
ترقیم عوامۃ: 32220 ترقیم الشثری: -- 33720
٣٣٧٢٠ - حدثنا هشيم عن يونس عن ابن سيرين قال: إذا مات مولى القوم نظر إلى اقرب الناس منه فجعل له ميراثه.
یونس ابن سیرین سے روایت کرتے ہیں کہ جب کسی جماعت کا آزاد شدہ غلام مرجائے تو اس کے سب سے قریبی شخص کو دیکھا جائے گا اور اس کو اس کی میراث دی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33720]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33720، ترقيم محمد عوامة 32220)
ترقیم عوامۃ: 32221 ترقیم الشثری: -- 33721
٣٣٧٢١ - حدثنا وكيع عن ابي عاصم عن الشعبي قال: كان شريح يجري الولاء مجرى المال.
شعبی فرماتے ہیں کہ شریح ولاء کو مال کے قائم مقام قرار دیتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33721]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33721، ترقيم محمد عوامة 32221)
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 33722
٣٣٧٢٢ - قال الشعبي: واهل المدينة يقولون: الولاء (للكبر) (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ، م]: (للكفو).
شعبی فرماتے ہیں کہ اہل مدینہ فرماتے ہیں کہ ولاء بڑے کے لئے ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33722]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33722، ترقيم محمد عوامة ---)
ترقیم عوامۃ: 32222 ترقیم الشثری: -- 33723
٣٣٧٢٣ - حدثنا وكيع قال: ثنا مسعر عن ابي عون ان شريحا قضى في (آل) (١) الاشعث ان الولاء بين العم و (بني) (٢) الاخ.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب، هـ].
(٢) في [هـ]: (بين).
ابو عون فرماتے ہیں کہ شریح نے آلِ اشعث کے بارے میں فیصلہ فرمایا کہ ولاء چچا اور بھتیجوں کے درمیان تقسیم ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33723]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33723، ترقيم محمد عوامة 32222)
107. اللقيط: لمن ولاؤه؟
لقیط کے بیان میں کہ اس کی ولاء کس کے لئے ہے؟
ترقیم عوامۃ: 32223 ترقیم الشثری: -- 33724
٣٣٧٢٤ - حدثنا ابن عيينة عن الزهري سمع (١) ابا جميلة يقول: وجدت منبوذا على عهد عمر، (فذكره) (٢) عريفي لعمر فدعاني فسالني فاخبرته فقال: حر، وولاؤه لك وعلينا رضاعه (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: زيادة (سنين).
(٢) في [أ، ب]: (فذكر).
(٣) صحيح؛ أخرجه عبد الرزاق (١٣٨٤٠)، والطبراني (٦٤٩٩)، والبيهقي ٦/ ٢٠١، وابن سعد ٥/ ٦٣، والطحاوي في شرح المشكل ٧/ ٣١٠، وبنحوه مالك ٢/ ٧٣٨.
سُنَین ابو جمیلہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عمر کے زمانے میں ایک بچہ پڑا ہوا پایا۔ تو میرے عریف (قبیلے کے نگران) نے اس کا ذکر حضرت عمر سے کیا، آپ نے مجھے بلایا اور مجھ سے سوال کیا میں نے بتادیا پھر آپ نے فرمایا کہ یہ آزاد ہے اور اس کی ولاء تمہارے لئے اور اس کے دودھ پلانے کا خرچہ ہم پر ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33724]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33724، ترقيم محمد عوامة 32223)
ترقیم عوامۃ: 32224 ترقیم الشثری: -- 33725
٣٣٧٢٥ - حدثنا حاتم بن إسماعيل عن جعفر عن ابيه قال: قال علي: المنبوذ حر، فإن احب ان يوالي الذي التقطه والاه، وإن احب ان يوالي غيره والاه (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) منقطع؛ أبو جعفر لم يدرك عليًا.
جعفر اپنے والد کے واسطے سے حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں فرمایا کہ راستے میں پڑا ہوا بچہ آزاد ہے اگر وہ بچہ اس سے موالاۃ قائم کرنا چاہے جس نے ا س کو اٹھایا ہے تو کرلے، اور اگر دوسرے سے موالاۃ کرنا چاہے تب بھی کرسکتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33725]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33725، ترقيم محمد عوامة 32224)
ترقیم عوامۃ: 32225 ترقیم الشثری: -- 33726
٣٣٧٢٦ - حدثنا عمر بن هارون عن (ابن) (١) جريج عن عطاء قال: الساقط يوالي من شاء.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ]: (أبي).
ابن جریج عطاء سے روایت کرتے ہیں فرمایا کہ راستے میں گرا ہوا بچہ جس سے چاہے موالاۃ کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33726]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33726، ترقيم محمد عوامة 32225)
108. في ميراث اللقيط: لمن هو؟
لقیط کی میراث کس کے لئے ہے؟
ترقیم عوامۃ: 32226 ترقیم الشثری: -- 33727
٣٣٧٢٧ - حدثنا عبد السلام بن حرب عن مغيرة عن إبراهيم قال: ميراث اللقيط بمنزلة (اللقطة) (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب، جـ، م، هـ]، وتقدم الخبر في كتاب الفرائض ١١/ ٣٤٧ برقم [٣٣٤٨٧]، وانظر: الاستذكار ٧/ ١٦١.
مغیرہ روایت کرتے ہیں کہ حضرت ابراہیم نے فرمایا کہ لقیط کی میراث لقطہ کے حکم میں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33727]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33727، ترقيم محمد عوامة 32226)
ترقیم عوامۃ: 32227 ترقیم الشثری: -- 33728
٣٣٧٢٨ - حدثنا عبد الاعلى عن هشام عن الحسن قال: (جريرته) (١) في بيت المال، وميراثه (لهم) (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (خريرثه).
(٢) سقط من: [أ، ب].
ہشام روایت کرتے ہیں کہ حسن نے فرمایا کہ اس کی جنایت کی ذمہ داری بیت المال پر ہے اور اس کی میراث انہی کے لئے ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33728]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33728، ترقيم محمد عوامة 32227)
ترقیم عوامۃ: 32228 ترقیم الشثری: -- 33729
٣٣٧٢٩ - حدثنا حماد بن خالد عن ابن ابي ذئب عن الزهري ان عمر بن الخطاب اعطى ميراث (المنبوذ) (١) للذي كفله (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (المسود).
(٢) منقطع؛ الزهري لم يدرك عمر.
زہری روایت کرتے ہیں کہ عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے پڑے ہوئے بچے کی میراث اس شخص کو دی جس نے اس کی کفالت کی تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33729]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33729، ترقيم محمد عوامة 32228)