مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
18. فضائل علي بن أبي طالب ﵁
سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان
ترقیم عوامۃ: 32780 ترقیم الشثری: -- 34289
٣٤٢٨٩ - حدثنا ابو اسامة قال: حدثني محمد بن طلحة (١) عن ابي عبيدة بن الحكم الازدي يرفع حديثه ان النبي ﷺ قال لعلي:" (٢) ستلقى بعدي جهدا"، قال: ⦗٧٤⦘ يا رسول الله في سلامة في ديني؟ قال:"نعم في سلامة من دينك" (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) هو ابن مصرف كما في الشريعة (١٨١٣)، والخراج (١٩٥)، وتغليق التعليق ٣/ ٣٠٢.
(٢) في [م]: زيادة (إنك).
(٣) مرسل مجهول؛ أبو عبيدة بن الحكم الأزدي مجهول وليس صحابيًا.
حضرت ابو عبیدہ بن حکم الازدی رحمہ اللہ مرفوع حدیث بیان فرماتے ہیں کہ حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت علی رضی اللہ عنہ سے ارشاد فرمایا: عنقریب تجھے میرے بعد سخت مشقت کا سامنا ہوگا۔ آپ رضی اللہ عنہ نے دریافت فرمایا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! کیا اس میں میرا دین سلامت رہے گا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہاں! تیرا دین سلامت رہے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34289]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34289، ترقيم محمد عوامة 32780)
ترقیم عوامۃ: 32781 ترقیم الشثری: -- 34290
٣٤٢٩٠ - حدثنا عفان قال: ثنا حماد بن سلمة قال: اخبرنا علي بن زيد عن عدي بن ثابت عن البراء قال: عنا مع رسول الله ﷺ في سفر، قال: فنزلنا بغدير خم قال: فنودي الصلاة جامعة، وكسح لرسول الله ﷺ تحت شجرة (فصلى) (١) الظهر فاخذ بيد علي فقال:"الستم تعلمون اني اولى بالمؤمنين من انفسهم"، قالوا: بلى، قال:"الستم تعلمون اني اولى (بكل) (٢) (مؤمن) (٣) من (نفسه) (٤) "، قالوا: (بلى) (٥) قال: فاخذ بيد علي فقال:"اللهم من كنت مولاه فعلي مولاه، اللهم وال من والاه وعاد من عاداه"، قال: فلقيه عمر بعد ذلك فقال: هنيئا لك يا ابن ابي طالب، اصبحت وامسيت مولى كل مؤمن ومؤمنة (٦) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (صلى).
(٢) سقط من: [أ، ب].
(٣) في [أ، ب، جـ]: (بالمؤمنين).
(٤) في [أ، ب، جـ]: (أنفسهم).
(٥) سقط من: [ب].
(٦) ضعيف؛ لضعف علي بن زيد بن جدعان، أخرجه أحمد (١٨٤٧٩)، والنسائي في الكبرى (٨٤٨٣)، وابن ماجه (١١٦)، وعبد اللَّه بن أحمد في زوائد الفضائل (١٠٤٢)، والدولابي في الأسماء والكنى ١/ ١٦٠، وابن أبي عاصم في السنة (١٣٦٣).
حضرت عدی بن ثابت رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت براء رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: ہم لوگ ایک سفر میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے۔ ہم لوگوں نے غدیر خم کے مقام پر پڑاؤ ڈالا۔ پس ندا لگائی گئی کہ نماز کے لیے جمع ہو جاؤ۔ اور ایک درخت کے نیچے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے جگہ صاف کی گئی پس آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ظہر کی نماز پڑھائی۔ اور پھر حضرت علی رضی اللہ عنہ کا ہاتھ پکڑ کر ارشاد فرمایا: کیا تم لوگوں کو علم نہیں کہ میں سب مومنین پر ان کی جانوں سے بھی زیادہ مقدم ہوں؟ صحابہ رضی اللہ عنہ م نے عرض کیا: کیوں نہیں! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا تم لوگوں کو علم نہیں کہ میں ہر مومن پر اس کی جان سے بھی زیادہ مقدم ہوں؟ صحابہ رضی اللہ عنہ م نے عرض کیا: کیوں نہیں! راوی فرماتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کا ہاتھ پکڑ کر فرمایا: اے اللہ! میں جس کا دوست ہوں پس علی رضی اللہ عنہ بھی اس کا دوست ہے۔ اے اللہ! جو شخص اس کو دوست رکھے پس تو بھی اس کو دوست رکھ۔ اور جو اس سے دشمنی کرے تو بھی اس سے دشمنی فرما۔ راوی فرماتے ہیں: اس کے بعد حضرت عمر رضی اللہ عنہان سے ملے اور فرمایا: اے ابو طالب کے بیٹے! تمہیں مبارک ہو۔ تم نے ہر مومن مرد اور مومن عورت کا دوست ہونے کی حالت میں صبح و شام کی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34290]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34290، ترقيم محمد عوامة 32781)
ترقیم عوامۃ: 32782 ترقیم الشثری: -- 34291
٣٤٢٩١ - حدثنا ابو الجواب قال: حدثنا يونس بن ابي إسحاق عن (ابي إسحاق) (١) (البراء) (٢) بن عازب قال: بعث رسول الله ﷺ جيشين، على احدهما علي بن ابي طالب، وعلى الآخر خالد بن الوليد، فقال: (إن كان (قتال) (٣) فعلي ⦗٧٥⦘ على الناس"، فافتتح (علي) (٤) حصنا، فاتخذ جارية لنفسه، فكتب خالد (بسواته) (٥) ، فلما قرا رسول الله ﷺ الكتاب قال:"ما تقول في رجل (يحب الله ورسوله) (٦) ، ويحبه الله ورسوله؟" (٧) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب، هـ].
(٢) في [ب]: (إسرائيل).
(٣) في [أ، ب، م]: (قتل).
(٤) في [أ، ب]: (عليًا).
(٥) في [أ، هـ]: (يسوء به).
(٦) سقط من: [ب].
(٧) معلول، أكثر الروايات أن خالدًا رجع عند مجيء علي ﵄، أخرجه الترمذي (١٧٠٤)، والروياني (٣٠٩)، واللالكائي (٢٦٣٦)، وابن عساكر ٤٢/ ١٩٦.
حضرت براء بن عازب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دو لشکر بھیجے جن میں سے ایک پر حضرت علی رضی اللہ عنہ کو امیر بنایا اور دوسرے لشکر پر حضرت خالد بن ولید رضی اللہ عنہ کو، پھر ارشاد فرمایا: اگر لڑائی ہو تو اس صورت میں حضرت علی رضی اللہ عنہ لوگوں پر امیر ہوں گے۔ پس حضرت علی رضی اللہ عنہ نے قلعہ کو فتح کرلیا۔ اور ایک باندی کو اپنے لیے خاص کرلیا اس پر حضرت خالد رضی اللہ عنہ نے خط لکھ کر اس بات کی حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو خبر دی۔ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ خط پڑھا تو ارشاد فرمایا: تم کیا کہتے ہو ایسے شخص کے بارے میں جو اللہ اور ا س کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو محبوب رکھتا ہے۔ اور اللہ اور اس کا رسول صلی اللہ علیہ وسلم اس کو محبو ب رکھتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34291]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34291، ترقيم محمد عوامة 32782)
ترقیم عوامۃ: 32783 ترقیم الشثری: -- 34292
٣٤٢٩٢ - حدثنا وكيع قال: ثنا الاعمش عن عطية بن سعد قال: دخلنا على جابر بن عبد الله وهو شيخ كبير وقد سقط حاجباه على عينيه قال: فقلت اخبرنا عن هذا الرجل علي بن ابي طالب قال: فرفع حاجبيه بيديه ثم قال: ذاك من خير البشر (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) ضعيف؛ لضعف عطية العوفي.
حضرت عطیہ بن سعد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ہم لوگ حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوئے اس حال میں کہ وہ بہت بوڑھے تھے اور ان کی بھنویں ان کی آنکھوں پر گری ہوئی تھیں۔ راوی کہتے ہیں۔ میں نے ان سے عرض کیا: آپ رضی اللہ عنہ ہمیں اس شخص یعنی حضرت علی رضی اللہ عنہ بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے متعلق بتلائیے۔ پس آپ رضی اللہ عنہ نے اپنے ہاتھ سے دونوں بھنووں کو اٹھایا پھر ارشاد فرمایا:: یہ تو بہترین انسانوں میں سے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34292]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34292، ترقيم محمد عوامة 32783)
ترقیم عوامۃ: 32784 ترقیم الشثری: -- 34293
٣٤٢٩٣ - حدثنا عفان قال: ثنا جعفر بن سليمان قال: حدثني يزيد الرشك عن مطرف عن عمران بن حصين قال: بعث رسول الله ﷺ سرية واستعمل عليهم عليا، فصنع علي شيئا انكروه، فتعاقد اربعة من اصحاب رسول الله صلى الله عليه (وسلم) (١) (ان يعلموه) (٢) ، (وكانوا إذا قدموا من سفر بداوا برسول الله ﷺ) (٣) ، فسلموا عليه ونظروا إليه، ثم ينصرفون إلى رحالهم قال: فلما قدمت السرية سلموا على رسول الله ﷺ (٤) فقام احد الاربعة فقال: يا رسول الله الم تر ان ⦗٧٦⦘ عليا صنع كذا وكذا، فاقبل إليه رسول الله يعرف الغضب في وجهه فقال:"ما تريدون من علي ما تريدون من علي؟ علي مني وانا من علي، وعلي ولي كل مؤمن بعدي" (٥) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب].
(٢) سقط من: [أ، ب، جـ، م].
(٣) سقط من: [أ، ب].
(٤) في [ب]: زيادة (وسلم).
(٥) معلول، جعفر بن سليمان صدوق روى ما يؤيد بدعته فلا تقبل روايته، والحديث أخرجه أحمد (١٩٩٢٨)، والترمذي (٣٧١٢)، وابن حبان (٦٩٢٩)، والنسائي في الكبرى (٨١٤٦)، والطيالسي (٨٢٩)، وابن أبي عاصم في الآحاد (٢٢٩٨)، وأبو يعلى (٣٥٥)، والطبراني ١٨/ (٢٦٥)، والحاكم ٣/ ١١٠، وابن عدي ٢/ ٥٦٨، وأبو نعيم في الحلية ٦/ ٢٩٤، والقطيعي في زوائد الفضائل (١٠٦٠).
حضرت عمران بن حصین رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک لشکر بھیجا اور حضرت علی رضی اللہ عنہ کو ان پر امیر مقرر کردیا۔ پس حضرت علی رضی اللہ عنہ نے کچھ ایسا کام کیا جس کو لوگوں نے ناپسند کیا۔ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب میں سے چار لوگوں نے اس بات کا عہد کیا کہ وہ اس بات کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے ذکر کریں گے۔ اور یہ لوگ جب سفر سے واپس آتے تو سب سے پہلے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس حاضر ہوتے تھے۔ پس آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو سلام کرتے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کرتے پھر اپنے کجاو وں کی طرف پلٹ جاتے۔ راوی کہتے ہیں: کہ جب سارے لشکروا لے آگئے۔ اور انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے سلام کرلیا تو ان چاروں میں سے ایک شخص کھڑا ہو کر کہنے لگا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! آپ کی کیا رائے ہے علی رضی اللہ عنہ کے بارے میں کہ انہوں نے یہ کام کیا ہے۔ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس شخص کی طرف متوجہ ہوئے اس حال میں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرے پر غصہ کے آثار نمایاں تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم لوگ علی رضی اللہ عنہ سے کیا چاہتے ہو؟! تم لوگ علی رضی اللہ عنہ سے کیا چاہتے ہو؟! علی رضی اللہ عنہ مجھ سے ہیں اور میں علی رضی اللہ عنہ سے ہوں اور علی رضی اللہ عنہ میرے بعد ہر مومن کے دوست ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34293]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34293، ترقيم محمد عوامة 32784)
ترقیم عوامۃ: 32785 ترقیم الشثری: -- 34294
٣٤٢٩٤ - حدثنا جعفر بن عون قال: ثنا (شقيق) (١) بن ابي عبد الله قال: حدثنا ابو بكر بن خالد بن عرفطة قال: اتيت سعد بن مالك بالمدينة فقال: ذكر لي انكم تسبون عليا؟ قال: قد فعلنا، قال: فلعلك قد سببته؟ قال: قلت: معاذ الله، قال: فلا تسبه، فلو وضع المنشار على مفرقي على ان اسب عليا ما سببته ابدا، بعد ما سمعت من رسول الله ﷺ ما سمعت (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ، ط، هـ]: (سفيان)، وانظر: المطالب العالية (٣٩٣٩).
(٢) مجهول؛ لجهالة أبي بكر بن خالد بن عرفطة، أخرجه النسائي (٨٤٧٧)، وأبو يعلى (٧٧٧)، وابن أبي عاصم في السنة (١٣٥٣)، والضياء (١٠٧٧)، والدورقي في مسند سعد (١١٢)، والبخاري في الكنى ص ١١، والمزي ١٢/ ٥٥٥، وابن عساكر ٤٢/ ٤١٢.
حضرت ابوبکر بن خالد بن عُرْفطہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں حضرت سعد بن مالک رضی اللہ عنہ کے پاس مدینہ میں آیا، تو انہوں نے کہا: مجھ سے ذکر کیا گیا ہے کہ تم لوگ حضرت علی رضی اللہ عنہ کو گالیاں دیتے ہو؟ میں نے کہا: جی ہاں! ہم نے ایسا کیا ہے۔ آپ رضی اللہ عنہ نے پوچھا: شاید کہ تم بھی ان کو گالیاں دیتے ہو؟ میں نے عرض کیا: اللہ کی پناہ! آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تم کبھی ان کو گالی مت دینا۔ پس اگر میرے سر کے درمیان میں آرا رکھ دیا جائے کہ میں حضرت علی رضی اللہ عنہ کو گالی دوں! میں کبھی بھی ان کو گالی نہیں دوں گا اس حدیث کے سننے کے بعد جو میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سن چکا ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34294]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34294، ترقيم محمد عوامة 32785)
ترقیم عوامۃ: 32786 ترقیم الشثری: -- 34295
٣٤٢٩٥ - حدثنا حميد بن عبد الرحمن عن ابيه عن ابي إسحاق (عمن حدثه عن) (١) ميمونة (قال) (٢) : لما كانت الفرقة قيل لميمونة ابنة الحارث: يا ام المؤمنين، فقالت: عليكم بابن ابي طالب فوالله ما ضل ولا ضل به (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (عن جدته).
(٢) في [م]: (قالت).
(٣) مجهول؛ لإبهام الراوي.
حضرت میمونہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ جب تفرقہ ہوا تو میمونہ بنت حارث سے کہا گیا: اے ام المؤمنین! تو انہوں نے فرمایا: تم علی رضی اللہ عنہ بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کو لازم پکڑ لو۔ اللہ کی قسم نہ وہ گمراہ ہیں اور نہ ان کی وجہ سے کوئی گمراہ ہوا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34295]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34295، ترقيم محمد عوامة 32786)
ترقیم عوامۃ: 32787 ترقیم الشثری: -- 34296
٣٤٢٩٦ - حدثنا وكيع عن إسماعيل عن الشعبي: ﴿اجعلتم سقاية الحاج وعمارة المسجد الحرام﴾ [التوبة: ١٩] ، قال: نزلت في علي والعباس (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) مرسل؛ الشعبي تابعي.
اسماعیل رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ امام شعبی رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا: قرآن کی یہ آیت { أَجَعَلْتُمْ سِقَایَۃَ الْحَاجِّ وَعِمَارَۃَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ } حضرت علی رضی اللہ عنہ اور حضرت عباس رضی اللہ عنہ کے بارے میں نازل ہوئی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34296]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34296، ترقيم محمد عوامة 32787)
ترقیم عوامۃ: 32788 ترقیم الشثری: -- 34297
٣٤٢٩٧ - حدثنا عبد الله بن إدريس عن ليث عن مجاهد قال: قال علي: إنه لم يعمل بها احد قبلي ولا يعمل بها احد بعدي، كان لي دينار فبعته بعشرة دراهم فكنت إذا ناجيت رسول الله ﷺ تصدقت بدرهم، حتى نفدت ثم تلا هذه الآية: ﴿ياايها (الذين) (١) آمنوا إذا ناجيتم الرسول فقدموا بين يدي نجواكم صدقة﴾ (٢) [المجادلة: ١٢] .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط، هـ]: (الناس).
(٢) منقطع ضعيف؛ ليث ضعيف، ومجاهد لم يسمع عليًا، أخرجه ابن جرير في التفسير ٢٨/ ٢٠، وعبد الرزاق في التفسير ٣/ ٢٨٠، والحاكم ٢/ ٤، ٨٢.
حضرت مجاہد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: ایک آیت ایسی ہے کہ نہ مجھ سے پہلے اس پر کسی نے عمل کیا اور نہ ہی میرے بعد کوئی اس پر عمل کرے گا۔ میرے پاس ایک دینار تھا میں نے اس کو دس دراہم کے عوض بیچ دیا پس جب بھی میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کوئی سرگوشی کرتاتو میں ایک درہم صدقہ کردیتا یہاں تک کہ وہ دراہم ختم ہوگئے۔ پھر آپ رضی اللہ عنہ نے یہ آیت تلاوت فرمائی۔ اے ایمان والو! جب تم لوگ رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے علیحدگی میں بات کرنا چاہو تو تم علیحدگی میں بات کرنے سے پہلے کچھ صدقہ پیش کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34297]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34297، ترقيم محمد عوامة 32788)
ترقیم عوامۃ: 32789 ترقیم الشثری: -- 34298
٣٤٢٩٨ - حدثنا يحيى بن آدم قال: ثنا (عبيد) (١) الله الاشجعي عن سفيان بن (سعيد) (٢) عن عثمان بن المغيرة الثقفي عن سالم بن ابي الجعد عن علي ابن علقمة الانماري عن علي قال: لما نزلت (هذه الآية) (٣) : ﴿ياايها الذين آمنوا إذا ناجيتم الرسول فقدموا بين يدي نجواكم صدقة﴾، قال: قال لي رسول الله ﷺ:"ما (ترى!) (٤) دينار؟" قلت: لا (يطيقونه) (٥) ، قال:"فكم؟" قلت: شعيرة، قال: ⦗٧٨⦘"إنك لزهيد"، قال: فنزلت: ﴿ااشفقتم ان تقدموا بين (يدي نجواكم) (٦) صدقات﴾، (الآية) (٧) قال: (فبه) (٨) (خفف) (٩) الله عن هذه الامة (١٠) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (عبد).
(٢) في [أ، ب، م، هـ]: (سعد).
(٣) سقط من: [م].
(٤) في [أ، ب]: (ترك).
(٥) في [أ، ب]: (تطيقونه).
(٦) في [أ، ب]: (أيديكم).
(٧) في [أ، ب]: (الآيات).
(٨) في [أ، ب، جـ، ط، م، هـ]: (فقد).
(٩) في [هـ]: (خفت).
(١٠) مجهول؛ لجهالة علي بن علقمة الأنماري، أخرجه الترمذي (٣٣٠٠)، والنسائي (٨٥٣٧)، وابن حبان (٦٩٤١)، وعبد بن حميد (٩٠)، وأبو يعلى (٤٠٠)، وابن جرير ٢٨/ ٢١، والنحاس في الناسخ ص ٧٠١، والضياء (٦٨١)، والبزار (٦٦٨)، وابن عدي ٥/ ٢٠٤، والعقيلي ٣/ ٢٤٢.
حضرت علی بن علقمہ انماری رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: جب یہ آیت اتری! اے ایمان والو! جب تم لوگ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے علیحدگی میں بات کرنا چاہو تو تم علیحدگی میں بات کرنے سے پہلے کچھ صدقہ پیش کرو۔ پس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے ارشاد فرمایا: تمہاری کیا رائے ہے؟ کیا ایک دینار میں کافی ہے؟ میں نے عرض کیا: لوگ اتنے کی طاقت نہیں رکھتے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: تو کتنا ہونا چاہیئے؟ میں نے عرض کیا: ایک جَو کا دانہ مقرر کردیا جائے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یقینا تم تو بہت ہی کم مقرر کرنے والے ہو۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں۔ اتنے میں دوسری آیت اتری گئی: ترجمہ: کیا تم لوگ ڈر گئے اس بات سے کہ پیش کرو اپنی علیحدگی کی گفتگو سے پہلے صدقات؟ الایۃ۔ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: پس میری وجہ سے اللہ نے اس امت پر آسانی فرما دی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34298]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34298، ترقيم محمد عوامة 32789)