🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
18. فضائل علي بن أبي طالب ﵁
سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32761 ترقیم الشثری: -- 34269
٣٤٢٦٩ - حدثنا عبد الاعلى عن معمر عن الزهري عن سعيد بن المسيب ان النبي ﷺ دفع الراية إلى (علي) (١) فقال:" (لادفعنها) (٢) إلى رجل يحب الله ورسوله، (ويحبه الله ورسوله) (٣) "، قال: فتفل في عينيه وكان ارمد، (قال) (٤) : (ودعا) (٥) له ففتحت عليه خيبر (٦) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (رجل).
(٢) في [هـ]: (لأدفعها).
(٣) سقط من: [أ، ب].
(٤) سقط من: [أ، ب].
(٥) في [أ، ب]: (فدعا).
(٦) مرسل؛ سعيد بن المسيب تابعي.

حضرت زہری رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت سعید بن مسیب رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کو جھنڈا دیا اور فرمایا: میں ایسے شخص کو جھنڈا دے رہا ہوں جو اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت کرتا ہے اور اللہ اور اس کا رسول صلی اللہ علیہ وسلم اس سے محبت کرتے ہیں۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی دونوں آنکھوں میں لعاب ڈالا کیونکہ وہ آشوب چشم میں مبتلا تھے۔ اور ان کے لیے دعا فرمائی پس اللہ نے ان کو خیبر میں فتح دے دی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34269]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34269، ترقيم محمد عوامة 32761)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32762 ترقیم الشثری: -- 34270
٣٤٢٧٠ - حدثنا وكيع عن هشام بن سعد عن عمر بن اسيد عن ابن عمر قال: (قال عمر بن الخطاب -او قال ابي) (١) : لقد اوتي علي بن ابي طالب ثلاث خصال؛ لان تكون لي واحدة منهن احب إلي من حمر النعم، (زوجه) (٢) ابنته فولدت له، وسد الابواب إلا بابه، واعطاه الحربة يوم خيبر (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب، جـ، م].
(٢) في [أ، ب]: (زوجته).
(٣) ضعيف؛ لضعف هشام بن سعد، أخرجه أحمد (٤٧٩٧)، وابن عساكر ٤٢/ ١٢١، وأبو نعيم في تاريخ أصبهان ١/ ٣٢٨، وابن الأثير ٣/ ٣٢٨.

حضرت عمر بن اسید رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا کہ حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے، یا یوں کہا کہ میرے والد نے ارشاد فرمایا: حضرت علی رضی اللہ عنہ بن ابی طالب کو تین خصوصیات عطا کی گئیں۔ مجھے ان میں سے ایک کا مل جانا میرے لیے سرخ اونٹوں سے بہتر ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی بیٹی ان کے نکاح میں دی جس سے ان کی اولاد بھی ہوئی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تمام دروازے بند کروا دیے سوائے ان کے دروازے کے۔ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے غزوہ خیبر کے دن ان کو نیزہ عطا فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34270]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34270، ترقيم محمد عوامة 32762)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32763 ترقیم الشثری: -- 34271
٣٤٢٧١ - حدثنا هاشم بن القاسم قال: ثنا عكرمة بن عمار قال: حدثني اياس ابن سلمة قال: اخبرني ابي ان رسول الله ﷺ ارسله إلى علي فقال:"لاعطين ⦗٦٨⦘ الراية رجلا يحب الله ورسوله، ويحبه الله ورسوله"، قال: فجئت به اقوده ارمد، قال: فبصق رسول الله ﷺ في عينيه، ثم اعطاه الراية، وكان الفتح على يديه (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح؛ أخرجه البخاري (٤٢٠٩)، ومسلم (١٨٠٧).
حضرت ایاس بن سلمہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میرے والد نے مجھے خبر دی کہ بیشک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو حضر ت علی رضی اللہ عنہ کو بلانے کے لیے بھیجا۔ اور ارشاد فرمایا: میں ضرور بالضرور ایسے آدمی کو جھنڈا دوں گا جو اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت کرتا ہے اور اللہ اور اس کا رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! ا س سے محبت کرتے ہیں۔ راوی کہتے ہیں پس میں ان کو لایا اس حال میں کہ میں ان کو راستہ دکھانے کے لیے آگے چل رہا تھا کیونکہ وہ آشوب چشم میں مبتلا تھے۔ پس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی آنکھوں میں لعاب مبارک ڈالا پھر ان کو جھنڈا مرحمت فرمایا۔ اور اسی دن اللہ نے ان کے ہاتھ پر فتح دے دی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34271]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34271، ترقيم محمد عوامة 32763)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32764 ترقیم الشثری: -- 34272
٣٤٢٧٢ - حدثنا ابو بكر بن عياش عن صدقة بن سعيد عن جميع بن عمير قال: دخلت على عائشة انا و (امي) (١) وخالتي فسالناها كيف كان علي عنده؟ فقالت: تسالوني عن رجل وضع يده من رسول الله ﷺ موضعا لم (يضعها) (٢) احد، وسالت نفسه في يده ومسح بها وجهه ومات، فقيل: اين (تدفنوه) (٣) فقال علي: ما في الارض بقعة احا إلى الله من بقعة قبض فيها نبيه، فدفناه (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (أبي).
(٢) في [أ، ب]: (يضعه).
(٣) في [ط، هـ]: (يدفنوه).
(٤) ضعيف؛ لضعف جميع بن عمير، أخرجه أبو يعلى (٤٨٦٥)، وابن عساكر ٤٢/ ٣٩٤.

حضرت جُمَیع بن عمیر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں میری والدہ اور میری خالہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوئے پس ہم نے ان سے پوچھا: کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے نزدیک کیا مقام تھا؟ آپ رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: تم نے مجھ سے ایک ایسے آدمی کے بارے میں سوال کیا جس نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے بدن پر ایسی جگہ ہاتھ رکھا جہاں کسی نے بھی نہیں رکھا۔ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی جان ان ہاتھ میں نکلی کہ انہوں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرے پر ہاتھ پھیرا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا وصال ہوگیا۔ پوچھا گیا: تم لوگ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو کہاں دفن کرو گے؟ تو حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اللہ کے نزدیک زمین کا کوئی ٹکڑا اس حصہ سے زیادہ محبوب نہیں جس میں اس نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات ہوئی۔ لہٰذا ہم نے اسی جگہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی تدفین کردی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34272]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34272، ترقيم محمد عوامة 32764)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32765 ترقیم الشثری: -- 34273
٣٤٢٧٣ - حدثنا محمد بن بشر عن زكريا عن مصعب بن شيبة عن صفية بنت شيبة قالت: قالت عائشة: خرج النبي ﷺ غداة وعليه مرط مرجل من شعر اسود، فجاء الحسن فادخله معه، ثم جاء حسين فادخله معه، ثم جاءت فاطمة فادخلها، ثم جاء علي فادخله، ثم قال: ﴿إنما يريد الله ليذهب عنكم الرجس اهل البيت ويطهركم تطهيرا﴾ (١) [الاحزاب: ٣٣] .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) حسن؛ مصعب بن شيبة صدوق، أخرجه مسلم (٢٤٢٤)، وأحمد (٢٥٢٩٥).
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم صبح کے وقت نکلے اس حال میں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر ایسی کالی چادر تھی جس پر اونٹوں کے کجاوے کی تصویریں بنی ہوئی تھیں۔ پس حضرت حسن رضی اللہ عنہائے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو اس میں داخل کیا۔ پھر حضرت حسین رضی اللہ عنہ آئے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو بھی چادر میں داخل کرلیا۔ پھر حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا آئیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو بھی چادر میں داخل کرلیا پھر حضرت علی رضی اللہ عنہ آئے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو بھی چادر میں داخل کرلیا۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ آیت تلاوت فرمائی۔ ترجمہ: اللہ تو بس یہ چاہتا ہے کہ دور کر دے تم سے گندگی، اے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے گھر والو اور پاک کر دے تمہیں پوری طرح۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34273]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34273، ترقيم محمد عوامة 32765)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32766 ترقیم الشثری: -- 34274
٣٤٢٧٤ - حدثنا محمد بن مصعب عن الاوزاعي عن شداد ابي عمار قال: دخلت على واثلة وعنده قوم فذكروا فشتموه، فشتمته معهم، فقال: الا اخبرك بما سمعت من رسول الله ﷺ؟ قلت: بلى، قال: اتيت فاطمة اسالها عن علي فقالت: توجه إلى رسول الله ﷺ فجلس، فجاء رسول الله ﷺ ومعه علي وحسن وحسين ⦗٦٩⦘ كل واحد منهما آخذ بيده، (حتى دخل) (١) فادنى عليا وفاطمة فاجلسهما بين يديه، و (اجلس) (٢) حسنا وحسينا كل واحد منهما على فخذه، ثم لف عليهم ثوبه او قال: (كساء) (٣) ، ثم تلا هذه الآية: ﴿إنما يريد الله ليذهب عنكم الرجس اهل البيت (٤) ﴾، ثم قال:"اللهم هولاء اهل بيتي، واهل بيتي احق" (٥) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، جـ، هـ].
(٢) في [أ، ب]: (الحسن).
(٣) في [هـ]: (كساءه).
(٤) في [أ، ب] زيادة: (ويطهركم تطهيرًا).
(٥) حسن؛ محمد بن مصعب صدوق، أخرجه أحمد (١٦٨٨)، والحاكم ٢/ ٤١٦، والبخاري في التاريخ ٨/ ١٨٧، وابن حبان (٦٩٧٦)، وأبو يعلى (٧٤٨٦)، والطبراني ٢٢/ (١٦٠)، وابن جرير في التفسير ٢٢/ ٧، والطحاوي في شرح المشكل (٧٧٣)، والبيهقي ٢/ ٤١٦، والقطيعي في زوائد الفضائل (١٤٠٤).

حضرت شداد ابو عمار رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں حضرت واثلہ رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوا اس حال میں کہ ان کے پاس چند لوگ بیٹھے ہوئے تھے۔ پس ان لوگوں نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کا ذکر کیا پھر ان کو سب و شتم کرنے لگے تو میں نے بھی ان کے ساتھ ان کو برا بھلا کہا۔ تو حضرت واثلہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: کیا میں تمہیں اس حدیث کے بارے میں نہ بتلاؤں جو میں نے خود رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنی؟ میں نے کہا: کیوں نہیں ضرور سنائیں۔ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کے پاس گیا میں نے ان سے حضرت علی رضی اللہ عنہ کے متعلق پوچھا: تو وہ فرمانے لگیں! وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس گئے ہیں پس میں بیٹھ کر انتظار کرنے لگا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائیں درآنحالیکہ حضرت علی رضی اللہ عنہ، حضرت حسن رضی اللہ عنہ اور حضرت حسین رضی اللہ عنہ بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے۔ حضرت حسن اور حضرت حسین رضی اللہ عنہما میں سے ہر ایک نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا ہاتھ پکڑا ہوا تھا یہاں تک کہ وہ گھر میں داخل ہوگئے۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت علی رضی اللہ عنہ اور حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کو اپنے قریب کیا اور ان دونوں کو اپنے سامنے بٹھا لیا۔ اور حضرت حسن رضی اللہ عنہ اور حضرت حسین رضی اللہ عنہ کو بھی بٹھایا یہ دونوں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ران پر تھے۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سب پر اپنا کپڑا یا چادر ڈال دی۔ پھر یہ آیت تلاوت فرمائی۔ اے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے گھر والو! اللہ تو بس یہ چاہتا ہے کہ تم سے گندگی کو دور کر دے۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے اللہ! یہ لوگ میرے گھر والے ہیں۔ اور میرے گھر والے سب سے زیادہ حقدار ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34274]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34274، ترقيم محمد عوامة 32766)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32767 ترقیم الشثری: -- 34275
٣٤٢٧٥ - حدثنا ابو اسامة عن عوف عن عطية ابي (المعذل) (١) الطفاوي عن ابيه قال: اخبرتني ام سلمة ان رسول الله ﷺ كان عندها في بيتها ذات يوم، فجاءت الخادم فقالت: علي وفاطمة بالسدة، فقال:"تنحي لي عن اهل بيتي"، فتنحت في ناحية البيت، فدخل علي وفاطمة وحسن وحسين فوضعهما في حجره، واخذ عليا بإحدى يديه فضمه إليه، واخذ فاطمة باليد الاخرى فضمها إليه (وقبلهما) (٢) ، واغدف عليهم خميصة سوداء، ثم قال:"اللهم إليك لا إلى النار انا واهل بيتي"، قالت: فناديته فقلت: وانا يا رسول الله، قال:"وانت" (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط، هـ]: (المعدل).
(٢) في [أ، ب، جـ]: (قبلها).
(٣) مجهول، والد الطفاوي لا يعرف، والابن ضعيف، أخرجه أحمد (٢٦٥٤٠)، والطبراني (٢٦٦٧)، والدولابي ٢/ ١٢١.

حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ ایک دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میرے گھر میں میرے پاس تھے۔ کہ خادمہ نے آکر عرض کیا: حضرت علی رضی اللہ عنہ اور حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا دروازے پر ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میرے گھر والوں کے لیے جگہ بناؤ۔ پس وہ گھر کے ایک کونے میں ہوگئی۔ تو حضرت علی رضی اللہ عنہ، حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا، حضرت حسن رضی اللہ عنہ اور حضرت حسین رضی اللہ عنہ تشریف لائے۔ پھر دونوں بچوں کو تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی گود میں بٹھا لیا۔ اور اپنے ایک ہاتھ سے علی رضی اللہ عنہ کو پکڑ کر اپنے سے چمٹا لیا اور دوسرے ہاتھ سے فاطمہ رضی اللہ عنہا کو پکڑ کر اپنے سے چمٹا لیا اور ان کا بوسہ بھی لیا۔ اور ان سب پر اپنی کالی چادر ڈال دی۔ پھر ارشاد فرمایا: اے اللہ! تیری طرف پناہ پکڑتے ہیں نہ کہ جہنم کی طرف میں اور میرے گھر والے۔ حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں۔ میں نے پکار کر کہا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! میں بھی؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تو بھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34275]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34275، ترقيم محمد عوامة 32767)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32768 ترقیم الشثری: -- 34276
٣٤٢٧٦ - حدثنا (عبد الله) (١) بن نمير عن إسماعيل بن ابي خالد عن (ابي إسحاق عن) (٢) هبيرة بن يريم قال: سمعت الحسن بن علي قام خطيبا فخطب الناس فقال: يا ايها الناس لقد فارقكم امس رجل ما سبقه الاولون، ولا يدركه الآخرون، ولقد كان رسول الله ﷺ يبعثه المبعث فيعطيه الراية، فما يرجع حتى يفتح الله عليه، جبريل عن يمينه وميكايل عن شماله، ما ترك بيضاء ولا صفراء إلا سبعمائة درهم فضلت من عطائه اراد ان يشتري بها خادما (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، هـ]: (عبيد اللَّه).
(٢) سقط من: [أ، جـ، م].
(٣) مضطرب، اضطرب أبو إسحاق فيه، فرواه مرة عن عاصم بن ضمرة كما تقدم في ١٢/ ٦٨ برقم [٣٤٢٦٥]، ومرة عن هبيرة بن يريم كما هنا، ومرة عن عمرو بن حبشي كما في ١٢/ ٧٥ برقم [٣٤٢٨٢]، أخرجه أحمد (١٧١٩)، وابن حبان (٦٩٣٦)، والطبراني (٢٧١٧)، والنسائي في الكبرى (٨٤٠٨)، وابن سعد ٣/ ٣٨، وأبو نعيم في الحلية ١/ ٦٥، وأخرجه من طريق عاصم المؤلف ١٢/ ٦٨ برقم [٣٤٢٦٥]، وأحمد في الفضائل (١٠٢٦)، وأخرجه من طريق عمرو بن حبشي المؤلف ١٢/ ٧٥ برقم [٣٤٢٨٥]، وأحمد (١٧٢٠).

حضرت ابو اسحاق رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت ھبیرہ بن یریم رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا: کہ حضرت حسن بن علی رضی اللہ عنہ خطبہ دینے کے لیے کھڑے ہوئے پھر لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا: اے لوگو! کل تم سے ایک ایسا شخص جد اہو گیا کہ نہیں سبقت لے جاسکے اس سے پہلے لوگ اور نہ ہی بعد والے لوگ اس کا مقام پاسکتے ہیں۔ تحقیق رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ان کو کسی لشکر میں بھیجتے تو ان کو جھنڈا عطا فرماتے پس وہ واپس نہیں لوٹتے یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ ان کو فتح عطا فرما دیتے۔ جبرائیل علیہ السلام ان کے دائیں جانب ہوتے اور میکائیل علیہ السلام ان کے بائیں جانب ہوتے۔ انہوں نے کوئی سونا، چاندی نہیں چھوڑا سوائے سات سو درہموں کے جو ان کے وظیفے میں سے بچ گئے تھے۔ اس لیے کہ ان سے ایک خادم خریدنے کا ارادہ تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34276]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34276، ترقيم محمد عوامة 32768)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32769 ترقیم الشثری: -- 34277
٣٤٢٧٧ - حدثنا وكيع عن شعبة عن عمرو بن مرة عن ابي حمزة مولى الانصار عن زيد بن ارقم قال (١) : اول من اسلم مع رسول الله ﷺ علي (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) زيادة في [م]: (قال).
(٢) شاذ، أخرجه أحمد (١٩٢٨٤)، والترمذي (٣٧٣٥)، والنسائي في الكبرى (٨٣٩١)، والحاكم ٣/ ١٣٦، والطيالسي (٦٧٨)، وابن أبي عاصم في الأوائل (٧٠)، وابن جرير ٢/ ٣١٠، والطبراني (٥٠٠٢)، والقطيعي في زوائد الفضائل (١٠٤٥)، وأبو نعيم في أخبار أصبهان ٢/ ١٥٠، والبيهقي ٦/ ٢٠٦.

حضرت ابو حمزہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت زید بن ارقم رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سب سے پہلے اسلام لانے والے شخص حضرت علی رضی اللہ عنہ تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34277]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34277، ترقيم محمد عوامة 32769)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 34278
٣٤٢٧٨ - قال عمرو بن مرة: فاتيت إبراهيم فذكرت ذلك له فانكره، (وقال: ابو بكر) (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) أي: إن إبراهيم قال: أول من أسلم هو أبو بكر، ووضعها في [هـ]: في أول الأثر بعده.
حضرت عمرو بن مرہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں ابراہیم رحمہ اللہ کے پاس حاضر ہوا اور میں نے ان سے یہ بات ذکر کی تو انہوں نے اس کا انکار کیا اور فرمایا: سب سے پہلے اسلام لانے والے حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34278]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34278، ترقيم محمد عوامة ---)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں