🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
18. فضائل علي بن أبي طالب ﵁
سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32751 ترقیم الشثری: -- 34259
٣٤٢٥٩ - حدثنا ابن فضيل عن يزيد بن ابي زياد عن ابي فاختة قال: حدثني جعدة بن هبيرة عن علي عن النبي ﷺ بنحو من حديث عبد الرحيم (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) ضعيف؛ لضعف يزيد بن أبي زياد، أخرجه ابن أبي عاصم في الآحاد (١٧٠)، والطبراني ٢٤/ (٨٨٧)، وانظر: ما قبله.
حضرت علی رضی اللہ عنہ سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ما قبل والا ارشاد اس سے بھی منقول ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34259]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34259، ترقيم محمد عوامة 32751)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32752 ترقیم الشثری: -- 34260
٣٤٢٦٠ - حدثنا وكيع عن سفيان عن ابي إسحاق عن (ناجية) (١) بن كعب عن علي قال: لما مات ابو طالب اتيت النبي ﷺ (فقلت) (٢) : يا رسول الله إن عمك الشيخ الضال قد مات قال: فقال:"انطلق فواره ثم (لا تحدثن) (٣) شيئا حتى تاتيني"، قال: فواريته ثم اتيته فامرني فاغتسلت، ثم دعا لي بدعوات ما احب ان لي بهن ما على الارض (من) (٤) (شيء) (٥) (٦) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (فاختة).
(٢) في [أ، ب]: (قلت).
(٣) في [أ، ب، جـ، هـ]: (لا تحدثني).
(٤) سقط من: [أ، ب].
(٥) في [أ، ب]: (بشيء).
(٦) حسن؛ ناجية بن كعب صدوق، أخرجه أحمد وأبو داود (٣٢١٤)، والنسائي ٤/ ٧٩، وابن سعد ١/ ١٢٤، والبيهقي ٣/ ٣٩٨، والدارقطني في العلل ٤/ ١٤٦، والشافعي في مسنده ١/ ٢٠٧، وأبو يعلى (٤٢٣)، وابن الجارود (٥٥٠)، وعبد الرزاق (٩٩٣٦)، والبزار (٥٩٢).

حضرت ناجیۃ بن کعب رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: کہ جب ابو طالب کی وفات ہوگئی تو میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو کر عرض کیا۔ اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! بلاشبہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا بوڑھا گمراہ چچا وفات پا گیا۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم ان کو لے جا کر دفن کردو۔ پھر تم ہرگز کچھ مت کرنا۔ یہاں تک کہ میرے پاس آجانا۔ آپ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: پس میں نے ان کو دفن کردیا۔ پھر میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس حاضر ہوا۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے غسل کا حکم دیا۔ پس میں نے غسل کیا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے لیے چند دعائیں کی۔ میں پسند نہیں کرتا اس بات کو کہ میرے لیے ان دعاؤں کے عوض وہ سب کچھ ہو جو زمین پر ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34260]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34260، ترقيم محمد عوامة 32752)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32753 ترقیم الشثری: -- 34261
٣٤٢٦١ - حدثنا عبيد الله قال: اخبرنا إسرائيل عن ابي إسحاق عن هانئ بن هانئ عن علي قال: قال لي النبي ﷺ:"انت مني وانا منك" (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) حسن؛ هانئ بن هانئ صدوق، أخرجه أحمد (٩٣١)، والنسائي (٨٥٧٩)، وابن حبان (٧٠٤٦)، والحاكم ٣/ ١٢٠، والبزار (٧٤٤)، والبيهقي ١٠/ ٢٦٦، والضياء (٧٧٨).
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھ سے ارشاد فرمایا: تم مجھ سے ہو اور میں تم سے ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34261]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34261، ترقيم محمد عوامة 32753)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32754 ترقیم الشثری: -- 34262
٣٤٢٦٢ - حدثنا شريك عن ابي إسحاق (١) زيد بن يثيع قال: بلغ عليا ان اناسا يقولون فيه، قال: فصعد المنبر فقال: انشد الله رجلا ولا انشده إلا من اصحاب محمد ﷺ سمع من النبي ﷺ شيئا إلا قام، فقام مما يليه ستة ومما يلي (سعيد) (٢) بن وهب ستة، فقالوا: نشهد ان رسول الله ﷺ قال:"من كنت مولاه فعلي مولاه، اللهم وال من والاه وعاد من عاداه" (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) زاد في [هـ]: (سعيد بن وهب عن).
(٢) في [أ، ب، جـ، هـ]: (سعد).
(٣) حسن؛ شريك صدوق، أخرجه النسائي (٨٤٧٣)، وعبد اللَّه بن أحمد في زوائد المسند (٩٥٠)، والضياء (٤٦٤)، وابن أبي عاصم في السنة (١٣٧٠)، والبزار (٧٨٦)، وابن عساكر ٤٢/ ٢٠٩.

حضرت زید بن یثیع رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کو خبر ملی کہ چند لوگ ان کے بارے میں کچھ بات کر رہے ہیں۔ تو آپ رضی اللہ عنہ منبر پر چڑھ کر فرمانے لگے۔ میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب میں سے اس شخص کو قسم دیتا ہوں۔ جس نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے میرے بارے میں کچھ سنا ہے۔ تو وہ کھڑا ہوجائے۔ پس ان کی جانب سے چھ لوگ کھڑے ہوگئے اور حضرت سعید بن وھب رحمہ اللہ کی جانب سے چھ لوگ کھڑے ہوگئے۔ پھر ان سب لوگوں نے فرمایا: ہم گواہی دیتے ہیں اس بات کی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میں جس کا دوست ہوں پس علی رضی اللہ عنہ بھی اس کا دوست ہے۔ اے اللہ! تو بھی دوست رکھ! اس شخص کو جو اس سے دوستی رکھے۔ اور تو دشمنی کر اس شخص سے جو اس سے دشمنی رکھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34262]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34262، ترقيم محمد عوامة 32754)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32755 ترقیم الشثری: -- 34263
٣٤٢٦٣ - حدثنا شريك عن ابي (يزيد) (١) الاودي عن ابيه قال: دخل ابو هريرة المسجد فاجتمعنا إليه فقام إليه شاب فقال: انشدك بالله اسمعت رسول الله ﷺ يقول:"من كنت مولاه فعلي مولاه، اللهم وال من والاه وعاد من عاداه"، فقال: نعم، فقال: الشاب انا منك برئ، (اشهد انك قد) (٢) (عاديت من والاه وواليت من عاداه) (٣) ، قال: فحصبه الناس بالحصا (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ]: (زيد).
(٢) في [جـ]: بياض.
(٣) تقديم وتأخير في [أ، ب]: (واليت من عاداه، وعاديت من والاه).
(٤) ضعيف؛ لضعف أبي يزيد الأودي، أخرجه أبو يعلى (٦٤٢٣)، والبزار (٢٥٣١/ كشف)، والطبراني في الأوسط (١١١١)، وابن عدي ٣/ ٨٠، وابن عساكر ٤/ ١٢، وابن جرير كما في البداية والنهاية ٥/ ٢١٣.

حضرت ابو یزید الاودی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ان کے والد رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا: کہ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ مسجد میں تشریف لائے تو ہم لوگ ان کے پاس جمع ہوگئے پھر ایک نوجوان نے کھڑے ہو کر ان سے کہا: میں آپ رضی اللہ عنہ کو اللہ کی قسم دے کر پوچھتا ہوں۔ کیا آپ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے۔ میں جس کا دوست ہوں پس علی رضی اللہ عنہ بھی اس کا دوست ہے۔ اے اللہ! تو بھی اس کو دوست بنا جو علی رضی اللہ عنہ کو دوست رکھتا ہو۔ اور تو اس سے دشمنی کر جو شخص اس سے دشمنی رکھتا ہو؟ تو آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: جی ہاں! پھر وہ نوجوان کہنے لگا: میں آپ رضی اللہ عنہ سے بری ہوں۔ میں گواہی دیتا ہوں کہ یقینا آپ رضی اللہ عنہ نے دشمنی کی اس شخص سے جو ان کو دوست رکھتا ہے اور آپ رضی اللہ عنہ نے دوستی کی اس شخص سے جو ان سے دشمنی رکھتا ہے۔ راوی کہتے ہیں۔ پس لوگوں نے اس نوجوان کو کنکریاں ماریں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34263]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34263، ترقيم محمد عوامة 32755)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32756 ترقیم الشثری: -- 34264
٣٤٢٦٤ - حدثنا شريك عن عياش العامري عن عبد الله بن شداد قال: قدم على رسول الله ﷺ وفد (آل) (١) سرح من اليمن، فقال لهم رسول الله ﷺ:"لتقيمن الصلاة ولتؤتن الزكاة ولتسمعن ولتطيعن، او (لابعثن) (٢) إليكم رجلا (كنفسي) (٣) يقاتل مقاتلتكم ويسبي ذراريكم، اللهم انا او كنفسي"، (ثم) (٤) اخذ بيد علي (٥) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (أبي).
(٢) في [جـ]: بياض.
(٣) في [هـ]: (لنفسي).
(٤) سقط من: [جـ].
(٥) حسن؛ شريك صدوق، أخرجه أحمد في فضائل الصحابة (١٠٢٤).

حضرت عبد اللہ بن شداد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ یمن کے سرح قبیلہ کا ایک وفد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں آیا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے ارشاد فرمایا: چاہیے کہ تم ضرور بالضرور نماز قائم کرو اور زکوۃ ادا کرو۔ اور بات سنو اور اطاعت کرو۔ یا پھر میں تمہاری طرف ایک ایسا آدمی بھیجوں گا جو میرے جیسا ہے وہ تمہارے لڑنے والوں سے قتال کرے گا اور تمہاری اولادوں کو قیدی بنا لے گا۔ اے اللہ! وہ میں یا میرے جیسا ہے۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کا ہاتھ پکڑا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34264]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34264، ترقيم محمد عوامة 32756)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32757 ترقیم الشثری: -- 34265
٣٤٢٦٥ - حدثنا شريك عن ابي (إسحاق) (١) عن عاصم بن ضمرة قال: خطب الحسن بن علي حين قتل علي فقال: يا اهل الكوفة، او يا اهل العراق، لقد كان بين اظهركم رجل قتل الليلة او اصيب اليوم لم يسبقه الاولون بعلم، (ولا يدركه الآخرون) (٢) ، كان النبي ﷺ إذا بعثه في سرية كان جبريل عن يمينه وميكائيل عن يساره، فلا يرجع حتى يفتح الله عليه (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب].
(٢) سقط من: [أ، ب].
(٣) مضطرب؛ اضطرب أبو إسحاق في إسناده، وأخرجه أحمد في الفضائل (١٠٢٦)، وأبو يعلى (٦٧٥٨)، وابن حبان (١٩٣٦)، وابن سعد ٣/ ٣٨، والنسائي في الكبرى (٨٤٠٨)، والطبراني (٢٧١٧)، وأبو نعيم في الحلية ١/ ٦٥، وسيأتي ١٢/ ٧٤ [٣٤٢٧٦].

حضرت عاصم بن ضمرہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں جب حضرت علی رضی اللہ عنہ کو شہید کردیا گیا تو حضرت حسن بن علی رضی اللہ عنہ نے خطبہ دیا جس میں ارشاد فرمایا: اے کوفہ والو یا یوں فرمایا: اے عراق والو! تحقیق تمہارے سامنے ایک آدمی تھا جس کو رات کو شہید کردیا گیا یا یوں فرمایا: کہ جو آج فوت ہوگیا۔ پہلے لوگ اس سے علم میں نہیں بڑھے اور نہ ہی بعد والے لوگ اس کے علم کو پاسکیں گے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب اس کو کسی لشکر میں بھیجتے تو حضرت جبرائیل علیہ السلام اس کی دائیں طرف ہوتے تھے اور حضرت میکائیل اس کی بائیں طرف ہوتے۔ پس وہ شخص واپس نہیں لوٹتا تھا یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ اس کو فتح عطا فرما دیتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34265]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34265، ترقيم محمد عوامة 32757)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32758 ترقیم الشثری: -- 34266
٣٤٢٦٦ - حدثنا (عبد الله) (١) بن نمير قال: اخبرنا الاعمش عن عمرو بن مرة عن عبد الرحمن بن ابي ليلى قال: ذكر عنده قول الناس في علي فقال: قد جالسناه ⦗٦٦⦘ وواكلناه وشاربناه وقمنا له على الاعمال، فما سمعته يقول شيئا مما (يقولون) (٢) ، إنما يكفيكم ان تقولوا: ابن عم رسول الله ﷺ (٣) (٤) وختنه وشهد بيعة الرضوان وشهد بدرا (٥) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، ط، هـ]: (عبيد اللَّه).
(٢) في [أ، ب]: (تقولون).
(٣) سقط من: [م].
(٤) في [أ] زيادة: (والد مسلم).
(٥) صحيح.

حضرت عمرو بن مرہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عبد الرحمن بن ابی لیلیٰ رحمہ اللہ کے سامنے حضرت علی رضی اللہ عنہ کے متعلق لوگوں کی باتیں ذکر کی گئیں تو انہوں نے فرمایا: ہم ان کے ساتھ بیٹھے ہیں، ہم نے ان کے ساتھ کھایا پیا ہے۔ اور ہم ان کی طرف سے مختلف ذمہ داریوں پر مامور رہے ہیں، پس میں نے انہیں کبھی بھی وہ بات کہتے ہوئے نہیں سنا جو لوگ کہتے ہیں۔ بیشک تمہارے لیے اتنا کافی ہے کہ تم یوں کہہ دیا کرو۔ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے چچا زاد بھائی ہیں۔ اور ان کے داماد ہیں وہ بیعت الرضوان کے موقع پر حاضر تھے اور غزوہ بدر میں شریک ہوئے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34266]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34266، ترقيم محمد عوامة 32758)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32759 ترقیم الشثری: -- 34267
٣٤٢٦٧ - حدثنا يعلى بن عبيد عن ابي منين وهو يزيد بن كيسان عن ابي حازم عن ابي هريرة قال: قال (رسول الله) (١) ﷺ:"لادفعن الراية (اليوم) (٢) إلى رجل يحب الله ورسوله"، قال: فتطاول القوم فقال:"اين علي؟" فقالوا: يشتكي عينيه، فدعاه فبزق في كفيه ومسح بهما عين علي ثم دفع إليه الراية ففتح الله عليه يومئذ (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [م]: (النبي).
(٢) سقط من: [هـ].
(٣) صحيح؛ أخرجه النسائي في الكبرى (٨١٥١)، وابن حبان (٦٩٣٣)، والبيهقي في دلائل النبوة ٤/ ٢٥، وإسحاق (٢١٩)، ويعلي ويزيد ثقتان، وقد ورد الخبر بطريق آخر من حديث أبي هريرة، أخرجه مسلم (٢٤٠٥)، وورد من حديث أبي حازم عن سهل بن سعد، أخرجه البخاري (٢٨٤٧).

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میں ضرور بالضرور آج ایسے شخص کو جھنڈا دوں گا جو اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت کرتا ہے۔ راوی کہتے ہیں۔ پس لوگ قدم اونچے کرکے اپنے آپ کو ظاہر کرنے لگے۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: علی رضی اللہ عنہ کہاں ہے؟ لوگوں نے عرض کیا: ان کی دونوں آنکھوں میں تکلیف ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو بلایا اور اپنی ہتھیلی میں لعاب مبارک ڈالا اور اس کے ساتھ حضرت علی رضی اللہ عنہ کی دونوں آنکھوں کو مسلا۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو جھنڈا دیا۔ پس اسی دن اللہ نے ان کو فتح عطا فرما دی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34267]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34267، ترقيم محمد عوامة 32759)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32760 ترقیم الشثری: -- 34268
٣٤٢٦٨ - حدثنا ابن فضيل عن يزيد عن عبد الرحمن بن ابي ليلى قال: بينما النبي ﷺ (١) عنده نفر من اصحابه، فارسل إلى نسائه فلم يجد عند امراة منهن شيئا، فبينما هم كذلك إذ هم بعلي قد اقبل (شعشا) (٢) مغبرا، على عاتقه قريب من صاع من تمر قد عمل بيده، فقال النبي ﷺ:"مرحبا بالحامل والمحمول"، ثم اجلسه ⦗٦٧⦘ فنفض عن راسه التراب، ثم قال:"مرحبا بابي تراب"، فقربه فاكلوا حتى صدروا، ثم ارسل إلى نسائه كل واحدة منهن طائفة (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [م]: ﵇.
(٢) في [هـ]: (أشعث).
(٣) مرسل ضعيف؛ ابن أبي ليلى تابعي، ويزيد ضعيف.

حضرت عبد الرحمن بن ابی لیلیٰ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اس درمیان کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس ان کے اصحاب کی ایک جماعت تھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی بیویوں کے پاس کھانے کا پیغام بھیجا لیکن کسی بھی بیوی کے پاس کھانے کی کوئی چیز بھی نہ ملی۔ تو اچانک حضرت علی رضی اللہ عنہ سامنے سے آتے ہوئے نظر آئے جو غبار آلود اور پراگندہ حال میں تھے اور ان کے کندھے پر ایک صاع کے قریب کھجوریں تھیں۔ جو انہوں نے مزدوری کر کے حاصل کی تھیں۔ پس نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: خوش آمدید بوجھ اٹھانے والے کو اور اٹھائے ہوئے بوجھ کو، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو اپنے پاس بٹھایا اور ان کے سر سے مٹی جھاڑی پھر ارشاد فرمایا: خوش آمدید ابوتراب! پھر انہوں نے کھجوروں کو قریب کیا۔ یہاں تک کہ سب نے سیر ہو کر کھائیں۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی تمام ازواج مطہرات کو بھی اس میں سے حصہ بھیجا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34268]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34268، ترقيم محمد عوامة 32760)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں