🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
53. في فضل الأنصار
انصار کی فضیلت کا بیان
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33037 ترقیم الشثری: -- 34548
٣٤٥٤٨ - حدثنا وكيع عن سفيان عن سعد بن إبراهيم عن عبد الرحمن الاعرج عن ابي هريرة عن النبي ﷺ قال:"قريش والانصار وجهينة ومزينة واسلم وغفار موالي الله ورسوله، لا مولى لهم غيره" (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح؛ أخرجه البخاري (٣٥٠٤)، ومسلم (٢٥٢٠).
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: قریش، انصار، قبیلہ جھینہ، قبیلہ مزینہ اور قبیلہ اسلم اور غفار والے، اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے دوست ہیں۔ ان کے سوا ان کا کوئی دوست نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34548]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34548، ترقيم محمد عوامة 33037)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33038 ترقیم الشثری: -- 34549
٣٤٥٤٩ - حدثنا ابو خالد عن حميد عن انس قال: خرج رسول الله ﷺ غداة باردة، والمهاجرون والانصار يحفرون الخندق، فلما نظر إليهم قال:"الا إن العيش عيش الآخرة … فاغفر للانصار والمهاجرة" (فاجابوه) (١) : نحن الذين بايعوا محمدا … على الجهاد ما بقينا ابدا (٢)

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (فأجابوا).
(٢) حسن؛ أبو خالد صدوق، وأخرجه البخاري (٢٨٣٥)، ومسلم (١٨٠٥).

حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک ٹھنڈی صبح کو سویرے نکلے اس حال میں کہ مہاجرین اور انصار خندق کھود رہے تھے۔ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی طرف دیکھا تو یہ شعر پڑھا: ترجمہ: خبردار! اصل زندگی تو آخرت کی زندگی ہے۔ اے اللہ! تو انصار اور مہاجرین کی مغفرت فرما۔ پس صحابہ رضی اللہ عنہ م نے جواباً یہ شعر پڑھا: ہم تو وہ لوگ ہیں جنہوں نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے بیعت کی، جہاد پر جب تک ہم لوگ باقی ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34549]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34549، ترقيم محمد عوامة 33038)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33039 ترقیم الشثری: -- 34550
٣٤٥٥٠ - حدثنا ابو معاوية عن الاعمش عن عدي عن سعيد بن جبير عن ابن عباس قال: قال رسول الله ﷺ:"لا يبغض الانصار رجل يؤمن بالله واليوم الآخر" (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح؛ أخرجه أحمد (٢٨١٨)، والترمذي (٣٩٠٦)، وأبو يعلى (٢٦٩٨)، والنسائي في الكبرى (٨٣٣٣)، والطبراني (١٢٣٣٩).
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: انصار سے بغض نہیں رکھے گا ایسا شخص جو اللہ پر اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34550]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34550، ترقيم محمد عوامة 33039)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33040 ترقیم الشثری: -- 34551
٣٤٥٥١ - حدثنا ابو اسامة عن الاعمش عن ابي صالح عن ابي سعيد الخدري قال: قال رسول الله ﷺ:"لا يبغض الانصار رجل يؤمن بالله واليوم الآخر" (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح؛ أخرجه مسلم (٧٧)، وأحمد (١١٤٠٧).
حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: انصار سے بغض نہیں رکھے گا ایسا شخص جو اللہ پر اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34551]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34551، ترقيم محمد عوامة 33040)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33041 ترقیم الشثری: -- 34552
٣٤٥٥٢ - حدثنا ابو اسامة قال: ثنا سليمان بن المغيرة قال: ثنا ثابت البناني عن (عبد الله) (١) بن رباح قال: وفدنا وفودا لمعاوية وفينا ابو هريرة وذلك في رمضان فقال: الا اعلمكم بحديمث من حديثكم يا معشر الانصار، قال: قال رسول الله ﷺ:"يا معشر الانصار"، قالوا: لبيك يا رسول الله، قال:"قلتم اما الرجل فادركته رغبة في قريته ورافة بعشيرته"، (قالوا) (٢) : قد قلنا ذاك يا رسول الله، قال:"فما اسمي إذن"، قال:"كلا إني عبد الله ورسوله هاجرت إليكم المحيا محياكم، والممات مماتكم"، قال: فاقبلوا إليه يبكون ويقولون: والله يا رسول الله ما قلنا الذي قلنا إلا الضن بالله ورسوله، قال:" (فكان) (٣) الله ورسوله يصدقانكم ويعذرانكم" (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (عبد الرحمن).
(٢) في [أ، ب، جـ، م]: (قال).
(٣) في [هـ]: (فإن).
(٤) صحيح؛ أخرجه مسلم (١٧٨٠)، وأحمد (١٠٩٦١).

حضرت عبد اللہ بن رباح رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ہم لوگ حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ کی طرف وفد کی صورت میں آئے، اس حال میں کہ ہم میں حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بھی موجود تھے۔ اور یہ رمضان کا مہینہ تھا۔ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اے گروہ انصار! کیا میں تمہیں تمہارے متعلق ایک حدیث نہ سناؤں؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے گروہ انصار! لوگوں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! ہم حاضر ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم لوگ کہتے ہو: ایک آدمی کو اپنے علاقہ میں رغبت ہوگئی اور اس کو اپنے قبیلہ سے محبت ہے! انہوں نے عرض کیا: ہم نے یہ کہا ہے! اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تب تو میرا نام کیا ہوا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہرگز نہیں۔ بیشک میں اللہ کا بندہ اور اس کا رسول ہوں۔ میں نے تمہاری طرف ہجرت کی۔ جینا تمہارے ساتھ ہے اور مرنا بھی تمہارے ساتھ۔ راوی کہتے ہیں سب صحابہ رونے لگے اور کہنے لگے: اللہ کی قسم! اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! ہم نے یہ بات جو کہی صرف اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت میں انہیں اپنے پاس رکھنے کی حرص سے کہی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بیشک اللہ اور اس کا رسول صلی اللہ علیہ وسلم دونوں تمہاری تصدیق کرتے ہیں اور تمہارا عذر قبول کرتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34552]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34552، ترقيم محمد عوامة 33041)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33042 ترقیم الشثری: -- 34553
٣٤٥٥٣ - حدثنا يعلى بن عبيد قال: ثنا إسماعيل بن ابي خالد عن عبد الله بن ابي قتادة قال: اخبرت ان رسول الله ﷺ قال:"لولا الهجرة لكنت امرءا من الانصار" (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) مرسل؛ عبد اللَّه بن أبي قتادة تابعي، أخرجه ابن أبي عاصم في الآحاد (١٧٢٤).
حضرت عبد اللہ بن ابی قتادہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ مجھے خبر دی گئی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اگر ہجرت اہم معاملہ نہ ہوتا تو میں بھی انصار میں سے ایک شخص ہوتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34553]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34553، ترقيم محمد عوامة 33042)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33043 ترقیم الشثری: -- 34554
٣٤٥٥٤ - حدثنا زيد بن حباب عن هشام بن هارون الانصاري قال: حدثني معاذ بن رفاعة بن رافع عن ابيه قال: قال رسول الله ﷺ:"اللهم اغفر للانصار، ولذراري الانصار، ولذراري ذراريهم ولمواليهم وجيرانهم" (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) مجهول؛ لجهالة هشام بن هارون، أخرجه ابن حبان (٧٢٨٣)، وابن أبي عاصم (١٧٥١)، والطبراني (٤٥٣٤)، والبزار (٣٧٣٤)، والمزي ٣٠/ ٢٦٢.
حضرت رفاعہ بن رافع رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا فرمائی: اے اللہ! تو انصار کی مغفرت فرما، اور انصار کی اولاد کی بھی، اور ان کی اولاد کی اولاد کی بھی، اور ان کے غلاموں کی بھی اور ان کے پڑوسیوں کی بھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34554]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34554، ترقيم محمد عوامة 33043)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33044 ترقیم الشثری: -- 34555
٣٤٥٥٥ - حدثنا الفضل بن دكين قال: ثنا ابن الغسيل قال: ثنا عكرمة عن ابن عباس قال: جلس رسول الله ﷺ يوما على المنبر عليه ملحفة متوشحا بها (عاصبا) (١) راسه بعصابة دسماء، قال: فحمد الله واثنى عليه ثم قال:" (يا) (٢) ايها الناس تكثرون، و (يقل) (٣) الانصار حتى (يكونوا) (٤) كالملح في الطعام، فمن ولي من امرهم شيئا فليقبل من محسنهم وليتجاوز عن مسيئهم" (٥) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، ح، م]: (عاصب).
(٢) سقط من: [أ، ب، ط، هـ].
(٣) في [أ، ب]: (تقل).
(٤) في [م]: (تكونوا).
(٥) حسن؛ أخرجه البخاري (٩٢٧)، وأحمد (٢٦٢٩).

حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ ایک دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم منبر پر بیٹھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے چادر کو احرام کی سی حالت میں لیا ہوا تھا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے سر پر کالی پٹی باندھی ہوئی تھی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ کی حمد و ثنا بیان کی پھر ارشاد فرمایا: اے لوگو! تم لوگ زیادہ ہو اور انصار تھوڑے ہیں۔ یہاں تک کہ یہ کھانے میں نمک کی مقدار کے برابر ہوجائیں گے۔ پس جو شخص ان کے کسی معاملہ کا والی بنے تو اس کو چاہیئے کہ وہ ان کی نیکیوں کو قبول کرے اور ان کی برائیوں سے درگزر کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34555]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34555، ترقيم محمد عوامة 33044)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33045 ترقیم الشثری: -- 34556
٣٤٥٥٦ - حدثنا حفص بن غياث عن حجاج عن طلحة قال: كان يقال: بغض الانصار نفاق.
حضرت طلحہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ یوں کہا جاتا تھا کہ انصار سے بغض رکھنا نفاق ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34556]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34556، ترقيم محمد عوامة 33045)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33046 ترقیم الشثری: -- 34557
٣٤٥٥٧ - حدثنا شبابة بن سوار قال: ثنا شعبة عن معاوية بن قرة انه سمع انسا يحدث عن النبي ﷺ قال:"اللهم اصلح الانصار والمهاجرة" (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح؛ أخرجه البخاري (٣٧٩٥)، وأحمد (١٢٧٨٠).
حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے اللہ! تو انصار اور مہاجرین کی اصلاح فرما۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34557]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34557، ترقيم محمد عوامة 33046)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں