مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
53. في فضل الأنصار
انصار کی فضیلت کا بیان
ترقیم عوامۃ: 33028 ترقیم الشثری: -- 34538
٣٤٥٣٨ - حدثنا يزيد بن هارون قال: اخبرنا حميد عن انس قال: قال رسول الله ﷺ:"الناس دثار، والانصار شعار، الانصار كرشي وعيبتي، ولولا الهجرة لكنت امرءا من الانصار" (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح؛ أخرجه البخاري (٤٣٣١)، ومسلم (١٠٥٩).
حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: لوگ میرے لیے کپڑے کے بیرونی حصہ کی طرح ہیں۔ اور انصار میرے لیے کپڑے کے اندرونی حصہ کی طرح ہیں۔ اور انصار میرے خاص رازدار لوگ ہیں۔ اگر ہجرت اہم معاملہ نہ ہوتا تو میں بھی انصار کا ایک آدمی ہوتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34538]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34538، ترقيم محمد عوامة 33028)
ترقیم عوامۃ: 33029 ترقیم الشثری: -- 34539
٣٤٥٣٩ - حدثنا يزيد بن هارون عن حماد بن سلمة عن ثابت عن ابي بكر بن انس قال: كتب زيد بن ارقم إلى انس يعزيه بولده واهله الذين اصيبوا يوم الحرة، ⦗١٥٥⦘ فكتب في كتابه: وإني مبشرك ببشرى من الله، سمعت رسول الله ﷺ يقول:"اللهم اغفر للانصار ولابناء الانصار ولابناء ابناء الانصار (ولنساء الانصار) (١) ولنساء ابناء الانصار ولنساء ابناء ابناء الانصار" (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ح، ط، هـ].
(٢) صحيح؛ أخرجه البخاري (٤٩٠٦)، ومسلم (٢٥٠٦).
حضرت ثابت رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابوبکر بن انس رحمہ اللہ نے فرمایا: کہ حضرت زید بن ارقم رضی اللہ عنہ نے حضرت انس رضی اللہ عنہ کو خط لکھ کر ان سے ان کی اولاد اور گھر والوں کی تعزیت کی جو حرّہ کے دن شہید ہوگئے تھے۔ آپ رضی اللہ عنہ نے اپنے خط میں لکھا: اور میں تمہیں اللہ کی طرف سے ایک خوشخبری سناتا ہوں جو میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنی ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے اللہ! تو انصار کی مغفرت فرما، اور انصار کی اولاد کی، اور انصار کی اولاد کی اولاد کی، اور انصار کی عورتوں کی، اور انصار کی اولاد کی عورتوں کی۔ اور انصار کی اولاد کی اولاد کی عورتوں کی بھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34539]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34539، ترقيم محمد عوامة 33029)
ترقیم عوامۃ: 33030 ترقیم الشثری: -- 34540
٣٤٥٤٠ - حدثنا عبد الله بن إدريس عن محمد بن إسحاق عن عاصم بن عمر قال: كان رسول الله ﷺ (إذا ذكر الانصار) (١) قال:"اعفة صبر" (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ب].
(٢) مرسل؛ عاصم بن عمر تابعي.
حضرت عاصم بن عمر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب بھی انصار کا ذکر کرتے تو فرماتے کہ پاک دامنی اور صبر سے لبریز ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34540]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34540، ترقيم محمد عوامة 33030)
ترقیم عوامۃ: 33031 ترقیم الشثری: -- 34541
٣٤٥٤١ - حدثنا ابن إدريس عن محمد بن إسحاق عن عاصم بن عمر (بن) (١) قتادة (ان قتادة) (٢) بن النعمان سقطت عينه على (وجنتيه) (٣) يوم احد، فردها رسول الله ﷺ فكانت احسن عينيه واحدهما (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (عن).
(٢) سقط من: [ب].
(٣) في [أ، ب]: (وجنته).
(٤) مرسل؛ عاصم بن عمر بن قتادة تابعي، أخرجه ابن سعد ٣/ ٤٥٢، وابن الأثير ٤/ ٤١٢، وابن عساكر ٤٩/ ٢٨٢، والبيهقي في الدلائل ٣/ ٢٥١، وورد من حديث عاصم عن أبيه عن جده، أخرجه أبو يعلى (١٥٤٩)، والطبراني ١٩/ (١٣)، وابن قانع ٢/ ٣٦٠، وابن عدي ٤/ ٢٨٣، وورد من حديث عاصم عن جده، أخرجه ابن عساكر ٤٩/ ٢٨٠، والبيهقي في الدلائل ٣/ ٢٥١، وأبو نعيم في الدلائل (١٢٦) كما ورد من حديث عاصم عن جابر أشار له ابن عبد البر في الاستيعاب ٣/ ١٢٧٥.
حضرت عاصم بن عمر بن قتادہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت قتادہ بن نعمان رضی اللہ عنہ کی آنکھ غزوہ احد کے دن ان کے رخسار سے گرگئی تھی۔ پس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دوبارہ اس کو اس کی جگہ پر لوٹا دیا تو آپ رضی اللہ عنہ کی آنکھ پہلے سے زیادہ خوبصورت اور تیز ہوگئی تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34541]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34541، ترقيم محمد عوامة 33031)
ترقیم عوامۃ: 33032 ترقیم الشثری: -- 34542
٣٤٥٤٢ - حدثنا ابن إدريس عن محمد بن إسحاق ان رسول الله ﷺ رد يد ⦗١٥٦⦘ خبيب ابن (يساف) (١) و (ضرب) (٢) يوم بدر على حبل العاتق، فردها رسول الله ﷺ فلم ير منها إلا مثل (خط) (٣) (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ، م]: (إساف)، وكلاهما صحيح، انظر: سنن البيهقي ٩/ ٣٧، وتاريخ البخاري ٣/ ٢٠٩، والجرح ٣/ ٣٨٧، والثقات ٣/ ١٠٨.
(٢) في [أ، هـ]: (موت).
(٣) في [أ، ب]: (خطة).
(٤) معضل، وأخرجه ابن الأثير ٢/ ١٤٦، والبيهقي في الدلائل ٣/ ٩٧، عن ابن إسحاق قال: (حدثني خبيب بن عبد الرحمن).
حضرت محمد بن اسحاق رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ رسو ل اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت خبیب بن اساف رضی اللہ عنہ کا ہاتھ ان کی جگہ پر لوٹا دیا، جو غزوہ بدر کے دن گردن اور مونڈھے کے درمیان سے کٹ گیا تھا۔ پس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے لوٹا دیا۔ وہ جگہ یوں معلوم ہوتی تھی جیسے کوئی ہلکا سا نشان ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34542]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34542، ترقيم محمد عوامة 33032)
ترقیم عوامۃ: 33033 ترقیم الشثری: -- 34543
٣٤٥٤٣ - حدثنا عبد الله بن إدريس عن محمد بن إسحاق عن عاصم بن عمر قال: جاء رجل إلى رسول الله ﷺ فجعل يذكر قريشا وما جمعت، وجعل (يتوعده بهم) (١) ، فقال له رسول الله ﷺ:"يابى ذلك عليك بنو قيلة، إنهم قوم في حدهم فرط" (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (يتوعدونهم).
(٢) مرسل؛ عاصم بن عمر تابعي، وابن إسحاق مدلس، أخرجه اين أبي عاصم في الآحاد (١٧٣٠).
حضرت عاصم بن عمر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ایک آدمی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا۔ اور قریش اور ان کی جمعیت کا ذکر کر کے ان کی طرف سے دھمکیاں دینے لگا۔ اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے ارشاد فرمایا: قبیلہ اوس اور خزرج والے تیری اس بات کو ماننے سے انکار کرتے ہیں اور بیشک یہ ایسی قوم ہیں کہ جن کے غصہ کے سامنے کوئی ٹھہر نہیں سکتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34543]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34543، ترقيم محمد عوامة 33033)
ترقیم عوامۃ: 33034 ترقیم الشثری: -- 34544
٣٤٥٤٤ - حدثنا غندر عن شعبة عن عمرو بن مرة قال: سمعت ابا حمزة قال: قالت الانصار: يا رسول الله، إن لكل نبي اتباعا، وإنا قد اتبعناك، فادع الله ان يجعل اتباعنا منا، فدعا لهم ان يجعل اتباعهم منهم (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) مرسل؛ أخرجه البخاري (٣٧٨٧)، وأخرجه الحاكم ٤/ ٨٥ من حديث أبي حمزة عن زيد، وكذا المزي ١٣/ ٤٤٧.
حضرت عمرو بن مرہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو حمزہ رحمہ اللہ کو ارشاد فرماتے ہوئے سنا کہ انصار نے کہا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! بیشک ہر نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پیروکار ہوتے ہیں اور تحقیق ہم نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی فرمانبرداری کی، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اللہ سے دعا کیجئے کہ وہ ہمارے پیروکاروں کو ہم میں سے بنا دے اس پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے حق میں دعا فرمائی کہ اللہ ان کے پیروکاروں کو ان میں سے بنا دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34544]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34544، ترقيم محمد عوامة 33034)
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 34545
٣٤٥٤٥ - قال: فنميت ذلك إلى عبد الرحمن ابن ابي ليلى فقال: قد زعم ذلك زيد (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح؛ أخرجه البخاري (٣٧٨٨)، وأحمد (١٩٣٣٦).
راوی کہتے ہیں کہ میں نے یہ بات حضرت عبد الرحمن بن ابی لیلیٰ رحمہ اللہ تک پہنچائی تو انہوں نے فرمایا: حضرت زید رضی اللہ عنہ نے یہی بات کہی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34545]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34545، ترقيم محمد عوامة ---)
ترقیم عوامۃ: 33035 ترقیم الشثری: -- 34546
٣٤٥٤٦ - حدثنا يزيد بن هارون قال: اخبرنا شعبة عن قتادة عن انس عن اسيد ابن حضير ان رسول الله ﷺ قال للانصار:"إنكم سترون بعدي اثرة"، قالوا: فما تامرنا؟ قال:" (تصبرون) (١) حتى تلقوني على الحوض" (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (تصبروا).
(٢) صحيح؛ أخرجه البخاري (٧٠٥٧)، ومسلم (١٨٤٥).
حضرت اسید بن حضیر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انصار سے فرمایا: عنقریب میرے بعد تم پاؤ گے کہ دوسروں کو تم پر ترجیح دی جائے گی۔ انہوں نے عرض کیا: آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں کس بات کا حکم دیتے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم صبر کو اختیار کرنا یہاں تک کہ مجھے حوض کوثر پر آملو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34546]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34546، ترقيم محمد عوامة 33035)
ترقیم عوامۃ: 33036 ترقیم الشثری: -- 34547
٣٤٥٤٧ - حدثنا عفان قال: ثنا وهيب قال: ثنا عمرو بن يحيى عن عباد بن تميم عن عبد الله بن زيد قال: قال رسول الله ﷺ:"لولا الهجرة لكنت امرءا من الانصار، ولو سلك الناس واديا او شعبا لسلكت وادي الانصار وشعبهم، الانصار شعار والناس دثار، وإنكم ستلقون بعدي اثرة فاصبروا حتى تلقوني على الحوض" (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح؛ البخاري (٤٣٣٠)، ومسلم (١٠٦١).
حضرت عبد اللہ بن زید رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اگر ہجرت اہم معاملہ نہ ہوتا تو میں بھی انصار ہی میں سے ایک شخص ہوتا۔ اگر لوگ کسی ایک وادی یا گھاٹی میں چلیں، تو میں انصار کی وادی یا گھاٹی میں چلوں گا۔ انصار میرے لیے کپڑے کے اندرونی حصہ کی طرح ہیں۔ اور باقی لوگ میرے لیے کپڑے کے بیرونی حصہ کی طرح ہیں۔ اور بیشک عنقریب تم لوگ دیکھو گے کہ دوسروں کو تم پر ترجیح دی جائے گی۔ پس تم صبر کرنا یہاں تک کہ تم مجھ سے حوض کوثر پر ملاقات کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34547]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34547، ترقيم محمد عوامة 33036)