🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
150. الخيل وما ذكر فيها من الخير
گھوڑے کی فضیلت کا بیان
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 34181 ترقیم الشثری: -- 35741
٣٥٧٤١ - حدثنا خالد بن مخلد قال: ثنا سليمان بن بلال عن سهيل عن ابيه عن ابي هريرة قال: قال رسول الله ﷺ:"الخيل معقود في نواصيها الخير إلى يوم القيامة (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) حسن؛ خالد بن مخلد صدوق، أخرجه مسلم (٩٨٧)، وأحمد ٢/ ٢٦٢ (٧٥٥٣).
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: گھوڑے کی پیشانی میں قیامت تک خیر رکھ دی گئی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35741]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35741، ترقيم محمد عوامة 34181)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
151. في النهي عن تقليد الإبل الأوتار
اونٹ (یا گھوڑے) کو کمان کی تانت سے قلادہ باندھنے کی ممانعت کا بیان
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 34182 ترقیم الشثری: -- 35742
٣٥٧٤٢ - حدثنا معاوية بن هشام قال: ثنا مالك بن انس عن عبد الله بن ابي بكر عن عباد بن تميم عن ابي بشير الانصاري قال: كنا مع النبي ﷺ في بعض اسفاره فارسل رسولا: لا يبقى في عنق بعير قلادة من وتر إلا قطعت (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح؛ أخرجه البخاري (٣٠٠٥)، ومسلم (٢١١٥).
حضرت ابو بشیر انصاری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک سفر میں تھے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک قاصد بھیج کر اعلان کروایا کہ: کسی اونٹ کی گردن میں کمان کی تانت کا قلادہ باقی نہ رہے مگر یہ کہ اسے کاٹ دیا جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35742]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35742، ترقيم محمد عوامة 34182)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 34183 ترقیم الشثری: -- 35743
٣٥٧٤٣ - حدثنا وكيع قال: ثنا ابن عون عن (سعيد) (١) البزار عن مكحول قال: قال رسول الله ﷺ:"قلدوها: ولا تقلدوها الاوتار" -يعني الخيل (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (سعد).
(٢) مرسل مجهول؛ عكرمة تابعي، وسعيد البزار مجهول.

حضرت مکحول رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: گھوڑوں کو قلادہ باندھو، لیکن گھوڑوں کو کمان کی تانت کے ساتھ مت باندھو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35743]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35743، ترقيم محمد عوامة 34183)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 34184 ترقیم الشثری: -- 35744
٣٥٧٤٤ - حدثنا ابو اسامة قال: ثنا عبد الرحمن بن يزيد بن جابر قال: حدثني القاسم عن ابي امامة قال: قلدوها ولا تقلدوها الاوتار -يعني الخيل (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) معلول؛ عبد الرحمن هو ابن تميم لا ابن جابر كما تقدم.
حضرت ابو امامہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ گھوڑوں کو قلادہ باندھو، لیکن ان کو کمان کی تانت کے ساتھ مت باندھو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35744]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35744، ترقيم محمد عوامة 34184)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 34185 ترقیم الشثری: -- 35745
٣٥٧٤٥ - [حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن برد عن مكحول قال: قال رسول الله ﷺ:"قلدوا الخيل] (١) ولا تقلدوها الاوتار" (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط ما بين المعكوفين من: [أ، ب، هـ].
(٢) مرسل؛ مكحول تابعي.

حضرت مکحول رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: گھوڑوں کو قلادہ باندھو، لیکن کمان کی تانت سے مت باندھو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35745]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35745، ترقيم محمد عوامة 34185)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
152. الرجل يحمل على الشيء في سبيل الله متى يطيب لصاحبه؟
کوئی شخص اﷲ کے راستہ میں کسی چیز پر سوار ہو تو وہ جانور کب اس کیلئے حلال ہو گا
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 34186 ترقیم الشثری: -- 35746
٣٥٧٤٦ - حدثنا ابو معاوية عن (عبيد الله) (١) بن عمر عن محمد بن المنكدر عن ربيعة بن عبد الله بن الهدير قال: كان عمر إذا حمل على فرس او بعير في سبيل الله قال: إذا جاوزت وادي القرى او مثلها من طريق مصر فاصنع بها ما بدا لك (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (عبد اللَّه).
(٢) صحيح.

حضرت ربیعہ بن عبد اللہ رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ جب کسی کو گھوڑے یا اونٹ پر سوار کرتے جہاد کیلئے تو اس کو فرماتے کہ جب تم وادی قریٰ یا مصر کے راستے میں اس کے مثل مقام سے گزر جاؤ تو پھر اس کے ساتھ جو چاہو کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35746]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35746، ترقيم محمد عوامة 34186)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 34187 ترقیم الشثری: -- 35747
٣٥٧٤٧ - حدثنا ابو اسامة قال: ثنا عبيد الله عن نافع قال: كان ابن عمر إذا حمل على بعير في سبيل الله اشترط على صاحبه ان لا يهلكه حتى يبلغ وادي القرى او حذاه من طريق مصر، فإذا خلف ذلك فهو كهيئة ماله يصنع ما شاء (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح.
حضرت نافع رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما جب کسی کو جہاد کیلئے اونٹ پر سوار کرتے تو اس پر یہ شرط لگاتے کہ وادی قریٰ یا مصر کے راستے میں اس کے برابر پہنچنے سے قبل اس کو ہلاک نہ کرے، جب اس جگہ کو پیچھے چھوڑ دے تو وہ اس کے اپنے مال کی طرح ہے جو چاہے اس کے ساتھ کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35747]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35747، ترقيم محمد عوامة 34187)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 34188 ترقیم الشثری: -- 35748
٣٥٧٤٨ - حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن يحيى بن سعيد عن سعيد ابن المسيب وسئل عن الرجل يعطي الشيء في سبيل الله كيف يصنع بما بقي عنده؟ قال: إذا بلغ راس مغزاه فهو كهيئة ماله، يصنع فيه ما (١) يصنع بماله.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س، م]: زيادة (كان).
حضرت سعید بن المسیب سے دریافت کیا گیا کہ کسی شخص کو جہاد کیلئے کچھ دیا جائے تو جو اس کے پاس باقی بچ جائے اس کے ساتھ کیا کرے؟ فرمایا جب وہ جہاد کی جگہ پر پہنچ جائے تو وہ اس کے مال کی طرح ہے اس کے ساتھ وہی کرے جو اپنے مال کے ساتھ کرتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35748]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35748، ترقيم محمد عوامة 34188)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 34189 ترقیم الشثری: -- 35749
٣٥٧٤٩ - حدثنا عيسى بن يونس عن عمرو مولى غفرة قال: اردت الغزو (فتزوجت) (١) بما في يدي، وبعث إلي رجل معونة بستين دينارا في سبيل الله، قال: فاتيت سعيد بن المسيب فذكرت ذلك له وقلت: ادع لاهلي بقدر ما انفقت، قال: لا، ولكن إذا بلغت راس المغزى فهو كهيئة مالك، ثم اتيت القاسم بن محمد فذكرت ذلك له، فقال لي مثل قول سعيد بن المسيب.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (فروحت)، وفي [هـ]: (فتجهزت).
حضرت عمرو جو غفرہ کے آزاد کردہ غلام ہیں وہ کہتے ہیں کہ میں جہاد پر جانے لگا تو جو کچھ میرے پاس تھا اس کے ساتھ شادی کرلی، ایک شخص نے جہاد کیلئے مجھے ساٹھ دینار ارسال کئے، فرماتے ہیں کہ میں حضرت سعید بن المسیب کے پاس آیا اور ان سے یہ معاملہ ذکر کر کے عرض کیا کہ جتنا میں نے خرچ کیا ہے اس کی بقدر اس میں سے گھر والوں کیلئے چھوڑ جاؤں؟ آپ نے فرمایا نہیں لیکن جب میدان جہاد پر پہنچ جاؤ تو پھر یہ تمہارے اپنے مال کی طرح ہے، پھر میں قاسم بن محمد کے پاس آیا اور ان سے یہ معاملہ ذکر کیا اور اس کے متعلق دریافت کیا، انہوں نے بھی حضرت سعید بن المسیب کی طرح ہی مجھ سے فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35749]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35749، ترقيم محمد عوامة 34189)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 35799
(٣٥٧٩٩) [*] حدثنا وكيع قال: ثنا هشام الدستوائي عن قتادة عن سعيد بن المسيب في الرجل يعطى الشيء في سبيل الله فيفضل معه الشيء، قال: ما فضل من شيء فهو له.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
[*] قال مُعِدُّ الكتاب للشاملة: كذا الرقم بالمطبوع، وهو غلط
حضرت سعید بن المسیب فرماتے ہیں کہ کسی شخص کو جہاد کیلئے کچھ دیا جائے پھر اس کے پاس کچھ بچ جائے تو جو کچھ بچ جائے وہ اسی کا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35799]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري -35799، ترقيم محمد عوامة ---)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں