مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
157. تسخير العلج
گدھے کو مسخر کرنا (تابع کرنا)
ترقیم عوامۃ: 34201 ترقیم الشثری: -- 35760
٣٥٧٦٠ - حدثنا وكيع قال: ثنا شعبة عن ابي عمران الجوني قال: سمعت جندبا البجلي يقول: كنا ناخذ العلج فيدلنا من القرية إلى القرية (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح.
حضرت جندب البجلی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ہم ایک عجمی کافر کو پکڑ لیتے پھر وہ ایک بستی سے دوسری بستی تک ہماری رہنمائی کرتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35760]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35760، ترقيم محمد عوامة 34201)
158. الحرائر (يسبين) ثم يشترين
آزاد خواتین قید ہو جائیں پھر ان کو کوئی خرید لے
ترقیم عوامۃ: 34202 ترقیم الشثری: -- 35761
٣٥٧٦١ - حدثنا ابو داود الطيالسي عن ابي (حرة) (١) عن الحسن في رجل سبيت امراته فافتداها زوجها من العدو تكون امته؟ قال: لا.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (مرة).
حضرت حسن رحمہ اللہ سے دریافت کیا گیا کہ ایک آدمی کی بیوی کو قید کرلیا گیا تو اس کے خاوند نے فدیہ دے کر دشمن سے آزاد کر والیا تو کیا وہ اس کی باندی شمار ہوگی؟ فرمایا کہ نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35761]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35761، ترقيم محمد عوامة 34202)
ترقیم عوامۃ: 34203 ترقیم الشثری: -- 35762
٣٥٧٦٢ - حدثنا محمد بن بكر عن ابن جريج قال: قلت لعطاء: نساء حرائر اصابهن العدو فابتاعهن رجل ايصيبهن؟ قال: لا، (ولا) (١) يسترقهن، ولكن ⦗٤٨٧⦘ يعطيهن انفسهن بالذي اخذهن به، ولا (يزد) (٢) عليهن.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ط، هـ].
(٢) في [أ، ب، هـ]: (يرد).
حضرت ابن جریج رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عطاء رحمہ اللہ سے دریافت کیا کہ کچھ آزاد عورتوں کو اگر دشمن قید کرے پھر ان کو کوئی شخص ان سے خرید لے، تو کیا وہ ان کے ساتھ جماع کرسکتا ہے؟ فرمایا کہ نہیں اور وہ باندی بھی نہیں بنیں گی بلکہ جتنا مال دے کر ان کو خریدا گیا ہے وہ وصول کرے گا ان سے اور اس رقم پر زیادتی نہیں کرے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35762]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35762، ترقيم محمد عوامة 34203)
159. أهل الهمة يسبون ثم يظهر عليهم المسلمون
کچھ ذمی قید ہو جائیں پھر مسلمان ان پر غالب آ جائیں
ترقیم عوامۃ: 34204 ترقیم الشثری: -- 35763
٣٥٧٦٣ - حدثنا عيسى بن يونس عن مساور الوراق قال: سالت الشعبي عن امراة من اهل الذمة سباها العدو ثم ظهر عليها المسلمون فوقعت في سهم رجل منهم، قال: ترد إلى (اهل عهدها) (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (أهلها).
حضرت مساور الوراق رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت شعبی رحمہ اللہ سے دریافت کیا کہ ذمیوں کی ایک خاتون کو دشمنوں نے قید کرلیا پھر ان پر مسلمان غالب آگئے اور وہ ایک مسلمان مرد کے حصہ میں آئی تو اس کا کیا حکم ہے؟ حضرت شعبی نے فرمایا: جن سے عہد ہے ان کو واپس کردی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35763]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35763، ترقيم محمد عوامة 34204)
ترقیم عوامۃ: 34205 ترقیم الشثری: -- 35764
٣٥٧٦٤ - حدثنا وكيع قال: ثنا سفيان عن مغيرة عن إبراهيم في اهل الذمة يسبيهم العدو ثم يظهر عليهم المسلمون، قال: لا يسترقون.
حضرت ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ذمیوں کو اگر دشمن قید کرلیں پھر مسلمان ان پر غالب آجائیں تو وہ قیدی غلام شمار نہ ہوں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35764]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35764، ترقيم محمد عوامة 34205)
ترقیم عوامۃ: 34206 ترقیم الشثری: -- 35765
٣٥٧٦٥ - حدثنا وكيع قال: ثنا (إسرائيل) (١) عن جابر عن عامر قال: اهل الذمة [لا يباعون.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ، ط، هـ]: (إسماعيل).
حضرت عامر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ذمیوں کو نہیں فروخت کیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35765]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35765، ترقيم محمد عوامة 34206)
ترقیم عوامۃ: 34207 ترقیم الشثری: -- 35766
٣٥٧٦٦ - حدثنا وكيع قال: ثنا سفيان عن جابر عن عامر قال: الاحرار] (١) لا يباعون.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط ما بين المعكوفين من: [س].
حضرت عامر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ آزاد اشخاص جو قید ہوگئے ہوں ان کو فروخت نہیں کیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35766]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35766، ترقيم محمد عوامة 34207)
ترقیم عوامۃ: 34208 ترقیم الشثری: -- 35767
٣٥٧٦٧ - حدثنا وكيع (١) قال: ثنا ابن عون عن غاضرة (العنبري) (٢) قال: اتينا عمر، قال ابن عون: إما قال: في نساء، وإما قال: في إماء كن (يساعين) (٣) في ⦗٤٨٨⦘ الجاهلية، فامر باولادهم ان يقوموا على آبائهم وان لا يسترقوا (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: زيادة (قال: حدثنا سفيان).
(٢) في [أ، ب]: (العبدي).
(٣) في [أ، ب]: (نساء عر)، وفي [هـ]: (مباعين).
(٤) مجهول؛ لجهالة غاضرة العنبري، أخرجه عبد الرزاق (١٣١٥٩ و ١٣٢٧٥)، والطحاوي في شرح المشكل ١١/ ١٦، وأبو عبيد في الأموال (٣٦٠).
حضرت غاضرۃ العنبری رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ہم لوگ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے پاس آئے، حضرت ابن عون رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا: یا تو خواتین کے متعلق فرمایا، یا لونڈیوں کے متعلق جن کے ساتھ زمانہ جاہلیت میں زنا کیا جاتا، حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے ان کی اولاد کے بارے میں حکم دیا کہ ان کی قیمت ان کے باپوں پر لگائی جائے، اور ان کو غلام نہ بنایا جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35767]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35767، ترقيم محمد عوامة 34208)
160. الحر يشتريه الرجل
آزاد شخص جو قیدی تھا اس کو کوئی تاجر شخص خرید لے
ترقیم عوامۃ: 34209 ترقیم الشثری: -- 35768
٣٥٧٦٨ - حدثنا جرير عن مغيرة عن إبراهيم قال: إذا اسر العدو رجلا من المسلمين فاشتراه تاجر سعى للتاجر حتى يؤدي إليه ما اشتراه به، وإذا اسروا مملوكا للمسلمين فاشتراه تاجر ثم وجده مولاه فهو احق به بثمنه، وإذا اشتروا رجلا من اهل الذمة سعى للتاجر حتى يؤدي إليه ثمنه.
ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ مسلمانوں میں سے کسی شخص کو اگر دشمن قید کرلے پھر اس کو کوئی تاجر خرید لے تو وہ شخص تاجر کو وہ قیمت ادا کرنے کی کوشش کرے گا جو ادا کر کے اس نے اس کو خریدا ہے، اور اگر وہ مسلمانوں کے غلاموں کو قید کرلیں پھر ان کو کوئی تاجر خرید لے، پھر ان کو ان کا آقا پالے تو وہ قیمت دے کرلینے میں زیادہ حقدار ہے، اور اگر وہ کسی ذمی کو خرید لیں پھر وہ تاجر کو قیمت دے کر آزاد ہونے کی کوشش کرے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35768]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35768، ترقيم محمد عوامة 34209)
ترقیم عوامۃ: 34210 ترقیم الشثری: -- 35769
٣٥٧٦٩ - حدثنا محمد بن بكر عن ابن جريج قال: قال عطاء في الحر يسبيه العدو ثم يشتريه المسلم مثل قوله في النساء.
حضرت عطاء رحمہ اللہ اس آزاد شخص کے متعلق جس کو دشمن قید کرلے پھر اس کو کوئی مسلمان خرید لے تو جو عورتوں کے متعلق ارشاد فرمایا تھا اسی کے مثل فرماتے ہیں اور حضرت عمرو بن دینار بھی اسی طرح فرماتے ہیں یعنی کہ جو قیمت دے کر خریدا گیا ہے وہ قیمت ان کو ادا کرے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35769]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35769، ترقيم محمد عوامة 34210)