مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
161. ما ذكر في الغلول
خیانت کے متعلق جو وارد ہوا ہے
ترقیم عوامۃ: 34220 ترقیم الشثری: -- 35780
٣٥٧٨٠ - حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن إسماعيل بن ابي خالد عن قيس ابن ابي حازم عن عدي بن عميرة الكندي قال: قال رسول الله ﷺ:"ايها الناس من عمل لنا منكم على عمل فكتمنا (١) مخيطا فما فوقه فهو غل ياتي به يوم القيامة"، قال: فقام إليه رجل من الانصار اسود كاني اراه فقال: اقبل عني ⦗٤٩٢⦘ عملك يا رسول الله، قال:"ما ذاك؟"، قال: سمعتك تقول الذي قلت، قال:"وانا اقوله الآن من استعملناه على عمل فليجئنا بقليله وكثيره، فما اوتي منه اخذ، وما نهي عنه انتهى" (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: زيادة (منه).
(٢) صحيح؛ أخرجه مسلم (١٨٣٣)، وأحمد (١٧٧١٧).
حضرت عدی بن عمیرہ الکندی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے لوگو! جو تم میں سے ہمارے لیے کسی معاملہ میں حاکم یا عامل بنے، پھر وہ ہم سے کوئی سوئی یا اس سے بڑی چیز چھپالے تو یہ خیانت ہے وہ قیامت کے دن اس کو لے کر حاضر ہوگا ایک سیاہ انصاری شخص کھڑا ہوا گویا کہ میں اس کو دیکھ رہا ہوں اور کہا اے اللہ کے رسول! مجھے اپنا عامل بنانا واپس لے لیجئے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا کس وجہ سے؟ اس نے عرض کیا میں نے آپ سے وہ سنا ہے جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ابھی فرمایا ہے اس وجہ سے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میں تو اب بھی کہتا ہوں کہ جو تم میں سے کسی معاملہ پر عامل بنایا گیا تو اس کو چاہئے کہ جو تھوڑا یا زیادہ ہے وہ ہمارے پاس لے آئے، جو اس کو دیا جائے وہ وصول کرے جس سے روکا جائے اس سے منع ہوجائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35780]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35780، ترقيم محمد عوامة 34220)
ترقیم عوامۃ: 34221 ترقیم الشثری: -- 35781
٣٥٧٨١ - حدثنا وكيع قال: ثنا إسماعيل بن ابي خالد عن قيس عن عدي (بن عميرة) (١) الكندي قال: سمعت رسول الله ﷺ فذكر مثله إلا انه قال:"فإنه غلول ياتي به يوم القيامة" (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (عن عمارة)، وفي [جـ]: (بن عمارة).
(٢) صحيح؛ أخرجه مسلم (١٨٣٣)، وأحمد (١٧٧١٩).
حضرت عدی بن عمیرہ الکندی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یہ خیانت اور دھوکا ہے قیامت کے دن اس کے ساتھ حاضر ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35781]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35781، ترقيم محمد عوامة 34221)
ترقیم عوامۃ: 34222 ترقیم الشثری: -- 35782
٣٥٧٨٢ - حدثنا ابو اسامة عن عوف عن الحسن في قوله: ﴿وما آتاكم الرسول فخذوه وما نهاكم عنه فانتهوا﴾ [الحشر: ٧] ، قال: كان يؤتيهم الغنائم وينهاهم عن الغلول.
حضرت حسن رحمہ اللہ قرآن کریم کی آیت { وَمَا آتَاکُمُ الرَّسُولُ فَخُذُوہُ، وَمَا نَہَاکُمْ عَنْہُ فَانْتَہُوا } کے متعلق فرماتے ہیں کہ ان کو غنیمت عطا کرتے تھے اور خیانت سے روکتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35782]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35782، ترقيم محمد عوامة 34222)
ترقیم عوامۃ: 34223 ترقیم الشثری: -- 35783
٣٥٧٨٣ - حدثنا (محمد بن فضيل عن) (١) محمد بن إسحاق عن يزيد بن خصيفة عن سالم مولى مطيع عن ابي هريرة قال: اهدى رفاعة إلى رسول الله ﷺ غلاما، فخرج (به معه) (٢) إلى خيبر، فنزل بين العصر والمغرب فاتى الغلام سهم (عائر) (٣) فقتله، فقلنا: هنيئا (لك) (٤) الجنة، فقال:"والذي نفسي بيده إن شملته لتحرق عليه الآن في النار كلها من المسلمين"، فقال رجل من الانصار: يا رسول الله (اصبت) (٥) ⦗٤٩٣⦘ يومئذ شراكين، فقال:"يقد (منك) (٦) (مثلهما) (٧) من نار جهنم" (٨) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (سميل).
(٢) في [هـ]: (بدمعه).
(٣) أي: لا يدرى من رماه، وفي [جـ]: (غائر).
(٤) في [هـ]: (له).
(٥) في [أ، ب]: (أصيب).
(٦) في [أ، ب]: (فيك).
(٧) في [أ، ب]: (مثلها).
(٨) منقطع حكمًا؛ ابن إسحاق مدلس، أخرجه ابن حبان (٤٨٥٢)، وقد ورد من حديث ابن إسحاق عن ثور بن زيد عن سالم، أخرجه إسحاق (٥٣٣)، والحاكم ٣/ ٤٥، والخطيب في الأسماء المبهمة ٤/ ٢٨٩، وابن الأثير في أسد الغابة ٥/ ١٣٨، وابن إسحاق في السيرة ٤/ ٣١٠، وصرح ابن إسحاق بالسماع عندهم، وأصله عند البخاري (٤٢٣٤)، ومسلم (١١٥).
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ حضرت رفاعہ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو ایک غلام ہدیہ دیا، وہ غلام جنگ خیبر میں ساتھ گیا آپ عصر اور مغرب کے درمیان ایک جگہ اترے، غلام کو ایک تیر لگا جس کے مارنے والے کا پتہ نہیں تھا، اور اس نے اسے مار ڈالا ہم نے کہا تمہارے لیے جنت کی خوشخبری ہے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: قسم ہے اس ذات کی جس کے قبضہ میں میری جان ہے، اس کی چادر اس کو آگ میں جلا رہی ہوگی جو اس نے مسلمانوں کے مال میں سے خیانت کی تھی، ایک انصاری شخص کھڑا ہوا اور عرض کیا اے اللہ کے رسول! میں نے اس دن دو تسمے پائے تھے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ان دونوں کی مثل تجھے جہنم کی آگ سے کاٹا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35783]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35783، ترقيم محمد عوامة 34223)
162. الرجل يغل ويتفرق الجيش
کوئی شخص خیانت کرے اور لشکر سے الگ ہو جائے
ترقیم عوامۃ: 34224 ترقیم الشثری: -- 35784
٣٥٧٨٤ - حدثنا عبد الله بن المبارك عن الاوزاعي عن يحيى بن ابي كثير عن الحسن في الرجل يغل ويتفرق الجيش قال: يتصدق به عن ذلك الجيش.
حسن رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص خیانت کرے اور لشکر منتشر ہوجائے، تو وہ اس مال کو اس لشکر کی طرف سے صدقہ کردے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35784]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35784، ترقيم محمد عوامة 34224)
163. الرجل يوجد عنده الغلول
کسی شخص کے پاس اگر خیانت کی چیز پائی جائے تو اس کا حکم
ترقیم عوامۃ: 34225 ترقیم الشثری: -- 35785
٣٥٧٨٥ - حدثنا عبد الوهاب الثقفي عن المثنى ص عمرو بن شعيب قال: إذا وجد الغلول عند الرجل اخذ وجلد مائة وحلق راسه ولحيته واخذ ما كان في رحله من شيء إلا الحيوان، واحرق رحله ولم ياخذ سهما في المسلمين ابدا.
حضرت عمرو بن شعیب رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ اگر کسی شخص کے پاس خیانت کا مال ملتا تو اس سے لے لیا جاتا اور اس کو سوکوڑے مارے جاتے اور اس کا سر اور داڑھی مونڈھ دی جاتی اور اس کے جانوروں کے علاوہ سارا سامان ضبط کرلیا جاتا اور اس کے سامان کو آگ لگا دی جاتی اور وہ ہمیشہ کیلئے مسلمانوں کی غنیمت میں سے حصہ وصول نہیں کرے گا، فرماتے ہیں کہ مجھے یہ بات پہنچی ہے کہ حضرات شیخین رضی اللہ عنہ ما اسی طرح کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35785]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35785، ترقيم محمد عوامة 34225)
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 35786
٣٥٧٨٦ - قال: وبلغني ان ابا بكر وعمر كانا يفعلانه (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) منقطع؛ عمرو بن شعيب لم يدرك أبا بكر وعمر.
حضرت عمرو بن شعیب رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ مجھے یہ بات پہنچی ہے کہ حضرت ابوبکر اور حضرت عمر رضی اللہ عنہما اسی طرح کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35786]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35786، ترقيم محمد عوامة ---)
ترقیم عوامۃ: 34226 ترقیم الشثری: -- 35787
٣٥٧٨٧ - حدثنا عبد الاعلى عن يونس عن الحسن في الغلول يوجد عند الرجل قال: يحرق (رحله) (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (الرحل).
حضرت حسن رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر کسی شخص کے پاس خیانت کا مال وصول ہو تو اس کے سامان کو آگ لگا دی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35787]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35787، ترقيم محمد عوامة 34226)
ترقیم عوامۃ: 34227 ترقیم الشثری: -- 35788
٣٥٧٨٨ - حدثنا إسحاق بن منصور قال: ثنا هريم عن مطرف عن عمرو بن سالم قال: كان اصحابنا يقولون: عقوبة صاحب الغلول ان يحرق فسطاطه ومتاعه.
حضرت عمرو بن سالم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ہمارے اصحاب فرماتے تھے کہ خیانت کرنے والے کی سزا یہ ہے کہ اس کے خیمہ اور سامان کو جلا دیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35788]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35788، ترقيم محمد عوامة 34227)
ترقیم عوامۃ: 34228 ترقیم الشثری: -- 35789
٣٥٧٨٩ - حدثنا داود بن عبد الله قال: ثنا عبد العزيز بن محمد عن صالح بن محمد (بن) (١) زائدة عن سالم بن عبد الله عن ابيه عن عمر بن الخطاب ان رسول الله ﷺ قال:"من وجدتموه قد غل فحرقوا متاعه" (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، هـ]: (عن).
(٢) ضعيف؛ لضعف صالح بن محمد بن زائدة، أخرجه أحمد (١٤٤)، وأبو داود (٢٧١٣)، والترمذي (١٤٦١)، والحاكم ٢/ ١٣٨، والدارمي (٢٤٩٠)، والطحاوي في شرح المشكل (٤٢٤٠)، والضياء (٢٠٢)، وسعيد بن منصور (٢٧٢٩)، وأبو يعلى (٢٠٤)، والبزار (١٢٣)، والبيهقي ٩/ ١٠٢، وابن عدي ٤/ ٥٩، وابن عساكر ٢٣/ ٣٧٣.
حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم جس کو خیانت کرتے ہوئے پاؤ تو اس کے سامان کو آگ لگا دو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35789]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35789، ترقيم محمد عوامة 34228)