مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
20. ما قالوا: في المجوسية (تسبى) وتوطأ
جن لوگوں نے قیدی مجوسیہ عورت سے وطی کرنے کے بارے میں یوں کہا
ترقیم عوامۃ: 33330 ترقیم الشثری: -- 34851
٣٤٨٥١ - حدثنا جرير عن مغيرة عن حماد عن إبراهيم قال: إذا سبيت ⦗٢٤١⦘ المجوسيات (وعبدة) (١) الاوثان عرض (عليهن) (٢) الإسلام و (اجبرن) (٣) (عليه) (٤) فإن اسلمن وطئن واستخدمن، كان ابين ان يسلمن استخدمن ولم (يوطان) (٥) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ]: (عبدت).
(٢) في [أ]: (عليهمن)، وفي [ب]: (عليهم).
(٣) في [أ، ب، جـ]: (جبرن).
(٤) في [ب]: (عليهم).
(٥) في [أ، ب]: (يوطين).
حضرت حماد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا: جب مجوسیہ عورتوں یا بت پرست عورتوں کو قید کرلیا جائے تو ان پر اسلام پیش کیا جائے گا اور ان کو اسلام قبول کرنے پر مجبور کیا جائے گا پس اگر وہ اسلام لے آئیں تو ان سے وطی کی جائے گی اور ان سے خدمت کروائی جائے گی۔ اور اگر وہ اسلام لانے سے انکار کردیں تو ان سے خدمت تو لی جائے گی لیکن ان سے وطی نہیں کی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34851]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34851، ترقيم محمد عوامة 33330)
ترقیم عوامۃ: 33331 ترقیم الشثری: -- 34852
٣٤٨٥٢ - حدثنا الثقفي عن (مثنى) (١) عن عمرو بن شعيب عن سعيد بن المسيب قال: لا باس ان يشتري الرجل الجارية المجوسية فيتسراها.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (عيسى)، وتكرر بعدها (عن عمرو) في: [أ، ب].
حضرت عمرو بن شعیب رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت سعید بن المسیب رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا: اس میں کوئی حرج نہیں ہے کہ آدمی مجوسیہ باندی خریدے اور اس سے جماع کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34852]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34852، ترقيم محمد عوامة 33331)
21. ما قالوا: في اليهوديات والنصرانيات إذا سبئن
جن لوگوں نے یوں کہا: یہودی اور نصرانی عورتوں کو جب قیدی بنا لیا جائے
ترقیم عوامۃ: 33332 ترقیم الشثری: -- 34853
٣٤٨٥٣ - حدثنا جرير عن مغيرة عن حماد عن إبراهيم قال: إذا سبيت اليهوديات والنصرانيات عرض عليهن الإسلام (واجبرن) (١) عليه، فإن اسلمن او لم يسلمن وطئن واستخدمن.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ]: (وجبرن).
حضرت حماد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ابراہیم رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا: جب یہودی اور نصرانی عورتوں کو قیدی بنا لیا جائے تو ان پر اسلام کو پیش کیا جائے گا اور ان کو اسلام قبول کرنے پر مجبور کیا جائے گا۔ پھر اگر وہ اسلام قبول کریں یا نہ کریں۔ ان سے وطی بھی کی جاسکتی ہے اور خدمت بھی لی جاسکتی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34853]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34853، ترقيم محمد عوامة 33332)
ترقیم عوامۃ: 33333 ترقیم الشثری: -- 34854
٣٤٨٥٤ - حدثنا محمد بن فضيل عن ليث عن مجاهد قال: إذا اصاب الرجل الجارية الشركة فليقررها بشهادة ان لا إله إلا الله، فإن ابت ان تقر لم يمنعه ذلك ان يقع عليها.
حضرت لیث رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت مجاہد رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا: جو شخص مشرکہ باندی پالے۔ اس کو چاہیئے کہ وہ اس سے لا الہ الا اللہ کا اقرار کروائے۔ پس اگر وہ اقرار کرنے سے انکار کر دے، تو یہ بات اس کے لیے وطی کرنے سے مانع نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34854]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34854، ترقيم محمد عوامة 33333)
ترقیم عوامۃ: 33334 ترقیم الشثری: -- 34855
٣٤٨٥٥ - حدثنا عبد الاعلى عن برد عن مكحول في الرجل إذا كانت له امة يهودية او نصرانية فإنه (يطؤها) (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط، هـ]: (يطأها)، وفي [ب، جـ، س]: (يبطها)، وفي [ع]: (يتطيها).
حضرت برد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت مکحول رحمہ اللہ نے اس آدمی کے بارے میں ارشاد فرمایا: کہ جب اس کے پاس یہودی یا نصرانی باندی ہو تو وہ اس سے وطی کرسکتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34855]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34855، ترقيم محمد عوامة 33334)
ترقیم عوامۃ: 33335 ترقیم الشثری: -- 34856
٣٤٨٥٦ - حدثنا عبد الاعلى عن معمر عن الزهري قال: إذا كانت له امة من اهل الكتاب فله ان يغشاها إن شاء، ويكرهها على الغسل.
حضرت معمر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اما م زہری رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا: جب کسی شخص کی باندی کتابیہ ہو تو اسے اختیار ہے کہ وہ اس سے جماع کرے اور وہ اس کو نہانے پر مجبور کرسکتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34856]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34856، ترقيم محمد عوامة 33335)
ترقیم عوامۃ: 33336 ترقیم الشثری: -- 34857
٣٤٨٥٧ - حدثنا حاتم بن وردان عن يونس عن الحسن قال: اليهودية والنصرانية (يطاهما) (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ]: (يطأها)، وفي [ط]: (يبطهما).
حضرت یونس رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت حسن رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا: یہودی اور نصرانی باندی سے وطی کی جاسکتی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34857]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34857، ترقيم محمد عوامة 33336)
22. من كره وطئ المشركة حتى تسلم
جس شخص نے مشرکہ باندی سے وطی کرنے کو مکروہ سمجھا یہاں تک کہ وہ اسلام قبول کر لے
ترقیم عوامۃ: 33337 ترقیم الشثری: -- 34858
٣٤٨٥٨ - حدثنا عبدة بن سليمان عن سعيد عن قتادة عن معاوية بن قرة قال: كان عبد الله يكره امة مشركة (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) رجاله ثقات؛ لكن معاوية بن قرة لا يروي عن عبد اللَّه.
حضرت قتادہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت معاویہ بن قرہ رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا: کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ مشرکہ باندی کو ناپسند کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34858]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34858، ترقيم محمد عوامة 33337)
ترقیم عوامۃ: 33338 ترقیم الشثری: -- 34859
٣٤٨٥٩ - حدثنا وكيع قال: ثنا ابو هلال عن معاوية بن قرة عن ابن مسعود قال: اكره ان اطا (امراة) (١) مشركة حتى تسلم (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط، ك]: (أمة).
(٢) حسن؛ أبو هلال صدوق.
حضرت معاویہ بن قرہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: میں ناپسند کرتا ہوں کہ میں مشرکہ باندی سے وطی کروں یہاں تک کہ وہ اسلام قبول کرلے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34859]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34859، ترقيم محمد عوامة 33338)
ترقیم عوامۃ: 33339 ترقیم الشثری: -- 34860
٣٤٨٦٠ - حدثنا يزيد بن هارون عن حبيب عن عمرو بن هرم قال: سئل جابر ابن زيد عن الرجل يشتري (الجارية) (١) من السبي فيقع عليها؟ قال: لا، حتى يعلمها الصلاة والغسل من الجنابة وحلق العانة.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط، هـ]: (جاربة).
حضرت عمرو بن ھرم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت جابر بن زید رحمہ اللہ سے ایسے آدمی کے متعلق پوچھا گیا: جو قیدیوں میں سے کوئی باندی خریدے کیا وہ اس سے وطی کرسکتا ہے؟ آپ رحمہ اللہ نے فرمایا: نہیں! یہاں تک کہ اس کو نماز سکھائے، اور ناپاکی کا غسل اور زیر ناف بال کاٹنا سکھائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34860]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34860، ترقيم محمد عوامة 33339)