🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
15. ما قالوا: في الجبن وما يذكر فيه
بزدلی کے بارے میں لوگوں کی آراء اور اس کے بارے میں چند روایات کا بیان
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33294 ترقیم الشثری: -- 34811
٣٤٨١١ - [حدثنا محمد عن ابن جريج عن عبد الكريم قال: قالت عائشة: إذا (احس) (١) احدكم من نفسه جنبا فلا يغزون] (٢) (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ]: (أحسن).
(٢) سقط الخبر من: [هـ].
(٣) ضعيف منقطع؛ عبد الكريم بن أبي مخارق ضعيف، ولم يرو عن عائشة.

حضرت عبد الکریم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے ارشاد فرمایا: جب تم میں سے کوئی ایک اپنے دل میں بزدلی محسوس کرے تو اس کو چاہیئے کہ وہ جہاد میں شریک مت ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34811]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34811، ترقيم محمد عوامة 33294)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33295 ترقیم الشثری: -- 34812
٣٤٨١٢ - حدثنا محمد بن مصعب عن ابي بكر عن الفضيل بن فضالة قال: قال ابو الدرداء: لا نامت عيون الجبناء (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) ضعيف منقطع؛ أبو بكر بن أبي مريم ضعيف، والفضيل لا يروي عن أبي الدرداء.
حضرت فضیل بن فضالہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابو الدرداء رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: بزدلوں کی آنکھوں کو کبھی نیند نہ آئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34812]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34812، ترقيم محمد عوامة 33295)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
16. ما قالوا: في سبي الجاهلية والقرابة
بعض لوگوں نے زمانہ جاہلیت کے قید اور قریبی رشتہ داروں کے بارے میں یوں کہا
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33296 ترقیم الشثری: -- 34813
٣٤٨١٣ - حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن زكريا بن ابي زائدة عن جابر عن عامر قال: قضى رسول الله ﷺ (في) (١) سبي الجاهلية في الغلام ثمانيا من الإبل، وفي المراة عشرا من الإبل، او غرة عبد او امة (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (سا).
(٢) مرسل ضعيف؛ جابر هو الجعفي ضعيف، وعامر هو الشعبي تابعي.

حضرت عامر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے زمانہ جاہلیت کے قیدیوں کے بارے میں فیصلہ فرمایا: بچہ کے بارے میں آٹھ اونٹوں کا اور عورت کے بارے میں دس اونٹوں کا یا ایک غرہ کا، غرہ سے مراد غلام یا باندی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34813]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34813، ترقيم محمد عوامة 33296)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33297 ترقیم الشثری: -- 34814
٣٤٨١٤ - حدثنا ابو بكر بن عياش عن ابي حصين عن الشعبي قال: قال: عمر ليس على عربي ملك، ولسنا (بنازعين) (١) من احد (شيئا) (٢) اسلم عليه، ولكنا نقومهم (للمسلمين) (٣) : خمس من الإبل خمس من الإبل (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (بنازعي عين)، وفي [أ، هـ]: (بنازعي).
(٢) في [ط]: (سبيًا).
(٣) كذا في النسخ، وفي مصادر التخريج: (الملة).
(٤) منقطع؛ الشعبي لا يروي عن عمر، أخرجه عبد الرزاق (١٣١٦٠)، والبيهقي ٩/ ٧٤، وإسحاق كما في المطالب (٢٠٨٤)، وأبو عبيد في الأموال (٣٥٨)، ويحيى بن آدم في الخراج (٥٥).

امام شعبی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: عربی پر کسی کو بھی ملکیت حاصل نہیں۔ اور ہم کسی سے وہ چیز ذرا سی بھی نہیں چھینیں گے جس پر وہ اسلام لایا ہو۔ لیکن ہم مسلمانوں کے لیے ان کی قیمت لگا دیں گے۔ کہ پانچ پانچ اونٹ دیے جائیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34814]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34814، ترقيم محمد عوامة 33297)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33298 ترقیم الشثری: -- 34815
٣٤٨١٥ - حدثنا ابن (فضيل) (١) عن صدقة عن (رياح) (٢) بن الحارث قال: كان عمر يقضي فيما (سبت) (٣) العرب بعضها (على) (٤) بعض قبل الإسلام وقبل ان يبعث النبي ﷺ ان من عرف احدا من اهل بيته مملوكا من حي من احياء العرب ⦗٢٣٢⦘ (ففداه) (٥) العبد بالعبدين، والامة بالامتين (٦) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ب]: (فضل).
(٢) في [أ، جـ، ط، هـ]: (رباح).
(٣) في [أ، ب]: (لسب).
(٤) في [هـ]: (من).
(٥) في [هـ]: (ففداؤ).
(٦) صحيح؛ أخرجه ابن سعد ٦/ ١٥٣.

حضرت رباح بن حارث رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے عرب کے ان قیدیوں کے بارے میں فیصلہ فرمایا جنہوں نے اسلام سے پہلے یا نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بعثت سے پہلے ایک دوسرے کو قیدی بنا لیا تھا۔ کہ جو شخص بھی اپنے اہل خانہ میں سے کسی کو جانتا ہو کہ وہ عرب کے قبیلوں میں سے فلاں قبیلہ میں غلام ہے۔ تو اس کا فدیہ ایک غلام کے بدلے دو غلام ہوگا۔ اور ایک باندی کے بدلے دو باندیاں ہوں گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34815]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34815، ترقيم محمد عوامة 33298)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
17. ما قالوا: في وضع الجزية والقتال عليها
جن لوگوں نے کہا کہ جزیہ نہ دینے کی صورت میں ان کے خلاف قتال ہو گا
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33299 ترقیم الشثری: -- 34816
٣٤٨١٦ - حدثنا محمد بن فضيل عن عطاء بن السائب عن ابي البختري قال: لما غزا سلمان المشركين من اهل فارس قال: كفوا حتى ادعوهم كما كنت اسمع رسول الله ﷺ يدعوهم، فاتاهم فقال:"إني رجل منكم قد تدرون منزلي من هؤلاء القوم، و (إنا) (١) ندعوكم إلى الإسلام، فإن اسلمتم فلكم مثل ما لنا وعليكم مثل الذي علينا، وإن ابيتم فاعطوا الجزية عن يد وانتم صاغرون، وإن ابيتم قاتلناكم"، فابوا عليه، فقال للناس: (انهدوا) (٢) إليهم (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ]: (وإما).
(٢) في [ب]: (النهدوا).
(٣) ضعيف منقطع؛ عطاء اختلط، وأبو البختري لا يروي عن سلمان، أخرجه أحمد (٢٣٧٢٦)، والترمذي (١٥٤٨)، وسعيد بن منصور (٢٤٧٠)، والبزار (٢٥٤٥)، وأبو عبيد في الأموال (٦١).

حضرت ابو البختری رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جب حضرت سلمان رضی اللہ عنہاہل فارس سے جنگ میں شریک ہوئے تو فرمایا: رکو یہاں تک کہ میں ان کو دعوت دوں جیسا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو سنا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کفار کو دعوت دی۔ پس آپ رضی اللہ عنہان کے پاس آئے اور فرمایا: یقینا میں تمہارے میں سے ہی ایک آدمی ہوں۔ اور تحقیق تم نے ان لوگوں میں میرے مرتبہ کو جان لیا ہے۔ اور میں تمہیں اسلام کی دعوت دیتا ہوں۔ اگر تم نے اسلام قبول کرلیا تو تمہیں بھی وہی ملے گا جو ہمارے لیے ہیں۔ اور تم پر بھی وہی کام لازم ہوں گے جو ہم پر لازم ہیں۔ اور اگر تم انکار کرتے ہو تو تم جزیہ ادا کروہاتھ سے اور چھوٹے بن کر رہو اور اگر تم اس کا بھی انکار کرو گے تو ہم تم سے قتال کریں گے۔ پس ان لوگوں نے سب باتوں کا انکار کردیا۔ تو آپ رضی اللہ عنہ نے لوگوں سے کہا: دشمن کے سامنے ڈٹ جاؤ اور لڑائی شروع کردو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34816]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34816، ترقيم محمد عوامة 33299)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33300 ترقیم الشثری: -- 34817
٣٤٨١٧ - حدثنا وكيع قال: ثنا سفيان عن علقمة بن مرثد عن سليمان بن بريدة عن ابيه قال: كان رسول الله ﷺ إذا بعث اميرا على سرية او جيش اوصاه فقال:"إذا لقيت عدوك من المشركين فادعهم إلى إحدى ثلاث خصال او خلال، فايتهن ما اجابوك إليها فاقبل منهم، وكف عنهم، ادعهم إلى الإسلام، فإن اجابوك فكف عنهم (واقبل) (١) منهم، ثم ادعهم إلى التحول من دارهم إلى دار المهاجرين، ⦗٢٣٣⦘ واعلمهم انهم إن فعلوا ذلك ان لهم ما للمهاجرين، وان عليهم ما (على) (٢) المهاجرين، وإن ابوا واختاروا دارهم فاعلمهم انهم (يكونون) (٣) كاعراب المسلمين يجري عليهم حكم الله الذي يجري على المؤمنين، ولا يكون لهم في الفيء والغنيمة نصيب إلا ان يجاهدوا مع المسلمين، فإن ابوا فادعهم إلى إعطاء الجزية، فإن (اجابوا) (٤) فاقبل منهم وكف عنهم، وإن ابوا فاستعن بالله وقاتلهم" (٥) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ]: (فأقبل).
(٢) سقط من: [جـ].
(٣) في [أ]: (يكونوا).
(٤) في [هـ]: (أبوا).
(٥) صحيح؛ أخرجه مسلم (١٧٣١)، وأحمد (٢٢٩٧٨).

حضرت بریدہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب کسی شخص کو کسی سریہ یا لشکر پر امیر بنا کر بھیجتے تھے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس کو وصیت فرماتے کہ جب تم اپنے دشمن مشرکین سے ملو۔ تو تم ان کو تین باتوں یا عادتوں میں سے ایک کی طرف دعوت دو۔ پس وہ لوگ ان میں سے جس بات کو بھی مان لیں تم اس کو قبول کرو اور ان سے لڑائی کرنے سے رک جاؤ۔ سب سے پہلے ان کو اسلام کی طرف بلاؤ۔ اگر وہ قبول کرلیں تو ان سے لڑائی کرنے سے رک جاؤ اور ان کا اسلام قبول کرو۔ پھر ان کو اس بات کی طرف دعوت دو کہ وہ اپنے علاقہ کو چھوڑ کر مہاجرین کے علاقہ میں آجائیں اور ان کو بتلا دو بیشک اگر وہ ایسا کریں گے تو ان کے لیے وہی کچھ ہوگا جو مہاجرین کے لیے ہے اور ان پر وہی اعمال لازم ہوں گے جو مہاجرین پر لازم ہیں اگر وہ اس بات سے انکار کردیں۔ اور اپنے شہر ہی کا انتخاب کریں تو پھر بھی ان کو بتلا دو کہ وہ لوگ مسلمان دیہاتیوں کی طرح ہوں گے۔ ان پر اللہ کا وہی حکم جاری ہوگا جو مومنین پر جاری ہوتا ہے۔ اور ان کا مال فئی اور مال غنیمت میں کوئی حصہ نہیں ہوگا مگر یہ کہ وہ لوگ مسلمانوں کے ساتھ مل کر جہاد کریں۔ پس اگر وہ اس بات کا بھی انکار کردیں تو ان کو جزیہ دینے کی طرف بلاؤ۔ اگر وہ مان جائیں تو ان کی طرف سے یہ قبول کرو اور ان سے لڑائی کرنے سے رک جاؤ۔ اور اگر وہ انکار کردیں تو اللہ سے مدد مانگو اور ان سے قتال کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34817]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34817، ترقيم محمد عوامة 33300)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33301 ترقیم الشثری: -- 34818
٣٤٨١٨ - حدثنا وكيع قال: ثنا ابو الاشهب عن الحسن قال: قاتل رسول الله ﷺ اهل هذه الجزيرة من العرب على الإسلام لم يقبل منهم غيره، وكان افضل الجهاد، وكان بعده جهاد آخر على هذه الطغمة في اهل الكتاب: ﴿قاتلوا الذين لا يؤمنون بالله ولا (باليوم) (١) الآخر﴾ [التوبة: ٢٩] ، إلى آخر الآية (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ]: (ولا باليوم).
(٢) مرسل؛ الحسن تابعي.

حسن رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جزیرہ عرب کے لوگوں سے اسلام پر جہاد کیا اور اسلام کے علاوہ ان سے کوئی دوسری بات قبول نہیں کی۔ اور یہ افضل ترین جہاد تھا اور اس کے بعد دوسرا جہاد اہل کتاب کے ذلیل ترین لوگوں سے کیا جس کا آیت میں ذکر ہے: { قَاتِلُوا الَّذِینَ لاَ یُؤْمِنُونَ بِاللہِ وَلاَ بِالْیَوْمِ الآخِرِ } سے آیت کے آخر تک۔ ترجمہ: جنگ کرو ان لوگوں سے جو ایمان نہیں رکھتے اللہ پر اور آخرت کے دن پر۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34818]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34818، ترقيم محمد عوامة 33301)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 34819
٣٤٨١٩ - قال الحسن: (ما سواهما) (١) بدعة وضلالة.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (ما سواها).
حسن رحمہ اللہ نے فرمایا: ان دونوں کے سوا جو بھی صورت ہوگی وہ بدعت اور گمراہی ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34819]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34819، ترقيم محمد عوامة ---)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33302 ترقیم الشثری: -- 34820
٣٤٨٢٠ - حدثنا وكيع قال: ثنا يزيد بن إبراهيم عن الحسن قال: كتب رسول الله ﷺ إلى اهل اليمن:"من صلى صلاتنا واستقبل قبلتنا واكل ذبيحتنا فذالكم المسلم، له ذمة الله وذمة (رسوله) (١) ﷺ ومن ابى فعليه الجزية" (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، هـ]: (رسول اللَّه).
(٢) مرسل؛ الحسن تابعي، أخرجه البلاذري في فتوح البلدان ١/ ٨٠.

حضرت حسن رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یمن والوں کی طرف خط لکھا: کہ جو شخص ہماری نماز پڑھے اور ہمارے قبلہ کی طرف استقبال کرے، اور ہمارا ذبیحہ کھائے، پس وہ مسلمان ہے۔ اس کے لیے اللہ کا ذمہ ہے اور اس کے لیے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا ذمہ ہے۔ اور جو ان باتوں کا انکار کرے تو اس پر جزیہ لازم ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34820]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34820، ترقيم محمد عوامة 33302)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں