🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
19. ما قالوا: في المجوس (أيفرق) بينهم وبين المحرم منهم
جن لوگوں نے مجوس کے بارے میں یوں کہا کہ ان کے اور ان کے محرم کے درمیان تفریق کر دی جائے گی؟
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33322 ترقیم الشثری: -- 34841
٣٤٨٤١ - حدثنا ابن علية عن عوف قال: حدثني عباد عن بجالة بن عبدة قال: كتب عمر إلى ابي موسى ان اعرضوا على من قبلكم من المجوس ان يدعوا نكاح امهاتهم وبناتهم واخواتهم، وياكلوا جميعا (١) يلحقوا باهل الكتاب، واقتلوا كل ساحر وكاهن (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ]: زيادة (كيما).
(٢) مجهول؛ لجهالة عباد.

حضرت بجالہ ابن عبدہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے حضرت ابو موسیٰ رحمہ اللہ کو خط لکھا: جو تمہاری طرف مجوسی ہیں ان پر یہ بات پیش کرو کہ وہ اپنی ماؤں، بیٹیوں اور بہنوں سے نکاح چھوڑ دیں۔ اور وہ سب مل کر کھائیں اور یہ کہ انہیں اہل کتاب سے ملا دیا جائے۔ اور ہر جادوگر اور کاہن کو قتل کردو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34841]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34841، ترقيم محمد عوامة 33322)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
20. ما قالوا: في المجوسية (تسبى) وتوطأ
جن لوگوں نے قیدی مجوسیہ عورت سے وطی کرنے کے بارے میں یوں کہا
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33323 ترقیم الشثری: -- 34842
٣٤٨٤٢ - حدثنا جرير بن عبد الحميد عن موسى بن ابي عائشة (قال) (١) : سالت مرة عن الرجل يشتري او يسبي المجوسية ثم يقع عليها قبل ان تعلم الإسلام، قال: لا يصلح.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ]: (قالت).
حضرت موسیٰ بن ابی عائشہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت مرہ رحمہ اللہ سے ایسے آدمی کے متعلق سوال کیا جس نے کسی مجوسی عورت کو خریدا یا قیدی بنایا ہو پھر وہ اس سے وطی کرلے اسلام کی تعلیم دینے سے پہلے تو اس کا کیا حکم ہے؟ آپ رحمہ اللہ نے فرمایا: یہ درست کام نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34842]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34842، ترقيم محمد عوامة 33323)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 34843
٣٤٨٤٣ - قال: وسالت سعيد بن جبير فقال: ما هو بخير منها إذا فعل ذلك.
راوی کہتے ہیں: میں نے حضرت سعید بن جبیر رحمہ اللہ سے پوچھا: تو آپ رحمہ اللہ نے فرمایا: جب اس نے ایسا کام کیا تو وہ اس عورت سے بہتر نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34843]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34843، ترقيم محمد عوامة ---)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33324 ترقیم الشثری: -- 34844
٣٤٨٤٤ - حدثنا وكيع قال: ثنا سفيان عن موسى بن ابي عائشة قال: سالت مرة بن شراحيل الهمداني وسعيد بن جبير عن الامة المجوسية يصيبها الرجل، ايطؤها، قال: لا يجامعها حتى تسلم.
حضرت موسیٰ بن ابی عائشہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت مرہ بن شراحیل الھمدانی اور حضرت سعید بن جبیر رحمہ اللہ سے مجوسی باندی کے متعلق سوال کیا کہ آدمی جب اسے پالے تو کیا اس سے وطی کرسکتا ہے؟ حضرت مرہ نے فرمایا: وہ اس سے جماع نہ کرے یہاں تک کہ وہ اسلام لے آئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34844]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34844، ترقيم محمد عوامة 33324)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 34845
٣٤٨٤٥ - وقال سعيد بن جبير: إن عاد إليها فهو شر منها.
حضرت سعید بن جبیر رحمہ اللہ نے فرمایا: اگر وہ اس کی طرف لوٹے تو یہ اس سے بھی بدتر ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34845]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34845، ترقيم محمد عوامة ---)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33325 ترقیم الشثری: -- 34846
٣٤٨٤٦ - حدثنا عبد الاعلى عن برد عن مكحول قال: إذا كانت وليدة مجوسية فإنه لا ينكحها حتى تسلم.
حضرت مکحول رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جب باندی مجوسیہ ہو تو وہ اس سے نکاح نہ کرے یہاں تک کہ وہ اسلام قبول کرلے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34846]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34846، ترقيم محمد عوامة 33325)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33326 ترقیم الشثری: -- 34847
٣٤٨٤٧ - حدثنا عيسى بن يونس (عن الاوزاعي) (١) عن الزهري سمعه يقول: (لا يقرب) (٢) المجوسية حتى تقول: لا إله إلا الله فإذا قالت ذلك فهو منها إسلام.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، هـ].
(٢) في [هـ]: (لا نقرب).

امام اوزاعی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت زہری رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا: تم مجوسیہ کے قریب مت جاؤ یہاں تک کہ وہ لا الہ الا اللہ کہہ لے۔ پس جب وہ یہ پڑھے تو اس کی جانب سے اسلام سمجھا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34847]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34847، ترقيم محمد عوامة 33326)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33327 ترقیم الشثری: -- 34848
٣٤٨٤٨ - حدثنا وكيع قال: ثنا شريك عن سماك عن ابي سلمة بن عبد الرحمن قال: (لا) (١) يطاها حتى تسلم.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [هـ].
حضرت سماک رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابو سلمہ بن عبد الرحمن رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا: اس سے وطی مت کرو یہاں تک کہ وہ اسلام قبول کرلے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34848]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34848، ترقيم محمد عوامة 33327)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33328 ترقیم الشثری: -- 34849
٣٤٨٤٩ - حدثنا وكيع قال: ثنا سفيان عن قيس بن مسلم عن الحسن بن محمد قال: كتب رسول الله ﷺ إلى مجوس هجر يعرض عليهم الإسلام، فمن اسلم قبل منه، ومن ابى ضربت عليه الجزية، غير ان لا تؤكل لهم ذبيحة ولا (تنكح) (١) منهم امراة (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (ينكح).
(٢) مرسل؛ الحسن بن محمد تابعي، أخرجه عبد الرزاق (١٠٠٢٨)، وأحمد في مسائل صالح (٨٣٦)، وأبو عبيد في الأموال (٧٦)، والبيهقي ٩/ ٢٨٤.

حضرت حسن بن محمد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ھجر کے مجوسیوں کی طرف خط لکھ کر ان پر اسلام پیش کیا۔ پس ان لوگوں میں سے جو اسلام لے آیا تو اس کے اسلام کو قبول کرلیا گیا۔ اور جس نے انکار کردیا تو اس پر جزیہ مقرر کردیا گیا۔ سوائے یہ کہ ان کا ذبیحہ نہیں کھایا جائے گا اور ان کی عورتوں سے نکاح نہیں کیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34849]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34849، ترقيم محمد عوامة 33328)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33329 ترقیم الشثری: -- 34850
٣٤٨٥٠ - حدثنا حاتم بن وردان عن يونس عن الحسن في المجوسية تكون عند الرجل، قال: لا (يطؤها) (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط، هـ]: (يطأها)، وفي [ب، جـ، س]: (يبطها)، وفي [ع]: (يتطيها).
حضرت یونس رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت حسن رحمہ اللہ نے اس آدمی کے بارے میں یوں فرمایا: جس کے پاس مجوسیہ باندی ہو۔ ا س کو چاہیے کہ وہ اس سے وطی مت کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34850]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34850، ترقيم محمد عوامة 33329)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں