مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
25. ما قالوا: طعام اليهودي والنصراني
جن لوگوں نے یہودی اور نصرانی کے کھانے کے بارے میں یوں کہا
ترقیم عوامۃ: 33360 ترقیم الشثری: -- 34881
٣٤٨٨١ - حدثنا وكيع قال: ثنا سفيان عن سماك بن حرب عن قبيصة بن هلب عن ابيه قال: سالت رسول الله ﷺ عن طعام النصارى فقال:"لا يختلجن في صدرك طعام ضارعت فيه نصرانية" (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) مجهول؛ لجهالة قبيصة بن هلب، أخرجه أحمد (٢١٩٦٦)، وابنه (٢١٩٦٩)، وأبو داود (٣٧٨٤)، والترمذي (١٥٦٥)، وابن ماجه (٢٨٣٠)، وابن أبي عاصم في الآحاد (٢٤٩٥)، وابن قانع ٣/ ١٩٩، والطبراني ٢٢/ (٤٢٨)، والبيهقي ٧/ ٢٧٩، والمزي ٢٣/ ٤٩٥.
حضرت ھلب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے نصاریٰ کے کھانوں کے متعلق سوال کیا؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہرگز شک مت ڈالے تیرے دل میں وہ کھانا جس کو تم عیسائیوں کے مشابہ پاؤ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34881]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34881، ترقيم محمد عوامة 33360)
ترقیم عوامۃ: 33361 ترقیم الشثری: -- 34882
٣٤٨٨٢ - حدثنا يحيى بن سعيد عن عبيد الله عن نافع عن ابن عمر انه لم ير بطعامهم باسا (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح.
حضرت نافع رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما یہود و نصاریٰ کے کھانے میں کوئی حرج نہیں سمجھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34882]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34882، ترقيم محمد عوامة 33361)
ترقیم عوامۃ: 33362 ترقیم الشثری: -- 34883
٣٤٨٨٣ - حدثنا وكيع قال: ثنا سفيان عن ابي إسحاق عن قيس بن سكن الاسدي قال: قال عبد الله: إنكم نزلتم بين فارس والنبط، فإذا اشتريتم لحما (١) فإن كان ذبيحة يهودي او نصراني فكلوه، وإن ذبحه مجوسي فلا تاكلوه (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: زيادة (فسلوا).
(٢) صحيح.
حضرت قیس بن سکن الاسدی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: بیشک تم لوگ ایرانی اور نبطی لوگوں کے درمیان اترتے ہو۔ پس جب تم ان سے گوشت خریدو تو اگر وہ یہودی یا نصرانی کا ذبح شدہ ہو تو اس کو کھالیا کرو۔ اور اگر اس کو کسی مجوسی نے ذبح کیا ہو تو اس کو مت کھایا کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34883]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34883، ترقيم محمد عوامة 33362)
ترقیم عوامۃ: 33363 ترقیم الشثری: -- 34884
٣٤٨٨٤ - حدثنا وكيع قال: ثنا سفيان عن ليث عن مجاهد.
حضرت مجاہد رحمہ اللہ اور حضرت ابراہیم رحمہ اللہ ان دونوں حضرات نے ارشاد فرمایا: قرآن کی آیت: ترجمہ: اور اہل کتاب کا کھانا تمہارے لیے حلال ہے۔ اس میں اہل کتاب کے ذبح شدہ جانور مراد ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34884]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34884، ترقيم محمد عوامة 33363)
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 34885
٣٤٨٨٥ - (و) (١) عن مغيرة عن إبراهيم: ﴿وطعام الذين اوتوا الكتاب حل لكم﴾ [المائدة: ٥] ، قالا: الذبائح.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب].
حضرت مغیرہ رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ ابراہیم رحمہ اللہ سے قرآن کی آیت: اور جن لوگوں کو کتاب دی گئی ان کا کھانا تمہارے لیے حلال ہے۔ [المائدۃ: 5] کے بارے میں منقول ہے کہ ان دونوں حضرات نے فرمایا: اس سے مراد ذبیحے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34885]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34885، ترقيم محمد عوامة ---)
ترقیم عوامۃ: 33364 ترقیم الشثری: -- 34886
٣٤٨٨٦ - حدثنا وكيع قال: ثنا عمرو بن الضريس الاسدي قال: سالت الشعبي قال: قلت إنا نغزو ارض ارمينية ارض نصرانية فما ترى في ذبائحهم وطعامهم؟ قال: كنا إذا غزونا ارضا سالنا عن اهلها، فإذا قالوا: يهود او نصارى اكلنا من ذبائحهم (وطعامهم) (١) وطبخنا في آنيتهم.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب، ح، هـ].
حضرت عمر و بن ضریس اسدی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت شعبی رحمہ اللہ سے پوچھا: کہ ہم لوگ آرمینیہ میں جہاد کرنے جا رہے ہیں جو کہ عیسائیوں کا علاقہ ہے۔ آپ رحمہ اللہ کی ان کے ذبیحوں اور کھانے کے بارے میں کیا رائے ہے؟ آپ رحمہ اللہ نے فرمایا: جب ہم کسی جگہ میں جہاد کرتے تھے تو ہم وہاں کے لوگوں کے متعلق پوچھ لیا کرتے تھے۔ اگر وہ کہتے: ہم یہود ہیں یا عیسائی ہیں۔ تو ہم ان کا ذبیحہ اور کھانا کھالیتے تھے، اور ہم ان کے برتنوں میں پکا لیتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34886]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34886، ترقيم محمد عوامة 33364)
26. ما قالوا: في الكنز يوجد في أرض العدو
جن لوگوں نے یوں کہا: اس خزانہ کے بارے میں جو دشمن کی زمین میں پایا گیا ہو
ترقیم عوامۃ: 33365 ترقیم الشثری: -- 34887
٣٤٨٨٧ - حدثنا ابو معاوية عن عاصم عن الحسن قال: إذا وجد الكنز في ارض العدو ففيه الخمس، وإذا وجد في ارض العرب ففيه الزكاة.
حضرت عاصم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت حسن رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا: جو خزانہ دشمن کی زمین میں پایا گیا ہو تو اس میں خمس واجب ہوگا۔ اور جو خرانہ ارض عرب میں پایا گیا ہو تو اس میں زکوۃ واجب ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34887]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34887، ترقيم محمد عوامة 33365)
ترقیم عوامۃ: 33366 ترقیم الشثری: -- 34888
٣٤٨٨٨ - حدثنا هشيم عن حصين عمن شهد القادسية قال: بينا رجل يغتسل إذا فحص له الماء التراب عن لبنة من ذهب، فاتى سعد بن ابي وقاص فاخبره فقال: اجعلها في غنائم المسلمين (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) مجهول؛ لإبهام الراوي.
حضرت حصین رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ایک شخص جو جنگ قادسیہ میں شریک تھے وہ بیان فرماتے ہیں کہ ہمارے درمیان ایک آدمی تھا اس نے غسل کیا تو اچانک مٹی پر پانی پڑنے کی وجہ سے اسے سونے کی اینٹ ملی تو وہ حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کے پاس آیا اور انہیں اس بارے میں بتلایا۔ آپ رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: اس کو مسلمانوں کے مال غنیمت میں ڈال دو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34888]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34888، ترقيم محمد عوامة 33366)
ترقیم عوامۃ: 33367 ترقیم الشثری: -- 34889
٣٤٨٨٩ - حدثنا ابن إدريس عن ليث عن ابي قيس عبد الرحمن بن (ثروان) (١) عن (هزيل) (٢) قال: جاء رجل إلى عبد الله فقال: إني وجدت مائتي درهم، فقال عبد الله: إني (لا ارى) (٣) المسلمين (بلغت) (٤) اموالهم هذا، اراه زكاة مال (عادي) (٥) ، فاد خمسه في بيت المال ولك ما بقي (٦) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (مروان).
(٢) في [س]: (هذيل).
(٣) في [أ، ب، هـ]: (لأرى).
(٤) في [هـ]: (تلفت).
(٥) في [ط، هـ]: (غازي).
(٦) ضعيف؛ لضعف ليث.
حضرت ھزیل رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ایک آدمی حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کی خدمت میں آیا اور عرض کیا: بیشک مجھے دو سو درہم ملے ہیں۔ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میرا خیال نہیں ہے کہ مسلمانوں کا مال اس مقدار تک پہنچا ہے۔ میرے خیال میں یہ قدیم زمانے کا مدفون مال ہے۔ پس تم اس میں سے خمس بیت المال کو ادا کرو۔ اور جو باقی بچے گا وہ تمہارا ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34889]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34889، ترقيم محمد عوامة 33367)
ترقیم عوامۃ: 33368 ترقیم الشثری: -- 34890
٣٤٨٩٠ - حدثنا محمد بن بشر قال: ثنا هشام بن سعد قال: حدثني عمرو بن شعيب عن ابيه عن جده عن النبي ﷺ قال:"في الركاز الخمس" (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) حسن؛ شعيب صدوق، أخرجه أبو داود (١٧١٠)، وأحمد (٦٦٨٣)، والنسائي ٥/ ٤٤، وابن خزيمة (٢٣٢٧)، والحاكم ٢/ ٧٤، وابن الجارود (٦٧٠)، والشافعي ١/ ٩٦، والحميدي (٥٩٧)، ومالك في المدونة ٢/ ٢٩٣، وأبو عبيد في الأموال (٨٥٩)، وابن زنجوية (١٢٥٩)، والدارقطني ٣/ ١٩٤، والحميدي (٥٩٧)، والطبراني في الأوسط (٥٢٦)، والبيهقي ٤/ ١٥٢.
حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: مدفون خزانہ میں خمس واجب ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34890]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34890، ترقيم محمد عوامة 33368)