مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
1. حديث اليمامة ومن شهدها
جنگ یمامہ کا تذکرہ
ترقیم عوامۃ: 34416 ترقیم الشثری: -- 35983
٣٥٩٨٣ - حدثنا وكيع قال: ثنا (مسعر) (١) عن ابي عون الثقفي عن رجل لم يسمه ان ابا بكر لما اتاه فتح اليمامة سجد (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ]: (سعيد)، وتقدم الخبر مرتين برقم [٨٦٣٧] و [٣٥٠٤٦] وفي الموطنين: (مسعر).
(٢) مجهول؛ لإبهام الرجل.
حضرت ابو عون ثقفی روایت کرتے ہیں کہ جب حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کو یمامہ کی فتح کی خبر ملی تو آپ نے سجدہ کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البعوث والسرايا/حدیث: 35983]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35983، ترقيم محمد عوامة 34416)
2. قدوم خالد بن الوليد الحيرة وصنيعه
سیدنا خالد بن ولیدرضی اللہ عنہ کا حیرہ کو فتح کرنا
ترقیم عوامۃ: 34417 ترقیم الشثری: -- 35984
٣٥٩٨٤ - حدثنا ابو اسامة قال: اخبرنا مجالد قال: اخبرنا عامر قال: كتب خالد إلى مرازبة فارس وهو بالحيرة ودفعه إلى (بني) (١) بقيلة، قال عامر: وانا قراته عند (بني) (٢) بقيلة: بسم الله الرحمن الرحيم من خالد بن الوليد إلى مرازبة فارس، ⦗١١⦘ سلام على من اتبع الهدى، فإني احمد إليكم الله الذي لا إله إلا هو، اما بعد ( (ا) (٣) حمد الله) (٤) الذي (فض) (٥) خدمتكم وفرق كلمتكم ووهن باسكم وسلب ملككم، فإذا جاءكم كتابي هذا فابعثوا إلي بالرهن، واعتقدوا مني الذمة، واجيبوا إلى الجزية، فإن لم تفعلوا فوالله الذي لا إله إلا هو لاسيرن إليكم بقوم يحبون الموت كحبكم الحياة، والسلام على من اتبع الهدى (٦) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (ابن).
(٢) في [هـ]: (ابن).
(٣) سقط من: [جـ].
(٤) في [أ، ب]: (حمد للَّه).
(٥) في [أ، ب، جـ]: (فيض).
(٦) ضعيف منقطع؛ عامر الشعبي لم يدرك الواقعة، ومجالد بن سعيد ضعيف.
حضرت عامر فرماتے ہیں کہ حضرت خالد بن ولید حیرہ میں تھے۔ انہوں نے وہاں سے فارس کے سرداروں کے نام خط لکھا، وہ خط انہوں نے بنو بقیلہ کو دیا اور میں نے ان کے پاس پڑھا تھا۔ اس خط میں تحریر تھا: بسم اللہ الرحمن الرحیم: خالد بن ولید کی طرف سے فارس کے سرداروں کے نام۔ ہدایت کا اتباع کرنے والوں پر سلامتی نازل ہو۔ میں اس اللہ کی حمد بیان کرتاہوں جس کے سوا کوئی معبود نہیں۔ تمام تعریفیں اس اللہ کے لئے ہیں جس نے تمہاری قوتوں کو منتشر کردیا اور تمہارے دلوں کو جدا کردیا اور تمہاری قوت کو کمزور کردیا اور تمہاری بادشاہت کو چھین لیا۔ جب میرا یہ خط تمہارے پاس آئے تو تم میرے پاس یرغمال بھیجو، مجھ سے ذمہ کا عہد کرلو اور جزیہ دینا قبول کرلو۔ اگر تم نے ایسا نہ کیا تو اس اللہ کی قسم جس کے سوا کوئی معبود نہیں۔ میں تمہاری طرف ایک ایسی قوم کو لے کر آؤں گا جو موت کو ایسے پسند کرتے ہیں جیسے تم زندگی کو پسند کرتے ہو۔ اور ہدایت کی پیروی کرنے والوں پر سلامتی ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البعوث والسرايا/حدیث: 35984]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35984، ترقيم محمد عوامة 34417)
ترقیم عوامۃ: 34418 ترقیم الشثری: -- 35985
٣٥٩٨٥ - حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن زكريا بن ابي زائدة عن خالد بن سلمة القرشي عن عامر الشعبي قال: كتب خالد بن الوليد (زمن الحيرة) (١) إلى مرازبة فارس: ﷽ من خالد بن الوليد إلى مرازية فارس، سلام على من اتبع الهدى، اما بعد فإني احمد إليكم الله الذي لا إله إلا هو، الحمد لله الذي (فض) (٢) خدمتكم وفرق جمعكم وخالف بين كلمتكم، فإذا جاءكم كتابي هذا فاعتقدوا مني الذمة، واجيبوا إلى الجزية، فإن لم تفعلوا اتيتكم بقوم يحبون الموت (حبكم) (٣) الحياة (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب].
(٢) في [أ، ب، جـ]: (فنص).
(٣) في [أ، ب]: (كحبكم).
(٤) منقطع، الشعبي لم يرو عن خالد.
حضرت عامر شعبی فرماتے ہیں کہ حضرت خالد بن ولید رضی اللہ عنہ نے فارس کے سرداروں کے نام حیرہ سے ایک خط لکھا جس میں تحریر تھا: بسم اللہ الرحمن الرحیم: خالد بن ولید کی طرف سے فارس کے سرداروں کے نام۔ ہدایت کا اتباع کرنے والوں پر سلامتی نازل ہو۔ میں اس اللہ کی حمد بیان کرتاہوں جس کے سوا کوئی معبود نہیں۔ تمام تعریفیں اس اللہ کے لئے ہیں جس نے تمہاری قوتوں کو منتشر کردیا اور تمہاری جماعت کو جدا کردیا اور تمہارے درمیان اختلاف ڈال دیا۔ جب میرا یہ خط تمہارے پاس آئے تو مجھ سے ذمہ کا عہد کرلو اور جزیہ دینا قبول کرلو۔ اگر تم نے ایسا نہ کیا تو میں تمہارے پاس ایک ایسی قوم کو لے کر آؤں گا جو موت کو ایسے پسند کرتے ہیں جیسے تم زندگی کو پسند کرتے ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البعوث والسرايا/حدیث: 35985]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35985، ترقيم محمد عوامة 34418)
ترقیم عوامۃ: 34419 ترقیم الشثری: -- 35986
٣٥٩٨٦ - حدثنا جعفر بن عون قال: اخبرنا يونس عن ابي السفر قال: لما قدم خالد بن الوليد إلى الحيرة نزل على بني المرازبة قال: فاتي ⦗١٢⦘ بالسم (فاخذه) (١) (فجعله) (٢) في راحته وقال: بسم الله، فاقتحمه، فلم يضره بإذن الله شيئا (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب].
(٢) في [أ، ب]: (فجعلته).
(٣) منقطع؛ أبو السفر لم يدرك ذلك، أخرجه أبو يعلى (٧١٨٦)، وابن عساكر ١٦/ ٢٥١، والبيهقي في دلائل النبوة ٧/ ١٠٦، وأحمد في فضائل الصحابة (١٤٧٨).
حضرت ابو سفر فرماتے ہیں کہ جب حضرت خالد بن ولید رضی اللہ عنہ حیرہ آئے اور بنو مرازبہ کے پاس ٹھہرے تو وہاں ان کے پاس زہر لایا گیا اور اسے اپنی ہتھیلی پر رکھا اور پھر اللہ کا نام لے کر اسے پی لیا۔ لیکن وہ زہر اللہ کے حکم سے انہیں کوئی تکلیف نہ پہنچا سکا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البعوث والسرايا/حدیث: 35986]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35986، ترقيم محمد عوامة 34419)
ترقیم عوامۃ: 34420 ترقیم الشثری: -- 35987
٣٥٩٨٧ - حدثنا محمد بن عبد الله الاسدي قال: ثنا حسن بن صالح عن الاسود بن قيس عن ابيه قال: صالحنا اهل الحيرة على الف درهم (ورحل) (١) ، قال: قلت: يا ابة، ما كنتم تصنعون (بالرحل) (٢) ؟ قال: لم يكن لصاحب لنا رحل (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (ورجل).
(٢) في [أ، ب]: (بالرجل).
(٣) حسن؛ قيس صدوق.
حضرت اسود بن قیس اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ ہم نے حیرہ والوں سے ایک ہزار درہم اور ایک کجاوے کے بدلے صلح کی۔ میں نے ان سے پوچھا کہ اے ابا جان! آپ لوگ کجاو وں کا کیا کرتے تھے؟ انہوں نے فرمایا کہ ہمارے کسی ساتھی کے پاس کجاوہ نہیں تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البعوث والسرايا/حدیث: 35987]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35987، ترقيم محمد عوامة 34420)
ترقیم عوامۃ: 34421 ترقیم الشثری: -- 35988
٣٥٩٨٨ - حدثنا (هشيم عن) (١) حصين قال: لما قدم خالد بن الوليد هاهنا إذ هو بمشيخة لاهل فارس عليهم رجل يقال له هزارمرد، فذكروا من عظيم (خلقه) (٢) وشجاعته، قال: فقتله خالد بن الوليد، ثم دعا بغدائه فتغدى وهو متكئ على (جيفته) (٣) - (يعني جسده) (٤) (٥) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط، هـ]: (عن هشام).
(٢) في [ط، هـ]: (عمله)، وفي (أ): (عقله).
(٣) في [أ، ب]: (جسده)، وفي [جـ]: (جنبه)، وفي [هـ]: (جثته).
(٤) سقط من: [ب].
(٥) منقطع؛ حصين لم يدرك ذلك.
حضرت حصین فرماتے ہیں کہ جب حضرت خالد بن ولید رضی اللہ عنہ یہاں آئے تو وہاں اہل فارس کے بزرگوں کی ایک جماعت تھی جن کا سربراہ ایک آدمی تھا جس کا نام ہزار مرد تھا۔ اس کے بارے میں لوگوں نے بتایا کہ وہ بہت بہادر اور توانا ہے۔ حضرت خالد نے اسے قتل کیا اور پھر اپنا کھانا منگوا کر اس کی لاش پر ٹیک لگا کر کھایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البعوث والسرايا/حدیث: 35988]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35988، ترقيم محمد عوامة 34421)
ترقیم عوامۃ: 34422 ترقیم الشثری: -- 35989
٣٥٩٨٩ - حدثنا عفان قال: ثنا حماد بن سلمة عن عاصم عن ابي وائل ان خالد بن الوليد كتب: ⦗١٣⦘ ﷽ من خالد بن الوليد إلى رستم (ومهران) (١) وملا (فارس) (٢) ، سلام على من اتبع الهدى، فإني احمد إليكم الله الذي لا إله إلا هو، اما بعد فإني اعرض عليكم الإسلام، فإن اقررتم به فلكم ما لاهل الإسلام، وعليكم ما على اهل الإسلام، وإن ابيتم فإني اعرض عليكم الجزية، فإن اقررتم بالجزية فلكم ما لاهل الجزية، وعليكم ما على اهل الجزية، (وإن) (٣) ابيتم فإن عندي رجالا (تحب) (٤) القتال كما تحب فارس الخمر (٥) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (مهرام).
(٢) في [أ، ب]: (فاس).
(٣) في [أ، ب]: (فإن).
(٤) في [هـ]: (يحبون).
(٥) صحيح.
حضرت ابو وائل فرماتے ہیں کہ حضرت خالد بن ولید رضی اللہ عنہ نے خط میں لکھا: بسم اللہ الرحمن الرحیم: خالد بن ولید کی طرف سے رستم، مہران اور فارس کے سرداروں کے نام۔ ہدایت کی اتباع کرنے والوں پر سلامتی ہو۔ میں تمہارے سامنے اس اللہ کی تعریف کرتا ہوں جس کے سوا کوئی معبود نہیں۔ حمد وصلوۃ کے بعد! میں تمہیں اسلام کی دعوت دیتا ہوں۔ اگر تم اسلام قبول کرلو تو تمہیں وہ سب کچھ ملے گا جو اہل اسلام کے لئے ہے اور تم پر وہ سب باتیں لازم ہوں گی جو مسلمانوں پر لازم ہیں۔ اگر تم اسلام قبول کرنے سے انکار کرو تو میں تمہیں دعوت دیتا ہوں کہ تم جزیہ ادا کرو، اگر تم جزیہ ادا کرنے لگو تمہیں ہر وہ چیز ملے گی جو جزیہ ادا کرنے والوں کو ملتی ہے اور تم پر ہر وہ چیز لازم ہوگی جو جزیہ ادا کرنے والوں پر لازم ہوتی ہے۔ اور اگر تم انکار کردو تو میرے پاس ایسے مرد ہیں جو قتال کو ایسے پسند کرتے ہیں جیسے فارس والے شراب کو پسند کرتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البعوث والسرايا/حدیث: 35989]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35989، ترقيم محمد عوامة 34422)
ترقیم عوامۃ: 34423 ترقیم الشثری: -- 35990
٣٥٩٩٠ - حدثنا ابو اسامة قال: ثنا إسماعيل عن قيس قال: سمعت خالد بن الوليد يحدث بالحيرة (عن) (١) يوم مؤتة (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب].
(٢) صحيح.
حضرت قیس فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت خالد بن ولید رضی اللہ عنہ کو حیرہ میں غزوہ موتہ کے بارے میں بات کرتے ہوئے سنا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البعوث والسرايا/حدیث: 35990]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35990، ترقيم محمد عوامة 34423)
3. في قتال أبي عبيد (مهران) وكيف كان (أمره)
سیدنا ابو عبید(ابن مسعود ثقفی رضی اللہ عنہ)کی مہران میں جنگ اور اس کی تفصیلات کا بیان
ترقیم عوامۃ: 34424 ترقیم الشثری: -- 35991
٣٥٩٩١ - حدثنا ابو اسامة عن إسماعيل بن ابي خالد (١) سمعت ابا عمرو الشيباني يقول: كان (مهران) (٢) اول السنة، وكانت القادسية (٣) ، فجاء رستم ⦗١٤⦘ فقال: إنما كان (مهران) (٤) يعمل عمل الصبيان.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: زيادة (قال).
(٢) في [أ، ب]: (مهرام).
(٣) في [هـ]: زيادة (في آخر السنة).
(٤) في [أ، ب]: (مهرام).
حضرت ابو عمرو شیبانی فرماتے ہیں کہ مہران سے جنگ سال کے شروع میں اور جنگ قادسیہ سال کے آخر میں ہوئی۔ رستم نے کہا تھا کہ مہران بچوں والا کام کیا کرتا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البعوث والسرايا/حدیث: 35991]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35991، ترقيم محمد عوامة 34424)
ترقیم عوامۃ: 34425 ترقیم الشثری: -- 35992
٣٥٩٩٢ - حدثنا ابو اسامة عن إسماعيل عن قيس قال: كان ابو عبيد بن مسعود عبر الفرات إلى (مهران) (١) فقطعوا الجسر خلفه فقتلوه هو واصحابه، قال: فاوصى إلى عمر بن الخطاب قال: فرثاه ابو محجن الثقفي فقال: امسى ابو (خير) (٢) خلاء بيوته … بما كان يغشاه الجياع الارامل (٣) امسى ابو عمرو لدى (الجسر) (٤) منهم … إلى جانب الابيات حرم ونابل (٥) فما زلت حتى كنت آخر رائح … (وقتل) (٦) حولي الصالحون الاماثل (وقد كنت في نحر خيارهم) (٧) … لدى (الفيل) (٨) يدمي نحرها والشواكل (٩)
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ب]: (مهرام).
(٢) في الاكتفاء ٤/ ١٣٣، والأغاني ١٩/ ١٣: (جبر).
(٣) في [ب، جـ]: زيادة (و).
(٤) في [أ، ب]: (الجيش).
(٥) في الاكتفاء: (حزم ونابل)، وفي الأغاني: (جود ونائل).
(٦) في [أ، ب]: (فقتل).
(٧) في الاكتفاء:
(وأمسى على سيفي نزيف ومهرتي)
وفي الأغاني:
(وحتى رأيت مهرتي مزوئرة)
وهي كذلك في معجم البلدان ١/ ٢٤٨.
(٨) في [أ، ب، هـ]: (القتل).
(٩) صحيح.
حضرت قیس فرماتے ہیں کہ ابو عبید بن مسعود نے مہران کی طرف جانے کے لئے دریائے فرات کو عبور کیا، دشمنوں نے ان کے گذرنے کے بعد پل کو توڑ دیا اور انہیں اور ان کے ساتھیوں کو شہید کردیا۔ انہوں نے حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کو وصیت کی۔ اور ابو محجن ثقفی نے ان کے مرثیہ میں اشعار کہے جن کا ترجمہ یہ ہے:”ابوجبر کے گھر ویران ہوگئے جہاں بھوکی بیوائیں آیا کرتی تھیں۔ پل کے پاس ابو عمرو کناروں پر بےسروسامان پڑے ہیں۔ میں زندہ بچ جانے والوں میں سے آخری ہوں اور میرے پاس نیک لوگوں کو شہید کیا گیا۔ ہاتھی کے پاس میرے گھوڑے کا خون بہا اور اس کے سینے اور پہلوؤں سے خون جاری تھا“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البعوث والسرايا/حدیث: 35992]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35992، ترقيم محمد عوامة 34425)