مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
4. في أمر القادسية وجلولاء
جنگ قادسیہ اور جنگ جلولاء کا بیان
ترقیم عوامۃ: 34442 ترقیم الشثری: -- 36013
٣٦٠١٣ - حدثنا وكيع ثنا سفيان عن الاسود بن قيس العبدي عن شبر بن علقمة قال: لما كان يوم القادسية قام رجل من اهل فارس فدعا إلى المبارزة فذكر من عظمه، فقام إليه رجل قصير يقال له شبر بن علقمة، قال: فقال له الفارسي: هكذا -يعني احتمله ثم ضرب به الارض فصرعه، قال: فاخذ شبر خنجرا كان مع الفارسي، فقال به في بطنه هكذا -يعني فحصحصه، قال: ثم انقلب عليه فقتله، ثم جاء بسلبه إلى سعد فقوم باثني (عشر) (١) الفا فنفله سعد (إياه) (٢) (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [هـ].
(٢) سقط من: [هـ].
(٣) مجهول؛ لجهالة شبر بن علقمة، أخرجه الشافعي في السنن (٦١٧)، وسعيد بن منصور (٢٦٩٣)، والبيهقي ٦/ ٣١١، وعبد الرزاق (٩٤٧٣)، والبخاري في التاريخ ٤/ ٢٦٧، وابن حبان في الثقات ٤/ ٣٧١، وابن جرير في التاريخ ٢/ ٤١٩.
حضرت شبر بن علقمہ فرماتے ہیں کہ جنگ قادسیہ میں اہل فارس کا ایک آدمی کھڑا ہوا اور اس نے مقابلے کی دعوت دی۔ اس نے اپنی بہادری کا ذکر کیا۔ پھر ایک چھوٹے قد کے آدمی جن کا نام شبر بن علقمہ تھا۔ وہ اس کی طرف آگے بڑھے، اس فارسی پہلوان نے شبر کو اٹھا کر زمین پردے مارا۔ شبر نے اس فارسی پہلوان کا خنجر پکڑا، اور اس کے پیٹ میں گھونپ دیا۔ پھر اسے مار ڈالا۔ پھر اس کا سامان لے کر حضرت سعد رضی اللہ عنہ کے پاس آئے۔ حضرت سعد رضی اللہ عنہ نے بارہ ہزار درہم کی قیمت لگائی اور اسے مال غنیمت کے طور پردے دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البعوث والسرايا/حدیث: 36013]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36013، ترقيم محمد عوامة 34442)
ترقیم عوامۃ: 34443 ترقیم الشثری: -- 36014
٣٦٠١٤ - حدثنا ابو (الاحوص) (١) عن الاسود بن قيس عن شبر بن علقمة قال: بارزت رجلا يوم القادسية من الاعاجم فقتلته واخذت سلبه فاتيت به سعدا، فخطب سعد اصحابه ثم قال: هذا سلب شبر وهو خير من اثني عشر الف درهم، وإنا قد نفلناه إياه (٢)
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ]: (الأخوص).
(٢) مجهول؛ لجهالة شبر بن علقمة، وانظر: ما قبله.
حضرت شبر بن علقمہ فرماتے ہیں کہ میں نے جنگ قادسیہ میں ایک عجمی سے لڑائی کی اور اسے قتل کردیا۔ پھر میں اس کا سامان لے کر حضرت سعد بن ابی وقاص کے پا س آیا۔ حضرت سعد نے اپنے ساتھیوں میں اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ شبر کالایا ہوا سامان ہے اور بارہ ہزار درہم سے بہتر ہے۔ اور ہم نے اسے مال غنیمت کے طور پردے دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البعوث والسرايا/حدیث: 36014]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36014، ترقيم محمد عوامة 34443)
ترقیم عوامۃ: 34444 ترقیم الشثری: -- 36015
٣٦٠١٥ - حدثنا هشيم عن حصين عمن شهد القادسية قال: بينا رجل يغتسل إذ فحص له الماء (و) (١) التراب عن لبنة من ذهب، فاتى سعدا فاخبره فقال: اجعلها في غنائم المسلمين (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب، جـ].
(٢) مجهول؛ لإبهام بعض رواة الخبر.
حضرت حصین جنگ قادسیہ میں شریک ہونے والے ایک مجاہد سے نقل کرتے ہیں کہ ایک آدمی غسل کررہا تھا کہ اسے پانی میں سونے کی ایک اینٹ ملی، وہ اس نے لا کر حضرت سعد کو دے دی۔ حضرت سعد نے فرمایا کہ اسے مال غنیمت میں رکھ دو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البعوث والسرايا/حدیث: 36015]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36015، ترقيم محمد عوامة 34444)
ترقیم عوامۃ: 34445 ترقیم الشثری: -- 36016
٣٦٠١٦ - حدثنا عباد عن (حصين) (١) عمن ادرك ذاك ان رجلا اشترى جارية من المغنم، قال: فلما رات انها قد (خلصت) (٢) له اخرجت حليا كثيرا كان معها، قال: فقال الرجل: ما ادري ما هذا، حتى اتى سعدا (فاساله فاتاه) (٣) فساله فقال: اجعله في غنائم المسلمين (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س، ص]: (حسين).
(٢) في [أ، ط، هـ]: (أخلصت).
(٣) زيادة من: [جـ].
(٤) مجهول؛ لإبهام شيخ حصين.
حضرت حصین جنگ قادسیہ میں شریک ہونے والے ایک مجاہد سے نقل کرتے ہیں کہ ایک آدمی نے مال غنیمت سے ایک باندی خریدی۔ جب باندی نے دیکھا کہ وہ اس کی ہوچکی ہے تو اس نے بہت سا زیور نکال کر اسے دے دیا۔ اس آدمی نے کہا کہ میں نہیں جانتا کہ اس زیور کا کیا حکم ہے۔ پھر وہ حضرت سعد کے پاس لے کر آیا اور اس کے بارے میں سوال کیا تو حضرت سعد نے فرمایا کہ اسے مسلمانوں کے مال غنیمت میں رکھ دو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البعوث والسرايا/حدیث: 36016]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36016، ترقيم محمد عوامة 34445)
ترقیم عوامۃ: 34446 ترقیم الشثری: -- 36017
٣٦٠١٧ - حدثنا ابو معاوية عن الشيباني عن حبيب بن ابي ثابت عن الاسود بن مخرمة قال: باع سعد طستا بالف درهم من رجل من اهل الحيرة، فقيل له: إن عمر بلغه هذا عنك فوجد عليك، قال: فلم يزل يطلب إلى النصراني حتى رد عليه الطست واخذ (١) الالف (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: زيادة (عليه).
(٢) مجهول؛ لجهالة الأسود.
حضرت اسود بن مخرمہ فرماتے ہیں کہ حضرت سعد نے اہل حیرہ کے ایک آدمی کو ایک طشت ایک ہزار درہم میں بیچا۔ انہیں بتایا گیا کہ حضرت عمر کو اس بات کی اطلاع ہوئی ہے اور وہ آپ پر سخت ناراض ہیں۔ اس کے بعد حضرت سعد اس نصرانی سے مسلسل درخواست کرتے رہے یہاں تک کہ اس نے طشت انہیں واپس کردیا اور اپنے ایک ہزار درہم لے لئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البعوث والسرايا/حدیث: 36017]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36017، ترقيم محمد عوامة 34446)
ترقیم عوامۃ: 34447 ترقیم الشثری: -- 36018
٣٦٠١٨ - حدثنا الفضل بن دكين قال: ثنا (الصباح) (١) بن ثابت قال: ثنا اشياخ الحي قال جرير بن عبد الله (٢) : لقد اتى على نهر القادسية ثلاث ساعات من النهار ما (تجري) (٣) إلا بالدم مما قتلنا من المشركين (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ، س، ص، ع، هـ]: (الصباغ).
(٢) في [ب، جـ]: زيادة (قال).
(٣) في [أ، ب]: (يجري).
(٤) مجهول؛ لإبهام بعض رواته.
حضرت جریر بن عبد اللہ فرماتے ہیں کہ جنگ قادسیہ میں ایک دن قادسیہ کے دریا میں تین گھنٹے تک پانی کی جگہ خون بہتا رہا اور یہ ان مشرکوں کا خون تھا جنہیں ہم نے قتل کیا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البعوث والسرايا/حدیث: 36018]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36018، ترقيم محمد عوامة 34447)
ترقیم عوامۃ: 34448 ترقیم الشثری: -- 36019
٣٦٠١٩ - حدثنا الفضل بن دكين قال: ثنا حنش بن الحارث قال: سمعت ابي يذكر قال: قدمنا من اليمن، نزلنا المدينة فخرج علينا عمر فطاف في النخع ⦗٢٩⦘ ونظر إليهم فقال: يا معشر النخع إني ارى (الشرف) (١) فيكم متربعا، فعليكم بالعراق وجموع فارس، فقلنا: يا امير المؤمنين لا بل الشام نريد الهجرة إليها، قال: لا بل العراق، فإني قد رضيتها لكم، قال: حتى قال بعضنا: يا امير المؤمنين لا إكراه في الدين، قال: (فلا) (٢) إكراه في الدين، عليكم بالعراق، قال: فيها جموع العجم، ونحن الفان وخمسمائة، قال: فاتينا القادسية فقتل من النخع واحد، وكذا وكذا رجلا من سائر الناس ثمانون (٣) ، فقال عمر: ما شان النخع، اصيبوا من بين سائر الناس، افر الناس عنهم؛ قالوا: لا بل ولو اعظم الامر (وحدهم) (٤) (٥) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) أي: بالغ الشرف، وفي [أ، ب]: (السرور).
(٢) في [س]: (بل).
(٣) في [أ، ب]: زيادة (قال).
(٤) في [جـ]: (وسدهم).
(٥) مجهول؛ لجهالة والد حنش.
حضرت حارث فرماتے ہیں کہ جب ہم یمن سے واپس آئے اور مدینہ منور ہ ٹھہرے تو حضرت عمر رضی اللہ عنہ ہمارے پاس تشریف لائے۔ آپ نے قبیلہ نخع والوں میں ایک چکر لگایا اور ان سے فرمایا کہ اے نخع والو! میں تم میں عزت کو اترتے ہوئے دیکھ رہا ہوں۔ تم عراق اور فارس کے لشکروں کی طرف چلے جاؤ۔ انہوں نے کہا کہ اے امیر المومنین! ہم تو شام کی طرف ہجرت کرنا چاہتے ہیں۔ حضرت عمر نے فرمایا کہ نہیں عراق ٹھیک ہے۔ میں تمہارے لئے عراق سے راضی ہوں۔ ہم میں سے بعض نے کہا کہ اے امیر المومنین! دین میں زبردستی نہیں ہے۔ حضرت عمر نے فرمایا کہ دین میں زبردستی نہیں ہے تمہارے لئے عراق ٹھیک ہے۔ اس میں عجم کی جماعتیں ہیں اور ہم صرف اڑھائی ہزار ہیں۔ پھر ہم قادسیہ آئے اور نخعی لوگوں میں سے ایک اور اتنے اتنے آدمی شہید ہوئے جبکہ باقی تمام لوگوں میں سے اسی افراد مارے گئے۔ حضرت عمر کو معلوم ہوا تو آپ نے فرمایا نخعی لوگوں کا کیا معاملہ ہے کہ باقی لوگوں کی نسبت انہی کو یہ نقصان پہنچا، کیا لوگ انہیں چھوڑ کر بھاگ گئے تھے؟ لوگوں نے بتایا نہیں بلکہ انہوں نے تنہا اس معاملے کا سب سے بڑا بوجھ اٹھایا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البعوث والسرايا/حدیث: 36019]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36019، ترقيم محمد عوامة 34448)
ترقیم عوامۃ: 34449 ترقیم الشثری: -- 36020
٣٦٠٢٠ - حدثنا ابن إدريس عن حنش بن الحارث عن (ابيه) (١) قال: مرت النخع بعمر فاقامهم فتصفحهم وهم الفان وخمسمائة، وعليهم رجل يقال له ارطاة، فقال: إني لارى (السرو) (٢) فيكم متربعا سيروا إلى إخوانكم من اهل العراق، فقالوا: (لا) (٣) بل نسير إلى الشام، قال: سيروا إلى العراق، فقالوا: لا إكراه في الدين، فقال: سيروا إلى العراق، فلما قدموا العراق جعلوا يسحبون المهر فيذبحونه، فكتب إليهم اصلحوا فإن في الامر معقلا او نفسا (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (أمه).
(٢) أي: بالغ الشرف، وفي [أ، ب]: (السرور).
(٣) سقط من: [هـ].
(٤) مجهول؛ لجهالة والد حنش.
حضرت حارث فرماتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نخعی لوگوں کے پاس سے گزرے اور انہیں گنا تو وہ اڑھائی ہزار تھے۔ ان کے سربراہ کا نام ارطاۃ تھا۔ حضرت عمر نے فرمایا کہ میں تم میں عزت کو اترتے ہوئے دیکھتا ہوں تم عراق میں اپنے بھائیوں کے پاس چلے جاؤ۔ انہوں نے کہا کہ نہیں ہم تو شام کی طرف جائیں گے۔ حضرت عمر نے فرمایا کہ تم عرا ق کی طرف جاؤ۔ انہوں نے کہا کہ دین میں زبردستی نہیں ہے۔ حضرت عمر نے فرمایا کہ تم عراق کی طرف جاؤ۔ پس وہ عراق کی طرف گئے تو انہوں نے وہاں گھوڑے کے بچے کو پکڑ کر ذبح کرنا شروع کردیا۔ حضرت عمر نے انہیں خط لکھا: تم اصلاح سے کام لو، کیونکہ اس معاملے میں ابھی پناہ یا گنجائش باقی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البعوث والسرايا/حدیث: 36020]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36020، ترقيم محمد عوامة 34449)
ترقیم عوامۃ: 34450 ترقیم الشثری: -- 36021
٣٦٠٢١ - وسمعت ابا بكر بن عياش يقول: كانت بنو اسد يوم القادسية اربعمائة، وكانت (بجيلة) (١) ثلاثة آلاف، وكانت النخع الفين وثلاثمائة، وكانت (كندة) (٢) نحو النخع، وكانوا كلهم عشرة آلاف، ولم (يكن) (٣) في القوم احد اقل من مضر (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (بخيلة).
(٢) في [هـ]: (لثره).
(٣) في [أ]: (لكن)، وفي [ب]: (يكن)، وفي [هـ]: (تكن).
(٤) منقطع؛ أبو بكر بن عياش لم يدركهم.
حضرت ابوبکر بن عیاش فرماتے ہیں کہ جنگ قادسیہ میں بنو اسد چار سو، بجیلہ تین ہزار، نخعی دو ہزار تین سو، اور کندہ والے بھی اتنے ہی تھے۔ یہ سب لوگ کل دس ہزار تھے اور لوگوں میں قبیلہ مضر سے کم کوئی نہ تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البعوث والسرايا/حدیث: 36021]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36021، ترقيم محمد عوامة 34450)
ترقیم عوامۃ: 34451 ترقیم الشثری: -- 36022
٣٦٠٢٢ - سمعت ابا بكر: ان عمر فضلهم، فاعطى بعضهم الفين، وبعضهم ستمائة (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) منقطع؛ أبو بكر لا يروي عن عمر.
حضرت ابوبکر فرماتے ہیں کہ حضرت عمر نے انہیں زیادہ دیا بعض کو دو ہزار اور بعض کو چھ سو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البعوث والسرايا/حدیث: 36022]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36022، ترقيم محمد عوامة 34451)