🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
4. في أمر القادسية وجلولاء
جنگ قادسیہ اور جنگ جلولاء کا بیان
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 34452 ترقیم الشثری: -- 36023
٣٦٠٢٣ - وذكر ابو بكر بن عياش في قوله: ﴿فسوف ياتي الله بقوم يحبهم ويحبونه﴾ [المائدة: ٥٤] ، قال: اهل القادسية.
حضرت ابوبکر بن عیاش قرآن مجید کی آیت { فَسَوْفَ یَأْتِی اللَّہُ بِقَوْمٍ یُحِبُّہُمْ وَیُحِبُّونَہُ } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ اس سے مراد قادسیہ والے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البعوث والسرايا/حدیث: 36023]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36023، ترقيم محمد عوامة 34452)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 34453 ترقیم الشثری: -- 36024
٣٦٠٢٤ - حدثنا ابو اسامة عن (مسعر) (١) عن ابي بكر بن عمرو بن عتبة قال: كتب عمر إلى (سعد) (٢) وغيره من امراء الكوفة: اما بعد فقد جاءني ما بين (العذيب) (٣) وحلوان، وفي ذلكم ما يكفيكم إن اتقيتم واصلحتم، قال: وكتب: اجعلوا بينكم وبين العدو (مفازة) (٤) (٥) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (سعد).
(٢) في [جـ]: (جعد).
(٣) في [جـ]: (العذب).
(٤) في [أ، ب]: (معاده).
(٥) مجهول؛ لجهالة أبي شهاب عمرو بن عتبة.

حضرت ابوبکر بن عمرو بن عتبہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر نے حضرت سعد اور کوفہ کے دوسرے امراء کو خط لکھا کہ میرے پاس عذیب اور حلوان کے درمیان کا علاقہ آیا ہے۔ یہ تمہارے لئے کافی ہے اگر تم تقویٰ اختیار کرو اور درستی سے چلو۔ اور اپنے اور اپنے دشمنوں کے درمیان خلا رکھو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البعوث والسرايا/حدیث: 36024]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36024، ترقيم محمد عوامة 34453)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 34454 ترقیم الشثری: -- 36025
٣٦٠٢٥ - حدثنا محمد بن بشر قال: ثنا مسعر عن عون (بن) (١) عبد الله قال: مر على رجل يوم القادسية وقد انتثر بطنه او قصبه، قال لبعض من مر عليه: ضم إلي (منه) (٢) ، ادنو قيد رمح او رمحين في سبيل الله، قال: فمر عليه وقد فعل.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، هـ]: (عن).
(٢) سقط من: [أ، ط، هـ].

حضرت عون بن عبد اللہ فرماتے ہیں کہ جنگ قادسیہ میں ایک مسلمان مجاہد کاپیٹ پھٹ گیا تھا اور اس کی انتڑیاں باہرنکل آئی تھیں۔ اس نے اپنے پاس سے گزرنے والے ایک شخص سے کہا کہ میری انتڑیوں کو میری طرف سمیٹ دو تاکہ میں اللہ کے راستے میں ایک یا دو نیزوں کے برابر آگے بڑھ سکوں۔ پھر اس کے پاس سے گزر ہوا تو وہ ایسا کرچکا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البعوث والسرايا/حدیث: 36025]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36025، ترقيم محمد عوامة 34454)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 34455 ترقیم الشثری: -- 36026
٣٦٠٢٦ - حدثنا شريك عن ابي إسحاق قال: رايت اصحاب عبيد يشربون نبيذ القادسية وفيهم عمرو بن ميمون.
حضرت ابو اسحاق فرماتے ہیں کہ میں نے عبید کے ساتھیوں کو دیکھا کہ وہ قادسیہ کی نبیذ پی رہے تھے اور ان میں عمرو بن میمون بھی تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البعوث والسرايا/حدیث: 36026]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36026، ترقيم محمد عوامة 34455)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 34456 ترقیم الشثری: -- 36027
٣٦٠٢٧ - حدثنا حميد (عن) (١) (حسن) (٢) عن مطرف عن بعض اصحابه قال: اشترى طلحة بن (عبيد الله) (٣) ارضا من (النشاستج) (٤) (نشاستج) (٥) بني طلحة، هذا الذي عند (السيلحين) (٦) فاتى عمر فذحص ذلك له فقال: إني اشتريت ارضا معجبة، فقال (٧) عمر: ممن اشتريتها؟ امن اهل الكوفة؟ قال: اشتريتها من اهل القادسية، قال طلحة: وكيف (اشتريها) (٨) من اهل القادسية كلهم؟ قال: إنك لم تصنع شيئا، إنما هي فيء (٩) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ، ط]: (بن).
(٢) في [أ، ب، جـ]: (حسين).
(٣) في [أ، ب]: (عبد اللَّه).
(٤) في [أ، ب، جـ]: (نساتجح).
(٥) سقط من: [أ، ب]، وفي [جـ]: بياض.
(٦) في [أ، ب، جـ]: (السلحين).
(٧) في [هـ]: زيادة (له).
(٨) في [أ، ب]: (اشتريتها).
(٩) مجهول؛ لإبهام بعض رواته.

حضرت مطرف نقل کرتے ہیں کہ حضرت طلحہ بن عبید اللہ نے نشاستج میں زمین کا ایک ٹکڑا خریدا، یہ بنو طلحہ کا نشاستج ہے جو سیلحین کے پاس ہے۔ پھر وہ حضرت عمر کے پاس آئے اور ان سے اس کا تذکرہ کیا اور فرمایا کہ میں نے ایک عمدہ اور خوبصورت زمین خریدی ہے۔ حضرت عمر نے پوچھا کہ تم نے کس سے خریدی ہے؟ کوفہ والوں سے؟ حضرت طلحہ نے کہا کہ میں نے قادسیہ والوں سے خریدی ہے۔ حضرت طلحہ نے کہا کہ میں تمام قادسیہ والوں سے کیسے خرید سکتا ہوں؟ حضرت عمر نے فرمایا کہ تم نے کچھ نہیں کیا یہ تو فیء ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البعوث والسرايا/حدیث: 36027]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36027، ترقيم محمد عوامة 34456)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 34457 ترقیم الشثری: -- 36028
٣٦٠٢٨ - حدثنا حميد بن عبد الرحمن عن الحسن عن ليث عمن يذكر ان اهل القادسية رغموا الاعاجم حتى قاتلوا ثلاثة ايام.
حضرت لیث فرماتے ہیں کہ قادسیہ کے مجاہدین نے عجمیوں کو ذلیل کیا یہاں تک کہ انہوں نے تین دن تک لڑائی کی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البعوث والسرايا/حدیث: 36028]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36028، ترقيم محمد عوامة 34457)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 34458 ترقیم الشثری: -- 36029
٣٦٠٢٩ - حدثنا غندر عن شعبة عن منصور عن هلال بن يساف عن (ربيع) (١) ابن عميلة عن حذيفة قال: اختلف رجل من اهل الكوفة ورجل من اهل الشام فتفاخرا، فقال الكوفي: نحن اصحاب يوم القادسية ويوم كذا وكذا، وقال الشامي: نحن اصحاب يوم اليرموك ويوم كذا ويوم كذا، فقال حذيفة: كلاكما لم يشهده الله هلك عاد وثمود، ولم (يؤامره) (٢) الله فيهما إذا (اهلكهما) (٣) ، وما من قرية (احرى) (٤) ان (تدفع) (٥) عظيمة (عنها) (٦) يعني الكوفة (٧) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ]: (ربيعة).
(٢) في [أ، هـ]: (يؤامر).
(٣) في [أ، ب، جـ]: (هلكهما).
(٤) في [ب]: (أخرى).
(٥) في [أ، ب]: (قدفع).
(٦) في [أ، ب، جـ]: (منها).
(٧) صحيح.

حضرت ربیع بن عمیلہ فرماتے ہیں کہ کوفہ اور شام کے دو آدمیوں کا باہم مناظرہ ہوا، کوفی نے کہا کہ ہم قادسیہ کی جنگ میں شریک ہونے والے ہیں اور فلاں فلاں لڑائی لڑنے والے ہیں۔ شامی نے کہا کہ ہم نے یرموک کی لڑائی لڑی ہے اور فلاں فلاں لڑائی میں شریک ہوئے ہیں۔ حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے تم دونوں میں سے کسی کو قوم عاد اور قوم ثمود کی ہلاکت پر حاضر نہیں کیا، اور جب اللہ تعالیٰ نے انہیں ہلاک کیا تو ان کے بارے میں تم میں سے کسی سے مشورہ نہیں کیا۔ اور کوئی بستی اس سے زیادہ اس لائق نہیں کہ اس سے کوئی بڑی مصیبت دور کی جائے، یعنی کوفہ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البعوث والسرايا/حدیث: 36029]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36029، ترقيم محمد عوامة 34458)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 34459 ترقیم الشثری: -- 36030
٣٦٠٣٠ - حدثنا عفان قال: حدثنا ابو عوانة (١) عن جرير بن (رياح) (٢) عن ابيه انهم اصابوا قبرا بالمدائن، فوجدوا فيه رجلا عليه ثياب منسوجة بالذهب، ووجدوا معه مالا، فاتوا به عمار بن ياسر فكتب فيه إلى عمر بن الخطاب فكتب إليه عمر: ان اعطهم ولا تنزعه (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من النسخ: (عن سماك) والصواب إثباتها، كما في مصادر التخريج وكتب التراجم، وانظر: التاريخ الكبير ٢/ ٢١٣، والجرح والتعديل ٢/ ٥٠٣، الثقات ٦/ ١٤٤، تهذيب الكمال ٩/ ٢٥٦، وتوضيح المشتبه ٤/ ١١٨، والإصابة ٢/ ٥١٦، تصحيفات المحدثين ٢/ ٦٢٩.
(٢) في [أ، ب، هـ]: (رباح).
(٣) مجهول؛ لجهالة جرير بن رياح، أخرجه أبو عبيد في الأموال (٨٧٨)، والبخاري في التاريخ ٢/ ٣٢٩، والبيهقي ٤/ ١٥٦، والخطيب ٨/ ٤١٩، وتمام (١٠١٩).

حضرت ریاح فرماتے ہیں کہ مسلمان مجاہدین کو مدائن میں ایک قبر ملی، جس میں ایک آدمی تھا جس کے بدن پر سونے کی تاروں والے کپڑے اور بہت سا مال تھا۔ مجاہدین اسے حضرت عمار بن یاسر کے پاس لائے۔ حضرت عمار نے اس بارے میں حضرت عمر بن خطاب کو خط لکھا۔ حضرت عمر نے انہیں حکم دیا کہ یہ سارا مال مجاہدین کو دے دو اور اسے ان سے واپس نہ لو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البعوث والسرايا/حدیث: 36030]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36030، ترقيم محمد عوامة 34459)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 34460 ترقیم الشثری: -- 36031
٣٦٠٣١ - حدثنا حفص عن الشيباني عن محمد بن عبيد الله ان عمر استعمل السائب بن الاقرع على المدائن، فبينما هو في مجلسه إذ اتي (بتمثال) (١) من صفر، كانه رجل قائل بيديه هكذا -وبسط يديه وقبض بعض اصابعه- فقال: هذا لي، هذا مما افاء الله علي، فكتب فيه (إلى) (٢) عمر، فقال عمر: انت عامل من عمال المسلمين، فاجعله في بيت مال المسلمين (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ط، هـ]: (بمال).
(٢) في [أ، ب]: (إلا).
(٣) منقطع؛ محمد بن عبيد اللَّه لا يروي عن عمر، أخرجه الخطيب ١/ ٢٠٣.

حضرت محمد بن عبید اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر نے سائب بن اقرع کو مدائن کا حاکم بنایا۔ ایک دن وہ اپنی مجلس میں بیٹھے تھے کہ ان کے پاس تانبے کا ایک مجسمہ لایا گیا جو ایسے آدمی کی شکل کا تھا جو اپنے ہاتھوں سے یوں اشارہ کر رہا ہو، اور راوی نے اپنے ہاتھ پھیلائے اور بعض انگلیاں بند کیں۔ سائب بن اقرع نے کہا کہ یہ میرا ہے، یہ اس مال میں سے ہے جو اللہ نے مجھے عطا کیا ہے۔ پھر انہوں نے اس بارے میں حضرت عمر کو خط لکھا تو حضرت عمر نے فرمایا کہ تم تو محض مسلمانوں کے ایک گورنر ہو، یہ سب کچھ مسلمانوں کے بیت المال میں جمع کرادو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البعوث والسرايا/حدیث: 36031]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36031، ترقيم محمد عوامة 34460)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 34461 ترقیم الشثری: -- 36032
٣٦٠٣٢ - حدثنا ابو داود الطيالسي عن حماد بن سلمة عن سماك عن النعمان ابن حميد ان عمارا اصاب مغنما فقسم بعضه وكتب (يعتذر) (١) إلى عمر يشاوره قال: (تبايع) (٢) الناس إلى قدوم الراكب (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [هـ].
(٢) في [هـ]: (مانع).
(٣) مجهول؛ لجهالة النعمان بن حميد.

حضرت نعمان بن حمید فرماتے ہیں کہ حضرت عمار کو کچھ مال غنیمت ملا اور اس کا کچھ حصہ آپ نے تقسیم کردیا۔ پھر انہوں نے حضرت عمر سے معذرت کرنے اور مشورہ لینے کے لئے حضرت عمر کو خط لکھا۔ انہوں نے فرمایا کہ سوار کے آنے تک لوگ آپس میں خرید و فروخت کرتے رہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البعوث والسرايا/حدیث: 36032]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36032، ترقيم محمد عوامة 34461)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں