🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
3. في قتال أبي عبيد (مهران) وكيف كان (أمره)
سیدنا ابو عبید(ابن مسعود ثقفی رضی اللہ عنہ)کی مہران میں جنگ اور اس کی تفصیلات کا بیان
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 34426 ترقیم الشثری: -- 35993
٣٥٩٩٣ - حدثنا ابو اسامة عن إسماعيل عن قيس قال: عبر ابو عبيد بن مسعود يوم مهران في اناس فقطع بهم (الجسر) (١) ، فاصيبوا، قال: قال قيس: فلما كان يوم مهران قال اناس فيهم خالد بن عرفطة لجرير: يا جرير، لا والله لا (نريم) (٢) عن عرصتنا هذه، فقال: اعبريا جرير بنا إليهم، فقلت: اتريدون ان تفعلوا بنا ما فعلوا بابي عبيد إنا قوم لسنا (بسباح) (٣) ان نبرح او ان نريم العرصة حتى يحكم الله بيننا وبينهم، فعبره المشركون فاصيب يومئذ مهران (وهو) (٤) (عند) (٥) النخيلة (٦) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (الجيش).
(٢) في [أ، ب]: (نرلم).
(٣) أي: لا نعرف السباحة، وفي [أ، ب]: (بساح)، وفي [هـ]: (لساح).
(٤) في [هـ]: (هم).
(٥) في [أ، ب]: (عبد).
(٦) صحيح.

حضرت قیس فرماتے ہیں کہ حضرت ابو عبید بن مسعود مہران کی جنگ میں اپنے ساتھیوں کے ساتھ تھے۔ ان کے گزرنے کے بعد پل کو کاٹ دیا گیا اور وہ شہید کردیئے گئے۔ حضرت قیس فرماتے ہیں کہ مہران کی جنگ میں کچھ لوگوں نے جن میں حضرت خالد بن عرفطہ بھی شامل تھے۔ حضرت جریر سے کہا کہ اے جریر! ہم تو اپنی جگہ ہرگز نہیں چھوڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اے جریر! ہمیں یہ دریا عبور کرنا چاہئے۔ میں نے کہا کہ کیا تم یہ چاہتے ہو کہ وہ ہمارے ساتھ بھی وہی کچھ کریں جو انہوں نے ابو عبید کے ساتھ کیا ہے۔ ہم ایک ایسی قوم ہیں جو تیراکی نہیں جانتی۔ ہم اپنا علاقہ اس وقت تک نہیں چھوڑیں گے جب تک اللہ تعالیٰ ہمارے اور ان کے درمیان کوئی فیصلہ نہ فرمادے۔ پس مشرکین نے اسے عبور کیا اور اس دن مہران مارا گیا اس وقت وہ نخیلہ نامی مقام میں تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البعوث والسرايا/حدیث: 35993]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35993، ترقيم محمد عوامة 34426)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 34427 ترقیم الشثری: -- 35994
٣٥٩٩٤ - حدثنا ابو اسامة عن إسماعيل عن قيس قال: قال لي جرير: انطلق بنا إلى مهران، فانطلقت معه حيث (اقتتلوا) (١) ، فقال لي: لقد رايتني فيما هاهنا في مثل حريق النار، يطعنوني من كل جانب (بنيازكهم) (٢) ، فلما رايت الهلكة جعلت اقول: يافرسي الا يا جرير، فسمعوا صوتي فجاءت قيس، ما يردهم (شيء) (٣) حتى (تخلصوني) (٤) ، قلت: (فلقد) (٥) عبرت شهرا ما ارفع لي ⦗١٦⦘ (جنبا) (٦) من اثر (النيازك) (٧) قال: قال قيس: لقد رايتنا نخوض دجلة وإن ابواب المدائن لمغلقة (٨) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، هـ]: (أقبلوا).
(٢) في [أ، ب]: (بنازلهم).
(٣) في [أ، ب، هـ]: (مني).
(٤) في [أ، هـ]: (يخلصوني).
(٥) في [هـ]: (قد).
(٦) في [أ، هـ]: (حبًا).
(٧) في [أ، ب]: (الينازلة)، وفي [جـ]: (التبازكه).
(٨) صحيح.

حضرت قیس فرماتے ہیں کہ حضرت جریر رضی اللہ عنہ نے مجھ سے فرمایا کہ ہمارے ساتھ مہران چلو۔ چنانچہ میں ان کے ساتھ اس جگہ گیا جہاں لوگوں نے جنگ کی تھی۔ انہوں نے مجھ سے فرمایا کہ میں نے اس جگہ اپنے آپ کو گویا بھڑکتی ہوئی آگ میں دیکھا تھا، وہ ہر طرف سے اپنے چھوٹے نیزوں سے مجھے زخمی کر رہے تھے۔ جب میں نے ہلاکت دیکھی تو میں پکارنے لگا: اے میرے گھوڑے! اے جریر! انہوں نے میری آواز سن لی تو قبیلہ قیس کے لوگ آگئے اور کوئی چیز انہیں روک نہ سکی یہاں تک کہ انہوں نے مجھے چھڑا لیا۔ میں نے کہا کہ میں نے ایک مہینہ اس حال میں گزارا کہ نیزوں کے زخموں کی وجہ سے اپنا پہلو نہ اٹھا سکتا تھا۔ راوی کہتے ہیں کہ حضرت قیس نے فرمایا کہ ہم نے اپنے آپ کو دیکھا کہ ہم دریائے دجلہ میں سے گزر رہے تھے اور مدائن کے دروازے بند تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البعوث والسرايا/حدیث: 35994]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35994، ترقيم محمد عوامة 34427)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 34428 ترقیم الشثری: -- 35995
٣٥٩٩٥ - حدثنا معاذ بن معاذ قال: ثنا التيمي عن ابي عثمان قال: لما قتل ابو عبيد وهزم اصحابه قال عمر: انا فئتكم (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح.
حضرت ابو عثمان فرماتے ہیں کہ جب حضرت ابو عبید شہید کردیئے گئے اور ان کے ساتھی شکست کھا گئے تو حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا تھا کہ میں تمہاری پناہ گاہ ہوں (یعنی وہ جماعت جس کی طرف تم پلٹ سکتے ہو)۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البعوث والسرايا/حدیث: 35995]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35995، ترقيم محمد عوامة 34428)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 34429 ترقیم الشثری: -- 35996
٣٥٩٩٦ - حدثنا وكيع قال: ثنا ابن عون عن ابن سيرين قال: لما بلغ عمر قتل ابي عبيد الثقفي قال: إن كنت له فئة لو انحاز إلي (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) منقطع؛ ابن سيرين لا يروي عن عمر.
حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ جب حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو ابو عبید ثقفی کی شہادت کی خبر ملی تو انہوں نے فرمایا کہ اگر وہ میری طرف پلٹ آتے تو میں ان کی پناہ گاہ (یعنی وہ جماعت جس کی طرف پلٹا جا سکتا ہے) ہوتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البعوث والسرايا/حدیث: 35996]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35996، ترقيم محمد عوامة 34429)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 34430 ترقیم الشثری: -- 35997
٣٥٩٩٧ - حدثنا محبوب القواريري عن حنش بن الحارث النخعي قال: ثنا اشياخ النخع ان جريرا لما قتل مهران نصب او رفع راسه على رمح (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) مجهول؛ لجهالة الأشياخ.
حضرت حنش بن حارث نخعی قبیلہ کے بزرگوں سے نقل کرتے ہیں کہ حضرت جریر نے جب مہران کو قتل کیا تو اس کے سر کو ایک نیزے پر نصب کردیا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البعوث والسرايا/حدیث: 35997]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35997، ترقيم محمد عوامة 34430)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 34431 ترقیم الشثری: -- 35998
٣٥٩٩٨ - حدثنا محمد بن بشر قال: حدثنا مسعر عن سعد بن إبراهيم انه مر برجل يوم ابي عبيد وقد قطعت يداه ورجلاه وهو يقول: ﴿مع الذين انعم الله عليهم من النبيين والصديقين والشهداء والصالحين وحسن اولئك رفيقا﴾ [النساء: ٦٩] ، فقال (له) (١) بعض من مر عليه: من انت؟ قال: امرؤ من الانصار (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب].
(٢) منقطع، سعد بن إبراهيم بن عبد الرحمن بن عوف لم يدرك الوقعة.

حضرت سعد بن ابراہیم فرماتے ہیں کہ وہ حضرت ابو عبید کی شہادت کے دن ایک آدمی کے پاس سے گزرے اس کے ہاتھ اور پاؤں کاٹ دیئے گئے تھے۔ وہ قرآن مجید کی اس آیت کی تلاوت فرما رہے تھے: { مَعَ الَّذِینَ أَنْعَمَ اللَّہُ عَلَیْہِمْ مِنَ النَّبِیِّینَ وَالصِّدِّیقِینَ وَالشُّہَدَائِ وَالصَّالِحِینَ وَحَسُنَ أُولَئِکَ رَفِیقًا } ان کے پاس سے گزرنے والے ایک شخص نے پوچھا کہ آپ کون ہیں؟ انہوں نے کہا کہ میں ایک انصاری ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البعوث والسرايا/حدیث: 35998]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35998، ترقيم محمد عوامة 34431)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
4. في أمر القادسية وجلولاء
جنگ قادسیہ اور جنگ جلولاء کا بیان
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 34432 ترقیم الشثری: -- 35999
٣٥٩٩٩ - حدثنا ابو اسامة عن إسماعيل عن قيس قال: شهدت القادسية وكان سعد على الناس وجاء رستم فجعل عمرو بن معدي كرب الزبيدي (يمر) (١) على الصفوف ويقول: يا معشر المهاجرين كونوا (اسودا) (٢) اشداء (اغنى) (٣) شانه، إنما الفارسي تيس (بعد) (٤) ان يلقي (نيزكه) (٥) . قال: وكان معهم (اسوار) (٦) لا تسقط له نشابة، فقلنا له: يا ابا ثور، اتق ذاك، قال: فإنا لنقول ذاك إذ رمانا فاصاب فرسه، فحمل عمرو عليه فاعتنقه ثم ذبحه فاخذ سلبه سواري ذهب كانا عليه ومنطقة وقباء ديباج. وفر رجل من ثقيف فخلا بالمشركين فاخبرهم فقال: إن الناس في هذا الجانب واشار إلى (بجيلة) (٧) ، قال: فرموا (إلينا) (٨) (ستة عشر) (٩) فيلا عليها المقاتلة، وإلى سائر الناس (فيلين) (١٠) قال: وكان سعد يقول يومئذ: سا بجيلة (١١) . ⦗١٨⦘ قال قيس: وكنا ربع الناس يوم القادسية، فاعطانا عمر ربع السواد فاخذناه ثلاث سنين، فوفد بعد ذلك جرير إلى عمر ومعه عمار بن ياسر فقال عمر: الا (تخبراني) (١٢) عن منزليكم هذين؟ ومع ذلك إني لاسلكها وإني لاتبين في وجوهها اي المنزلين خير؟ قال: فقال جرير: انا اخبرك يا امير المؤمنين اما احد المنزلين فادنى نخلة من السواد إلى ارض العرب، واما المنزل الآخر فارض فارس (وعكها) (١٣) وحرها وبقها -يعني المدائن، قال: فكذبني عمار فقال: كذبت، قال: فقال عمر: انت اكذب، قال: (ثم) (١٤) قال: الا تخبروني عن (اميركم) (١٥) هذا (امجزئ) (١٦) هو؟ قالوا: لا والله ما هو بمجرئ ولا (كاف ولا) (١٧) عالم بالسياسة، فعزله وبعث المغيرة بن شعبة (١٨) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: زيادة (يمر).
(٢) في [جـ]: (أسود).
(٣) في [أ، ب]: (أعبى).
(٤) في [هـ]: (هد).
(٥) في [أ، ب]: (منزله).
(٦) في [أ]: (ساور)، وفي [ب، جـ]: (أساور).
(٧) في [ب]: (نخيلة).
(٨) سقط من: [أ، ب، جـ].
(٩) في [أ، ب، جـ]: (السادسة عشر).
(١٠) في [أ، س]: (فليس).
(١١) كذا في النسخ، وفي تاريخ دمشق ٤٦/ ٣٧٩: (بجيلة).
(١٢) في [ب]: (يخبراني).
(١٣) في [أ، هـ]: (وعليها).
(١٤) في [هـ]: (لم).
(١٥) في [هـ]: (أمير).
(١٦) في [هـ]: (أمجري).
(١٧) سقط من: [هـ].
(١٨) صحيح.

حضرت قیس فرماتے ہیں کہ میں جنگ قادسیہ میں مسلمانوں کی طرف سے شریک تھا۔ حضرت سعد بن ابی وقاص اس جنگ میں مسلمانوں کے امیر تھے۔ رستم اپنی فوج کو لے کر آیا تو حضرت عمرو بن معدی کرب زبیدی مسلمانوں کی صفوں میں سے گزرے اور ان سے کہا کہ اے مہاجرین کی جماعت! بہادر شیر بن جاؤ، اصل شیر وہ ہے جو اپنی جان کی پروا نہ کرے۔ فارسیوں کا مزاج ہے کہ جب وہ اپنا نیزہ ڈال دیں تو بکرے کی طرح ہیں۔ ان کے ساتھ ایک ایرانی شہسوار تیر انداز تھا جس کا کوئی تیر خطا نہ جاتا تھا۔ ہم نے حضرت عمرو سے کہا کہ اے ابو ثور! اس سے بچ کر رہنا۔ ہم یہ بات کہہ ہی رہے تھے کہ اس نے ہماری طرف تیر چلایا اور وہ حضرت عمرو کے گھوڑے کو لگا، پھر حضرت عمرو نے اس پر حملہ کیا، اس سے لپٹ گئے، پھر اسے ذبح کردیا اور اس کا سامان حاصل کرلیا جس میں سونے کے دو کنگن تھے، ایک کمر بند تھا اور ایک ریشم کا چوغہ تھا۔ (٢) ثقیف کا ایک آدمی بھاگا اور اس نے جا کر مشرکین کو خبر دے دی اور اس نے بجیلہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ لوگ اس طرف ہیں، پھر انہوں نے ہماری طرف سولہ ہاتھی بھیجے جن پر جنگجو سوار تھے۔ اور تمام لوگوں کی طرف دوہاتھی بھیجے۔ حضرت سعد اس دن فرما رہے تھے کہ بجیلہ سے پیچھے ہٹ جاؤ۔ حضرت قیس فرماتے ہیں کہ ہم جنگ قادسیہ میں لوگوں کا ایک چوتھائی تھے۔ اور حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے ہمیں سواد (عراق کی زرخیز زمین) کا چوتھائی حصہ دیا اور ہم نے تین سال اسے لیا۔ (٣) اس کے بعد حضرت جریر حضرت عمار بن یاسر کی معیت میں ایک وفد کے ساتھ حضرت عمر کے پاس آئے۔ حضرت عمر نے ان سے فرمایا کہ کیا تم دونوں مجھے اپنی ان دو منزلوں کے بارے میں نہیں بتاؤ گے؟ اس کے باوجود میں ان راستوں پر چلتا ہوں اور ان کے رخ پہچانتا ہوں کہ دونوں میں سے کون سی منزل بہتر ہے؟ حضرت جریر نے کہا کہ اے امیر المومنین! میں آپ کو خبر دیتا ہوں۔ ایک منزل تو وہ ہے جو سواد کی کھجوروں میں سرزمین عرب کے سب سے قریب ہے اور دوسری منزل سرزمین فارس ہے، اس کا بخار، اس کی گرمی اور اس کے مچھر، یعنی مدائن۔ وہ کہتے ہیں کہ حضرت عمار نے میری تکذیب کی اور کہا کہ آپ نے جھوٹ بولا۔ حضرت عمر نے فرمایا کہ تم زیادہ جھوٹے ہو۔ پھر انہوں نے فرمایا کہ کیا تم مجھے اپنے اس امیر کے بارے میں نہیں بتاتے کہ کیا وہ تمہارے لئے کافی ہیں؟ لوگوں نے کہا کہ نہ تو وہ کافی ہیں اور نہ ہی سیاست کے رموز کو جانتے ہیں۔ پھر حضرت عمر نے انہیں معزول کرکے حضرت مغیرہ بن شعبہ کو امیر بنا کر بھیج دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البعوث والسرايا/حدیث: 35999]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35999، ترقيم محمد عوامة 34432)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 34433 ترقیم الشثری: -- 36000
٣٦٠٠٠ - حدثنا ابو اسامة عن إسماعيل عن قيس قال: كان سعد قد اشتكى قرحة في رجله يومئذ، فلم يخرج إلى القتال، (قال: فكانت) (١) من الناس انكشافة، قال: فقالت امراة سعد وكانت قبله تحت المثنى بن حارثة الشيباني: لا مثنى للخيل، فلطمها سعد فقالت: (جبنا) (٢) وغيرة، (قال: ثم هزمناهم) (٣) (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب].
(٢) في [ب]: (جينا).
(٣) سقط من: [أ، ب].
(٤) صحيح.

حضرت قیس فرماتے ہیں کہ جنگ قادسیہ میں حضرت سعد بن ابی وقاص کے پاؤں پر ایک پھوڑا نکل آیا اور وہ قتال کے لئے نہ جاسکے۔ لوگوں میں پسپائی ہوگئی۔ حضرت سعد کی زوجہ جو کہ پہلے مثنی بن حارثہ شیبانی کے نکاح میں تھیں۔ انہوں نے کہا کہ گھڑ سواروں کے لئے کوئی مثنی نہیں ہے! اس پر حضرت سعد نے انہیں تھپڑ مارا۔ اس نے کہا کہ بزدلی اور غیرت کی وجہ سے!!! راوی کہتے ہیں کہ پھر ہم نے دشمنوں کو شکست دے دی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البعوث والسرايا/حدیث: 36000]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36000، ترقيم محمد عوامة 34433)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 34434 ترقیم الشثری: -- 36001
٣٦٠٠١ - [حدثنا ابن إدريس عن إسماعيل عن قيس ان امراة سعد كان يقال لها سلمى بنت خصفة امراة رجل من بني شيبان يقال له المثنى بن الحارثة، وانها ذكرت شيئا من امر مثنى فلطمها سعد فقالت: جبن وغيرة] (١) (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط الحديث من: [أ، ب].
(٢) صحيح.

حضرت قیس فرماتے ہیں کہ حضرت سعد بن ابی وقاص کی ایک بیوی جن کا نام سلمی بنت خصفہ تھا، وہ بنو شیبان کے ایک شخص مثنی بن حارثہ کے نکاح میں رہ چکی تھیں۔ انہوں نے ایک مرتبہ حضرت سعد کے سامنے مثنی کا ذکر کیا تو حضرت سعد نے انہیں تھپڑ مارا۔ انہوں نے کہا بزدلی اور غیر ت کی وجہ سے مارتے ہو!!! [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البعوث والسرايا/حدیث: 36001]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36001، ترقيم محمد عوامة 34434)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 34435 ترقیم الشثری: -- 36002
٣٦٠٠٢ - حدثنا ابو معاوية عن (عمرو) (١) بن مهاجر عن إبراهيم بن محمد بن سعد عن ابيه قال: اتي سعد بابي محجن يوم القادسية وقد شرب الخمر فامر به (إلى) (٢) (القيد) (٣) . قال: وكان بسعد جراحة، فلم يخرج يومئذ إلى الناس قال: فصعدوا به فوق العذيب (٤) لينظر إلى الناس، قال: واستعمل على الخيل خالد بن عرفطة. فلما التقى الناس قال ابو محجن: كفى حزنا ان تردى الخيل بالقنا … واترك مشدودا علي وثاقيا فقال لابنة خصفة امراة سعد: اطلقيني، ولك علي إن سلمني الله ان ارجع حتى اضع رجلي في القيد، وإن قتلت (استرحتم) (٥) قال: فحلته حين التقى الناس. قال: فوثب على فرس لسعد يقال لها البلقاء، قال: ثم اخذ رمحا ثم خرج، فجعل لا يحمل على ناحية من العدو إلا هزمهم، قال: وجعل الناس يقولون: هذا ⦗٢٠⦘ ملك، لما يرونه يصنع، قال: وجعل سعد يقول: (الضبر ضبر) (٦) البلقاء، والطعن طعن ابي محجن، وابو محجن في القيد، قال: فلما هزم العدو رجع ابو محجن حتى وضع رجليه في القيد. فاخبرت بنت خصفة سعدا بالذي كان من امره، قال: فقال سعد: والله لا اضرب اليوم رجلا ابلى الله المسلمين على يدله ما ابلاهم، قال: فخلى سبيله، قال: فقال ابو محجن: قد كنت اشربها حيث كان يقام علي الحد فاطهر منها، فاما إذ بهرجتني فلا والله لا اشربها ابدا.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) كذا في النسخ، وسنن سعيد (٢٥٠٢)، والاستيعاب ٤/ ١٧٥٠، ولعل صوابه: محمد بن مهاجر القرشي الكوفي لين الحديث.
(٢) في [هـ]: (إلا).
(٣) في [أ، ب]: (العبد).
(٤) قصر قرب القادسية.
(٥) في [أ، ب، جـ]: (استرحم).
(٦) أي: الوثب، وفي [أ، ب]: (الصبر صبر).

حضرت محمد بن سعد فرماتے ہیں کہ قادسیہ کی جنگ کے دوران ایک دن ابو محجن شاعر کو شراب پینے کے جرم میں حضرت سعد بن ابی وقاص کے پاس لایا گیا۔ حضرت سعد نے اسے بیڑیوں میں باندھنے کا حکم دے دیا۔ اس وقت حضرت سعد زخمی تھے اور لوگوں کے پاس نہ جاسکتے تھے۔ لہٰذا انہوں نے اپنے مجاہدین کی نگرانی کے لئے عذیب نامی چشمے کے علاقے کو منتخب کیا اور معائنہ کرنے لگے۔ آپ نے خالد بن عرفطہ کو گھڑ سواروں کا قائد بنایا تھا۔ جب جنگ شروع ہوئی تو ابو محجن نے ایک شعرکہا جس کا ترجمہ یہ ہے کہ یہ غم کافی ہے کہ گھڑ سوار نیزوں کے ساتھ دوڑ رہے ہیں اور مجھے بیڑیوں میں جکڑ کر چھوڑ دیا گیا ہے۔ (٢) پھر اس نے حضرت سعد کی بیوی بنت خصفہ سے کہا کہ تم مجھے آزاد کردو میں قسم کھاتا ہوں کہ اگر زندہ رہا تو واپس آکر خود اس بیڑی میں خود کو جکڑ لوں گا اور اگر مارا گیا تو تمہیں مجھ سے راحت مل جائے گی۔ پھر بنت خصفہ نے اس کھول دیا اورادھر میدان کارزار گرم ہوچکا تھا۔ (٣) اس نے ایک چھلانگ لگائی تو حضرت سعد کے بلقاء نامی گھوڑے پر سوار ہوا، ایک نیزہ پکڑا اور دشمنوں پر حملہ کردیا وہ جہاں جاتا تھا دشمنوں کو شکست دے دیتا ہے۔ یہاں تک کہ لوگوں نے کہنا شروع کردیا کہ یہ فرشتہ ہے! اور حضرت سعد فرما رہے تھے کہ چھلانگ تو میرے گھوڑے بلقاء کی ہے اور نیزہ چلانا ابو محجن کا ہے جب کہ ابو محجن تو قید میں ہے!! (٤) جب دشمن کو شکست ہوگئی تو ابو محجن واپس آیا اور خود کو بیڑی میں جکڑ لیا۔ بنت خصفہ نے سارا واقعہ حضرت سعد کو بتایا تو انہوں نے فرمایا کہ خدا کی قسم میں ایسے آدمی پر حد جاری نہیں کرسکتا جس کی وجہ سے اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کو کامیابی عطا فرمائی۔ پھر حضرت سعد نے ابو محجن کو آزاد کردیا۔ اس پر ابو محجن نے کہا کہ جب مجھ پر حد قائم کی جاتی تھی تو میں شراب پیتا تھا اور حد کے ذریعہ پاک ہوجاتا تھا اور اب جبکہ آپ نے مجھ سے حد معاف کردی ہے تو خدا کی قسم میں یہ شراب کبھی نہیں پیوں گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البعوث والسرايا/حدیث: 36002]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36002، ترقيم محمد عوامة 34435)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں