مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
4. في أمر القادسية وجلولاء
جنگ قادسیہ اور جنگ جلولاء کا بیان
ترقیم عوامۃ: 34436 ترقیم الشثری: -- 36003
٣٦٠٠٣ - حدثنا عفان قال: ثنا ابو (عوانة) (١) قال: ثنا حصين عن ابي وائل قال: جاء سعد بن ابي وقاص (حتى) (٢) نزل القادسية ومعه الناس، قال: فما ادري لعلنا ان لا نزيد على سبعة آلاف او ثمانية آلاف بين ذلك، والمشركون (ستون) (٣) الفا او نحو ذلك، معهم الفيول. قال: فلما نزلوا قالوا لنا: ارجعوا وإنا لا نرى لكم عددا، ولا نرى لكم قوة ولا سلاحا، فارجعوا، قال: قلنا: ما نحن براجعين؟ قال: وجعلوا يضحكون بنبلنا ويقولون: (دوك) (٤) -يشبهونها بالمغازل. قال: فلما (ابينا) (٥) عليهم قالوا: ابعثوا إلينا رجلا عاقلا يخبرنا بالذي جاء ⦗٢١⦘ بكم من بلادكم، فإنا لا نرى لكم عددا ولا عدة، (قال) (٦) : فقال المغيرة بن شعبة: انا، قال: فعبر إليهم. قال: فجلس مع رستم على السرير، قال: (فنخر) (٧) ونخروا (حين جلس معه) (٨) على السرير، قال: قال المغيرة: ما زادني (٩) مجلسي هذا ولا نقص صاحبكم، قال: فقال: اخبروني ما جاء بكم من بلادكم، فإني لا ارى لكم عددا ولا عدة، قال: فقال: كنا قوما في (شقاء) (١٠) وضلالة فبعث الله فينا (نبيا) (١١) فهدانا الله على يديه ورزقنا على يديه، فكان فيما رزقنا حبة زعموا انها تنبت (بهذه) (١٢) الارض، فلما اكلنا منها واطعمنا منها اهلينا قالوا: لا خير لنا حتى (تنزلوا) (١٣) هذه البلاد فناكل هذه الحبة، قال: فقال رستم: إذا نقتلكم، قال: فإن قتلتمونا دخلنا الجنة، وإن قتلناكم دخلتم النار، وإلا اعطيتم الجزية، قال: فلما قال: اعطيتم الجزية قال: صاحوا ونخروا وقالوا: لا صلح بيننا وبينكم، (قال) (١٤) : (فقال) (١٥) المغيرة: (اتعبرون) (١٦) إلينا او (نعبر) (١٧) ⦗٢٢⦘ إليكم، قال: فقال رستم: بل (نعبر) (١٨) إليكم (١٩) . (قال) (٢٠) : فاستاخر منه المسلمون حتى عبر منهم (من عبر) (٢١) قال: فحمل عليهم المسلمون فقتلوهم وهزموهم (٢٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (أعوانه).
(٢) في [أ، هـ]: (حين).
(٣) في [أ، ب، هـ]: (ثلاثون).
(٤) في [أ، ط]: (دور)، وفي [س]: (دود).
(٥) في [أ، ب]: (أتينا).
(٦) في [أ]: (قا).
(٧) في [أ، ب]: (فنخروا).
(٨) في [أ، ب]: (معه حين جلس).
(٩) في [هـ]: زيادة (في).
(١٠) في [س]: (شقاق).
(١١) في [أ، هـ]: (نبينا).
(١٢) في [أ، ب، جـ]: (بهذا).
(١٣) في [جـ]: (تزلوا).
(١٤) سقط من: [جـ].
(١٥) في [أ، ب]: (قال).
(١٦) في [أ، ب]: (أتغيرون).
(١٧) في [أ، ب]: (نغير).
(١٨) في [أ، ب]: (نغير).
(١٩) في [جـ]: زيادة (بدلا).
(٢٠) في [أ، ب]: (بدلا).
(٢١) سقط من: [أ، ب].
(٢٢) صحيح؛ أخرجه الطبراني في التاريخ ٢/ ٣٨٩.
حضرت ابو وائل فرماتے ہیں کہ حضرت سعد بن ابی وقاص اپنا لشکر لے کر قادسیہ پہنچے۔ میرے خیال میں ہم لوگ سات یا آٹھ ہزار سے زائد نہیں تھے۔ جبکہ مشرک دشمن ساٹھ ہزار یا اس کے لگ بھگ تھے۔ ان کے پاس ہاتھی بھی تھے۔ جب وہ میدان میں اترے تو انہوں نے ہم سے کہا کہ واپس چلے جاؤ، نہ تمہارے پاس تعداد ہے، نہ قوت ہے اور نہ ہی اسلحہ۔ واپس چلے جاؤ۔ ہم نے کہا کہ ہم واپس نہیں جائیں گے۔ وہ ہمارے تیروں کو دیکھ کر بھی ہنستے تھے اور انہیں چرخے سے تشبیہ دیتے تھے۔ جب ہم نے ان کی بات ماننے اور واپس جانے سے انکار کردیا تو انہوں نے کہا کہ کسی سمجھدار آدمی کو ہمارے پاس بھیجو جو تمہاری آمد کے مقصد کو ہمارے لئے واضح کردے کیونکہ ہم تو نہ تم میں کوئی تعداد دیکھتے ہیں اور نہ ہی کوئی قوت! (٢) اس پر حضرت مغیرہ بن شعبہ نے کہا کہ میں ان کے پاس جاتا ہوں۔ حضرت مغیرہ ان کے پاس گئے اور جاکر رستم کے ساتھ اس کے تخت پر بیٹھ گئے۔ یہ بات رستم کو اور اس کے ساتھیوں کو بہت ناگوار محسوس ہوئی۔ حضرت مغیرہ نے کہا کہ میرے یہاں بیٹھنے سے نہ تو میری عزت میں اضافہ ہوا ہے اور نہ تمہارے بادشاہ کی شان میں کوئی کمی ہوئی ہے۔ رستم نے کہا کہ مجھے بتاؤ کہ تم اپنے شہر سے یہاں کیوں آئے ہو کیونکہ میں تم میں نہ کوئی تعداد دیکھتا ہوں اور نہ ہی قوت؟ اس پر حضرت مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ ہم ایک ایسی قوم تھے جو بدبختی اور گمراہی کا شکارتھی۔ اللہ تعالیٰ نے ہم میں ایک نبی کو بھیجا جن کی وجہ سے اللہ تعالیٰ نے ہمیں ہدایت عطا فرمائی۔ اللہ تعالیٰ نے ان کی وجہ سے ہمیں روزی بھی عطا کی۔ جو روزی ان کی وجہ سے ہمیں ملی اس میں ایک ایسا غلہ تھا جس کے بارے میں لوگوں کو خیال ہے کہ وہ اس سرزمین میں پیدا ہوتا ہے۔ جب ہم نے اسے کھایا اور اپنے گھر والوں کو کھلایا تو لوگوں نے کہا کہ ہمارے لئے اس وقت تک کوئی بھلائی نہیں جب تک ہم اس سرزمین میں جاکر اس غلے کونہ کھالیں۔ (٣) رستم نے کہا کہ پھر ہم تمہیں قتل کریں گے۔ حضرت مغیرہ نے کہا کہ اگر تم ہمیں قتل کرو گے تو ہم جنت میں داخل ہوں گے اور اگر ہم نے تمہیں قتل کیا تو تم جہنم میں جاؤ گے۔ لڑائی نہ ہونے کی صورت میں تمہیں جزیہ دینا ہوگا۔ جب حضرت مغیرہ نے کہا کہ تمہیں جزیہ دینا ہوگا تو وہ لوگ چیخنے لگے اور شدید غصے کا اظہار کرنے لگے۔ اور کہا کہ تمہاری اور ہماری صلح نہیں ہوگی۔ پھر حضرت مغیرہ نے فرمایا کہ تم ہماری طرف پیش قدمی کرتے ہو یا ہم تمہاری طرف بڑھیں؟ رستم نے کہا کہ ہم تمہاری طرف آتے ہیں۔ پس مسلمان پیچھے ہوئے اور ان میں سے جس نے آگے بڑھنا تھا آگے بڑھا اور مسلمانوں نے ان پر حملہ کیا، انہیں قتل کیا اور انہیں شکست دے دی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البعوث والسرايا/حدیث: 36003]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36003، ترقيم محمد عوامة 34436)
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 36004
٣٦٠٠٤ - قال حصين: كان ملكهم رستم من اهل آذربيجان (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) مجهول.
حضرت حصین فرماتے ہیں کہ ان کے بادشاہ رستم کا تعلق آذربائیجان سے تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البعوث والسرايا/حدیث: 36004]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36004، ترقيم محمد عوامة ---)
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 36005
٣٦٠٠٥ - قال حصين: وسمعت شيخا منا يقال: له عبيد بن جحش قال: لقد رايتنا نمشي على ظهور الرجال، نعبر الخندق على ظهور الرجال، ما مسهم (سلاح) (١) ، قد قتل بعضهم بعضا. قال: ووجدنا جرابا فيه كافور، قال: فحسبناه ملحا لا نشك فيه انه ملح، قال: فطبخنا لحما فطرحنا منه فيه، (فلم) (٢) نجد له طعما فمر بنا عبادي معه قميص، قال: فقال: يا معشر المعربين لا تفسدوا طعامكم فإن ملح هذه الارض لا خير فيه، هل لكم ان اعطيكم فيه هذا القميص. قال: (فاعطانا) (٣) به قميصا، فاعطيناه صاحبا لنا فلبسه، قال: فجعلنا ⦗٢٣⦘ نطيف به ونعجب (٤) ، قال: فإذا (ثمن) (٥) القميص حين (عرفنا) (٦) الثياب درهمان. قال: ولقد رايتني اشرت إلى رجل وإن عليه لسوارين من ذهب وإن سلاحه تحت في قبر من تلك القبور، واشرت إليه فخرج إلينا، قال: فما (كلمنا ولا) (٧) كلمناه حتى ضربنا عنقه. فهزمناهم حتى بلغوا الفرات قال: فركبنا فطلبناهم فانهزموا حتى انتهوا [ (سوراء) (٨) ، قال: فطلبناهم فانهزموا حتى اتوا السراة، قال: فطلبناهم حتى انتهوا إلى] (٩) المدائن، قال: فنزلنا (كوثى) (١٠) ، قال: ومسلحة (للمشركين) (١١) (بديري من) (١٢) (المسالح) (١٣) ، فاتتهم خيل المسلمين فتقاتلهم، فانهزمت مسلحة المشركين حتى لحقوا بالمدائن. وسار المسلمون حتى نزلوا على شاطئ دجلة، وعبر طائفة من المسلمين من (كلواذي) (١٤) من اسفل من الدائن فحصروهم حتى ما (يجدون) (١٥) طعاما إلا ⦗٢٤⦘ كلابهم (وسنانيرهم) (١٦) ، قال: فتحملوا في ليلة حتى اتوا جلولاء، قال: فسار إليهم سعد بالناس وعلى مقدمته هاشم بن عتبة، قال: وهي الواقعة التي كانت، قال: فاهلكهم الله وانطلق (فلهم) (١٧) إلى نهاوند.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (السلاح)، وفي [جـ]: (سالع).
(٢) في [س، ط]: (فلما)، وفي [هـ]: (فلما لم).
(٣) في [أ، ب]: (فأعطى).
(٤) في [هـ]: زيادة (منه).
(٥) في [أ، ب، جـ]: (عن).
(٦) في [س]: (عرفت).
(٧) سقط من: [هـ].
(٨) في [س]: (سوار)، وفي [خ]: (سرًا).
(٩) سقط ما بين المعكوفين من: [أ، ب، جـ، هـ].
(١٠) في [أ، ب، جـ]: (لوثا)، وفي [هـ]: (كوثا).
(١١) في [أ، ب]: (المشركين).
(١٢) في [هـ]: (بدير).
(١٣) في [هـ]: (المسلاخ).
(١٤) في [أ، ب]: (كاف أداو)، وفي [جـ]: (كاواداو).
(١٥) في [أ، ب، جـ]: (يجدوا).
(١٦) في [أ، ب، جـ]: (سافريهم).
(١٧) في [جـ]: (فهم).
حضرت حصین فرماتے ہیں کہ میں نے اپنے ایک بزرگ عبید بن جحش کو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ ہم آدمیوں کی پشتوں پر چل رہے تھے اور آدمیوں کی پشتوں پر خندق عبور کر رہے تھے۔ انہیں کسی ہتھیار نے چھوا تک نہیں تھا، انہوں نے ایک دوسرے کو قتل کیا تھا۔ ہمیں ایک تھیلے میں کچھ کافور ملا، ہم نے بلاشبہ سمجھا کہ یہ نمک ہے۔ چنانچہ ہم نے گوشت پکایا اور اس پر اسے ڈالا لیکن ہمیں کچھ ذائقہ محسوس نہ ہوا۔ ہمارے پاس سے ایک قمیص لئے ہوئے ایک عبادی (حیرہ کا نصرانی عرب) گزرا اور اس نے کہا کہ اے عرب کے لوگو! اپنا کھانا خراب نہ کرو۔ اس سرزمین کے نمک میں کوئی خیر نہیں۔ کیا میں تمہیں اس کے بدلے یہ قمیص دے دوں؟ چنانچہ اس نے ہمیں اس کے بدلے ایک قمیص دے دی۔ ہم نے وہ قمیص اپنے ایک ساتھی کو دی اور اس نے پہن لی۔ ہم اس کے گرد گھومنے لگے اور تعجب کرنے لگے۔ پھر جب ہم نے کپڑوں کو پہچانا تو معلوم ہوا کہ اس قمیص کی قیمت دو درہم ہے۔ وہ فرماتے ہیں کہ میں نے ایک ایسے آدمی کی طرف اشارہ کیا جس نے سونے کے دو کنگن پہن رکھے تھے اور اس کا ہتھیار ان قبروں میں سے ایک قبر میں تھا۔ میں نے اس کی طرف اشارہ کیا تو وہ باہر نکل آیا، نہ اس نے ہم سے بات کی اور نہ ہم نے اس سے بات کی یہاں تک کہ ہم نے اس کی گردن اڑا دی۔ پھر ہم نے انہیں شکست دی یہاں تک کہ وہ فرات تک پہنچ گئے۔ پھر ہم سوار ہوئے اور ان کا پیچھا کیا تو وہ شکست کھا کر سوراء تک چلے گئے۔ پھر ہم نے ان کا پیچھا کیا تو وہ شکست کھا کر سراۃ چلے گئے۔ پھر ہم نے ان کا پیچھا کیا یہاں تک کہ وہ مدائن پہنچ گئے۔ پھر ہم کوثیٰ نامی جگہ ٹھہرے۔ دیری میں مشرکین کی ایک مسلح چوکی تھی۔ مسلمانوں کے گھڑ سوار ان کے پاس آئے اور ان سے جنگ کی تو مشرکین کی مسلح چوکی شکست کھا کر مدائن سے جا ملی۔ پھر مسلمان چلے اور دریائے دجلہ کے کنارے جاکر پڑاؤ ڈالا۔ پھر مسلمانوں کی ایک جماعت نے کلواذی سے، مدائن کی نچلی جانب سے دریا عبور کیا اور کافروں کا محاصرہ کرلیا۔ یہاں تک کہ ان کے پاس کھانے کے لئے ان کے کتوں اور بلیوں کے سوا کچھ نہ بچا۔ پھر وہ ایک رات کوچ کرکے جلولاء آئے اور حضرت سعد رضی اللہ عنہ لوگوں کو لے کر ان کی طرف چلے اور حضرت ہاشم بن عتبہ رضی اللہ عنہ لشکر کے ہراول پر تھے۔ یہی وہ معرکہ ہے جو پیش آیا۔ پھر اللہ تعالیٰ نے انہیں ہلاک کردیا اور ان کے بچے کھچے لوگ نہاوند چلے گئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البعوث والسرايا/حدیث: 36005]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36005، ترقيم محمد عوامة ---)
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 36006
٣٦٠٠٦ - قال: وقال ابو وائل: إن المشركين لما انهزموا من جلولاء اتوا نهاوند، قال: فاستعمل عمر بن الخطاب على اهل الكوفة حذيفة بن اليمان، وعلى اهل البصرة مجاشع بن مسعود السلمي. قال: (فاتاه) (١) عمرو بن معدي كرب فقال له: اعطني (فرس مثلي) (٢) ، وسلاح مثلي، قال: نعم، اعطيك من مالي، قال: فقال له عمرو بن معدي كرب: والله لقد هاجيناكم (فما افحمناكم) (٣) وقاتلناكم فما اجبناكم، وسالناكم فما (ابخلناكم) (٤) (٥) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، هـ]: (فأتى).
(٢) في [هـ]: (فرسي).
(٣) سقط من: [هـ].
(٤) في [هـ]: (أنجلناكم).
(٥) صحيح؛ وهو تكملة الخبر ١٢/ ٥٦٥.
راوی کہتے ہیں کہ حضرت ابو وائل نے فرمایا کہ جب مشرکین جلولاء سے شکست کھا کر بھاگے تو نہاوند آگئے۔ حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے کوفہ والوں پر حضرت حذیفہ بن یمان رضی اللہ عنہ کو اور بصرہ والوں پر حضرت مجاشع بن مسعود سلمی رضی اللہ عنہ کو امیر مقرر فرمایا۔ پھر حضرت عمرو بن معدی کرب رضی اللہ عنہ ان کے پاس آئے اور عرض کیا کہ مجھے میرے جیسے آدمی کے لائق گھوڑا اور میرے جیسے آدمی کے لائق ہتھیار دیجئے۔ انہوں نے فرمایا کہ ٹھیک ہے، میں تمہیں اپنے مال میں سے دوں گا۔ حضرت عمرو بن معدی کرب رضی اللہ عنہ نے ان سے کہا کہ خدا کی قسم! ہم نے آپ لوگوں کی ہجو کی تو آپ کو لاجواب نہ پایا، ہم نے آپ سے جنگ کی تو آپ کو بزدل نہ پایا، اور ہم نے آپ سے مانگا تو آپ کو بخیل نہ پایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البعوث والسرايا/حدیث: 36006]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36006، ترقيم محمد عوامة ---)
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 36007
٣٦٠٠٧ - قال حصين: وكان النعمان بن مقرن على كسكر، قال: فكتب إلى عمر: يا امير المؤمنين إن مثلي ومثل كسر كمثل رجل شاب عند مومسة (تلون) (١) له وتعطر، وإني انشدك بالله لما عزلتني عن كسكر، وبعثتني في جيش من جيوش المسلمين، قال: فكتب إليه: سر إلى الناس بنهاوند فانت عليهم. ⦗٢٥⦘ قال: فسار إليهم فالتقوا، فكان اول قتيل، قال: واخذ سويد بن مقرن الراية ففتح الله لهم واهلك الله المشركين، فلم يقم لهم جماعة بعد يومئذ، قال: وكان اهل (كل) (٢) مصر يسيرون إلى عدوهم (و) (٣) بلادهم. قال حصين: لما هزم المشركون من المدائن لحقهم يحلولاء، ثم رجع وبعث عمار بن ياسر فسار حتى نزل المدائن، قال: واراد ان ينزلها بالناس، فاجتواها الناس وكرهوها. فبلغ عمر ان الناس كرهوها فسال: هل يصلح بها الإبل؟ قالوا: لا؛ لان بها البعوض، قال: فقال عمر: فإن العرب لا تصلح بارض لا يصلح بها الإبل، قال: (فرجعوا) (٤) ، قال: فلقي سعد (عباديا) (٥) ، قال: فقال: انا ادلكم على ارض ارتفعت من البقة وتطاطات من السبخة وتوسطت الريف وطعنت في انف التربة، قال: ارض بين الحيرة والفرات (٦) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (يكون).
(٢) سقط من: [أ، ب، جـ].
(٣) في [ط، هـ]: (في).
(٤) في [هـ]: (فارجعوا).
(٥) في [ب]: (عبادتا).
(٦) منقطع؛ عبيد بن مجشن لم يدرك ذلك.
حضرت حصین فرماتے ہیں کہ حضرت نعمان بن مقرن رضی اللہ عنہ کسکر کے حاکم تھے۔ انہوں نے حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو خط لکھا کہ اے امیر المومنین! میری اور کسکر کی مثال اس نوجوان جیسی ہے جو ایک فاحشہ عورت کے پاس ہو اور وہ اس کے لئے بناؤ سنگھار کرتی اور خوشبو لگاتی ہو۔ میں آپ کو اللہ کی قسم دیتا ہوں کہ مجھے کسکر سے معزول کردیں اور مسلمانوں کے کسی لشکر میں بھیج دیں۔ حضرت عمر نے انہیں لکھا کہ نہاوند میں لوگوں کے پاس چلے جاؤ، تم ان کے امیر ہو۔ چنانچہ وہ ان کے پاس گئے اور دشمن سے مقابلہ ہوا تو وہ سب سے پہلے شہید ہوئے۔ حضرت سوید بن مقرن رضی اللہ عنہ نے جھنڈا سنبھالا، پھر اللہ تعالیٰ نے انہیں فتح عطا فرمائی اور مشرکین کو ہلاک کردیا، اور اس دن کے بعد ان کی کوئی جماعت قائم نہ رہ سکی۔ راوی کہتے ہیں کہ ہر شہر والے اپنے دشمنوں اور ان کے علاقوں کی طرف بڑھنے لگے۔ حضرت حصین فرماتے ہیں کہ جب مشرکین مدائن سے شکست کھا کر بھاگے تو وہ جلولاء میں ان تک جا پہنچے، پھر واپس لوٹے اور حضرت عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ کو بھیجا۔ وہ چلے یہاں تک کہ مدائن میں ٹھہرے اور لوگوں کو وہاں بسانا چاہا، لیکن لوگوں کو وہاں کی آب و ہوا موافق نہ آئی اور انہوں نے اسے ناپسند کیا۔ حضرت عمر کو معلوم ہوا کہ لوگ اسے ناپسند کرتے ہیں تو انہوں نے پوچھا کہ کیا وہاں اونٹ ٹھیک رہتے ہیں؟ لوگوں نے کہا کہ نہیں، کیونکہ وہاں مچھر ہیں۔ حضرت عمر نے فرمایا کہ عرب ایسی زمین میں ٹھیک نہیں رہتے جس میں اونٹ ٹھیک نہ رہیں۔ چنانچہ وہ لوٹ آئے۔ پھر حضرت سعد رضی اللہ عنہ کی ایک عبادی سے ملاقات ہوئی۔ اس نے کہا کہ میں تمہیں ایسی زمین بتاتا ہوں جو مچھروں سے بلند ہے، شور زدہ زمین سے نیچی ہے، زرعی علاقے کے درمیان ہے اور عمدہ مٹی میں بڑھی ہوئی ہے۔ اس نے کہا کہ وہ حیرہ اور فرات کے درمیان کی زمین ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البعوث والسرايا/حدیث: 36007]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36007، ترقيم محمد عوامة ---)
ترقیم عوامۃ: 34437 ترقیم الشثری: -- 36008
٣٦٠٠٨ - حدثنا ابن ابي زائدة عن مجالد عن الشعبي قال: كتب عمر إلى سعد يوم القادسية: إني قد بعثت إليك اهل الحجاز واهل اليمن، فمن ادرك منهم القتال قبل ان (يتفقؤا) (١) فاسهم لهم (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (ينفيؤا)، وتقدم (ينقضوا).
(٢) ضعيف منقطع، الشعبي تابعي، ومجالد ضعيف.
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ جنگ قادسیہ کے موقع پر حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے حضرت سعد کے نام ایک خط لکھا جس میں لکھا کہ میں آپ کی طرف حجاز والوں کو اور یمن والوں کو بھیج رہا ہوں، ان میں سے جو مقتولین کی لاشیں پھٹنے سے پہلے قتال میں آ پہنچے اسے مال غنیمت میں سے حصہ دیجئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البعوث والسرايا/حدیث: 36008]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36008، ترقيم محمد عوامة 34437)
ترقیم عوامۃ: 34438 ترقیم الشثری: -- 36009
٣٦٠٠٩ - حدثنا وكيع قال: ثنا مسعر عن حبيب بن ابي ثابت عن نعيم بن ابي (هند) (١) قال: قال رجل يوم القادسية: اللهم إن (حدية) (٢) (سوداء) (٣) (بذية) (٤) ، (فزوجني) (٥) اليوم من الحور العين، ثم تقدم فقتل، قال: فمروا عليه وهو معانق رجل عظيم (٦) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: (كند)، وسقط من: [أ، ب، هـ].
(٢) في [أ، هـ]: (حربة).
(٣) في [ب]: (سود).
(٤) في [هـ]: غير منقوطة، وفي [س]: (حدية).
(٥) في [أ، ب]: (في وحي).
(٦) منقطع، نعيم لم يدرك ذلك، أخرجه ابن المبارك في الجهاد (١٣٢)، والبيهقي في شعب الإيمان (٤٣١٢).
حضرت نعیم بن ابی ہند فرماتے ہیں کہ جنگ قادسیہ میں ایک آدمی نے دعا کی کہ اے اللہ! میری بیوی حدیہ کالی اور بدزبان ہے آج میری شادی موٹی آنکھوں والی حور سے کردے۔ پھر وہ میدان جنگ میں آگے بڑھا اور شہید ہوگیا۔ جب لوگوں کا اس کی نعش کے پاس سے گزر ہوا تو وہ ایک بہت بڑے پہلوان سے لپٹا ہوا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البعوث والسرايا/حدیث: 36009]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36009، ترقيم محمد عوامة 34438)
ترقیم عوامۃ: 34439 ترقیم الشثری: -- 36010
٣٦٠١٠ - حدثنا وكيع قال: ثنا مسعر عن سعد بن إبراهيم قال: مروا على رجل يوم القادسية وقد قطعت يداه ورجلاه وهو يفحص وهو يقول: ﴿مع الذين انعم الله عليهم من النبيين والصديقين والشهداء والصالحين وحسن اولئك رفيقا﴾ [النساء: ٦٩] ، قال: فقال: من انت يا عبد الله؟ قال: انا امرؤ من الانصار (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) منقطع، سعد بن إبراهيم لم يدرك ذلك.
حضرت سعد بن ابراہیم فرماتے ہیں کہ وہ قادسیہ کی جنگ میں ایک آدمی کے پاس سے گزرے اس کے ہاتھ اور پاؤں کاٹ دیئے گئے تھے۔ وہ تڑپ رہا تھا اور قرآن مجید کی اس آیت کی تلاوت فرما رہے تھے: { مَعَ الَّذِینَ أَنْعَمَ اللَّہُ عَلَیْہِمْ مِنَ النَّبِیِّینَ وَالصِّدِّیقِینَ وَالشُّہَدَائِ وَالصَّالِحِینَ وَحَسُنَ أُولَئِکَ رَفِیقًا } ان کے پاس سے گزرنے والے ایک شخص نے پوچھا کہ اے اللہ کے بندے! آپ کون ہیں؟ انہوں نے کہا کہ میں ایک انصاری ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البعوث والسرايا/حدیث: 36010]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36010، ترقيم محمد عوامة 34439)
ترقیم عوامۃ: 34440 ترقیم الشثری: -- 36011
٣٦٠١١ - حدثنا ابن إدريس عن حصين عن سعد بن عبيدة عن البراء قال: امرني عمر ان انادي بالقادسية لا ينبذ في دباء ولا (حنتم) (١) ولا مزفت (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ]: (خنتم).
(٢) صحيح.
حضرت براء فرماتے ہیں کہ حضرت عمر نے مجھے حکم دیا کہ میں قادسیہ میں یہ اعلان کروں کہ کدو کے بنے ہوئے برتن، سبز گھڑے اور تارکول چڑھے برتن میں نبیذ نہیں بنائی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البعوث والسرايا/حدیث: 36011]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36011، ترقيم محمد عوامة 34440)
ترقیم عوامۃ: 34441 ترقیم الشثری: -- 36012
٣٦٠١٢ - حدثنا ابو معاوية (عن الاعمش) (١) عن شقيق قال: جاءنا كتاب ابي بكر بالقادسية، وكتب عبد الله بن الارقم (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من النسخ، وأثبت مما مضى في كتاب الأدب.
(٢) صحيح؛ أخرجه ابن سعد ٦/ ٩٦، وأبو بكر الشافعي في الغيلانيات (٨٨٠).
حضرت شقیق فرماتے ہیں کہ قادسیہ میں ہمارے پاس حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کا خط آیا اور وہ حضرت عبد اللہ بن ارقم نے لکھا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البعوث والسرايا/حدیث: 36012]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36012، ترقيم محمد عوامة 34441)