🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
3. ما ذكر في سعة رحمة الله (تعالى)
اﷲ کی رحمت کی وسعت کا بیان
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 35344 ترقیم الشثری: -- 36918
٣٦٩١٨ - حدثنا وكيع عن زياد بن خيثمة عن نعيم بن ابي هند عن ربعي عن حذيفة قال: المؤمنون مستغنون عن الشفاعة، إنما هي للمذنبين (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح.
حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ مومنین تو شفاعت سے مستغنی ہیں شفاعت تو گناہ گاروں کیلئے ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36918]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36918، ترقيم محمد عوامة 35344)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 35345 ترقیم الشثری: -- 36919
٣٦٩١٩ - حدثنا ابو معاوية عن الاعمش عن عمرو بن مرة عن ابي عبيدة عن ابي موسى قال: قال رسول الله ﷺ:" (يدا) (١) الله (بسطان) (٢) لمسئ الليل ان يتوب بالنهار، ولمسيء النهار ان يتوب بالليل، حتى تطلع الشمس من مغربها" (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط، هـ]: (يد).
(٢) في [هـ]: (لبسطان)، وفي [س، ط]: (تبسطان)، وانظر: السنة لابن أبي عاصم (٦١٥)، والزهد لهناد (٨٨٥).
(٣) صحيح؛ روى الشيخان حديث الأعمش عن عمرو بن مرة، والحديث أخرجه مسلم (٢٧٥٩)، وأحمد (١٩٥٢٩).

حضرت ابو موسیٰ سے مروی ہے کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ نے اپنے دونوں ہاتھ پھیلا رکھے ہیں رات کے گناہ گار کیلئے کہ وہ دن میں توبہ کرے اور دن کے گناہ گار کیلئے کہ وہ رات میں توبہ کرے توبہ کا دروازہ کھلا ہوا ہے یہاں تک کہ سورج مغرب سے طلوع ہوجائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36919]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36919، ترقيم محمد عوامة 35345)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 35346 ترقیم الشثری: -- 36920
٣٦٩٢٠ - حدثنا محمد بن فضيل عن ابي سنان عن ابي وائل قال: إن الله (يدعو) (١) العبد يوم القيامة فيستره (بيده) (٢) فيقول: (تعرف) (٣) ما هاهنا؟ فيقول: نعم يا رب، فيقول: اشهدك اني قد غفرت لك.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) بياض في النسخ، إلا [هـ]، وقد استدركه في حلية الأولياء ٤/ ١٠٤: (يستر)، ومثله في الزهد لابن المبارك (١٦٥)، وفي الدعاء لابن فضيل (١٣٨): (يدعو).
(٢) في [أ، ب، جـ، ط]: بياض، واستدركه في حلية الأولياء ٤/ ١٠٤: (مما في).
(٣) في [ب]: (يعرف).

حضرت ابو وائل سے مروی ہے کہ اللہ قیامت کے دن اپنے بندے کو بلائے گا پھر اس کو اپنے ہاتھ سے چھپا کر اس سے پوچھے گا تو جانتا ہے یہ کیا ہے؟ وہ عرض کرے گا جی ہاں اے رب! اللہ تعالیٰ فرمائیں گے تو گواہ ہوجا کہ میں نے تجھے معاف کردیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36920]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36920، ترقيم محمد عوامة 35346)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 35347 ترقیم الشثری: -- 36921
٣٦٩٢١ - حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن داود عن ابي عثمان عن سلمان قال: خلق الله مائة رحمة فجعل منها رحمة بين الخلائق، كل رحمة اعظم (مما) (١) بين السماء والارض فيها تعطف الوالدة على ولدها وبها (يشرب) (٢) الطير والوحش الماء، فإذا كان يوم القيامة قبضها الله من الخلائق فجعلها والتسع والتسعين للمتقين فذلك قوله: ﴿ورحمتي وسعت كل شيء فساكتبها للذين يتقون﴾ [الاعراف: ١٥٦] (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (ما).
(٢) في [أ، هـ]: (شرب).
(٣) صحيح؛ أخرجه المروزي في زوائد زهد ابن المبارك (١٠٣٧)، والطبراني ٦/ ٢٥٥ (٦١٤٤)، وابن أبي حاتم في التفسير (٧١٤٢)، وابن جرير في التفسير ٧/ ١٥٥، ووكيع في الزهد (٥٠٣)، وابن المبارك في الزهد (٨٩٤)، كما أخرجه مرفوعًا مسلم (٢٧٥٣)، وأحمد (٢٣٧٢٠).

حضرت سلمان سے مروی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے سو رحمتیں پیدا فرمائیں پھر ان میں سے ایک رحمت کو مخلوق کے درمیان تقسیم فرما دیا، ہر رحمت زیادہ عظیم ہے جو کچھ آسمان و زمین میں ہے اس سے اسی رحمت میں سے یہ کہ والدہ کا اپنے بچے سے محبت اور رحم کرنا اور اسی کی وجہ سے پرندے اور درندے پانی پیتے ہیں، جب قیامت کا دن آئے گا اللہ تعالیٰ مخلوق سے اس رحمت کو اٹھالے گا اور اس رحمت کو اور دوسری ننانویں رحمتوں کو متقین کیلئے بنائے گا اس کے متعلق اللہ کا ارشاد ہے کہ { رَحْمَتِی وَسِعَتْ کُلَّ شَیْئٍ، فَسَأَکْتُبُہَا لِلَّذِینَ یَتَّقُونَ } [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36921]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36921، ترقيم محمد عوامة 35347)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 35348 ترقیم الشثری: -- 36922
٣٦٩٢٢ - حدثنا ابو معاوية عن الاعمش عن ابي صالح عن ابي سعيد قال: قال رسول الله ﷺ:"إن الله خلق يوم خلق السماوات والارض مائة رحمة فجعل في الارض منها رحمة، فبها تعطف الوالدة على ولدها والبهائم بعضها على بعض، واخر تسعا وتسعين إلى يوم القيامة فإذا كان يوم القيامة اكملها بهذه الرحمة مائة رحمة" (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح؛ أخرجه أحمد (١١٥٣٠)، وابن ماجه (٤٢٩٤)، وأبو يعلى (١٠٩٨)، وابن عساكر ٦/ ٢٧٥.
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جس دن اللہ نے زمین و آسمان کو پیدا فرمایا اس دن سو رحمتیں پیدا فرمائیں ان میں سے ایک رحمت زمین میں رکھ دی اسی وجہ سے والدہ اپنی اولاد پر رحم کرتی ہے اور بعض جانور بعض پر رحم کرتے ہیں اور ننانوے رحمتیں قیامت کے دن تک کے لیے مؤخر کردیں جب قیامت کا دن آئے گا اللہ تعالیٰ مکمل فرما دے گا اس رحمت کے ساتھ سو رحمتوں کو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36922]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36922، ترقيم محمد عوامة 35348)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 35349 ترقیم الشثری: -- 36923
٣٦٩٢٣ - حدثنا ابو معاوية عن الاعمش عن جامع بن شداد عن مغيث بن سمي قال: كان رجل فيمن كان قبلكم يعمل بالمعاصي فادكر يوما فقال: اللهم غفرانك فغفر له.
حضرت مغیث سے مروی ہے کہ پہلی امتوں میں ایک شخص تھا جو گناہ کرتا تھا پھر ایک دن اس نے یاد کیا اور کہا اے اللہ! مجھے معاف فرما دے تو معاف فرمانے والا ہے پس اس کو معاف فرما دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36923]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36923، ترقيم محمد عوامة 35349)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 35350 ترقیم الشثری: -- 36924
٣٦٩٢٤ - حدثنا يحيى بن عيسى عن الاعمش عن عبد الله بن عبد الله عن سعد مولى طلحة عن ابن عمر قال: بينا رجل يقال له: الكفل يعمل بالمعاصي، فاعجبته امراة فاعطاها (خمسين) (١) دينارا، فلما قعد منها مقعد (الرجل) (٢) ارتعدت، فقال لها: مالك؛ قالت: هذا عمل ما عملته قط، قال: انت تجزعين من هذه الخطيئة، وانا اعمله مذ كذا وكذا، والله لا اعصي الله ابدا، قال: فمات من ليلته فلما اصبح بنو إسرائيل (قال) (٣) : من يصلي على فلان؟ قال ابن عمر: فوجد مكتوبا على بابه قد غفر الله للكفل (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (ستين).
(٢) في [هـ]: (الرجال).
(٣) في [أ، ب]: (وقالوا).
(٤) مجهول؛ لجهالة سعد مولى طلحة، وورد مرفوعًا، أخرجه أحمد (٤٧٤٧)، والترمذي (٢٤٩٦)، والحاكم ٤/ ٢٥٤، وأبو يعلى (٥٧٢٦)، وابن عساكر ١٧/ ٣٨٠، والمزي ١٠/ ٣١٩، وابن فضيل في الدعاء (١٤٦)، والبيهقي في الشعب (٧١٠٨)، وابن الجوزي في الهوى (٢٤٧)، وابن حبان (٣٨٧).

حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ ایک شخص تھا گنہگار جس کا نام الکفل تھا۔ اس کو ایک خاتون اچھی لگی تو اس نے اس کو پچاس دینار دئیے جب وہ اس سے غلط کام کا ارادہ کرنے لگا تو وہ خاتون کانپنے لگی الکفل نے پوچھا تجھے کیا ہوا ہے؟ خاتون نے کہا کہ یہ وہ عمل ہے جو میں نے پہلے کبھی نہیں کیا کفل نے کہا کہ تو اس گناہ سے گھبرا رہی ہے جب کہ میں اتنی اتنی مدت سے یہ کر رہا ہوں! خدا کی قسم میں آج کے بعد کبھی گناہ نہ کروں گا پھر اسی رات اس کا انتقال ہوگیا جب صبح ہوئی تو بنی اسرائیل کے لوگ کہنے لگے کہ فلاں کا جنازہ کون پڑھے گا؟ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ اس کے دروازے پر لکھا ہوا پایا گیا کہ اللہ تعالیٰ نے کفل کی مغفرت فرما دی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36924]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36924، ترقيم محمد عوامة 35350)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 35351 ترقیم الشثری: -- 36925
٣٦٩٢٥ - حدثنا وكيع قال: حدثنا الاعمش عن ابي سفيان عن مغيث بن سمي قال: كان رجل يتعبد في (صومعته) (١) نحوا من ستين سنة، قال: فمطر الناس فاطلع من صومعته، فراى (الغدر) (٢) والخضرة فقال: لو نزلت فمشيت ونظرت، ففعل فبينما هو يمشي إذ (لقيته) (٣) امراة فكلمها، فلم (تزل) (٤) تكلمه حتى واقعها، ⦗٢١٢⦘ قال: فوضع كيسا كان عليه، فيه رغيف، ونزل الماء يغتسل، فحضر اجله، فمر سائل فاوما إلى الرغيف فاخذه، ومات الرجل، فوزن عمله (لستين) (١) سنة فرجحت (خطيئته) (٢) بعمله، ثم وضع الرغيف فرجح، فغفر له.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، جـ]: (صومعه).
(٢) في [أ]: (الغرد).
(٣) في [هـ]: (لقيه).
(٤) في [هـ]: (يزل).

حضرت مغیث سے مروی ہے کہ ایک شخص تھا جو ساٹھ سال سے اپنے گر جا گھر میں عبادت کر رہا تھا ایک دن زور دار بارش ہوئی اس نے اپنے گر جا گھر سے جھانکا تو اس نے پانی تالاب اور سبزہ اور ترکاری وغیرہ دیکھیں اس نے کہا اگر میں نیچے اترا تو میں چلوں گا اور دیکھوں گا پھر اس نے اس طرح کیا اس دوران اس کی ملاقات ایک خاتون سے ہوگئی اس نے اس کے ساتھ گفتگو شروع کردی وہ خاتون اس کے ساتھ مسلسل گفتگو کر رہی تھی یہاں تک کہ وہ غلط کام کر بیٹھا پھر اس نے اپنا تھیلا رکھا جس میں روٹی تھی، اور غسل کرنے کے لیے پانی میں اترا پھر اس کا مقررہ وقت آن پہنچا وہاں سے ایک سائل گزرا تو اس نے روٹی کی طرف اشارہ کیا اور سائل نے روٹی اٹھالی، اور یہ شخص فوت ہوگیا اس کے ساٹھ سال کے اعمال کا وزن کیا گیا تو اس کے گناہوں والا پلڑا جھک گیا پھر وہ روٹی اس میں رکھی گئی تو وہ وزنی ہوگیا تو اس کی مغفرت فرما دی گئی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36925]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36925، ترقيم محمد عوامة 35351)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 35352 ترقیم الشثری: -- 36926
٣٦٩٢٦ - حدثنا عمر بن سعد عن سفيان عن (٣) سلمة عن ابي الزعراء عن عبد الله ان راهبا عبد الله في (صومعته) (٤) ستين سنة، فجاءت امراة فنزلت إلى جنبه فنزل إليها فواقعها ست ليال، ثم سقط في يده فهرب فاتى مسجدا فاوى إليه فمكث ثلاثا لا يطعم شيئا، فاتى برغيف فكسر نصفه فاعطى نصفه (رجلا) (٥) عن يمينه، واعطى آخر عن يساره، فبعث الله إليه ملك الموت فقبض روحه، فوضع عمل الستين سنة في كفة ووضع السيئة في كفة، فرجحت السيئة، ثم جيء بالرغيف فرجح بالسيئة (٦) .
حضرت عبد اللہ سے مروی ہے کہ ایک راہب ساٹھ سال تک اپنے گرجے میں اللہ کی عبادت کرتا رہا، ایک خاتون اس کے پڑوس میں آئی اس راہب نے اس کے ساتھ چھ راتیں بدکاری کی پھر وہ نادم ہوا اور بھاگ کر مسجد چلا گیا اور وہاں پر ٹھکانہ پکڑ لیا تین دن گزر گئے اس نے کچھ نہ کھایا اس کے پاس ایک روٹی لائی گئی اس نے اس کو دو حصے کر کے آدھی روٹی اپنے دائیں شخص کو دے دی اور آدھی بائیں شخص کو دے دی اللہ تعالیٰ نے ملک الموت کو بھیجا جس نے اس کی روح قبض کرلی اس کا ساٹھ سالوں کا عمل ایک ترازو میں رکھا گیا اور اس کے گناہوں کو دوسرے پلڑے میں رکھا تو گناہوں والا پلڑا جھک گیا پھر وہ روٹی رکھی گئی تو وہ پلڑا گناہوں والے پلڑے سے بھاری ہوگیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36926]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36926، ترقيم محمد عوامة 35352)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 35353 ترقیم الشثری: -- 36927
٣٦٩٢٧ - حدثنا معتمر بن سليمان عن ابيه قال: حدثنا ابو عثمان عن ابي بردة قال: لما حضر ابا موسى الوفاة قال: يا بني اذكروا صاحب الرغيف قال: كان رجل يتعبد في (صومعة) ( (١) عليه اثنا عشر مسكينا، (فادركه) (٢) الإعياء فرمى بنفسه بين رجلين منهم. وكان ثم (راهب) (٣) يبعث إليهم كل ليلة بارغفة، فيعطي كل إنسان رغيفا، فجاء صاحب الرغيف فاعطى كل إنسان رغيفا، (ومر) (٤) على ذلك الذي خرج تائبا، فظن انه مسكين فاعطاه رغيفا، فقال (المتروك) (٥) لصاحب الرغيف: مالك، لم تعطني رغيفي؟ ما كان (لك) (٦) (عنه) (٧) غنى، قال: تراني امسكه عنك، سل: هل اعطيت احدا منكم رغيفين؟ قالوا: لا، قال: إني امسك عنك، والله لا اعطيك شيئا الليلة، قال: فعمد التائب إلى الرغيف الذي دفعه إليه، فدفعه إلى الرجل الذي ترك، فاصبح التائب ميتا، قال: فوزنت السبعون سنة بالسبع الليالي فلم (تزن) (٨) ، قال: فوزن الرغيف بالسبع الليالي، قال: فرجح الرغيف، فقال ابو موسى: يا بني اذكروا صاحب الرغيف (٩) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) ٧) أراه قال: سبعين سنة، لا ينزل إلا في يوم أحد، قال: فنزل في يوم أحد، قال: فشبه أو شب الشيطان في عينه امرأة، فكان معها سبعة أيام (و) (٨) سبع ليال، قال: ثم كشف عن الرجل غطاؤه فخرج تائبا، فكان كلما خطا
حضرت ابو بردہ رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ جب حضرت ابو موسیٰ کا وفات کا وقت قریب آیا تو فرمایا اے میرے بیٹو! روٹی والے شخص کو یاد کرو ایک شخص تھا جو اپنے گرجے میں ستر سال سے عبادت کرتا رہا پھر وہ ایک دن اترا تو شیطان اس کی آنکھوں میں عورت کے مشابہ بن کر آیا وہ اس کے ساتھ سات دن اور سات راتیں بدکاری کرتا رہا پھر اس پر اس کی غلطی ظاہر ہوئی تو وہ توبہ کرنے کیلئے نکل پڑا جب بھی قدم اٹھاتا تو نماز پڑھتا اور سجدہ کرتا اور رات کو ایک دکان میں ٹھکا نہ پکڑا جس میں بارہ مسکین تھے وہ بہت زیادہ تھک گیا تھا اس نے اپنے آپ کو دو شخصوں کے درمیان ڈال دیا۔ وہاں ایک راہب تھا جو ہر رات ان کی طرف روٹیاں بھیجتا تھا اور ہر شخص کو ایک روٹی دیتا تھا پھر وہ روٹی والا آیا اور اس نے ہر شخص کو ایک روٹی دی اور اس شخص کے پاس سے بھی گزرا جو توبہ کرنے کیلئے گرجا سے نکلا تھا اس نے خیال کیا کہ وہ بھی مسکین ہے اس کو بھی روٹی دے دی ان میں سے ایک شخص نے جس کو چھوڑ دیا گیا تھا روٹی والے سے کہا کیا ہوا کہ تم نے میری روٹی مجھے نہ دی؟ اس نے کہا کہ کیا تم سمجھتے ہو کہ میں اسے تم سے روک رہا ہوں؟ پوچھو کیا میں نے تم میں سے کسی کو دو روٹیاں دی ہیں؟ لوگوں نے کہا کہ نہیں اس نے کہا کہ میں نے تجھ سے روک لیا ہے خدا کی قسم آج رات تجھے کچھ نہ دوں گا، توبہ کرنے والے شخص نے روٹی کی طرف ارادہ کیا جو اس کو دی گئی تھی وہ اس نے اس کو دے دی جس کو چھوڑ دیا گیا تھا، صبح کو وہ توبہ کرنے والا شخص مردہ پایا گیا، اس کے ستر سالوں کی نیکیوں کو ان سات راتوں کے گناہ کے ساتھ تولا گیا تو وہ نہ وزن ہوئیں، پھر اس روٹی کو ان سات راتوں کے ساتھ وزن کیا گیا تو روٹی والا پلڑا جھک گیا۔ حضرت ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا اے میرے بیٹو! اس روٹی والے کو یاد کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36927]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36927، ترقيم محمد عوامة 35353)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں