مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
3. ما ذكر في سعة رحمة الله (تعالى)
اﷲ کی رحمت کی وسعت کا بیان
ترقیم عوامۃ: 35354 ترقیم الشثری: -- 36928
٣٦٩٢٨ - حدثنا ابو معاوية ويعلى عن الاعمش عن ابي سعيد عن ابي (الكنود) (١) قال: مر عبد الله على (قاص) (٢) وهو يذكر النار فقال: يا مذكر لا ⦗٢١٤⦘ تقنط الناس: ﴿ياعبادي الذين اسرفوا على انفسهم﴾ [الزمر: ٥٣] (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ]: (للكنود).
(٢) في [أ، ب]: (قاض).
(٣) مجهول؛ أبو سعيد هو أبو سعد الأزدي مجهول.
حضرت عبد اللہ ایک واعظ کے پاس سے گزرے جو جہنم کو یاد کر رہا تھا حضرت عبد اللہ نے فرمایا اے یاد کرنے والے لوگوں کو ناامید مت کر اللہ کا ارشاد ہے { یَا عِبَادِی الَّذِینَ أَسْرَفُوا عَلَی أَنْفُسِہِمْ لاَ تَقْنَطُوا مِنْ رَحْمَۃِ اللہِ }۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36928]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36928، ترقيم محمد عوامة 35354)
ترقیم عوامۃ: 35355 ترقیم الشثری: -- 36929
٣٦٩٢٩ - حدثنا وكيع عن سفيان عن موسى بن عقبة عن سالم عن ابن عمر عن كعب قال: لما رات الملائكة بني آدم وما يذنبون؟ قالوا: يا رب يذنبون؟ قال: لو كنتم مثلهم فعلتم كما يفعلون، فاختاروا منكم ملكين، قال: فاختاروا هاروت وماروت، فقال لهما ﵎: إن بيني وبين الناس رسولا، فليس بيني و (بينكما) (١) احد، لا تشركا بي شيئا و (لا تسرقا) (٢) ولا تزنيا، قال عبد الله: قال كعب: فما استكملا ذلك اليوم حتى وقعا فيما حرم عليهما (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، ط، هـ]: (بينكم).
(٢) في [أ، ب]: (تسرقان).
(٣) من الإسرائيليات، أخرجه عبد الرزاق في التفسير ١/ ٥٣، وابن جرير ١/ ٤٥٦، وابن أبي حاتم (١٠٠٦)، وأبو نعيم في الحلية ٨/ ٢٤٨، والبيهقي في الشعب (٦٦٩٥)، وورد موقوفًا على ابن عمر، أخرجه الحاكم ٤/ ٦٠٧، وورد بإسناد معلول عن ابن عمر مرفوعًا، أخرجه أحمد (٦١٧٨)، وابن حبان (٦١٨٦)، والبيهقي ١٠/ ٤، والخطيب ٨/ ٢٤، وعبد بن حميد (٧٨٧)، والبزار (٢٩٣٨/ كشف)، وابن السني في عمل اليوم والليلة (٦٦٢).
حضرت کعب سے مروی ہے کہ جب ملائکہ نے انسانوں کے گناہوں کو دیکھا تو عرض کیا اے اللہ! وہ گناہ کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے فرمایا: اگر تم ان کی طرح ہوتے تو وہی کرتے جو وہ کر رہے ہیں پس تم اپنے درمیان میں سے دو فرشتوں کو منتخب کرلو، انہوں نے ہاروت اور ماروت کو منتخب کرلیا اللہ تعالیٰ نے ان دو نوں فرشتوں سے فرمایا: میرے اور لوگوں کے درمیان تو پیغامبر ہے، میرے اور تمہارے درمیان کوئی نہیں ہے میرے ساتھ کسی کو شریک مت کرنا، چوری مت کرنا، زنا مت کرنا حضرت عبد اللہ نے فرمایا: حضرت کعب نے ارشاد فرمایا پس انہوں نے وہ دن پورا نہیں کیا تھا یہاں تک کہ جو ان پر حرام کیا گیا تھا اس میں پڑگئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36929]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36929، ترقيم محمد عوامة 35355)
ترقیم عوامۃ: 35356 ترقیم الشثری: -- 36930
٣٦٩٣٠ - حدثنا محمد بن فضيل عن ابي سنان عن يعقوب بن (سفيان) (١) (اليشكري) (٢) عن عبد الله بن مسعود قال: اتاه رجل قد الم بذنب فساله عنه فلهى عنه، [واقبل على القوم (يحدثهم) (٣) فحانت (إليه) (٤) نظرة من عبد الله فإذا عين ⦗٢١٥⦘ الرجل تهراق، فقال: هذا (اوان همك) (٥) ما جئت تسالني عنه] (٦) ، إن للجنة سبعة ابواب كلها يفتح ويغلق غير باب التوبة، موكل به ملك فاعمل ولا تياس (٧) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) كذا في النسخ، وصوابه: (غضبان)، كما في الدعاء لابن الفضيل (١٣٩)، وزوائد الزهد للمروزي (١٠٤٢)، والتاريخ للبخاري ٨/ ٤٠٠، والثقات ٥/ ٥٥٤.
(٢) في [أ، ب]: (السكري).
(٣) في [ط، هـ]: (بحديثهم).
(٤) سقط من: [أ، ب، جـ، ط، هـ].
(٥) في [هـ]: (وإنك أهمني)، في [أ]: (أو إنك).
(٦) سقط في [ب]: ما بين المعكوفين.
(٧) مجهول؛ لجهالة يعقوب.
حضرت ابن مسعود کے پاس ایک شخص اپنے گناہوں کی شکایت لے کر حاضر ہوا اور ان سے اس کے متعلق دریافت کیا حضرت ابن مسعود نے اس کی طرف توجہ نہ فرمائی اور لوگوں کی طرف متوجہ ہو کر ان سے گفتگو فرمانے لگے حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ کی نظر اس پر پڑی تو وہ رو رہا تھا۔ حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ نے اس سے فرمایا کہ جس مقصد کے لیے تو آیا تھا اب اس کا وقت آگیا ہے۔ جنت کے سات دروازے ہیں جن میں ہر ایک دروازہ بند ہوتا اور کھلتا ہے، سوائے توبہ کے دروازے کے۔ اس پر ایک فرشتہ مقرر ہے۔ تو عمل کرتا رہ اور مایوس نہ ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36930]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36930، ترقيم محمد عوامة 35356)
ترقیم عوامۃ: 35357 ترقیم الشثری: -- 36931
٣٦٩٣١ - حدثنا زيد بن (الحباب) (١) عن علي بن مسعدة قال: حدثنا قتادة عن انس بن مالك قال: قال رسول الله ﷺ:"كل ابن آدم خطاء وخير الخطائين التوابون" (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (الخباب).
(٢) ضعيف؛ لحمال علي بن مسعدة، أخرجه أحمد (١٣٠٤٩)، والترمذي (٢٤٩٩)، وابن ماجه (٤٢٥١)، وعبد بن حميد (١١٩٧)، وأبو يعلى (٢٩٢٢)، والحاكم ٤/ ٢٤٤، والدارمي (٢٧٢٧)، وابن عدي ٥/ ١٨٥٠، والبيهقي في الشعب (٧١٢٧)، وابن حبان في المجروحين ٢/ ١١١، والمزي ٢١/ ١٣١.
حضرت انس سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا سب انسان گنہگار ہیں اور بہترین گنہگار توبہ کرنے والے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36931]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36931، ترقيم محمد عوامة 35357)
ترقیم عوامۃ: 35358 ترقیم الشثری: -- 36932
٣٦٩٣٢ - حدثنا عبد الوهاب الثقفي عن ايوب عن ابي قلابة قال: إن الله تعالى لما لعن إبليس ساله النظرة، فانظره إلى يوم الدين، قال: وعزتك لا اخرج من جوف -او قلب- ابن آدم ما دام فيه الروح، قال: وعزتي لا احجب عنه التوبة ما دام فيه الروح.
حضرت ابو قلابہ سے مروی ہے کہ جب اللہ نے ابلیس کو مردود فرمایا اس نے اللہ سے مہلت مانگی تو اللہ تعالیٰ نے قیامت تک اس کو مہلت عطا فرما دی، شیطان نے کہا اے اللہ مجھے تیری عزت کی قسم جب تک ابن آدم میں روح ہے میں اس کے پیٹ یا دل سے نہیں نکلوں گا اللہ تعالیٰ نے فرمایا مجھے میری عزت کی قسم جب تک اس میں روح ہے میں توبہ کو اس سے نہیں روکوں گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36932]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36932، ترقيم محمد عوامة 35358)
ترقیم عوامۃ: 35359 ترقیم الشثری: -- 36933
٣٦٩٣٣ - حدثنا عبد الله بن نمير عن مالك بن مغول قال: كان في زبور في داود مكتوبا: إني انا الله لا إله إلا انا ملك الملوك، قلوب الملوك بيدي، فايما قوم كانوا على طاعة جعلت الملوك عليهم رحمة، وايما قوم كانوا على معصية جعلت الملوك عليهم نقمة، (١) لا تشغلوا انفسكم (بسب) (٢) الملوك ولا تتوبوا إليهم، توبوا إلي اعطف قلوبهم عليكم.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: زيادة (و).
(٢) في [هـ]: (تسبب).
حضرت مالک سے مروی ہے کہ زبور میں لکھا تھا کہ: میں اللہ ہوں، میرے سوا کوئی معبود نہیں، تمام بادشاہوں کا بادشاہ ہوں تمام بادشاہوں کا دل میرے قبضہ میں ہے پس جو قوم نیک کام کرتی ہے میں ان پر مہربان بادشاہ مقرر کرتا ہوں اور جو قوم میری نافرمانی کرتی ہے میں بادشاہوں کو ان پر سزا بنا دیتا ہوں اپنے آپ کو بادشاہوں کو برا بھلا کہنے میں مشغول مت رکھو، ان کی طرف رجوع مت کرو میری طرف رجوع اور توبہ کرو میں ان کو تم پر مہربان کر دوں گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36933]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36933، ترقيم محمد عوامة 35359)
ترقیم عوامۃ: 35360 ترقیم الشثری: -- 36934
٣٦٩٣٤ - حدثنا عبد الله بن نمير وابو اسامة عن إسماعيل بن ابي خالد عن قيس عن عبد الله قال: بينما رجل ممن كان قبلكم كان في قوم كفار، وكان فيما بينهم قوم صالحون، قال: (فطالما) (١) كنت في كفري (هذا) (٢) (لآتين) (٣) هذه القرية الصالحة، فاكونن رجلا من اهلها، فانطلق فادركه الموت فاحتج فيه الملك والشيطان، يقول: هذا انا اولى به، ويقول: هذا انا اولى به، إذ (قيض) (٤) الله (لهما) (٥) بعض جنوده فقال لهما: قيسوا ما بين القريتين، فايتهما كان اقرب إليها فهو من اهلها، فقاسوا ما بينهما فوجدوه اقرب إلى القرية الصالحة فكان منهم (٦) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (فطال ما).
(٢) سقط من: [هـ]، وفي [أ، ب]: (هذه).
(٣) سقط من: [ب].
(٤) في [هـ]: (قبض).
(٥) سقط من: [هـ].
(٦) صحيح؛ أخرجه إسحاق كما في المطالب العالية (٣٤٦٦)، والمروزي في زوائد الزهد (١٠٥٧)، وورد في تفسير عبد الرزاق من كلام قيس ٣/ ٩٩.
حضرت عبد اللہ سے مروی ہے کہ تم سے پہلی امت میں ایک شخص کفار کی قوم میں تھا، اور ان میں کچھ نیک لوگ بھی تھے اس شخص نے کہا: میں طویل عرصہ اپنے اس کفر میں رہا، میں ضرور اس نیک بستی میں آؤں گا تاکہ میں بھی نیکوں کاروں میں سے ہوجاؤں وہ اس بستی میں جانے کیلئے چلا تو اس کو موت آگئی، اس کے متعلق فرشتہ اور شیطان کا جھگڑا ہوگیا ایک کہنے لگا میں اس کا زیادہ مستحق ہوں اور دوسرا کہنے لگا کہ میں زیادہ مستحق ہوں اللہ تعالیٰ نے ان کے درمیان اپنے بعض لشکر کے ذریعہ فیصلہ فرمایا اس نے ان سے کہا کہ دونوں بستیوں کا فاصلہ ماپ لو جس بستی کے قریب ہوگا اسی میں سے شمار ہوگا انہوں نے اس کا درمیانی فاصلہ ناپا تو اس کو نیکو کاروں کی بستی کے قریب پایا پس وہ انہی میں سے ہوگیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36934]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36934، ترقيم محمد عوامة 35360)
ترقیم عوامۃ: 35361 ترقیم الشثری: -- 36935
٣٦٩٣٥ - حدثنا يزيد بن هارون عن همام بن يحيى قال: حدثنا قتادة عن ابي الصديق (الناجي) (١) عن ابي سعيد الخدري قال: لا اخبركم إلا ما سمعت من في رسول الله ﷺ سمعته اذناي ووعاه قلبي:"ان عبدا قتل تسعة وتسعين نفسا ثم عرضت له التوبة، فسال عن اعلم اهل الارض فدل على رجل، فاتاه فقال: إني قتلت تسعة وتسعين نفسا فهل لي من توبة؟ قال: بعدقتل تسعة وتسعين نفسا؟ قال: فانتضى سيفه فقتله، فاكمل به مائة، ثم عرضت له التوبة فسال عن اعلم اهل الارض، فدل على رجل فاتاه فقال: إني قتلت مائة نفس فهل لي من توبة؟ ⦗٢١٧⦘ قال: ومن يحول بينك وبين التوبة، اخرج من القرية الخبيثة التي انت فيها إلى القرية الصالحة قرية كذا وكذا، فاعبد ربك فيها، قال: فخرج يريد القرية الصالحة فعرض له اجله في الطريق، قال: فاختصم فيه ملائكة الرحمة وملائكة العذاب، فقال إبليس: انا اولى به (إنه) (٢) لم يعصني ساعة قط، فقالت ملائكة الرحمة: إنه خرج تائبا" (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (الناحي).
(٢) سقط من: [هـ].
(٣) صحيح؛ أخرجه البخاري (٣٤٧٠)، ومسلم (٢٧٦٦).
حضرت ابو سعید الخدری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں تمہیں وہی بتاتا ہوں جو میں نے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے دہن مبارک سے سنا، میرے کانوں نے سنا اور میرے دل نے محفوظ کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ایک شخص نے ایک کم سو بندوں کو قتل کیا پھر اس کو توبہ کا خیال آیا اس نے روئے زمین کے سب سے بڑے عالم کے متعلق دریافت کیا تو اس کو ایک عالم کے بارے میں خبر دی گئی تو وہ اس عالم کے پاس آیا اور کہا میں نے ننانوے قتل کیے ہیں کیا میں توبہ کرسکتا ہوں؟ عالم نے کہا ننانوے قتلوں کے بعد بھی توبہ؟ اس شخص نے اپنی تلوار نکال کر اس کو بھی قتل کر کے سو کی تعداد مکمل کردی۔ پھر اس کو توبہ کا خیال آیا اس نے روئے زمین کے سب سے بڑے عالم کے متعلق دریافت کیا اس کو ایک عالم کا بتایا گیا تو وہ اس عالم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا کہ میں نے سو قتل کیے ہیں کیا میں توبہ کرسکتا ہوں؟ عالم نے اس سے کہا کہ تیرے اور توبہ کے درمیان کون حائل ہوسکتا ہے؟ اس خبیث بستی سے نکل جا جس میں تو ہے اور کسی نیکو کاروں کی بستی میں چلا جا، فلاں بستی میں چلا جا اور اپنے رب کی عبادت کر وہاں جا کر وہ شخص اس بستی میں جانے کیلئے نکلا، راستے میں اس کی موت کا وقت آگیا اس کے متعلق رحمت کے فرشتوں اور عذاب کے فرشتوں کا مخاصمہ ہوگیا، ابلیس نے کہا کہ میں اس کا زیادہ حقدار ہوں کیوں کہ اس نے کبھی ایک لمحہ بھی میری نافرمانی نہیں کی، رحمت کے فرشتوں نے کہا: یہ توبہ کے ارادہ سے نکلا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36935]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36935، ترقيم محمد عوامة 35361)
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 36936
٣٦٩٣٦ - قال: همام فحدثني حميد الطويل عن بكر بن عبد الله المزني عن ابي رافع قال: (فبعث) (١) الله إليه ملكا فاختصموا إليه (٢) . - ثم رجع إلى حديث قتادة فقال: انظروا اي القريتين كانت اقرب إليه فالحقوه بها.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ب]: (بعث).
(٢) صحيح؛ أخرجه أحمد (١١١٥٤)، وابن ماجه (٢٦٢٢)، واللالكائي (١٩٦٥)، وابن عساكر في التوبة (١)، وابن قدامة في التوابين (٣٧).
حضرت ابو رافع فرماتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے ان کی طرف ایک فرشتہ بھیجا تو وہ اپنا جھگڑا اس کے پاس لے گئے۔ پھر راوی نے حضرت قتادہ کی حدیث کی طرف رجوع کیا اور کہا کہ دیکھو دونوں بستیوں میں سے کونسی بستی اس کے زیادہ قریب تھی، اس کو اسی کے ساتھ ملا دو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36936]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36936، ترقيم محمد عوامة ---)
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 36937
٣٦٩٣٧ - قال: فحدثني الحسن قال: (فلما) (١) عرف الموت (احتفز) (٢) بنفسه، فقرب الله منه القرية الصالحة وباعد منه القرية الخبيثة، فالحقه باهل القرية الصالحة (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط، هـ]: (لما).
(٢) في [أ، ب]: (أو حسر)، وفي [جـ]: (حشر)، وفي [هـ]: (احتقر).
(٣) مرسل؛ الحسن تابعي.
راوی کہتے ہیں کہ مجھ سے حسن رحمہ اللہ نے بیان کیا، وہ فرماتے ہیں کہ جب اس شخص کو اپنی موت کا علم ہوا تو اس نے اپنے آپ کو آگے گھسیٹا، پس اللہ تعالیٰ نے نیکو کاروں کی بستی کو اس کے قریب کردیا اور بری بستی کو اس سے دور کردیا اور اس کو نیکو کاروں کی بستی والوں کے ساتھ ملا دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36937]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36937، ترقيم محمد عوامة ---)