🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
3. ما ذكر في سعة رحمة الله (تعالى)
اﷲ کی رحمت کی وسعت کا بیان
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 35362 ترقیم الشثری: -- 36938
٣٦٩٣٨ - حدثنا يزيد بن هارون عن همام بن يحيى قال: حدثنا قتادة عن صفوان بن محرز قال: كنت آخذا بيد عبد الله بن عمر فاتاه رجل فقال: كيف ⦗٢١٨⦘ سمعت رسول الله ﷺ يقول في النجوى؟ فقال: سمعت رسول الله ﷺ يقول:"إن الله يدني المؤمن يوم القيامة حتى يضع عليه كنفه، يستره من الناس، فيقول: اي عبدي تعرف ذنب كذا وكذا؟ فيقول: (اي، نعم) (١) رب، حتى إذا قرره بذنوبه وراى في نفسه انه قد هلك قال: فإني قد سترتها عليك في الدنيا، وقد غفرتها لك اليوم، ثم يؤتى بكتاب حسناته، واما الكفار والمنافقون فيقول الاشهاد: ﴿هؤلاء الذين كذبوا على ربهم الا لعنة الله على الظالمين﴾ [هود: ١٨] " (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ، س]: (نعم، أي).
(٢) صحيح؛ أخرجه البخاري (٢٤٤١)، ومسلم (٢٧٦٨).

حضرت صفوان فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کا ہاتھ پکڑا ہوا تھا ان کے پاس ایک شخص آیا اور دریافت کیا کہ آپ رضی اللہ عنہ نے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے النجویٰ کے متعلق کیا سنا ہے؟ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا کہ میں نے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ہے کہ: اللہ تعالیٰ قیامت کے دن مومن کو قریب کریں گے یہاں تک کہ اس پر اپنا پردہ ڈال دیں گے اس کو لوگوں سے چھپا دیں گے پھر اللہ تعالیٰ فرمائیں گے اے بندے! تو فلاں فلاں گناہوں کو جانتا ہے؟ وہ عرض کرے گا جی ہاں میرے رب پھر اللہ تعالیٰ وہی فرمائیں گے اور بندہ اقرار کرے گا یہاں تک کہ جب وہ گناہوں کا اقرار کرے گا اور اس کو یقین ہوجائے گا کہ اب وہ ہلاک ہوگیا تو اللہ تعالیٰ فرمائیں گے میں نے تجھ پر دنیا میں پردہ ڈال رکھا تھا اور آج ان کو معاف کرچکا ہوں پھر اس کو حسنات کا اعمال نامہ دیا جائے گا بہر حال کفار اور منافقین پس گواہ اس کے متعلق کہیں گے کہ { ہَؤُلاَئِ الَّذِینَ کَذَبُوا عَلَی رَبِّہِمْ، أَلاَ لَعَنَۃُ اللہِ عَلَی الظَّالِمِینَ }۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36938]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36938، ترقيم محمد عوامة 35362)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 35363 ترقیم الشثری: -- 36939
٣٦٩٣٩ - حدثنا سفيان بن عيينة عن مسعر عن عون قال: (يخبره) (١) بالعفو قبل الذنب: ﴿عفا الله عنك لم اذنت لهم﴾ [التوبة: ٤٣] .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ]: (نخبره).
حضرت عون فرماتے ہیں کہ اللہ اس کو گناہ سے پہلے ہی معافی کی خبر دیتا ہے { عَفَا اللہُ عَنْکَ لِمَ أَذِنْتَ لَہُمْ }۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36939]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36939، ترقيم محمد عوامة 35363)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 35364 ترقیم الشثری: -- 36940
٣٦٩٤٠ - حدثنا وكيع عن حماد بن سلمة عن ثابت عن ابي رافع عن ابي هريرة عن النبي ﷺ قال:"خرج رجل من قرية يزور اخا له في قرية اخرى، قال: (فارسل) (١) الله له ملكا فجلس على طريقه (فقال) (٢) : اين تريد؟ فقال: اريد اخا لي ازوره في الله في هذه القرية، فقال: هل له عليك من نعمة تربها؟ قال: لا، ولكني احببته في الله، قال: (فإني) (٣) رسول ربك إليك، إنه قد احبك فيما احببته فيه" (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: (فأرصد).
(٢) في [جـ]: (قال).
(٣) في [ط، س، هـ]: (إني).
(٤) صحيح؛ أخرجه مسلم (٢٥٦٧)، وأحمد (٧٩١٩)، والبخاري في الأدب المفرد (٣٥٠).

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ایک شخص اپنی بستی سے دوسری بستی میں اپنے بھائی کی زیارت کی نیت سے نکلا اللہ نے اس کیلئے ایک فرشتہ راستہ میں بٹھا دیا، فرشتہ نے اس سے پوچھا کہ کہاں کا ارادہ ہے؟ اس شخص نے کہا کہ میرا ایک بھائی ہے اللہ کیلئے اس سے ملنے کیلئے اس بستی میں جا رہا ہوں فرشتہ نے کہا کہ کیا اس کا تجھ پر کوئی احسان ہے جس کی تو پرورش کر رہا ہو؟ اس شخص نے عرض کیا کہ نہیں بلکہ مجھے اس سے اللہ تعالیٰ کیلئے محبت ہے، فرشتہ نے کہا تو سن میں اللہ کا فرشتہ اور قاصد ہوں تیرے پاس آیا ہوں بیشک اللہ پاک آپ سے محبت فرماتے ہیں اس محبت کی وجہ سے جو تم اپنے بھائی سے اس کیلئے کرتے ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36940]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36940، ترقيم محمد عوامة 35364)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 35365 ترقیم الشثری: -- 36941
٣٦٩٤١ - حدثنا بن مهدي عن سفيان عن حبيب عن عروة بن (عاصم) (١) قال: إن الرجل لتعرض عليه ذنوبه فيمر بالذنب فيقول: قد كنت منك مشفقا، فيغفر الله له.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) كذا في النسخ، وصوابه عروة بن عامر، وانظر: الزهد لهناد (٩١٤)، والزهد لابن المبارك (١٦١)، والمجالسة (٢٤٦٤).
حضرت عروہ بن عاصم سے مروی ہے کہ ایک شخص پر اس کے گناہوں کو پیش کیا جائے گا وہ ایک گناہ کے پاس سے گزرے گا تو کہے گا کہ میں تجھ سے ڈرتا رہا تھا پھر اللہ اس کے گناہوں کو معاف فرما دیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36941]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36941، ترقيم محمد عوامة 35365)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 35366 ترقیم الشثری: -- 36942
٣٦٩٤٢ - حدثنا عبد الله بن نمير قال: حدثنا هشام بن سعد عن زيد بن اسلم عن عطاء بن يسار قال: إن للمقنطين (حبسا) (١) يطا الناس (٢) اعناقهم يوم القيامة.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سيأتي في ١٣/ ٥٦٠ رقم [٣٨١٦٣] بلفظ: (جسر).
(٢) في [هـ]: زيادة (على).

حضرت عطاء بن یسار فرماتے ہیں کہ قیامت کے دن لوگوں کو ناامید کرنے والوں کو روک لیا جائے گا، لوگ ان کی گردنوں کو روندتے ہوئے گزریں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36942]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36942، ترقيم محمد عوامة 35366)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 18021 ترقیم الشثری: -- 36943

ريفرينس و تحكيم الحدیث:

حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ قرآن مجید کی آیت { فَطَلِّقُوہُنَّ لِعِدَّتِہِنَّ } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ انہیں اس حال میں طلاق دو کہ وہ پاک ہوں اور اس طہر میں ان سے جماع نہ کیا ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنة/حدیث: 36943]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري، ترقيم محمد عوامة 18021)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں